Surat Hood

Surah: 11

Verse: 15

سورة هود

مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا وَ زِیۡنَتَہَا نُوَفِّ اِلَیۡہِمۡ اَعۡمَالَہُمۡ فِیۡہَا وَ ہُمۡ فِیۡہَا لَا یُبۡخَسُوۡنَ ﴿۱۵﴾

Whoever desires the life of this world and its adornments - We fully repay them for their deeds therein, and they therein will not be deprived.

جو شخص دنیا کی زندگی اور اس کی زینت پر فریفتہ ہوا چاہتا ہو ہم ایسوں کو ان کے کل اعمال ( کا بدلہ ) یہیں بھرپور پہنچا دیتے ہیں اور یہاں انہیں کوئی کمی نہیں کی جاتی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَنۡ
جو کوئی
کَانَ
ہے
یُرِیۡدُ
چاہتا
الۡحَیٰوۃَ
زندگی
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَزِیۡنَتَہَا
اور زینت اس کی
نُوَفِّ
ہم پورا پورا دیں گے
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
اَعۡمَالَہُمۡ
ان کے اعمال (کا اجر)
فِیۡہَا
اس میں
وَہُمۡ
اور وہ
فِیۡہَا
اس میں
لَایُبۡخَسُوۡنَ
نہ وہ کمی کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَنۡ
جوکوئی
کَانَ
ہے
یُرِیۡدُ
ارادہ رکھتا
الۡحَیٰوۃَ
زندگی کا
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَزِیۡنَتَہَا
اور اس کی زینت کا
نُوَفِّ
ہم پورا بدلہ دیں گے
اِلَیۡہِمۡ
اُن کو
اَعۡمَالَہُمۡ
اُن کے اعمال کا
فِیۡہَا
اسی ( دنیا ) میں
وَہُمۡ
اور اُ ن سب سے
فِیۡہَا
اس ( دنیا ) میں
لَایُبۡخَسُوۡنَ
نہیں کمی کی جائے گی
Translated by

Juna Garhi

Whoever desires the life of this world and its adornments - We fully repay them for their deeds therein, and they therein will not be deprived.

جو شخص دنیا کی زندگی اور اس کی زینت پر فریفتہ ہوا چاہتا ہو ہم ایسوں کو ان کے کل اعمال ( کا بدلہ ) یہیں بھرپور پہنچا دیتے ہیں اور یہاں انہیں کوئی کمی نہیں کی جاتی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو شخص دنیا کی زندگی اور اس کی زینت چاہے تو ہم ایسے لوگوں کو دنیا میں ہی ان کے اعمال کا پورا بدلہ دے دیتے ہیں اور وہ دنیا میں گھاٹے میں نہیں رہتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جوکوئی دنیاکی زندگی اوراس کی زینت کاارادہ رکھتا ہے،ہم اُن کے اعمال کااسی دنیامیں ہی انہیں پوراپورابدلہ دے دیں گے اوراسی دنیامیں ان سے کمی نہیں کی جائے گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who have been intending (to achieve) the world¬ly life and its beauty, We shall fully recompense them herein for their acts, and herein they shall not be given less.

جو کوئی چاہے دنیا کی زندگی اور اس کی زینت بھگتا دیں گے ہم ان کو ان کے عمل دنیا میں اور ان کو اس میں کچھ نقصان نہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو لوگ دنیا کی زندگی اور اس کی زیب وزینت کے طالب ہوں ہم ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ انہیں اسی (دنیا کی زندگی) میں دے دیتے ہیں اور اس میں ان کی حق تلفی نہیں کی جاتی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who seek merely the present world and its adornment. We fully recompense them for their work in this world, and they are made to suffer no diminution in it concerning what is their due.

جو لوگ بس اِسی دنیا کی زندگی اور اس کی خوشنمائیوں کے طالب ہوتے ہیں 15 ان کی کار گزاری کا سارا پھل ہم یہیں ان کو دے دیتے ہیں اور اس میں ان کے ساتھ کوئی کمی نہیں کی جاتی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ( صرف ) دنیوی زندگی اور اس کی سج دھج چاہتے ہیں ، ہم ان کے اعمال کا پورا پورا صلہ اسی دنیا میں بھگتا دیں گے ، اور یہاں ان کے حق میں کوئی کمی نہیں ہوگی ۔ ( ١١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ اچھے کام کر کے دنیا کی زندگی اور رونق چاہتے ہوں تو ہم ان کے کاموں کا بدل دنیا ہی میں ان کو پورا بھر دیں گے اور وہ دنیا میں گھاٹا نہ اٹھائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ دنیا کی زندگی اور اس کی زیب وزینت کے طلبگار ہوں ہم ان کو ان کے اعمال کا بدلہ اس (دنیا) میں ہی دے دیتے ہیں اور اس میں ان کی کوئی حق تلفی نہیں کی جاتی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو لوگ اس دنیا کی زیب وزینت اور رونق چاہتے ہیں، ہم ان کو ان کے اعمال کے بدلہ میں اسی دنیا میں دے دیتے ہیں اور ان کے لئے کمی نہیں کی جاتی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ دنیا کی زندگی اور اس کی زیب و زینت کے طالب ہوں ہم ان کے اعمال کا بدلہ انہیں دنیا میں ہی دے دیتے ہیں اور اس میں ان کی حق تلفی نہیں کی جاتی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whosoever desireth the life of the world and the adornment thereof, We shall repay them in full their works therein, and in it they shall not be defrauded.

جو کوئی دنیا ہی کی زندگی اور اس کی رونق کو مدنظر رکھتا ہے تو ہم ان لوگوں کو ان کے اعمال (کی جزا) اسی (دنیا) میں پوری طرح دے دیتے ہیں اور ان کے لئے اس میں ذرا کمی نہیں ہوتی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو دنیا کی زندگی اور اس کے سروسامان کے طالب ہوتے ہیں ، ہم ان کے اعمال کا بدلہ یہیں چکا دیتے ہیں اور اس میں ان کے ساتھ کوئی کمی نہیں کی جاتی ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو لوگ دنیوی زندگی اور اس کی زیب و زینت ہی چاہتے ہیں ہم دنیا ہی میں ان کے اعمال کا ( پوراپورا ) بدلہ دیدیں گے اور وہ اسمیں کوئی نقصان نہیں دئے جائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ دنیا کی زندگی اور اس کی زیب وزینت کے طالب ہوں ہم ان کے اعمال کا بدلہ دنیا ہی میں دے دیتے ہیں اور اس میں ان کی حق تلفی نہیں کی جاتی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو کوئی (اپنے اعمال سے دنیا کی زندگی اور اس کی آرائش ہی چاہتا ہے، تو ایسے لوگوں کو ہم ان کے اعمال کا پورا بدلہ اسی (دنیا) میں دے دیتے ہیں، اور اس میں ان سے کوئی کمی نہیں کی جاتی،

Translated by

Noor ul Amin

جو دنیا کی زندگی اور اس کی زینتچاہےتوہم انہیں دنیاہی میں ان کے اعمال کاپورا بدلہ دے دیتے ہیں اور وہ دنیامیں گھاٹے میں نہیں رہتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو دنیا کی زندگی اور آرائش چاہتا ہو ( ف۳۳ ) ہم اس میں ان کا پورا پھل دے دیں گے ( ف۳٤ ) اور اس میں کمی نہ دیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جو لوگ ( فقط ) دنیوی زندگی اور اس کی زینت ( و آرائش ) کے طالب ہیں ہم ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ اسی دنیا میں دے دیتے ہیں اور انہیں اس ( دنیا کے صلہ ) میں کوئی کمی نہیں دی جاتی

Translated by

Hussain Najfi

اور جو صرف دنیا کی زندگی اور اس کی زیب و زینت چاہتے ہیں تو ہم انہیں ان کی سعی و عمل کی پوری پوری جزا دیتے ہیں ۔ اور ان کے ساتھ کوئی کمی نہیں کی جاتی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who desire the life of the present and its glitter,- to them we shall pay (the price of) their deeds therein,- without diminution.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who choose the worldly life and its pleasures will be given proper recompense for their deeds in this life and will not suffer any loss.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whosoever desires the life of the world and its glitter, to them We shall pay in full (the wages of) their deeds therein, and they will have no diminution therein.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whoever desires this world's life and its finery, We will pay them in full their deeds therein, and they shall not be made to. suffer loss in respect of them.

Translated by

William Pickthall

Whoso desireth the life of the world and its pomp, We shall repay them their deeds herein, and therein they will not be wronged.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग दुनिया की ज़िंदगी और उसकी ज़ीनत चाहते हैं हम उनके आमाल का बदला दुनिया ही में दे देते हैं और उसमें उनके साथ कोई कमी नहीं की जाती।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو شخص (اپنے اعمال خیر سے محض حیات دنیوی کی (منعفت) اور اس کی رونق (حاصل کرنا) چاہتا ہے تو ہم ان لوگوں کے (ان) اعمال (کی جزاء) ان کو دنیا ہی میں پورے طور سے بھگتا دیتے ہیں اور ان کے لیے دنیا میں کچھ کمی نہیں ہوتی۔ (1) (15)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جو کوئی دنیا کی زندگی اور اس کی زینت چاہتا ہے ہم انہیں ان کے اعمال کا پورا بدلہ اسی دنیا میں دیں گے اور اس میں ان کے لیے کمی نہ کی جائے گی۔ “ (١٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ بس اس دنیاوی زندگی اور اس کی خوشنمائیوں کے طالب ہوتے ہیں ان کی اکر گزاری کا سارا پھل ہم یہیں ان کو دے دیتے ہیں اور اس میں ان کے ساتھ کوئی کمی نہیں کی جاتی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو شخص دنیا کو اور اس کی زینت کو چاہتا ہے ہم اس کے اعمال کا بدلہ دنیا ہی میں پورا پورا دے دیں گے۔ اور اس میں ان پر ظلم نہ ہوگا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو کوئی چاہے دنیا کی زندگانی اور اس کی زینت بھگتا دیں گے ہم ان کو ان کے عمل دنیا میں اور ان کو اس میں کچھ نقصان نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ محض دنیا کی زندگی اور حیات دنیوی ہی کی بہار چاہتے ہیں تو ہم ان کے اعمال کی جزا ان کو دنیا ہی میں پوری کردیتے ہیں اور دنیا میں ان کی حق تلفی نہیں کی جاتی