Surat Hood

Surah: 11

Verse: 12

سورة هود

فَلَعَلَّکَ تَارِکٌۢ بَعۡضَ مَا یُوۡحٰۤی اِلَیۡکَ وَ ضَآئِقٌۢ بِہٖ صَدۡرُکَ اَنۡ یَّقُوۡلُوۡا لَوۡ لَاۤ اُنۡزِلَ عَلَیۡہِ کَنۡزٌ اَوۡ جَآءَ مَعَہٗ مَلَکٌ ؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ نَذِیۡرٌ ؕ وَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ وَّکِیۡلٌ ﴿ؕ۱۲﴾

Then would you possibly leave [out] some of what is revealed to you, or is your breast constrained by it because they say, "Why has there not been sent down to him a treasure or come with him an angel?" But you are only a warner. And Allah is Disposer of all things.

پس شاید کہ آپ اس وحی کے کسی حصے کو چھوڑ دینے والے ہیں جو آپ کی طرف نازل کی جاتی ہے اور اس سے آپ کا دل تنگ ہے ، صرف ان کی اس بات پر کہ اس پر کوئی خزانہ کیوں نہیں اترا؟ یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ ہی آتا ، سن لیجئے! آپ تو صرف ڈرانے والے ہی ہیں اور ہرچیز کا ذمہ دار اللہ تعالٰی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَعَلَّکَ
تو شاید آپ
تَارِکٌۢ
چھوڑنے والے ہیں
بَعۡضَ
بعض حصہ
مَا
اس کا جو
یُوۡحٰۤی
وحی کیا گیا
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
وَضَآئِقٌۢ
اور تنگ ہونے والا ہے
بِہٖ
ساتھ اس کے
صَدۡرُکَ
سینہ آپ کا
اَنۡ
کہ
یَّقُوۡلُوۡا
وہ کہیں گے
لَوۡلَاۤ
کیوں نہیں
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
عَلَیۡہِ
اس پر
کَنۡزٌ
کوئی خزانہ
اَوۡ
یا
جَآءَ
آیا
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
مَلَکٌ
کوئی فرشتہ
اِنَّمَاۤ
بےشک
اَنۡتَ
آپ تو
نَذِیۡرٌ
ڈرانے والا ہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
وَّکِیۡلٌ
نگران ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَعَلَّکَ
پھر شاید کہ آپ
تَارِکٌۢ
چھوڑ دینے والے ہیں
بَعۡضَ
کوئی حصہ
مَا
جو
یُوۡحٰۤی
وحی کیا جاتا ہے
اِلَیۡکَ
آپ کی جانب
وَضَآئِقٌۢ
اور تنگ ہو نے والا ہے
بِہٖ
اس پر
صَدۡرُکَ
آپ کا سینہ
اَنۡ
یہ کہ
یَّقُوۡلُوۡا
وہ کہتے ہیں
لَوۡلَاۤ
کیوں نہیں
اُنۡزِلَ
اتارا گیا
عَلَیۡہِ
اس پر
کَنۡزٌ
کوئی خزانہ
اَوۡ جَآءَ
یا ( کیوں نہیں ) آیا
مَعَہٗ
اس کے ساتھ
مَلَکٌ
کوئی فرشتہ
اِنَّمَاۤ
یقیناً
اَنۡتَ
آپ
نَذِیۡرٌ
خبر دار کرنے والے ہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے
وَّکِیۡلٌ
نگران ہے
Translated by

Juna Garhi

Then would you possibly leave [out] some of what is revealed to you, or is your breast constrained by it because they say, "Why has there not been sent down to him a treasure or come with him an angel?" But you are only a warner. And Allah is Disposer of all things.

پس شاید کہ آپ اس وحی کے کسی حصے کو چھوڑ دینے والے ہیں جو آپ کی طرف نازل کی جاتی ہے اور اس سے آپ کا دل تنگ ہے ، صرف ان کی اس بات پر کہ اس پر کوئی خزانہ کیوں نہیں اترا؟ یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ ہی آتا ، سن لیجئے! آپ تو صرف ڈرانے والے ہی ہیں اور ہرچیز کا ذمہ دار اللہ تعالٰی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) ایسا نہ ہو کہ آپ کی طرف جو وحی کی جاتی ہے آپ اس کا کچھ حصہ چھوڑ دیں اور اس وجہ سے آپ کا دل تنگ ہو کہ کافر یہ کہیں گے کہ : اس شخص پر کوئی خزانہ کیوں نہ اتارا گیا یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا ؟ آپ تو محض ڈرانے والے ہیں اور ہر چیز پر مختار تو اللہ تعالیٰ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرشایدآپ اس کا کوئی حصہ چھوڑ دینے والے ہیں جو آپ کی جانب وحی کیا جاتا ہے یا اس پرآپ کا سینہ تنگ ہونے والا ہے کہ وہ کہیں گے اس پر کوئی خزانہ کیوں نہیں اُتاراگیا؟یااس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا؟ یقیناآپ تو محض خبردارکرنے والے ہیں اوراﷲ تعالیٰ ہرچیزکانگران ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is then expected of you that you will abandon some of what is being revealed to you and that your heart will be straitened thereby, because they say, |"Why has a treasure not been sent down to him or an angel not come with him?|" You are but a warner. And Allah takes care of everything.

سو کہیں تو چھوڑ بیٹھے گا کچھ چیز اس میں سے جو وحی آئی تیری طرف اور تنگ ہوگا اس سے تیرا جی اس بات پر کہ وہ کہتے ہیں کیوں نہ اترا اس پر خزانہ یا کیوں نہ آیا اس کے ساتھ فرشتہ، تو تو ڈرانے والا ہے، اور اللہ ہے ہر چیز کا ذمہ دار،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے نبی ! ) شاید آپ کچھ چیزیں چھوڑ دیں اس میں سے جو آپ کی طرف وحی کی جا رہی ہے اور آپ کا سینہ اس سے تنگ ہو رہا ہے جو وہ کہہ رہے ہیں کہ کیوں نہیں ان کے اوپر اتار دیا گیا کوئی خزانہ یا کیوں نہیں آیا ان کے پاس کوئی فرشتہ اے نبی ! ) آپ تو صرف خبردار کرنے والے ہیں اور ہرچیز کا ذمہ دار اللہ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Messenger!) Let it not happen that you omit (to expound) a portion of what was revealed to you. And do not be distressed that they will say: 'Why was a treasure not bestowed upon him?' or 'Why did no angel accompany him?' For you are merely a warner, whereas Allah has control over everything.

تو اے پیغمبر ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم ان چیزوں میں سے کسی چیز کو ﴿بیان کرنے سے ﴾ چھوڑ دو جو تمہاری طرف وحی کی جا رہی ہیں ۔ اور اس بات پر دل تنگ ہو کہ وہ کہیں گے اس شخص پر کوئی خزانہ کیوں نہ اتارا گیا یا یہ کہ اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہ آیا ۔ تم تو محض خبردار کرنے والے ہو ، آگے ہر چیز کا حوالہ دار اللہ ہے ۔ 13

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ( اے پیغمبر ) جو وحی تم پر نازل کی جارہی ہے ، کیا یہ ممکن ہے کہ تم اس کا کوئی حصہ چھوڑ بیٹھو؟ اور اس سے تمہارا دل تنگ ہوجائے؟ ( ٩ ) کیونکہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ : ان ( محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر کوئی خزانہ کیوں نازل نہیں ہوا ، یا کوئی فرشتہ ان کے ساتھ کیوں نہیں آیا؟ تم تو ایک آگاہ کرنے والے ہو ، اور اللہ ہے جو ہر چیز کا مکمل اختیار رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو (اے پیغمبر) کیا تو اس وحی میں سے جو تجھ پر آتی ہے کچھ چھوڑ دینا چاہتا اور کیا تیرا دل اس بات پر خفا ہے کہ 6 کہ وہ کہہ اٹھیں (اگر یہ سچا پیغمبر ہوتا) تو اس پر ایک خزانہ کیوں نہ اترتا یا ایک فرشتہ اس کے ساتھ کیوں نہ آتا ( جو اس کی تصدیق کرتا جاتا) تو تو اور کچھ نہیں صرف اللہ کے عذاب سے ان کو ڈرانیوالا ہے 1 اور باقی سب چیزیں اللہ کے ہاتھ میں ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو شاید آپ کچھ چیزیں جو آپ پر وحی کے ذریعہ سے آتی ہیں چھوڑنا چاہیں اور آپ کا دل اس بات سے تنگ ہوتا ہے کہ وہ (کافر) کہنے لگیں گے کہ ان پر کوئی خزانہ کیوں نازل نہیں ہوا یا ان کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا بیشک آپ تو (انجام بد سے) ڈرانے والے ہیں اور ہرچیز پر پورا اختیار رکھنے والے صرف اللہ ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر شاید کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بعض وہ احکامات جو آپ کی طرف نازل کئے گئے ہیں چھوڑنے کی طرف مائل ہوجائیں یا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دل اس بات سے تنگ ہونے لگے کہ وہ کہتے ہیں کہ آپ پر کوئی خزانہ کیوں نہیں اتارا گیا یا کوئی فرشتہ کیوں نازل نہیں کیا گیا۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ نذیر ہیں یعنی برے انجام سے ڈرانے والے اور اللہ ہر چیز پر اختیار رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

شاید تم کچھ چیز وحی میں سے جو تمہارے پاس آتی ہے چھوڑ دو اور اس (خیال) سے کہ تمہارا دل تنگ ہو کہ (کافر) یہ کہنے لگیں کہ اس پر کوئی خزانہ کیوں نہ نازل ہوا یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا۔ اے محمدﷺ! تم تو صرف نصیحت کرنے والے ہو۔ اور خدا ہر چیز کا نگہبان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So hapoy thou mayest abandon part of that hich hath been revealed unto thee, and thy breast is straitened thereby, because they say: wherefore hath not a treasure been sent down unto him, or an angel come with him! Thou art but a warner, and of everything Allah is the Trustee.

سو (ان کو یہ امید لگی ہوئی ہے کہ) شاید آپ کچھ حصہ اس میں چھوڑدیں جو آپ کی طرف وحی کیا جاتا ہے ۔ اور آپ کا دل اس سے تنگ ہورہا ہے کہ وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس (شخص) پر کوئی خزانہ کیوں نہیں نازل ہوا یا اس (شخص) کے ہمراہ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا آپ تو بس ڈرانے والے ہی ہیں اور ہر چیز کا کارساز اللہ ہی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

شاید اس چیز کا کچھ حصہ تم چھوڑ دینے والے ہو جو تم پر وحی کی جارہی ہے اور اس سے تمہارا سینہ بھنچ رہا ہے کہ وہ کہیں گے کہ اس پر کوئی خزانہ کیوں نہیں اتارا گیا یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا؟ تو تم بس ایک ہوشیار کردینے والے ہو اور ہر چیز اللہ کے حوالہ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس یہ تو ہی نہیں سکتا کہ آپ ( ﷺ ) کی طر ف جو وحی کی جاتی ہے اس کا کچھ حصہ آپ چھوڑدیں اور اس بات سے آپ ( ﷺ ) کا سینہ ( دل ) گھٹن محسوس کرے کہ وہ یوں کہہ رہے ہیں کہ ان پر کوئی خزانہ کیوں نازل نہیں کیا گیا یا ان کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا ۔ آپ ( ﷺ ) تو صرف ڈرانے والے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) ہی ہر چیز کا ( پورا پورا ) اختیار رکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

شاید آپ کچھ چیز وحی میں سے جو آپ کے پاس آتی ہے چھوڑ دیں اور اس خیال سے آپ کا دل تنگ ہو کہ کافر یہ کہنے لگیں کہ اس پر کوئی خزانہ کیوں نہیں نازل ہوا یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا ؟ ( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ تو صرف نصیحت کرنے والے ہیں، اور اللہ تو ہر چیز کا نگہبان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا آپ چھوڑ دیں گے کچھ حصہ اس وحی کا جو کچھ بھیجی جاتی ہے آپ کی طرف (اے پیغمبر ! ) اور تنگ ہوتا ہے اس کی بناء پر آپ کا سینہ، کہ (حق و ہدایت کا انکار کرنے والے) یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ کیوں نہیں اتار دیا گیا ان پر (آسمان سے) کوئی خزانہ، یا کیوں نہیں آگیا ان کے ساتھ (ان کی اردل میں رہنے والا) کوئی فرشہ (سو ایسی باتوں سے آپ دل گیر نہ ہوں کہ آپ کا کام تو صرف خبردار کردینا ہے اور بس، اور ہر چیز پر پورا اختیار رکھنا تو اللہ ہی کی شان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

پس ( اے نبی ) ایسا نہ ہوکہ آپ کی طرف جو وحی کی جاتی ہے اس کاکچھ حصہ شایدآپ چھوڑ دیں اور اس سے شایدآپ تنگ دل ہو رہے ہیں ان ( کافروں ) کے یہ کہنے کہ وجہ سے کہ اس پر کوئی خزانہ کیوں نہیں اتار دیا جاتا یااس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا؟آپ تولوگوں کو محض اللہ کے عذاب سے ڈرانے والے ہیں اور ہرچیز اللہ کے اختیار میں ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا جو وحی تمہاری طرف ہوتی ہے اس میں سے کچھ تم چھوڑ دو گے اور اس پر دل تنگ ہوگے ( ف۲٦ ) اس بناء پر کہ وہ کہتے ہیں ان کے ساتھ کوئی خزانہ کیوں نہ اترا ان کے ساتھ کوئی فرشتہ آتا ، تم تو ڈر سنانے والے ہو ( ف۲۷ ) اور اللہ ہر چیز پر محافظ ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بھلا کیا یہ ممکن ہے کہ آپ اس میں سے کچھ چھوڑ دیں جو آپ کی طرف وحی کیا گیا ہے اور اس سے آپ کا سینہء ( اَطہر ) تنگ ہونے لگے ( اس خیال سے ) کہ کفار یہ کہتے ہیں کہ اس ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر کوئی خزانہ کیوں نہ اتارا گیا یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا ، ( ایسا ہرگز ممکن نہیں ۔ اے رسولِ معظم! ) آپ تو صرف ڈر سنانے والے ہیں ( کسی کو دنیوی لالچ یا سزا دینے والے نہیں ) ، اور اﷲ ہر چیز پر نگہبان ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) آپ کی طرف جو وحی کی جاتی ہے تو کیا آپ ( کفار کی باتوں سے متاثر ہوکر ) اس کا کچھ حصہ چھوڑ دیں گے اور کیا آپ کا سینہ تنگ ہو جائے گا کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ان پر کوئی خزانہ کیوں نہیں اتارا گیا؟ یا ان کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا؟ ( آپ ہرگز ایسا نہیں کر سکتے اور نہ ہی کرنا چاہیئے کیونکہ ) آپ تو بس ( عذابِ الٰہی سے ) ڈرانے والے ہیں اور اللہ ہی ہر چیز پر نگہبان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Perchance thou mayest (feel the inclination) to give up a part of what is revealed unto thee, and thy heart feeleth straitened lest they say, "Why is not a treasure sent down unto him, or why does not an angel come down with him?" But thou art there only to warn! It is Allah that arrangeth all affairs!

Translated by

Muhammad Sarwar

Perhaps you, (Muhammad), may by chance leave (untold) a part of that which is revealed to you and feel grieved because they say, "Why has some treasure not been sent to him or an angel sent down with him?" Say, "I have come only to warn you." God is the Guardian of all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So perchance you may give up a part of what is revealed unto you, and that your breast feels straitened for it because they say, "Why has not a treasure been sent down unto him, or an angel come with him" But you are only a warner. And Allah is a Guardian over all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then, it may be that you will give up part of what is revealed to you and your breast will become straitened by it because they say: Why has not a treasure been sent down upon him or an angel come with him? You are only a warner; and Allah is custodian over all things.

Translated by

William Pickthall

A likely thing, that thou wouldst forsake aught of that which hath been revealed unto thee, and that thy breast should be straitened for it, because they say: Why hath not a treasure been sent down for him, or an angel come with him? Thou art but a warner, and Allah is in charge of all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहीं ऐसा न हो कि आप उस चीज़ का कुछ हिस्सा छोड़ दें जो आपकी तरफ़ वह्य की गई है और आप इस बात पर तंगदिल हों कि वे कहते हैं कि इस पर कोई ख़ज़ाना क्यों नहीं उतारा गया या इसके साथ कोई फ़रिश्ता क्यों नहीं आया, आप तो सिर्फ़ एक डराने वाले हो और अल्लाह हर चीज़ का ज़िम्मेदार है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو شاید آپ (تنگ ہوکر) ان احکام میں سے جو آپ کے پاس وحی کے ذریعہ سے بھیجے جاتے ہیں بعض کو (کہ وہ تبلعغ ہے) چھوڑ دینا چاہتے ہیں اور آپ کا دل اس بات سے تنگ ہوتا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ (اگر یہ نبی ہیں تو) ان پر کوئی خزانہ کیوں نازل نہیں ہوا یا ان کے ہمراہ کوئی فرشتہ (جو ہم سے بھی بولا جاتا) کیوں نہیں آیا آپ تو (ان کفار کے اعتبار سے) صرف ڈرانے والے ہیں اور پورا اختیار رکھنے والا ہر شے پر (تو) اللہ ہی ہے۔ (12)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” شاید آپ اس کا کچھ حصہ چھوڑدینے والے ہیں جو آپ کی طرف وحی کی جاتی ہے۔ اس وجہ سے کہ آپ کا سینہ تنگ ہوتا ہے۔ جو وہ کہتے ہیں کہ اس پر کوئی خزانہ کیوں نہ اتارا گیا یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہ آیا ؟ آپ تو صرف ڈرانے والے ہیں اور اللہ ہر چیز پر نگران ہے۔ “ (١٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو اے پیغمبر ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم ان چیزوں میں سے کسی چیز کو (بیان کرنے سے) چھوڑ دو جو تمہاری طرف وحی کی جا رہی ہیں اور اس بات پر دل تنگ ہوکر وہ کہیں گے اس شخص پر کوئی خزانہ کیوں نہ اتارا گیا یا یہ کہ اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہ آیا تم تو محض خبردار کرنے والے ہو ، آگے ہر چیز کا حوالہ دار اللہ ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ایسا ہونے والا تو نہیں ہے کہ آپ ان احکام میں سے بعض احکام کو چھوڑ دیں جو آپ کے پاس وحی کے ذریعہ بھیجے جاتے ہیں اور اس بات سے آپ کا دل تنگ ہو رہا ہے کہ وہ یوں کہہ رہے ہیں کہ اس پر کوئی خزانہ کیوں نازل نہیں کیا گیا یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا آپ تو صرف ڈرانے والے ہیں اور اللہ ہر چیز کا اختیار رکھنے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو کہیں تو چھوڑ بیٹھے گا کچھ چیز اس میں سے جو وحی آئی تیری طرف اور تنگ ہوگا اس سے تیرا جی اس بات پر کہ وہ کہتے ہیں کیوں نہ اترا اس پر خزانہ یا کیوں نہ آیا اس کے ساتھ فرشتہ تو تو ڈرانے والا ہے اور اللہ ہے ہر چیز کا ذمہ دار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو شاید جو چیز آپ کی جانب وحی کے ذریعہ بھیجی گئی ہے کیا اس میں سے آپ کچھ چھوڑ دیناچاہتے ہیں اور آپ کا دل کافروں کی اس بات سے تنگ ہوتا ہے کہ وہ کہتے ہیں اس پیغمبر پر کوئی خزانہ کیوں نہیں نازل ہوا یا اس کے ہمراہ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا اے پیغمبر ! آپ تو صرف ڈرانیوالے ہیں اور ہر شی پر مختار کار تو اللہ ہی ہے