Surat Hood

Surah: 11

Verse: 112

سورة هود

فَاسۡتَقِمۡ کَمَاۤ اُمِرۡتَ وَ مَنۡ تَابَ مَعَکَ وَ لَا تَطۡغَوۡا ؕ اِنَّہٗ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۱۱۲﴾

So remain on a right course as you have been commanded, [you] and those who have turned back with you [to Allah ], and do not transgress. Indeed, He is Seeing of what you do.

پس آپ جمے رہیئے جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے اور وہ لوگ بھی جو آپ کے ساتھ توبہ کر چکے ہیں ، خبردار تم حد سے نہ بڑھنا ، اللہ تمہارے تمام اعمال کا دیکھنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاسۡتَقِمۡ
پس قائم رہیے
کَمَاۤ
جیسا کہ
اُمِرۡتَ
حکم دئے گئے آپ
وَمَنۡ
اور وہ(بھی) جو
تَابَ
توبہ کرے
مَعَکَ
آپ کے ساتھ
وَلَا
اور نہ
تَطۡغَوۡا
تم سرکشی کرو
اِنَّہٗ
بےشک وہ
بِمَا
اسے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاسۡتَقِمۡ
چنانچہ آپ ثابت قدم رہیں
کَمَاۤ
جیسا کہ
اُمِرۡتَ
حکم دیا گیا آپ کو
وَمَنۡ
اور جنہوں نے
تَابَ
تو بہ کی
مَعَکَ
آپ کے ساتھ
وَلَا تَطۡغَوۡا
اور حد سے نہ بڑ ھو
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
بِمَا
ساتھ اس کے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

So remain on a right course as you have been commanded, [you] and those who have turned back with you [to Allah ], and do not transgress. Indeed, He is Seeing of what you do.

پس آپ جمے رہیئے جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے اور وہ لوگ بھی جو آپ کے ساتھ توبہ کر چکے ہیں ، خبردار تم حد سے نہ بڑھنا ، اللہ تمہارے تمام اعمال کا دیکھنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس آپ ثابت قدم رہیں جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے۔ اور آپ کے وہ ساتھی بھی جنہوں نے آپ کے ساتھ (ایمان کی طرف) رجوع کیا ہے اور سرتابی نہ کرنا کیونکہ جو کچھ تم کرتے ہو وہ اسے دیکھ رہا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ آپ ثابت قدم رہیں جیساکہ آپ کو حکم دیا گیاہے اوروہ بھی جنہوں نے آپ کے ساتھ توبہ کی ہے، اورحدسے نہ بڑھو،جوکچھ تم کرتے ہویقینااسے وہ خوب دیکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, stand firm - as you have been commanded - you, and those who have repented with you, and do not cross the limits. Surely, He is watchful of what you do.

سو تو سیدھا چلا جا جیسا تجھ کو حکم ہوا اور جس نے توبہ کی تیرے ساتھ اور حد سے نہ بڑھو، بیشک وہ دیکھتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے نبی ! ) آپ ڈٹے رہیں جیسا کہ آپ کو حکم ہوا ہے اور وہ بھی جنہوں نے توبہ کی ہے آپ کے ساتھ اور تم لوگ حد سے تجاوز نہ کرو یقیناً وہ تم لوگوں کے سب اعمال دیکھ رہا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So remain, (O Muhammad), you and those who have returned with you (to the fold of faith and obedience from unbelief and rebellion) steadfast (in adhering to the straight way) as you were commanded. And do not exceed the limits of (service to Allah). For certainly He is aware of all what you do.

پس اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم ، اور تمہارے وہ ساتھی جو ﴿ کفر و بغاوت سے ایمان و طاعت کی طرف﴾ پلٹ آئے ہیں ، ٹھیک ٹھیک راہِ راست پر ثابت قدم رہو جیسا کہ تمہیں حکم دیا گیا ہے ۔ اور بندگی کی حد سے تجاوز نہ کرو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے پیغمبر ) جس طرح تمہیں حکم دیا گیا ہے اس کے مطابق تم بھی سیدھے راستے پر ثابت قدم رہو ، اور وہ لوگ بھی جو توبہ کر کے تمہارے ساتھ ہیں ، اور حد سے آگے نہ نکلو ۔ یقین رکھو کہ جو عمل بھی تم کرتے ہو وہ اسے پوری طرح دیکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو (اے پیغمبر) تجھے جیسا حکم ہوا ہے اس پر چلے جا اور تیرے ساتھ جن لوگوں نے (شرک اور کفر سے) توبہ کی 7 ہے وہ بھی اسی پر چلتے رہیں اور حد سے مت بڑھو 8 بیشک وہ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو آپ اور جو لوگ توبہ کرکے آپ کے ساتھ ہیں قائم رہیے ، جیسے آپ کو ارشاد ہوا ہے اور حد سے نہ نکلیں۔ بیشک وہ تمہارے سب اعمال کو دیکھ رہا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اور آپ کے ساتھ وہ لوگ جنہوں نے تو بہ کرلی ہے یا جس طرح ان کو حکم دیا گیا ہے اس پر وہ سیدھی طرح قائم رہیں سرکشی نہ کریں۔ (بےشک ایسے لوگوں کا اجر اللہ کے ذمے ہے) بیشک جو کچھ تم کرتے ہو وہ اسے خوب اچھی طرح دیکھتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سو (اے پیغمبر) جیسا تم کو حکم ہوتا ہے (اس پر) تم اور جو لوگ تمہارے ساتھ تائب ہوئے ہیں قائم رہو۔ اور حد سے تجاوز نہ کرنا۔ وہ تمہارے سب اعمال کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So stand thou straight as thou hast been commanded, thou and whosoever repented with thee; and be not arrogant; verily He is of that which ye work Beholder.

تو آپ مستقیم رہیے جیسا کہ آپ کو حکم ہوا ہے اور وہ لوگ بھی) جو تائب ہو کر آپ کے ہمراہ ہیں ۔ اور تم لوگ سرکشی نہ کرو بیشک جو کچھ تم کرتے ہو اسکو وہ خوب دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو تم جمے رہو ، جیسا کہ تمہیں حکم ملا ہے اور وہ بھی جنہوں نے تمہارے ساتھ توبہ کی ہے اور کج نہ ہونا ۔ بیشک وہ ، جو کچھ تم کر رہے ہو ، اس کو دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جیسے آپ کو حکم دیا گیا ہے آپ ثابت قدم رہئے اور جو تو بہ کرنے والے ہیں آپ کے ساتھ ہیں وہ بھی ثابت قدم رہیں اور تم لوگ سرکشی نہ کرو بے شک جو کچھ تم کرتے ہو اللہ ( تعالیٰ ) اسے خوب دیکھ رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سو (اے پیغمبر ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جیسا تم کو حکم ہوتا ہے اس پر تم اور جو لوگ تمہارے ساتھ تائب ہوئے ہیں قائم رہو اور حد سے نہ بڑھنا، وہ تمہارے سب اعمال کو دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس آپ ثابت قدم رہیں جس طرح کہ آپ کو حکم ہوا ہے (آپ بھی) اور آپ کے وہ سب ساتھی بھی جو پلٹ آئے ہیں (کفر و بغاوت سے ایمان و اطاعت کی طرف) اور تم لوگ حد سے نہ بڑھنا کہ جو بھی کچھ تم کر رہے ہو (اے لوگو ! ) بیشک وہ اس پر پوری طرح نگاہ رکھے ہوئے ہے

Translated by

Noor ul Amin

لہٰذاجیسا آ پ کو حکم دیا گیا تھااس پر ثابت قدم رہیں اور وہ بھی جنہوں نے آپ کے ساتھ اللہ کی طرف رجوع کیا اور تم لوگ اللہ سے سرکشی نہ کرو ، وہ بیشک تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو قائم رہو ( ف۲۲۸ ) جیسا تمہیں حکم ہے اور جو تمہارے ساتھ رجوع لایا ہے ( ف۲۲۰ ) اور اے لوگو! سرکشی نہ کرو بیشک وہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس آپ ثابت قدم رہئے جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے اور وہ بھی ( ثابت قدم رہے ) جس نے آپ کی معیت میں ( اﷲ کی طرف ) رجوع کیا ہے ، اور ( اے لوگو! ) تم سرکشی نہ کرنا ، بیشک تم جو کچھ کرتے ہو وہ اسے خوب دیکھ رہا ہے

Translated by

Hussain Najfi

پس ( اے رسول ( ص ) ) جس طرح آپ کو حکم دیا گیا ہے آپ خود اور وہ لوگ بھی جنہوں نے ( کفر و عصیان سے ) توبہ کر لی ہے اور آپ کے ساتھ ہیں ( راہِ راست پر ) ثابت قدم رہیں اور حد سے نہ بڑھیں ( یقین کرو کہ ) تم جو کچھ کرتے ہو وہ ( اللہ ) اسے دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Therefore stand firm (in the straight Path) as thou art commanded,- thou and those who with thee turn (unto Allah); and transgress not (from the Path): for He seeth well all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), be steadfast (in your faith) just as you have been commanded. Those who have turned to God in repentance with you, should also be steadfast in their faith. Do not indulge in rebellion. God is certainly aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So stand (ask Allah to make) you firm and straight as you are commanded and those who turn in repentance with you, and transgress not. Verily, He is All-Seer of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Continue then in the right way as you are commanded, as also he who has turned (to Allah) with you, and be not inordinate (O men!), surely He sees what you do.

Translated by

William Pickthall

So tread thou the straight path as thou art commanded, and those who turn (unto Allah) with thee, and transgress not. Lo! He is Seer of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस आप जमे रहिए जैसा कि आपको हुक्म हुआ है और वे भी जिन्होंने आपके साथ तौबा की है और हद से न बढ़ो, बेशक वह देख रहा है जो तुम करते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو آپ جس طرح کے آپ کو حکم ہوا ہے (راہ دین پر) مستقیم رہیئے اور وہ لوگ بھی (مستقیم رہیں) جو کفر سے توبہ کر کے آپ کی ہمراہی میں ہیں اور دائرہ (دین) سے ذرا مت نکلو یقینا وہ تم سب کے اعمال کو خوب دیکھتا ہے۔ (112)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پس جیسے آپ کو حکم دیا گیا ہے قائم رہیے اور وہ لوگ بھی جنہوں نے تیرے ساتھ توبہ کی اور تم سرکشی نہ کرو۔ یقیناً تم جو بھی عمل کرتے ہو وہ اسے خوب دیکھنے والا ہے۔ “ (١١٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم اور تمہارے وہ ساتھی جو (کفر و بغاوت سے ایمان و اطاعت کی طرف) پلٹ آئے ہیں ، ٹھیک ٹھیک راہ راست پر ثابت قدم رہوں جیسا کہ تمہیں حکم دیا گیا ہے اور بندگی کی حد سے تجاوز نہ کرو ، جو کچھ تم کر رہے ہو ، اس پر تمہارا رب نگاہ رکھتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

۔ سو آپ استقامت پر رہئے جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے اور جو لوگ توبہ کر کے آپ کے ساتھی ہیں وہ بھی استقامت پر رہیں۔ اور حد سے آگے نہ بڑھو بیشک وہ تمہارے اعمال کو دیکھتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تو سیدھا چلا جا جیسا تجھ کو حکم ہوا اور جس نے توبہ کی تیرے ساتھ اور حد سے نہ بڑھو بیشک وہ دیکھتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سوا اے پیغمبر جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے آپ راہ راست پر قائم رہئے اور آپ کے وہ ساتھی بھی قائم رہیں جو کفر سے توبہ کرچکے ہیں اور مقررہ حد سے آگے نہ بڑھو یقینا تم لوگ جو کچھ کر رہے ہو