Surat Hood

Surah: 11

Verse: 114

سورة هود

وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّہَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیۡلِ ؕ اِنَّ الۡحَسَنٰتِ یُذۡہِبۡنَ السَّیِّاٰتِ ؕ ذٰلِکَ ذِکۡرٰی لِلذّٰکِرِیۡنَ ﴿۱۱۴﴾ۚ

And establish prayer at the two ends of the day and at the approach of the night. Indeed, good deeds do away with misdeeds. That is a reminder for those who remember.

دن کے دونوں سروں میں نماز برپا رکھ اور رات کی کئی ساعتوں میں بھی یقیناً نیکیاں برائیوں کو دور کر دیتی ہیں ۔ یہ نصیحت ہے نصیحت پکڑنے والوں کے لئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَقِمِ
اور قائم کیجیے
الصَّلٰوۃَ
نماز
طَرَفَیِ
دونوں کناروں پر
النَّہَارِ
دن کے
وَزُلَفًا
اور کچھ حصہ
مِّنَ الَّیۡلِ
رات میں سے
اِنَّ
بےشک
الۡحَسَنٰتِ
نیکیاں
یُذۡہِبۡنَ
لے جاتی ہیں
السَّیِّاٰتِ
برائیوں کو
ذٰلِکَ
یہ
ذِکۡرٰی
یاد دہانی ہے
لِلذّٰکِرِیۡنَ
یاد رکھنے والوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَقِمِ
اور آپ قائم کریں
الصَّلٰوۃَ
نماز
طَرَفَیِ
دونوں اطراف میں
النَّہَارِ
دن کے
وَزُلَفًا
اور چند گھڑیاں
مِّنَ الَّیۡلِ
رات کی
اِنَّ
بلاشبہ
الۡحَسَنٰتِ
نیکیاں
یُذۡہِبۡنَ
لے جاتی ہیں
السَّیِّاٰتِ
برائیوں کو
ذٰلِکَ
یہ
ذِکۡرٰی
نصیحت ہے
لِلذّٰکِرِیۡنَ
اللہ تعالیٰ کو یاد کرنے والوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And establish prayer at the two ends of the day and at the approach of the night. Indeed, good deeds do away with misdeeds. That is a reminder for those who remember.

دن کے دونوں سروں میں نماز برپا رکھ اور رات کی کئی ساعتوں میں بھی یقیناً نیکیاں برائیوں کو دور کر دیتی ہیں ۔ یہ نصیحت ہے نصیحت پکڑنے والوں کے لئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز آپ دن کے دونوں طرفوں کے اوقات میں اور کچھ رات گئے نماز قائم کیجئے۔ بلاشبہ نیکیاں برائیوں کو دور کردیتی ہیں یہ ایک یاددہانی ہے ان لوگوں کے لیے جو اللہ کو یاد کرتے رہتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ نمازقائم کریں دن کے دونوں اطراف میں اور رات کی چندگھڑیوں میں، بلاشبہ نیکیاں برائیوں کو لے جاتی ہیں،یہ اﷲ تعالیٰ کویادکرنے والوں کے لیے نصیحت ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And establish Salah at both ends of the day, and in the early hours of the night. Surely, good deeds erase bad deeds. That is a reminder for the mindful.

اور قائم کر نماز کو دونوں طرف دن کے اور کچھ ٹکڑوں میں رات کے، البتہ نیکیاں دور کرتی ہیں برائیوں کو، یہ یادگاری ہے یاد رکھنے والوں کو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی ! ) نماز کو قائم رکھیے دن کے دونوں سروں پر اور رات کی کچھ گھڑیوں میں یقیناً نیکیاں بدیوں کو دور کردیتی ہیں۔ یہ یاد دہانی ہے یاد رکھنے والوں کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And establish the Prayer at the two ends of the day and in the first hours of the night. Indeed the good deeds drive away the evil deeds. This is a Reminder to those who are mindful of Allah.

اور دیکھو ، نماز قائم کرو دن کے دونوں سروں پر اور کچھ رات گزرنے پر ۔ 113 درحقیقت نیکیاں برائیوں کو دور کر دیتی ہیں ، یہ ایک یاد دہانی ہے ان لوگوں کے لئے جو خدا کو یاد رکھنے والے ہیں ۔ 114

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) دن کے دونوں سروں پر اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کرو ۔ ( ٦٢ ) یقینا نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں ، ( ٦٣ ) یہ ایک نصیحت ہے ان لوگوں کے لیے جو نصیحت مانیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) دن کے دونوں سروں کناروں پر نماز کو درستی سے ادا کر 11 اور رات کے ٹکڑوں میں 12 کیونکہ نیکیاں برائیوں کو میٹ دیتی ہیں 13 یہ ان لوگوں کے لئے نصیحت ہے جو نصیحت مانتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور نماز کی پابندی رکھیں دن کے دونوں سروں پر اور رات کے کچھ حصوں میں۔ بیشک نیک کام برے کاموں کو مٹا دیتے ہیں یہ بات نصیحت ماننے والوں کے لئے ایک نصیحت ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور آپ دن کے دونوں سروں پر نماز قائم کیجیے اور رات کے کچھ حصے میں بیشک نیکیاں برے کاموں کو مٹا دیتی ہیں۔ یہ بات نصیحت قبول کرنے والوں کے لئے ایک نصیحت ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور دن کے دونوں سروں (یعنی صبح اور شام کے اوقات میں) اور رات کی چند (پہلی) ساعات میں نماز پڑھا کرو۔ کچھ شک نہیں کہ نیکیاں گناہوں کو دور کر دیتی ہیں۔ یہ ان کے لیے نصیحت ہے جو نصیحت قبول کرنے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And establish thou the prayer at the two ends of the day, and in the neighbouring watches of the night verily virtues take away vices. That is a reminder unto the mindful.

اور آپ نماز کی پابندی رکھیے ان کے دونوں سروں پر اور رات کے کچھ حصوں میں ۔ بیشک نیکیاں مٹا دیتی ہیں بدیوں کو ۔ یہ ایک نصیحت ہے نصیحت ماننے والوں کے لئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور نماز کا اہتمام کرو دن کے دونوں حصوں میں اور شب کے کچھ حصہ میں ۔ بیشک نیکیاں دور کرتی ہیں بدیوں کو ۔ یہ یاد دہانی ہے یاد دہانی حاصل کرنے والوں کیلئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور دن کے دونوںسروں اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کیجئے بیشک نیکیاں برائیوں کو مٹادیتی ہیں یہ نصیحت ہے نصیحت قبول کرنے والوں کے لئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور دن کے دونوں سروں یعنی صبح اور شام کے اوقات میں اور رات کی چند پہلی گھڑیوں میں نماز پڑھا کرو۔ کچھ شک نہیں کہ نیکیاں گناہوں کو دور کردیتی ہیں، یہ ان کے لیے نصیحت ہے جو نصیحت قبول کرنے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور قائم رکھو تم نماز کو، دن کے دونوں سروں پر بھی، اور رات کے کچھ حصوں میں بھی، بیشک نیکیاں لے جاتی ہیں برائیوں کو، یہ ایک بڑی نصیحت ہے ماننے والوں کے لئے،

Translated by

Noor ul Amin

نیز آپ دن کے دونوں اطراف کے اوقات میں اور کچھ رات گئے نمازقائم کیجئے بلاشبہ نیکیاں برائیوں کو دورکرتی ہیں یہ ( اللہ کو ) یا درکھنے والوں کے لئے ایک یاددہانی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور نماز قائم رکھو دن کے دونوں کناروں ( ف۲۳۲ ) اور کچھ رات کے حصوں میں ( ف۲۳۳ ) بیشک نیکیاں برائیوں کو مٹادیتی ہیں ، ( ف۲۳۳ ) یہ نصیحت ہے نصیحت ماننے والوں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ دن کے دونوں کناروں میں اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کیجئے ۔ بیشک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں ۔ یہ نصیحت قبول کرنے والوں کے لئے نصیحت ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے نبی ) دن کے دونوں کناروں ( صبح و شام ) اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کریں بے شک نیکیاں برائیوں کو دور کر دیتی ہیں یہ نصیحت ہے ان لوگوں کیلئے جو نصیحت حاصل کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And establish regular prayers at the two ends of the day and at the approaches of the night: For those things, that are good remove those that are evil: Be that the word of remembrance to those who remember (their Lord):

Translated by

Muhammad Sarwar

Say your prayers in the morning, the last portion of the day, and at the beginning of the night. Good deeds do away with the bad deeds. This is a reminder for those who take heed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And perform the Salah, at the two ends of the day and in some hours of the night. Verily, the good deeds remove the evil deeds. That is a reminder for the mindful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And keep up prayer in the two parts of the day and in the first hours of the night; surely good deeds take away evil deeds this is a reminder to the mindful.

Translated by

William Pickthall

Establish worship at the two ends of the day and in some watches of the night. Lo! good deeds annul ill-deeds. This is reminder for the mindful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और नमाज़ क़ायम कीजिए दिन के दोनों हिस्सों में और रात के कुछ हिस्से में, बेशक नेकियाँ दूर करती हैं बुराइयों को, यह एक नसीहत है उन लोगों के लिए जो नसीहत मानें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ نماز کی پابندی رکھیئے دن کے دونوں سروں پر (یعنی اول و آخر میں) اور رات کے کچھ حصوں میں (1) بیشک نیک کام (نامہٴ اعمال سے) مٹا دیتے ہیں برے کاموں کو یہ بات ایک (جامع) نصیحت ہے نصیحت ماننے والوں کے لیے۔ (114)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور دن کے دونوں کناروں میں اور رات کی کچھ گھڑیوں میں نماز قائم کر ویقیناً نیکیاں برائیوں کو مٹادیتی ہیں۔ یہ یاد رکھنے والوں کے لیے نصیحت ہے۔ “ (١١٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور دیکھو ، نماز قائم کرودن کے دونوں سروں پر اور کچھ رات گزرنے پر۔ درحقیقت نیکیاں برائیوں کو دور کردیتی ہیں۔ یہ ایک یاد دہانی ہے ان لوگوں کے لیے جو خدا کو یاد رکھنے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور دن کے دونوں طرفوں میں اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کیجئے بیشک نیکیاں برائیوں کو دور کردیتی ہیں۔ یہ نصیحت ہے نصیحت ماننے والوں کے لیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور قائم کر نماز کو دونوں طرف دن کے اور کچھ ٹکڑوں میں رات کے البتہ نیکیاں دور کرتی ہیں برائیوں کو یہ یادگاری ہے یاد رکھنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر آپ دن کے دونوں کناروں اور رات کے کچھ حصوں میں نماز کی پابندی کیجئے بیشک نیکیاں برائیوں کو دور کردیتی ہیں یہ باتیں ایک مکمل نصیحت ہیں ان کیلئے جو نصیحت قبول کرنے والے ہیں