Surat Hood

Surah: 11

Verse: 17

سورة هود

اَفَمَنۡ کَانَ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِّنۡ رَّبِّہٖ وَ یَتۡلُوۡہُ شَاہِدٌ مِّنۡہُ وَ مِنۡ قَبۡلِہٖ کِتٰبُ مُوۡسٰۤی اِمَامًا وَّ رَحۡمَۃً ؕ اُولٰٓئِکَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِہٖ ؕ وَ مَنۡ یَّکۡفُرۡ بِہٖ مِنَ الۡاَحۡزَابِ فَالنَّارُ مَوۡعِدُہٗ ۚ فَلَا تَکُ فِیۡ مِرۡیَۃٍ مِّنۡہُ ٭ اِنَّہُ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّکَ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۷﴾

So is one who [stands] upon a clear evidence from his Lord [like the aforementioned]? And a witness from Him follows it, and before it was the Scripture of Moses to lead and as mercy. Those [believers in the former revelations] believe in the Qur'an. But whoever disbelieves in it from the [various] factions - the Fire is his promised destination. So be not in doubt about it. Indeed, it is the truth from your Lord, but most of the people do not believe.

کیا وہ شخص جو اپنے رب کے پاس کی دلیل پر ہو اور اس کے ساتھ اللہ کی طرف کا گواہ ہو اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ( گواہ ہو ) جو پیشوا و رحمت ہے ( اوروں کے برابر ہو سکتا ہے؟ ) یہی لوگ ہیں جو اس پر ایمان رکھتے ہیں اور تمام فرقوں میں سے جو بھی اس کا منکر ہو اس کے آخری وعدے کی جگہ جہنم ہے پس تو اس میں کسی قسم کے شبہ میں نہ رہ یقیناً یہ تیرے رب کی جانب سے سراسر برحق ہے ، لیکن اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ہوتے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The One Who believes in the Qur'an is upon Clear Proof from His Lord Allah, the Exalted says, أَفَمَن كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّهِ ... Can they who rely on a clear proof from their Lord, Allah, the Exalted, informs of the condition of the believers who are upon the natural religion of Allah, which He made inherent in His creatures. This is based upon their confession to Him that there is none worthy of worship except He. This is similar to Allah's statement, فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفاً فِطْرَةَ اللَّهِ الَّتِى فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا So set you your face towards the religion, Hanifan. Allah's Fitrah with which He has created mankind. (30:30), In the Two Sahihs it is recorded that Abu Hurayrah said that the Messenger of Allah said, كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ أَوْ يُنَصِّرَانِهِ أَوْ يُمَجِّسَانِهِ كَمَا تُولَدُ الْبَهِيمَةُ بَهِيمَةً جَمْعَاءَ هَلْ تُحِسُّونَ فِيهَا مِنْ جَدْعَاءَ Every child is born upon the Fitrah, but his parents make him a Jew, Christian, or Magian. This is just as the calf that is born whole. Have you noticed any calves that are born mutilated? In Sahih Muslim it is recorded that Iyad bin Himar said that the Messenger of Allah said, يَقُولُ اللهُ تَعَالَى إِنِّي خَلَقْتُ عِبَادِي حُنَفَاءَ فَجَاءَتْهُمُ الشَّيَاطِينُ فَاجْتَالَتْهُمْ عَنْ دِينهِمْ وَحَرَّمَتْ عَلَيْهِمْ مَا أَحْلَلْتُ لَهُمْ وَأَمَرَتْهُمْ أَنْ يُشْرِكُوا بِي مَا لَمْ أُنْزِلْ بِهِ سُلْطَانًا Allah, the Exalted, says, `Verily, I created my servants Hunafa', but the devils came to them and distracted them from their religion. They made unlawful for them what I had made lawful for them and they commanded them to associate partners with Me, concerning which no authority has been revealed. Therefore, the believer is one who remains upon this Fitrah. Concerning Allah's statement, ... وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِّنْهُ ... and whom a witness from Him recites (follows) it; This means that a witness comes to him from Allah. That witness is the pure, perfect and magnificent legislation that Allah revealed to the Prophets. These legislations were finalized with the legislation (Shariah) of Muhammad. The believer has the natural disposition that bears witness to (the truth of) the general legislation, and accepts that specific laws are taken from the general legislation. The Fitrah accepts the Shariah and believes in it. For this reason Allah, the Exalted, says, أَفَمَن كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّهِ وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِّنْهُ (Can they who rely on a clear proof from their Lord, and whom a witness from Him recites (follows) it); This clear proof which is recited is the Qur'an, which Jibril conveyed to the Prophet and the Prophet Muhammad conveyed it to his Ummah. Then Allah says, ... وَمِن قَبْلِهِ كِتَابُ مُوسَى ... and before it, came the Book of Musa, This means that before the Qur'an, there was the Book of Musa, the Tawrah. ... إَمَامًا وَرَحْمَةً ... a guidance and a mercy, This means that Allah, the Exalted, revealed it to that Ummah as a leader for them and a guide for them to follow, as a mercy from Allah upon them. Therefore, whoever believed in it with true faith, then it would lead him to believe in the Qur'an as well. For this reason Allah said, ... أُوْلَـيِكَ يُوْمِنُونَ بِهِ ... they believe therein. Then Allah, the Exalted, threatens those who reject the Qur'an, or any part of it, by saying, ... وَمَن يَكْفُرْ بِهِ مِنَ الاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ ... but those of the sects that reject it, the Fire will be their promised meeting place. This is directed towards everyone on the face of the earth who disbelieves in the Qur'an, whether they are idolators, disbelievers, People of the Scripture, or other sects from the descendants of Adam. This applies to all whom the Qur'an reaches, regardless of their differences in color, appearance, or nationality. As Allah says, لااٌّنذِرَكُمْ بِهِ وَمَن بَلَغَ that I may therewith warn you and whomsoever it may reach. (6:19) Allah, the Exalted, said, قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّى رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا Say: "O mankind! Verily, I am sent to you all as the Messenger of Allah." Allah says, وَمَن يَكْفُرْ بِهِ مِنَ الاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ (but those of the sects that reject it, the Fire will be their promised meeting place). In Sahih Muslim it is recorded that Abu Musa Al-Ash`ari, may Allah be pleased with him, said that the Messenger of Allah said, وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لاَا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الاْاُمَّةِ يَهُودِيٌّ أَوْ نَصْرَانِيٌّ ثُمَّ لاَا يُوْمِنُ بِي إِلاَّ دَخَلَ النَّار By He in Whose Hand is my soul! there is no one of this Ummah, whether he be a Jew or Christian, who hears of me and does not believe in me, except that he will enter the Hell- fire. Every Hadith is confirmed by the Qur'an Ayub As-Sakhtiyani reported from Sa`id bin Jubayr that he said, "I did not hear any Hadith of the Prophet, substantiated as he stated it, except that I found its confirmation in the Qur'an. The narrator said, "Or he said, `I found its verification in the Qur'an."' Thus, it reached me that the Prophet said, لاَا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الاْاُمَّةِ يَهُودِيٌّ وَلاَا نَصْرَانِيٌّ ثُمَّ لاَا يُوْمِنُ بِي إِلاَّ دَخَلَ النَّار There is no one of this Ummah, whether he be a Jew or Christian, who hears of me and does not believe in me, except that he will enter the Hellfire. Therefore, I said, `Where is its verification in the Book of Allah? Most of what I have heard reported from the Messenger of Allah, I have found its verification in the Qur'an.' Then I found this verse, وَمَن يَكْفُرْ بِهِ مِنَ الاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ (but those of the sects that reject it (the Qur'an), the Fire will be their promised meeting place). And this means from all religions." Then Allah says, ... فَلَ تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِّنْهُ إِنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ ... So be not in doubt about it. Verily, it is the truth from your Lord, This means that the Qur'an is the truth from Allah and there is no doubt or suspicion concerning it. This is as Allah says, الم تَنزِيلُ الْكِتَابِ لاَ رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَالَمِينَ Alif Lam Mim. The revelations of the Book in which there is no doubt, is from the Lord of all that exists! (32:1-2) Allah, the Exalted, says, ا لم ذَلِكَ الْكِتَابُ لاَ رَيْبَ فِيهِ Alif Lam Mim. This is the Book in which there is no doubt. (2:1-2) The Ayah; ... وَلَـكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لاَ يُوْمِنُونَ but most of mankind believe not. is similar to Allah's statement, وَمَأ أَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُوْمِنِينَ And most of mankind will not believe even if you desire it eagerly. (12:103) Likewise, Allah says, وَإِن تُطِعْ أَكْثَرَ مَن فِى الاٌّرْضِ يُضِلُّوكَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ And if you obey most of those on the earth, they will mislead you far away from Allah's path. Allah also says, وَلَقَدْ صَدَّقَ عَلَيْهِمْ إِبْلِيسُ ظَنَّهُ فَاتَّبَعُوهُ إِلاَّ فَرِيقاً مِّنَ الْمُوْمِنِينَ And indeed Iblis did prove true his thought about them: and they followed him, all except a group of true believers. (34:20)

مومن کون ہیں؟ ان مومنوں کا وصف بیان ہو رہا ہے جو فطرت پر قائم ہیں جو اللہ کی وحدانیت کو دل سے مانتے ہیں ۔ جیسے حکم الٰہی ہے کہ ( فَاَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّيْنِ حَنِيْفًا ۭ فِطْرَتَ اللّٰهِ الَّتِيْ فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا ۭ لَا تَبْدِيْلَ لِخَلْقِ اللّٰهِ ۭ ذٰلِكَ الدِّيْنُ الْـقَيِّمُ ڎ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ 30؀ڎ ) 30- الروم:30 ) اپنا منہ دین حنیف پر قائم کر دے اللہ کی فطرت جس پر اس نے انسانی فطرت پیدا کی ہے بخاری و مسلم میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی یا نصرانی یا مجوسی بنا لیتے ہیں جیسے کہ جانوروں کے بچے صحیح سالم پیدا ہوتے ہیں پھر لوگ ان کے کان کاٹ ڈالتے ہیں ۔ مسلم شریف کی حدیث قدسی میں ہے میں نے اپنے تمام بندوں کو موحد پیدا کیا ہے لیکن پھر شیطان آکر انہیں ان کے دین سے بہکا دیتا ہے اور میری حلال کردہ چیزیں ان پر حرام کر دیتا ہے اور انہیں کہتا ہے کہ میرے ساتھ انہیں شریک کریں جن کی کوئی دلیل میں نے نہیں اتاری ۔ مسند اور سنن میں ہے کہ ہر بچہ اسی ملت پر پیدا ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کی زبان کھلے ، الخ ۔ پس مومن فطرت رب پر ہی باقی رہا ہے ۔ پس ایک تو فطرت اس کی صحیح سالم ہوتی ہے پھر اس کے پاس اللہ کا شاہد آتا ہے یعنی اللہ کی شریعت پییغبمر کے ذریعے پہنچتی ہے جو شریعت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے ساتھ ختم ہوئی ۔ پس شاہد سے مراد حضرت جبرائیل علیہ السلام ہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ کی رسالت اولاً حضرت جبرائیل علیہ السلام لائے اور آپ کے واسطے سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ ایک قول میں کہا گیا ہے کہ وہ علی رضی اللہ عنہ ہیں لیکن وہ قول ضعیف ہے ۔ اس کا کوئی قائل ثابت ہی نہیں ۔ حق بات پہلی ہی ہے ۔ پس مومن کی فطرت اللہ کی وحی سے مل جاتی ہے ۔ اجمالی طور پر اسے پہلے سے ہی یقین ہوتا ہے ، پھر شریعت کی تفصیلات کو مان لیتا ہے ۔ اس کی فطرت ایک ایک مسئلے کی تصدیق کرتی جاتی ہے ۔ پس فطرت سلیم ، اس کے ساتھ قرآن کی تعلیم ، جسے حضرت جبرائیل نے اللہ کے نبی کو پہنچایا اور آپ نے اپنی امت کو پھر اس سے پہلے کی ایک اور تائید بھی موجود ہے ، وہ کتاب موسی یعنی تورات جیسے اللہ نے اس زمانے کی امت کے لیے پیشوائی کے قابل بنا کر بھیجی تھی اور جو اللہ کی طرف سے رحمت تھی اس پر جن کا پورا ایمان ہے وہ لامحالہ اس نبی اور اس کتاب پر بھی ایمان لاتے ہیں کیونکہ اس کتاب نے اس کتاب پر ایمان لانے کی رہنمائی کی ہے ۔ پس یہ لوگ اس کتاب پر بھی ایمان لاتے ہیں ۔ پھر پورے قرآن کو یا اس کے کسی حصے کو نہ ماننے والوں کی سزا کا بیان فرمایا کہ دنیا والوں میں سے جو گروہ جو فرقہ اسے نہ مانے خواہ یہودی ہو ، خواہ نصرانی کہیں کا ہو ، کوئی ہو ، کسی رنگت اور شکل وصورت کا ہو ، قرآن پہنچا اور نہ ماناہ وہ جہنمی ہے ۔ جیسے رب العالمین نے اپنے نبی کی زبانی اسی قرآن کریم میں فرمایا ہے ۔ ( لِاُنْذِرَكُمْ بِهٖ وَمَنْۢ بَلَغَ ) 6- الانعام:19 ) کہ میں اس سے تمہیں بھی آگاہ کر رہا ہوں اور انہیں بھی جنہیں یہ پہنچ جائے اور آیت میں ہے ( قُلْ يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ اِنِّىْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَيْكُمْ جَمِيْعَۨا ) 7- الاعراف:158 ) لوگوں میں اعلان کردو کہ اے انسانو! میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں ۔ صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی اللہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اس امت میں سے جو بھی مجھے سن لے اور پھر مجھ پر ایمان نہ لائے وہ جہنمی ہے ۔ حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں میں جو صحیح حدیث سنتا ہوں اس کی تصدیق کتاب اللہ میں ضرور پاتا ہوں ۔ مندرجہ بالا حدیث سن کر میں اس تلاش میں لگا کہ اس کی تصدیق قرآن کی کسی آیت سے ہوتی ہے تو مجھے یہ آیت ملی پس تمام دین والے اس سے مراد ہیں ۔ پھر جناب باری ارشاد فرماتا ہے کہ اس قرآن کے اللہ کی طرف سے سراسر حق ہو نے میں تجھے کوئی شک و شبہ نہ کرنا چاہیے جیسے ارشاد ہے کہ اس کتاب کے رب العالمین کی طرف سے نازل شدہ ہو نے میں کوئی شک و شبہ نہیں ۔ اور جگہ ہے ( آیت ذالک الکتاب لا ریب فیہ ) اس کتاب میں کوئی شک نہیں ۔ پھر ارشاد ہے کہ اکثر لوگ ایمان سے کورے ہوتے ہیں جیسے فرمان ہے ( وَمَآ اَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِيْنَ ١٠٣؁ ) 12- یوسف:103 ) یعنی گو تیری چاہت ہو لیکن یقین کر لے کہ اکثر لوگ مومن نہیں ہونگے ۔ اور آیت میں ہے ( وَاِنْ تُطِعْ اَكْثَرَ مَنْ فِي الْاَرْضِ يُضِلُّوْكَ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ۭ اِنْ يَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنْ هُمْ اِلَّا يَخْرُصُوْنَ ١١٦؁ ) 6- الانعام:116 ) اگر تو دنیا والوں کی اکثریت کی پیروی کرے گا تو وہ تو تجھے راہ حق سے بھٹکا دیں گے اور آیت میں ہے ( وَلَقَدْ صَدَّقَ عَلَيْهِمْ اِبْلِيْسُ ظَنَّهٗ فَاتَّبَعُوْهُ اِلَّا فَرِيْقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ 20؀ ) 34- سبأ:20 ) یعنی ان پر ابلیس نے اپنا گمان سچ کر دکھایا اور سوائے مومنوں کی ایک مختصر سی جماعت کے باقی سب اسی کے پیچھے لگ گئے ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

17۔ 1 منکرین اور کافرین کے مقابلے میں اہل فطرت اور اہل ایمان کا تذکرہ کیا جا رہا ہے ' اپنے رب کی طرف سے دلیل ' سے مراد وہ فطرت ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو پیدا فرمایا اور وہ اللہ واحد کا اعتراف اور اسی کی عبادت جس طرح کہ نبی کا فرمان ہے کہ ' ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، پس اس کے بعد اس کے ماں باپ اسے یہودی، نصرانی یا مجوسی بنا دیتے ہیں (صحیح بخاری) یتلوہ کے معنی ہیں اس کے پیچھے یعنی اس کے ساتھ اللہ کی طرف سے ایک گواہ بھی ہو گواہ سے مراد قرآن، یا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں، جو اس فطرت صحیحہ کی طرف دعوت دیتے اور اس کی نشاندہی کرتے ہیں اور اس سے پہلے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی کتاب تورات بھی جو پیشوا بھی ہے اور رحمت کا سبب بھی یعنی کتاب موسیٰ (علیہ السلام) بھی قرآن پر ایمان لانے کی طرف رہنمائی کرنے والی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ایک وہ شخص ہے جو منکر اور کافر ہے اور اس کے مقابلے میں ایک دوسرا شخص ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دلیل پر قائم ہے، اس پر ایک گواہ (قرآن۔ یا پیغمبر اسلام بھی ہے، اسی طرح اس سے قبل نازل ہونے والی کتاب تورات، میں بھی اس کے لئے پیشوائی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اور وہ ایمان لے آتا ہے کیا یہ دونوں شخص برابر ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ ایک مومن ہے اور دوسرا کافر۔ ہر طرح کے دلائل سے لیس ہے اور دوسرا بالکل خالی ہے۔ 17۔ 2 یعنی جن کے اندر مذکورہ اوصاف پائے جائیں گے وہ قرآن کریم اور نبی پر ایمان لائیں گے۔ 17۔ 3 تمام فرقوں سے مراد روئے زمین پر پائے جانے والے مذاہب ہیں، یہودی، عیسائی، زرتشی، بدھ مت، مجوسی اور مشرکین و کفار وغیرہ، جو بھی حضرت محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان نہیں لائے گا، اس کا ٹھکانا جہنم ہے یہ وہی مضمون ہے جسے اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے " قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اس امت کے جس یہودی، یا عیسائی نے بھی میری نبوت کی بابت سنا اور پھر مجھ پر ایمان نہیں لایا وہ جہنم میں جائے ہے " (صحیح مسلم کتاب الایمان، باب وجوب الایمان برسالۃ نبینا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) الی جمیع الناس) یہ مضمون اس سے پہلے سورة بقرہ آیت 62 (خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۚ لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا ھُمْ يُنْظَرُوْنَ 162۔ ) اور سورة نساء آیت 150، 152 (اِنَّ الَّذِيْنَ يَكْفُرُوْنَ باللّٰهِ وَرُسُلِهٖ وَيُرِيْدُوْنَ اَنْ يُّفَرِّقُوْا بَيْنَ اللّٰهِ وَرُسُلِهٖ وَيَقُوْلُوْنَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَّنَكْفُرُ بِبَعْضٍ ۙ وَّيُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّتَّخِذُوْا بَيْنَ ذٰلِكَ سَبِيْلًا 150؀ۙ اُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْكٰفِرُوْنَ حَقًّا ۚ وَاَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابًا مُّهِيْنًا 151؁ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا باللّٰهِ وَرُسُلِهٖ وَلَمْ يُفَرِّقُوْا بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْ اُولٰۗىِٕكَ سَوْفَ يُؤْتِيْهِمْ اُجُوْرَهُمْ ۭوَكَان اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا 152؀ ) 4 ۔ النساء :150 تا 152) میں گزر چکا ہے۔ 17۔ 4 یہ وہی مضمون ہے جو قرآن مجید کے مختلف مقامات پر بیان کیا گیا (وَمَآ اَکْثَرُالنَّاسِ وَلَوْ حَرَصَتْ بِمُؤ مِنِیْنَ ) (سورۃ یوسف۔ 103) (وَمَآ اَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِيْنَ 103۔ ) 12 ۔ یوسف :103) ' تیری خواہش کے باوجود اکثر لوگ ایمان نہیں لائیں گے ' ابلیس نے اپنا گمان سچا کر دکھایا، مومنوں کے ایک گروہ کے سوا، سب اس کے پیروکار بن گئے '۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٢٠] دونوں شہادتوں کے بعد بھی ایمان نہ لانے والے :۔ یہاں واضح دلیل سے مراد داعیہ فطرت یا عہد الست ہے جو ہر انسان کے تحت الشعور میں موجود ہے (تفصیل کے لیے دیکھیے الاعراف کی آیت نمبر ١٧٢، ١٧٣) اب اگر اس آیت میں شخص سے مراد رسول اللہ کی ذات لی جائے تو شاہد سے مراد جبرئیل ہیں اور اگر شخص سے مراد عام آدمی لیا جائے تو شاہد سے مراد رسول اللہ ہیں۔ یعنی یہ داعیہ فطرت ہر انسان کے تحت الشعور میں پہلے سے ہی موجود ہے کہ اس کائنات کا اور خود ہمارا بھی خالق ومالک اللہ تعالیٰ ہے جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہوسکتا پھر اس داعیہ کی تائید میں خارج سے دو قوی شاہد بھی مل جائیں جن میں سے ایک تو رسول اللہ اور قرآن ہے اور دوسرے تورات جو آپ سے مدتوں پہلے نازل ہوئی تھی تو کیا ایسے شخص کے ایمان لانے میں کوئی چیز آڑے آسکتی ہے اسے فوراً اس داعیہ فطرت پر لبیک کہتے ہوئے ایمان لے آنا چاہیے اور جو پھر بھی ایمان نہیں لاتا اس کا علاج دوزخ کے سوا اور کیا ہوسکتا ہے خواہ وہ شخص کسی بھی مذہب اور فرقہ سے تعلق رکھتا ہو ؟ [١ ٢] آپ کی طرف یہ خطاب صرف بطور تاکید مزید ہے اصل میں اس کے مخاطب عام لوگ ہیں جیسا کہ اس کی تفصیل پہلے بیان کی جاچکی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اَفَمَنْ كَانَ عَلٰي بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ ۔۔ : ” یَتْلُوا “ ” تَلاَ یَتْلُوْ “ کا معنی ہے پیچھے آنا، مراد اس کی تائید کرنا ہے۔ اس آیت کی مفسرین نے کئی تفسیریں کی ہیں، ان میں سے دو تفسیریں زیادہ درست معلوم ہوتی ہیں۔ سب سے واضح اور درست تفسیر تو یہ ہے کہ کیا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے ” بَیِّنَۃٍ “ (واضح دلیل) پر ہے، اس شخص سے مراد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے متبع مومن ہیں۔ ” َیِّنَۃٍ “ سے مراد نبوت کی نشانیاں اور دلائل ہیں اور ” وَيَتْلُوْهُ شَاهِدٌ مِّنْهُ “ (اس کی طرف سے ایک گواہ اس کی تائید کر رہا ہو) میں ” شَاهِدٌ“ سے مراد قرآن مجید ہے جو آپ کے صدق کا شاہد ہے اور اس سے پہلے موسیٰ (علیہ السلام) کی کتاب سے مراد تورات ہے جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کی شہادت دے رہی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ کیا یہ رسول اور اس کے پیروکار جو اپنے رب کی طرف سے دلیل پر ہیں، ان لوگوں کی طرح ہوسکتے ہیں جن کے پاس نہ رب تعالیٰ کی طرف سے کوئی دلیل ہے، نہ کوئی شاہد اور نہ کوئی اور پہلی آسمانی کتاب جو ان کی تائید کرے۔ یہ مطلب سب سے درست اس لیے کہا گیا ہے کہ اسی سورة ہود میں تقریباً ہر نبی نے یہ کہا کہ میں اپنے رب کی طرف سے ایک ” بَيِّنَةٍ “ پر ہوں۔ دیکھیے نوح (علیہ السلام) نے فرمایا : ( اَرَءَيْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰي بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّيْ وَاٰتٰىنِيْ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِهٖ فَعُمِّيَتْ عَلَيْكُمْ ۭ اَنُلْزِمُكُمُوْهَا وَاَنْتُمْ لَهَا كٰرِهُوْنَ ) [ ھود : ٢٨ ] ” اے میری قوم ! کیا تم نے دیکھا کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک (بینہ) واضح دلیل پر (قائم) ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے بڑی رحمت عطا فرمائی ہو، پھر وہ تم پر مخفی رکھی گئی ہو، تو کیا ہم زبردستی اسے تم پر چپکا دیں گے، جب کہ تم اسے ناپسند کرنے والے ہو۔ “ صالح (علیہ السلام) نے کہا : ( يٰقَوْمِ اَرَءَيْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰي بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّيْ ) [ ھود : ٦٣ ] شعیب (علیہ السلام) نے کہا : ( يٰقَوْمِ اَرَءَيْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰي بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّيْ ) [ ھود : ٨٨ ] غرض ہر پیغمبر یہ کہتا رہا کہ میں اپنے رب کی طرف سے ” بَيِّنَةٍ “ پر ہوں، کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر پیغمبر کو اس کی نبوت کی واضح نشانی دے کر بھیجتے تھے اور قرآن مجید کا معجزہ، جس کی ایک سورت کی مثال پیش نہ کی جاسکی، وہ اللہ کی طرف سے آپ کا شاہد ہے۔ اسی طرح تورات بھی آپ کے حق ہونے کی شاہد ہے۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ ” بَيِّنَةٍ “ سے مراد عقل سلیم اور وہ فطرت سلیمہ ہے جس پر انسان کو پیدا کیا گیا ہے اور وہ عہد ” اَلَسْتُ “ ہے جس کا ہر شخص اپنے آپ پر شاہد بنا یا گیا ہے اور وہ ہے توحید الٰہی اور اپنے رب کی پہچان، فرمایا : (اَلَسْتُ بِرَبِّکُم) [ الأعراف : ١٧٢ ] ” کیا میں واقعی تمہارا رب نہیں ہوں ؟ “ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( کُلُّ مَوْلُوْدٍ یُوْلَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ فَأَبَوَاہُ یُھَوِّدَانِہِ أَوْ یُنَصِّرَانِہِ أَوْ یُمَجِّسَانِہِ ) [ بخاری، الجنائز، باب ما قیل فی أولاد المشرکین : ١٣٨٥ ] ” ہر بچہ فطرت (اسلام) پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی بنا دیتے ہیں یا نصرانی یا مجوسی۔ “ یعنی کیا وہ لوگ جو فطرت سلیمہ پر قائم ہیں، عقل سلیم سے کام لیتے ہیں اور اس کے ساتھ ان کے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک گواہ بھی آچکا ہے، یعنی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یا قرآن اور اس سے پہلے تورات بھی اس کی شہادت دے رہی ہے، جو رہنما بھی تھی اور رحمت بھی، تو کیا یہ لوگ ان کی طرح ہیں جن کے پاس نہ رب کی طرف سے کوئی ” بَيِّنَةٍ “ ہے، نہ کوئی اس کی طرف سے شاہد اور نہ گزشتہ کسی آسمانی کتاب کی شہادت۔ ہرگز نہیں، ایک مومن دوسرا کافر، دونوں ایک جیسے کبھی نہیں ہوسکتے۔ اُولٰۗىِٕكَ يُؤْمِنُوْنَ بِهٖ ۭ : یعنی یہ ” بَيِّنَةٍ “ پر قائم لوگ اس رسول پر ایمان لاتے ہیں۔ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِهٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهٗ : اور جو اس کے ساتھ کفر کرے، خواہ وہ کسی گروہ عیسائی، یہودی، ہندو یا بدھ وغیرہ سے تعلق رکھتا ہو، اس کا ٹھکانا آگ ہے، جیسا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( وَالَّذِيْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ ! لاَ یَسْمَعُ بِيْ أَحَدٌ مِّنْ ھٰذِہِ الْأُمَّۃِ یَھُوْدِيٌّ وَلاَ نَصْرَانِيٌّ ثُمَّ یَمُوْتُ وَلَمْ یُؤْمِنْ بالَّذِيْ اُرْسِلْتُ بِہٖ إِلاَّ کَانَ مِنْ أَصْحَاب النَّارِ ) [ مسلم، الإیمان، باب وجوب الإیمان برسالۃ نبینا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔۔ : ١٥٣، عن أبی ہریرہ (رض) ] ” قسم اس کی جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے ! میرے بارے میں اس امت (دعوت) میں سے کوئی یہودی یا نصرانی سن لے پھر وہ فوت ہو اور اس پر ایمان نہ لایا ہو جو مجھے دے کر بھیجا گیا ہے، تو وہ اصحاب النار سے ہوگا۔ “ مشرکین اور نام کے مسلمان، جو دل سے آپ کی رسالت کو نہیں مانتے، وہ بھی انھی میں شامل ہیں۔ مزید دیکھیے سورة بقرہ (٦٢) اور نساء (١٥٠ تا ١٥٢) ۔ فَلَا تَكُ فِيْ مِرْيَةٍ مِّنْهُ : بظاہر خطاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہے، مگر مراد ہر عاقل ہے۔ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُوْنَ : اکثر یت کا یہ حال قرآن میں متعدد بار بیان ہوا ہے، مثلاً دیکھیے سورة یوسف (١٠٣) ، انعام (١١٦) اور سبا (٢٠) دین جمہوریت اور دین اسلام کو ایک قرار دینے والے غور فرمائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The word: bayyinah (بینہ) appearing in this verse refers to the Qur&an. As for the meaning of ` shahid& (شاھِد evidence), statements of Tafsir authorities differ. The author of Bay-an a1-Qur&an takes ` shahid& to mean the miracle of the Qur&an that is present in the Qur&an as such. Thus, it comes to mean that those who adhere to the Qur&an, they already have a witness to the veracity of the Qur&an within it, that is, its miracle. Then, the other witness has already come in the form of Torah. Sayyidna Musa (علیہ السلام) had brought it as guidance and mercy for people. The reason is that the Torah confirms the truth of the Qur&an clearly. In the second sentence, in order to stress that salvation, up to the Last Day, depends on faith in the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) it has been said that anyone from any religion or community of the world who refuses to have faith in him will have his abode in Jahannam. The Sahih of Muslim reports on the authority of Sayyidna Abu Hu¬rairah (رض) that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said, ` by the One in whose hands rests my life, any Jew or Christian who hears my call and still does not believe in the teachings I have brought, then, he or she will be of the people of Jahannam.& This should remove the misunderstanding of those who regard the Jews and Christians or the adherents of other religions as being on haqq (the truth) on the basis of some outward deeds and consider these to be sufficient for salvation without having faith in the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and the Qur&an. This is an open clash with the present ayah of the Holy Qur&an, and the authentic ahadith. اَلعَیَاذ بِاللہ (Allah may save us from that! )

اس آیت میں بیّنہ سے مراد قرآن ہے اور شاھد کے معنی میں ائمہ تفسیر کے مختلف اقوال ہیں، بیان القرآن میں حضرت تھانوی قدس سرہ نے اس کو اختیار کیا ہے کہ شاہد سے مراد وہ اعجار قرآنی ہے جو خود قرآن میں موجود ہے، تو معنی یہ ہوگئے کہ وہ لوگ جو قرآن پر قائم ہیں اور ان کے پاس قرآن کی حقانیت کا ایک گواہ تو خود قرآن میں موجود ہے یعنی اس کا اعجاز اور دوسرا گواہ اس سے پہلے بصورت تورات آچکا ہے جو موسیٰ (علیہ السلام) لوگوں کے لئے قابل اقتداء اور رحمت حق کی حیثیت سے لائے تھے کیونکہ تو ارت میں قرآن کریم کا حق ہونا واضح طور پر بیان کیا گیا۔ دوسرے جملہ میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان کو قیامت تک مدار نجات قرار دینے کا بیان اس طرح فرمایا ہے کہ دنیا کے تمام مذاہب اور ملتوں میں سے جو شخص بھی آپ کا انکار کرے گا اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ صحیح مسلم میں حضرت ابوہریرہ کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ جو یہودی یا نصرانی میری دعوت کو سنے اور اس کے باوجود میری لائی ہوئی تعلیمات پر ایمان نہ لائے تو وہ اہل جہنم میں سے ہوگا۔ اس سے ان لوگوں کی غلط فہمی دور ہوجانی چاہئے جو بہت سے یہود و نصاری یا دوسرے مذہب کے پیروؤں کے بعض ظاہری اعمال کی بناء پر ان کو حق پر کہتے ہیں اور رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور قرآن پر ایمان کے بغیر صرف ظاہری اعمال کو نجات کے لئے کافی سمجھتے ہیں، یہ قرآن مجید کی آیت مذکورہ اور حدیث کی اس صحیح روایت سے کھلا تصادم ہے۔ والعیاذ باللہ۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَفَمَنْ كَانَ عَلٰي بَيِّنَۃٍ مِّنْ رَّبِّہٖ وَيَتْلُوْہُ شَاہِدٌ مِّنْہُ وَمِنْ قَبْلِہٖ كِتٰبُ مُوْسٰٓى اِمَامًا وَّرَحْمَۃً۝ ٠ ۭ اُولٰۗىِٕكَ يُؤْمِنُوْنَ بِہٖ۝ ٠ ۭ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِہٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُہٗ۝ ٠ ۚ فَلَا تَكُ فِيْ مِرْيَۃٍ مِّنْہُ۝ ٠ ۤ اِنَّہُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُوْنَ۝ ١٧ بَيِّنَة والبَيِّنَة : الدلالة الواضحة عقلية کانت أو محسوسة، وسمي الشاهدان بيّنة لقوله عليه السلام : «البيّنة علی المدّعي والیمین علی من أنكر» «وقال سبحانه : أَفَمَنْ كانَ عَلى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّهِ [هود/ 17] ، وقال : لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَيَحْيى مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ [ الأنفال/ 42] ، جاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّناتِ [ الروم/ 9] . ( ب ی ن ) البَيِّنَة کے معنی واضح دلیل کے ہیں ۔ خواہ وہ دلالت عقلیہ ہو یا محسوسۃ اور شاھدان ( دو گواہ ) کو بھی بینۃ کہا جاتا ہے جیسا کہ آنحضرت نے فرمایا ہے : کہ مدعی پر گواہ لانا ہے اور مدعا علیہ پر حلف ۔ قرآن میں ہے أَفَمَنْ كانَ عَلى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّهِ [هود/ 17] بھلا جو لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل ( روشن رکھتے ہیں ۔ لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَيَحْيى مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ [ الأنفال/ 42] تاکہ جو مرے بصیرت پر ( یعنی یقین جان کر ) مرے اور جو جیتا رہے وہ بھی بصیرت پر ) یعنی حق پہچان کر ) جیتا رہے ۔ جاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّناتِ [ الروم/ 9] ان کے پاس ان کے پیغمبر نشانیاں کے کر آئے ۔ تلاوة تختص باتباع کتب اللہ المنزلة، تارة بالقراءة، وتارة بالارتسام لما فيها من أمر ونهي، وترغیب وترهيب . أو ما يتوهم فيه ذلك، وهو أخصّ من القراءة، فکل تلاوة قراءة، ولیس کل قراءة تلاوة، لا يقال : تلوت رقعتک، وإنما يقال في القرآن في شيء إذا قرأته وجب عليك اتباعه . هنالک تتلوا کلّ نفس ما أسلفت[يونس/ 30] ، وَإِذا تُتْلى عَلَيْهِمْ آياتُنا [ الأنفال/ 31] التلاوۃ ۔ بالخصوص خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ کتابوں کے اتباع تلاوۃ کہا جاتا ہے کبھی یہ اتباع ان کی قراءت پڑھنے ) کی صورت میں ہوتی ہے اور کبھی ان کے ادا مرد نواحی ( احکام ) ترغیب وترہیب اور جو کچھ ان سے سمجھا جا سکتا ہے ان کی اتباع کی صورت ہیں ، مگر یہ لفظ قرآت ( پڑھنے ) سے خاص ہے یعنی تلاوۃ کے اندر قراۃ کا مفہوم تو پایا جاتا ہے مگر تلاوۃ کا مفہوم قراء ۃ کے اندر نہیں آتا چناچہ کسی کا خط پڑھنے کے لئے تلوت رقعتک نہیں بالتے بلکہ یہ صرف قرآن پاک سے کچھ پڑھنے پر بولا جاتا ہے کیونکہ اس کے پڑھنے سے اس پر عمل کرنا واجب ہوجاتا ہے اور آیت کریمہ : ۔ هنالک تتلوا کلّ نفس ما أسلفت «3» [يونس/ 30] وہاں ہر شخص اپنے ( اپنے ) اعمال کی ) جو اس نے آگے بھجیے ہوں گے آزمائش کرلے گا ۔ میں ایک قرآت تتلوا بھی ہے یعنی وہاں ہر شخص اپنے عمل نامے کو پڑھ کر اس کے پیچھے چلے گا ۔ وَإِذا تُتْلى عَلَيْهِمْ آياتُنا [ الأنفال/ 31] اورا ن کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں شاهِدٌ وقد يعبّر بالشهادة عن الحکم نحو : وَشَهِدَ شاهِدٌ مِنْ أَهْلِها[يوسف/ 26] ، وعن الإقرار نحو : وَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ شُهَداءُ إِلَّا أَنْفُسُهُمْ فَشَهادَةُ أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهاداتٍ بِاللَّهِ [ النور/ 6] ، أن کان ذلک شَهَادَةٌ لنفسه . وقوله وَما شَهِدْنا إِلَّا بِما عَلِمْنا [يوسف/ 81] أي : ما أخبرنا، وقال تعالی: شاهِدِينَ عَلى أَنْفُسِهِمْ بِالْكُفْرِ [ التوبة/ 17] ، أي : مقرّين . لِمَ شَهِدْتُمْ عَلَيْنا [ فصلت/ 21] ، وقوله : شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لا إِلهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلائِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ [ آل عمران/ 18] ، فشهادة اللہ تعالیٰ بوحدانيّته هي إيجاد ما يدلّ علی وحدانيّته في العالم، وفي نفوسنا کما قال الشاعر : ففي كلّ شيء له آية ... تدلّ علی أنه واحدقال بعض الحکماء : إنّ اللہ تعالیٰ لمّا شهد لنفسه کان شهادته أن أنطق کلّ شيء كما نطق بالشّهادة له، وشهادة الملائكة بذلک هو إظهارهم أفعالا يؤمرون بها، وهي المدلول عليها بقوله : فَالْمُدَبِّراتِ أَمْراً [ النازعات/ 5] ، اور کبھی شہادت کے معنی فیصلہ اور حکم کے ہوتے ہیں ۔ جیسے فرمایا : وَشَهِدَ شاهِدٌ مِنْ أَهْلِها[يوسف/ 26] اس کے قبیلہ میں سے ایک فیصلہ کرنے والے نے فیصلہ کیا ۔ اور جب شہادت اپنی ذات کے متعلق ہو تو اس کے معنی اقرار کے ہوتے ہیں ۔ جیسے فرمایا وَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ شُهَداءُ إِلَّا أَنْفُسُهُمْ فَشَهادَةُ أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهاداتٍ بِاللَّهِ [ النور/ 6] اور خود ان کے سوا ان کے گواہ نہ ہو تو ہر ایک کی شہادت یہ ہے کہ چار بار خدا کی قسم کھائے ۔ اور آیت کریمہ : ما شَهِدْنا إِلَّا بِما عَلِمْنا [يوسف/ 81] اور ہم نے تو اپنی دانست کے مطابق ( اس کے لے آنے کا ) عہد کیا تھا ۔ میں شھدنا بمعنی اخبرنا ہے اور آیت کریمہ : شاهِدِينَ عَلى أَنْفُسِهِمْ بِالْكُفْرِ [ التوبة/ 17] جب کہ وہ اپنے آپ پر کفر کی گواہی دے رہے ہوں گے ۔ میں شاھدین بمعنی مقرین ہے یعنی کفر کا اقرار کرتے ہوئے ۔ لِمَ شَهِدْتُمْ عَلَيْنا [ فصلت/ 21] تم نے ہمارے خلاف کیوں شہادت دی ۔ اور ایت کریمہ ؛ شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لا إِلهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلائِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ [ آل عمران/ 18] خدا تو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتے اور علم والے لوگ ۔ میں اللہ تعالیٰ کے اپنی وحدانیت کی شہادت دینے سے مراد عالم اور انفس میں ایسے شواہد قائم کرنا ہے جو اس کی وحدانیت پر دلالت کرتے ہیں ۔ جیسا کہ شاعر نے کہا ہے ۔ (268) ففی کل شیئ لہ آیۃ تدل علی انہ واحد ہر چیز کے اندر ایسے دلائل موجود ہیں جو اس کے یگانہ ہونے پر دلالت کر رہے ہیں ۔ بعض نے کہا ہے کہ باری تعالیٰ کے اپنی ذات کے لئے شہادت دینے سے مراد یہ ہے کہ اس نے ہر چیز کو نطق بخشا اور ان سب نے اس کی وحدانیت کا اقرار کیا ۔ اور فرشتوں کی شہادت سے مراد ان کا ان افعال کو سر انجام دینا ہے جن پر وہ مامور ہیں ۔ جس پر کہ آیت ؛فَالْمُدَبِّراتِ أَمْراً [ النازعات/ 5] پھر دنیا کے کاموں کا انتظام کرتے ہیں ۔ دلاکت کرتی ہے ۔ كتب والْكِتَابُ في الأصل اسم للصّحيفة مع المکتوب فيه، وفي قوله : يَسْئَلُكَ أَهْلُ الْكِتابِ أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتاباً مِنَ السَّماءِ [ النساء/ 153] فإنّه يعني صحیفة فيها كِتَابَةٌ ، ( ک ت ب ) الکتب ۔ الکتاب اصل میں مصدر ہے اور پھر مکتوب فیہ ( یعنی جس چیز میں لکھا گیا ہو ) کو کتاب کہاجانے لگا ہے دراصل الکتاب اس صحیفہ کو کہتے ہیں جس میں کچھ لکھا ہوا ہو ۔ چناچہ آیت : يَسْئَلُكَ أَهْلُ الْكِتابِ أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتاباً مِنَ السَّماءِ [ النساء/ 153]( اے محمد) اہل کتاب تم سے درخواست کرتے ہیں ۔ کہ تم ان پر ایک لکھی ہوئی کتاب آسمان سے اتار لاؤ ۔ میں ، ، کتاب ، ، سے وہ صحیفہ مراد ہے جس میں کچھ لکھا ہوا ہو موسی مُوسَى من جعله عربيّا فمنقول عن مُوسَى الحدید، يقال : أَوْسَيْتُ رأسه : حلقته . إِمام : المؤتمّ به، إنسانا كأن يقتدی بقوله أو فعله، أو کتابا، أو غير ذلک محقّا کان أو مبطلا، وجمعه : أئمة . وقوله تعالی: يَوْمَ نَدْعُوا كُلَّ أُناسٍ بِإِمامِهِمْ [ الإسراء/ 71] أي : بالذي يقتدون به، الامام وہ ہے جس کی اقتداء کی جائے خواہ وہ انسان ہو یا اس کے قول وفعل کی اقتداء کی جائے یا کتاب وغیرہ ہو اور خواہ وہ شخص جس کی پیروی کی جائے حق پر ہو یا باطل پر ہو اس کی جمع ائمۃ افعلۃ ) ہے اور آیت :۔ { يَوْمَ نَدْعُوا كُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ } ( سورة الإسراء 71) جس دن ہم سب لوگوں کو ان کے پیشواؤں کے ساتھ بلائیں گے ۔ میں امام سے وہ شخص مراد ہے جس کی وہ اقتداء کرتے تھے ۔ رحم والرَّحْمَةُ رقّة تقتضي الإحسان إلى الْمَرْحُومِ ، وقد تستعمل تارة في الرّقّة المجرّدة، وتارة في الإحسان المجرّد عن الرّقّة، وعلی هذا قول النّبيّ صلّى اللہ عليه وسلم ذاکرا عن ربّه «أنّه لمّا خلق الرَّحِمَ قال له : أنا الرّحمن، وأنت الرّحم، شققت اسمک من اسمي، فمن وصلک وصلته، ومن قطعک بتتّه» فذلک إشارة إلى ما تقدّم، وهو أنّ الرَّحْمَةَ منطوية علی معنيين : الرّقّة والإحسان، فركّز تعالیٰ في طبائع الناس الرّقّة، وتفرّد بالإحسان، فصار کما أنّ لفظ الرَّحِمِ من الرّحمة، فمعناه الموجود في الناس من المعنی الموجود لله تعالی، فتناسب معناهما تناسب لفظيهما . والرَّحْمَنُ والرَّحِيمُ ، نحو : ندمان وندیم، ولا يطلق الرَّحْمَنُ إلّا علی اللہ تعالیٰ من حيث إنّ معناه لا يصحّ إلّا له، إذ هو الذي وسع کلّ شيء رَحْمَةً ، والرَّحِيمُ يستعمل في غيره وهو الذي کثرت رحمته، قال تعالی: إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ [ البقرة/ 182] ، وقال في صفة النبيّ صلّى اللہ عليه وسلم : لَقَدْ جاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ ما عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُفٌ رَحِيمٌ [ التوبة/ 128] ، وقیل : إنّ اللہ تعالی: هو رحمن الدّنيا، ورحیم الآخرة، وذلک أنّ إحسانه في الدّنيا يعمّ المؤمنین والکافرین، وفي الآخرة يختصّ بالمؤمنین، وعلی هذا قال : وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُها لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ [ الأعراف/ 156] ، تنبيها أنها في الدّنيا عامّة للمؤمنین والکافرین، وفي الآخرة مختصّة بالمؤمنین . ( ر ح م ) الرحم ۔ الرحمۃ وہ رقت قلب جو مرحوم ( یعنی جس پر رحم کیا جائے ) پر احسان کی مقتضی ہو ۔ پھر کبھی اس کا استعمال صرف رقت قلب کے معنی میں ہوتا ہے اور کبھی صرف احسان کے معنی میں خواہ رقت کی وجہ سے نہ ہو ۔ اسی معنی میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک حدیث قدسی میں فرمایا ہے (152) انہ لما خلق اللہ الرحم قال لہ انا الرحمن وانت الرحم شفقت اسمک میں اسمی فمن وصلک وصلتہ ومن قطعت قطعتۃ ۔ کہ جب اللہ تعالیٰ نے رحم پیدا کیا تو اس سے فرمایا :۔ تین رحمان ہوں اور تو رحم ہے ۔ میں نے تیرے نام کو اپنے نام سے اخذ کیا ہے ۔ پس جو تجھے ملائے گا ۔ ( یعنی صلہ رحمی کرے گا ) میں بھی اسے ملاؤں گا اور جو تجھے قطع کرلیگا میں اسے پارہ پارہ کردوں گا ، ، اس حدیث میں بھی معنی سابق کی طرف اشارہ ہے کہ رحمت میں رقت اور احسان دونوں معنی پائے جاتے ہیں ۔ پس رقت تو اللہ تعالیٰ نے طبائع مخلوق میں ودیعت کردی ہے احسان کو اپنے لئے خاص کرلیا ہے ۔ تو جس طرح لفظ رحم رحمت سے مشتق ہے اسی طرح اسکا وہ معنی جو لوگوں میں پایا جاتا ہے ۔ وہ بھی اس معنی سے ماخوذ ہے ۔ جو اللہ تعالیٰ میں پایا جاتا ہے اور ان دونوں کے معنی میں بھی وہی تناسب پایا جاتا ہے جو ان کے لفظوں میں ہے : یہ دونوں فعلان و فعیل کے وزن پر مبالغہ کے صیغے ہیں جیسے ندمان و ندیم پھر رحمن کا اطلاق ذات پر ہوتا ہے جس نے اپنی رحمت کی وسعت میں ہر چیز کو سما لیا ہو ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ کے سوا اور کسی پر اس لفظ کا اطلاق جائز نہیں ہے اور رحیم بھی اسماء حسنیٰ سے ہے اور اس کے معنی بہت زیادہ رحمت کرنے والے کے ہیں اور اس کا اطلاق دوسروں پر جائز نہیں ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے :َ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ [ البقرة/ 182] بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔ اور آنحضرت کے متعلق فرمایا ُ : لَقَدْ جاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ ما عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُفٌ رَحِيمٌ [ التوبة/ 128] لوگو ! تمہارے پاس تمہیں سے ایک رسول آئے ہیں ۔ تمہاری تکلیف ان پر شاق گزرتی ہے ( اور ) ان کو تمہاری بہبود کا ہو کا ہے اور مسلمانوں پر نہایت درجے شفیق ( اور ) مہربان ہیں ۔ بعض نے رحمن اور رحیم میں یہ فرق بیان کیا ہے کہ رحمن کا لفظ دنیوی رحمت کے اعتبار سے بولا جاتا ہے ۔ جو مومن اور کافر دونوں کو شامل ہے اور رحیم اخروی رحمت کے اعتبار سے جو خاص کر مومنین پر ہوگی ۔ جیسا کہ آیت :۔ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُها لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ [ الأعراف/ 156] ہماری جو رحمت ہے وہ ( اہل ونا اہل ) سب چیزوں کو شامل ہے ۔ پھر اس کو خاص کر ان لوگوں کے نام لکھ لیں گے ۔ جو پرہیزگاری اختیار کریں گے ۔ میں اس بات پر متنبہ کیا ہے کہ دنیا میں رحمت الہی عام ہے اور مومن و کافروں دونوں کو شامل ہے لیکن آخرت میں مومنین کے ساتھ مختص ہوگی اور کفار اس سے کلیۃ محروم ہوں گے ) كفر الكُفْرُ في اللّغة : ستر الشیء، ووصف اللیل بِالْكَافِرِ لستره الأشخاص، والزّرّاع لستره البذر في الأرض، وأعظم الكُفْرِ : جحود الوحدانيّة أو الشریعة أو النّبوّة، والکُفْرَانُ في جحود النّعمة أكثر استعمالا، والکُفْرُ في الدّين أكثر، والکُفُورُ فيهما جمیعا قال : فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُوراً [ الإسراء/ 99] ( ک ف ر ) الکفر اصل میں کفر کے معنی کیس چیز کو چھپانے کے ہیں ۔ اور رات کو کافر کہا جاتا ہے کیونکہ وہ تمام چیزوں کو چھپا لیتی ہے ۔ اسی طرح کا شتکار چونکہ زمین کے اندر بیچ کو چھپاتا ہے ۔ اس لئے اسے بھی کافر کہا جاتا ہے ۔ اور سب سے بڑا کفر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت یا شریعت حقہ یا نبوات کا انکار ہے ۔ پھر کفران کا لفظ زیادہ نعمت کا انکار کرنے کے معنی ہیں استعمال ہوتا ہے ۔ اور کفر کا لفظ انکار یہ دین کے معنی میں اور کفور کا لفظ دونوں قسم کے انکار پر بولا جاتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُوراً [ الإسراء/ 99] تو ظالموں نے انکار کرنے کے سوا اسے قبول نہ کیا ۔ حزب الحزب : جماعة فيها غلظ، قال عزّ وجلّ : أَيُّ الْحِزْبَيْنِ أَحْصى لِما لَبِثُوا أَمَداً [ الكهف/ 12] ( ح ز ب ) الحزب وہ جماعت جس میں سختی اور شدت پائی جائے ۔ قرآن میں ہے : ۔ أَيُّ الْحِزْبَيْنِ أَحْصى لِما لَبِثُوا أَمَداً [ الكهف/ 12] دونوں جماعتوں میں سے اس کی مقدار کسی کو خوب یاد ہے مری المِرْيَةُ : التّردّد في الأمر، وهو أخصّ من الشّكّ. قال تعالی: وَلا يَزالُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي مِرْيَةٍ مِنْهُ [ الحج/ 55] ، فَلا تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِمَّا يَعْبُدُ هؤُلاءِ [هود/ 109] ، فَلا تَكُنْ فِي مِرْيَةٍ مِنْ لِقائِهِ [ السجدة/ 23] ، أَلا إِنَّهُمْ فِي مِرْيَةٍ مِنْ لِقاءِ رَبِّهِمْ [ فصلت/ 54] والامتراء والممَارَاة : المحاجّة فيما فيه مرية . قال تعالی: قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِي فِيهِ يَمْتَرُونَ [ مریم/ 34] ، بِما کانُوا فِيهِ يَمْتَرُونَ [ الحجر/ 63] ، أَفَتُمارُونَهُ عَلى ما يَرى[ النجم/ 12] ، فَلا تُمارِ فِيهِمْ إِلَّا مِراءً ظاهِراً [ الكهف/ 22] وأصله من : مَرَيْتُ النّاقةَ : إذا مسحت ضرعها للحلب . ( م ر ی) المریۃ کے معنی کسی معاملہ میں تردد ہوتا ہے ۔ کے ہیں اور یہ شک سے خاص قرآن میں ہے : وَلا يَزالُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي مِرْيَةٍ مِنْهُ [ الحج/ 55] اور کافر لوگ ہمیشہ اس سے شک میں رہیں گے۔ الامتراء والمماراۃ کے معنی ایسے کام میں جھگڑا کرنا کے ہیں ۔ جس کے تسلیم کرنے میں تردد ہو ۔ چناچہ قرآن میں ہے : قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِي فِيهِ يَمْتَرُونَ [ مریم/ 34] یہ سچی بات ہے جس میں لوگ شک کرتے ہیں بما کانوا فِيهِ يَمْتَرُونَ [ الحجر/ 63] جس میں لوگ شک کرتے تھے ۔ أَفَتُمارُونَهُ عَلى ما يَرى[ النجم/ 12] کیا جو کچھ وہ دیکھتے ہیں تم اس میں ان سے جھگڑتے ہو ۔ فَلا تُمارِ فِيهِمْ إِلَّا مِراءً ظاهِراً [ الكهف/ 22] تو تم ان کے معاملے میں گفتگو نہ کرنا ۔ مگر سرسری سی گفتگو ۔ دراصل مریت الناقۃ سے ماخوذ ہے ۔ جس کے معنی ہیں اونٹنی کے تھنوں کو سہلانا تاکہ دودھ دے دے ۔ ( مریم ) علیماالسلام ۔ یہ عجمی لفظ ہے اور حضرت عیسیٰ اعلیہ السلام کی والدہ کا نام ( قرآن نے مریم بتایا ہے حقَ أصل الحَقّ : المطابقة والموافقة، کمطابقة رجل الباب في حقّه لدورانه علی استقامة . والحقّ يقال علی أوجه : الأول : يقال لموجد الشیء بسبب ما تقتضيه الحکمة، ولهذا قيل في اللہ تعالی: هو الحقّ قال اللہ تعالی: وَرُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلاهُمُ الْحَقِّ وقیل بعید ذلک : فَذلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمُ الْحَقُّ فَماذا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّلالُ فَأَنَّى تُصْرَفُونَ [يونس/ 32] . والثاني : يقال للموجد بحسب مقتضی الحکمة، ولهذا يقال : فعل اللہ تعالیٰ كلّه حق، نحو قولنا : الموت حق، والبعث حق، وقال تعالی: هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِياءً وَالْقَمَرَ نُوراً [يونس/ 5] ، والثالث : في الاعتقاد للشیء المطابق لما عليه ذلک الشیء في نفسه، کقولنا : اعتقاد فلان في البعث والثواب والعقاب والجنّة والنّار حقّ ، قال اللہ تعالی: فَهَدَى اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا لِمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ مِنَ الْحَقِّ [ البقرة/ 213] . والرابع : للفعل والقول بحسب ما يجب وبقدر ما يجب، وفي الوقت الذي يجب، کقولنا : فعلک حقّ وقولک حقّ ، قال تعالی: كَذلِكَ حَقَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ [يونس/ 33] ( ح ق ق) الحق ( حق ) کے اصل معنی مطابقت اور موافقت کے ہیں ۔ جیسا کہ دروازے کی چول اپنے گڑھے میں اس طرح فٹ آجاتی ہے کہ وہ استقامت کے ساتھ اس میں گھومتی رہتی ہے اور لفظ ، ، حق ، ، کئی طرح پر استعمال ہوتا ہے ۔ (1) وہ ذات جو حکمت کے تقاضوں کے مطابق اشیاء کو ایجاد کرے ۔ اسی معنی میں باری تعالیٰ پر حق کا لفظ بولا جاتا ہے چناچہ قرآن میں ہے :۔ وَرُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلاهُمُ الْحَقِّ پھر قیامت کے دن تمام لوگ اپنے مالک برحق خدا تعالیٰ کے پاس واپس بلائیں جائنیگے ۔ (2) ہر وہ چیز جو مقتضائے حکمت کے مطابق پیدا کی گئی ہو ۔ اسی اعتبار سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ہر فعل حق ہے ۔ قرآن میں ہے :۔ هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِياءً وَالْقَمَرَ نُوراً [يونس/ 5] وہی تو ہے جس نے سورج کو روشن اور چاند کو منور بنایا اور اس کی منزلیں مقرر کیں ۔۔۔ یہ پ ( سب کچھ ) خدا نے تدبیر سے پیدا کیا ہے ۔ (3) کسی چیز کے بارے میں اسی طرح کا اعتقاد رکھنا جیسا کہ وہ نفس واقع میں ہے چناچہ ہم کہتے ہیں ۔ کہ بعث ثواب و عقاب اور جنت دوزخ کے متعلق فلاں کا اعتقاد حق ہے ۔ قرآن میں ہے :۔۔ فَهَدَى اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا لِمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ مِنَ الْحَقِّ [ البقرة/ 213] تو جس امر حق میں وہ اختلاف کرتے تھے خدا نے اپنی مہربانی سے مومنوں کو اس کی راہ دکھادی ۔ (4) وہ قول یا عمل جو اسی طرح واقع ہو جسطرح پر کہ اس کا ہونا ضروری ہے اور اسی مقدار اور اسی وقت میں ہو جس مقدار میں اور جس وقت اس کا ہونا واجب ہے چناچہ اسی اعتبار سے کہا جاتا ہے ۔ کہ تمہاری بات یا تمہارا فعل حق ہے ۔ قرآن میں ہے :۔ كَذلِكَ حَقَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ [يونس/ 33] اسی طرح خدا کا ارشاد ۔۔۔۔ ثابت ہو کر رہا ۔ نوس النَّاس قيل : أصله أُنَاس، فحذف فاؤه لمّا أدخل عليه الألف واللام، وقیل : قلب من نسي، وأصله إنسیان علی إفعلان، وقیل : أصله من : نَاسَ يَنُوس : إذا اضطرب، قال تعالی: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ [ الناس/ 1] ( ن و س ) الناس ۔ بعض نے کہا ہے کہ اس کی اصل اناس ہے ۔ ہمزہ کو حزف کر کے اس کے عوض الف لام لایا گیا ہے ۔ اور بعض کے نزدیک نسی سے مقلوب ہے اور اس کی اصل انسیان بر وزن افعلان ہے اور بعض کہتے ہیں کہ یہ اصل میں ناس ینوس سے ہے جس کے معنی مضطرب ہوتے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ [ الناس/ 1] کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگنا ہوں ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٧) کیا منکر قرآن ایسے شخص کی برابری کرسکتا ہے جو قرآن کریم پر قائم ہو جو کہ اسکے رب کی طرف سے آیا ہے، اور اس کے ساتھ ایک گواہ اللہ کی طرف سے یعنی جبریل امین (علیہ السلام) تو اسی میں موجود ہے اور ایک قرآن حکیم سے پہلے موسیٰ (علیہ السلام) کی کتاب توریت ہے جو ان پر جبرئیل امین (علیہ السلام) کے ذریعے نازل ہوئی ہے جو پیروی کرنے والوں کے لیے امام اور جو اس پر ایمان لائے اس کے لیے رحمت ہے۔ جو حضرات یعنی حضرت عبداللہ بن سلام اور اس کے ساتھ جو کتاب موسیٰ پر ایمان رکھتے ہیں، وہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس قرآن کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بھی ایمان رکھتے ہیں۔ اور جو کفار میں سے ہے اور وہ اس قرآن حکیم اور رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انکار کرے گا تو جہنم اس کا ٹھکانا ہے۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو شخص قرآن کریم کا انکار کر رہا ہے اس کی وجہ سے قرآن کی طرف سے شک میں مت پڑنا کیوں کہ قرآن حکیم کے منکر کا ٹھکانا دوزخ ہے یا یہ مطلب ہے کہ تم قرآن کریم کی طرف سے شک میں مت پڑنا، بیشک وہ سچی کتاب ہے تمہارے رب کی طرف سے بذریعہ جبریل امین نازل ہوئی ہے مگر اہل مکہ ایمان نہیں لائے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١٧ (اَفَمَنْ کَانَ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِّنْ رَّبِّہٖ ) بَیِّنَۃ (واضح دلیل) سے مراد انسان کی فطرت سلیمہ ہے۔ انسان کے اندر جو روح ربانی پھونکی گئی ہے اس کی وجہ سے اللہ کی معرفت اس کے اندر موجود ہے۔ مگر یہ معرفتِ الٰہی انسان کے اندر خوابیدہ (dormant) ہوتی ہے۔ پھر جب وحی کے ذریعے واضح ہدایت اس تک پہنچتی ہے تو وہ خوابیدہ معرفت فوراً جاگ جاتی ہے۔ (وَیَتْلُوْہُ شَاہِدٌ مِّنْہُ ) یعنی ایک سلیم الفطرت شخص جس کو خود اپنے وجود میں اور زمین و آسمان کی ساخت اور کائنات کے نظم و نسق میں توحید باری تعالیٰ کی واضح شہادت مل رہی تھی ‘ جب اس کے پاس قرآن کی صورت میں اللہ کی طرف سے ایک گواہی بھی آگئی ‘ تو یہ ” نورٌ علٰی نورٍ “ والا معاملہ ہوگیا۔ اور پھر اس پر مستزاد تورات کی تصدیق۔ (وَمِنْ قَبْلِہٖ کِتٰبُ مُوْسٰٓی اِمَامًا وَّرَحْمَۃً ) ایسا سلیم الفطرت شخص کیونکر ایمان نہیں لائے گا ؟ یہ تمثیل زیادہ وضاحت کے ساتھ سورة النور میں بیان ہوئی ہے۔ (وَمَنْ یَّکْفُرْ بِہٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُہٗ ) تو اب جو بھی اس کتاب کے منکر ہوں چاہے وہ مشرکین مکہ میں سے ہوں ‘ دوسرے کفار میں سے ‘ یا اہل کتاب میں سے ‘ ان کا موعود ٹھکانا بس دوزخ ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

17. This shows that even apart from revelation, there is ample evidence in man's own self, in the structure of the heavens and the earth, and in the order that prevails in the universe to prove that God is the only creator, master, lord and sovereign of the universe. The evidence referred to above also inclines man to believe that the present life will be followed by another one in which man will be required to render an account of his deeds and wherein he might be requited. 18. The 'witness from Him' is the Qur'an. The testimony of the natural phenomena combined with that provided by man's own self had already created in man the disposition to affirm the truths mentioned earlier. All that was further reinforced by the Qur'an which came as reassurance that what he was predisposed to believe in was indeed true. 19. In the present context the verse means that those who are overly infatuated with the allurements of a worldly life will be inclined to reject the message of the Qur'an. Distinguishable from these are those who take full note of the testimony furnished by their own beings and by the structure and order prevailing in the universe in support of God's unity. This testimony was further reinforced by the heavenly books revealed before the Qur'an. How could such persons close their eyes to such overwhelming testimony as this and join their voice with those of the unbelievers? This verse clearly indicates that even before the Qur'an was revealed, the Prophet (peace be on him) had reached the stage of belief in the Unseen. We have seen in al-An'am (see 6: 75 ff.) the case of Abraham. Before being appointed a Prophet, Abraham (peace be on him) was led by a careful observation of the natural phenomena to knowledge of God's unity. Likewise, the present verse makes it clear that by his reflection, the Prophet (peace be on him), had been led to believe in the Unseen even before the Qur'an was revealed. Subsequently, when the Qur'an was revealed it not only confirmed what he had already become inclined to accept, but also provided definite knowledge about it.

سورة هُوْد حاشیہ نمبر :17 یعنی جس کو خود اپنے وجود میں اور زمین و آسمان کی ساخت میں اور کائنات کے نظم و نسق میں اس امر کی کھلی شہادت مل رہی تھی کہ اس دنیا کا خالق ، مالک ، پروردگار اور حاکم و فرمانروا صرف ایک خدا ہے ، اور پھر انہی شہادتوں کو دیکھ کر جس کا دل یہ گواہی بھی پہلے ہی دے رہا تھا کہ اس زندگی کے بعد کوئی اور زندگی ضرور ہونی چاہیے جس میں انسان اپنے خدا کو اپنے اعمال کا حساب دے اور اپنے کیے کی جزا اور سزا پائے ۔ سورة هُوْد حاشیہ نمبر :18 یعنی قرآن ، جس نے آکر اس فطری و عقلی شہادت کی تائید کی اور اسے بتایا کہ فی الواقع حقیقت وہی ہے جس کا نشان آفاق و انفس کے آثار میں تونے پایا ہے ۔ سورة هُوْد حاشیہ نمبر :19 سلسلہ کلام کےلحاظ سے اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ دنیوی زندگی کے ظاہری پہلو پر اور اس کی خوش نمائیوں پر فریفتہ ہیں ان کے لیے تو قرآن کی دعوت کو رد کر دینا آسان ہے ۔ مگر وہ شخص جو اپنی ہستی اور کائنات کے نظام میں پہلے سے توحید و آخرت کی کھلی شہادت پا رہا تھا ، پھر قرآن نے آکر ٹھیک وہی بات کہی جس کی شہادت وہ پہلے سے اپنے اندر بھی پا رہا تھا اور باہر بھی ، اور پھر اس کی مزید تائید قرآن سے پہلے آئی ہوئی کتاب آسمانی میں بھی اسے مل گئی ، آخر وہ کس طرح اتنی زبردست شہادتوں کی طرف سے آنکھیں بند کر کے ان منکرین کا ہم نوا ہو سکتا ہے ؟ اس ارشاد سے یہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نزول قرآن سے پہلے ایمان بالغیب کی منزل سے گزر چکے تھے ۔ جس طرح سورہ انعام میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ نبی ہونے سے پہلے آثار کائنات کے مشاہدے سے توحید کی معرفت حاصل کر چکے تھے ، اسی طرح یہ آیت صاف بتا رہی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی غور و فکر سے اس حقیقت کو پا لیا تھا اور اس کے بعد قرآن نے آپ کو حقیقت کا براہ راست کی بلکہ آکر اس کی نہ صرف تصدیق و توثیق کا علم بھی عطا کر دیا گیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

12: یعنی قرآن کریم کی حقانیت کا ایک ثبوت تو خود قرآن کریم کا اعجاز ہے، جس کا مظاہرہ پیچھے آیت نمبر 13 میں ہوچکا ہے کہ ساری دنیا کو اس جیسا کلام بنا لانے کا چیلنج دیا گیا، مگر کوئی آگے نہ بڑھا۔ اور دوسرا ثبوت حضرت موسیٰ علیہ السلا پر نازل ہونے والی تورات ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہو سلم کی تشریف آوری کی خبر اور آپ کی علامتیں واضح طور پر بتائی گئی تھیں۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

١٧۔ اوپر کی آیت میں اللہ تعالیٰ نے کافروں اور منافقوں اور ریاکاروں کا ذکر فرمایا تھا اس آیت میں خالص مسلمانوں کا ذکر فرمایا ہے۔ حاصل معنے آیت کے یہ ہیں کہ جن لوگوں نے کفر و نفاق اور ریا کاری کے سبب سے دنیا کی بہبود پر اپنا بھروسہ رکھ کر کفر و نفاق کے سبب سے آخرت کا انکار کیا ہے یا ریاکاری کے سبب سے آخرت کے اجر کو کھو دیا ہے جن لوگوں کا ذکر اس آیت میں ہے وہ لوگ ویسے نہیں جو فطرت سلیمہ پر پیدا ہو کر اس فطرت سلیمہ کے پیچھے پیچھے انبیاء اور آسمانی کتابیں اس فطرت سلیمہ کی صداقت کے طور پر جو کچھ آیا اس کو وہ پورا پورا مانتے ہیں یہ لوگ نہ کافروں اور منافقوں کی طرح آخرت کے منکر ہیں نہ ریا کاروں کی طرح ان کے نیک عمل دنیا کے دکھاوے کے لئے ہیں بلکہ جو کچھ کرتے ہیں ثواب آخرت کی نیت سے خالص اللہ کے لئے کرتے ہیں اس لئے ان کے نیک عملوں کا پورا اجر عقبیٰ میں ملے گا۔ بعضے مفسروں کا قول ہے کہ اس آیت میں شاہد کا جو ذکر ہے اس سے مراد حضرت علی (رض) ہیں مگر یہ قول درجہ صحت کو نہیں پہنچتا۔ حافظ ابن کثیر نے اس قول کو ضعیف قرار دیا ہے۔ ١ ؎ فطرت سلیمہ سے مراد وہی پیدائش کے پہلے کی توحید ہے جس پر ہر ایک بچہ پیدا ہوتا ہے جس کا اقرار میثاق کے روز سب روحوں سے لیا گیا ہے۔ صحیحین میں حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت میں صحیح مسلم اور سنن میں اور صحابہ کی روایتوں میں ٢ ؎ اسی فطرت سلیمہ کا ذکر ہے حاصل ان سب روایتوں کا یہ ہے کہ جب تک بچہ بولنا سیکھتا ہے اس وقت تک اسی میثاق والی توحید پر پیدا ہو کر قائم رہتا ہے پھر ہوشیار ہونے کے بعد جس طرح کے ماں باپ ہوتے ہیں ان میں مل جاتا ہے غرض بعضے لوگ ایسے ہیں کہ دنیا میں شریعت کی نصیحت نیک صحبت سے ان کی وہ میثاق توحید اور مضبوط ہوجاتی ہے اور بعضے دنیا میں آنے کے بعد کفرو نفاق و ریاکاری کے سبب سے اس میثاق توحید کو برباد کردیتے ہیں اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے پہلے گروہ کی تعریف اور دوسرے گروہ کی مذمت فرمائی ہے پہلے گروہ کا ذکر اس آیت میں ہے اور دوسرے گروہ کا ذکر اوپر کی آیتوں میں گزرا کہ وہ لوگ قرآن کو اللہ کا کلام نہیں مانتے اور عقبیٰ کی سزا و جزا کا ان کے دل میں یقین نہیں ہے فقط دنیا کی زندگی پر ان کا دارو مدار ہے۔ حاصل کلام یہ ہے کہ بینۃ کے معنے یہاں میثاق اور پیدائش توحید اور پیدائشی نور ایمان کے ہیں اور ویتلوہ شاھد منہ کا مطلب یہ ہے کہ جس شخص کے دل میں میثاقی اور پیدائشی توحید اور پیدائشی نور ایمان ہے اس نے اللہ کے رسولوں اور آسمانی کتابوں کی پوری تصدیق کی اور جس شخص کے دل میں میثاق اور پیدائشی توحید اور پیدائشی نور ایمان نہیں ہے وہ ان باتوں کا منکر ہے۔ پیدائشی توحید کی روایتوں کا ذکر تو اوپر گزر چکا ہے رہی میثاق توحید اس میثاق توحید کے باب میں صحیح بخاری و مسلم کے حوالہ سے ایک حدیث تو انس بن مالک (رض) کی گزر چکی ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ کم سے کم عذاب والے دوزخی سے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ پوچھے گا کہ اے شخص اگر تیرے پاس اس وقت تمام دنیا کی دولت ہو تو اس کو بدلہ میں دے کر اس عذاب سے نجات حاصل کرنے کی آرزو کرے گا وہ کہوے گا کہ ہاں اس پر اللہ تعالیٰ فرمادے گا کہ جس وقت تو آدم کی پیٹھ میں نطفہ تھا اسی وقت میں نے تجھ سے توحید کا عہد لیا تھا لیکن دنیا میں پیدا ہونے کے بعد اس عہد پر تو قائم نہیں رہا پھر آج اس بدلہ دینے کی آرزو اور تمنا سے کیا ہوسکتا ہے ٣ ؎ دوسری حدیث ابی بن کعب (رض) کی معتبر روایت سے مسند امام احمد میں ہے کہ عالم ارواح میں اللہ تعالیٰ نے اپنے سب بندوں سے توحید کا عہد لیا تھا اور پھر فرمایا کہ دنیا میں پیدا ہونے کے بعد رسول اور آسمانی کتابیں بھیج کر میں تمہیں یہ عہد یاد دلاؤں گا پیدائشی نور ایمان سے مقصود وہی عالم ارواح کا نور ہے جس کا ذکر عبد اللہ بن عمرو بن العاص (رض) کی روایت سے ترمذی مسند امام احمد اور مستدرک حاکم میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب عالم ارواح میں سب مخلوق کو پیدا کیا تو ساری مخلوق جہالت اور خواہشات نفسانی کے اندھیرے میں تھی پھر اللہ تعالیٰ نے ان پر ایک نور چھڑکا اس نور کے چھڑکنے سے جو لوگ دنیا میں پیدا ہونے کے بعد راہ راست پر آنے والے تھے ان کے دل میں وہ نور سما گیا اور جو لوگ دنیا میں پیدا ہونے کے بعد گمراہ رہنے والے تھے وہ اس نور سے محروم رہ گئے۔ ٤ ؎ ترمذی نے اس حدیث کو حسن اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔ ٥ ؎ مسند امام احمد کے راوی بھی معتبر ہیں اوپر یہ جو بیان کیا گیا کہ بینۃ کے معنے پیدائش توحید کے اور پیدائشی نور ایمان کے ہیں اور رسولوں کا آسمانی کتابوں کا لیکر آنا اس توحید اور نور ایمان کی تائید ہے ان حدیثوں سے اس کی پوری تائید ہوتی ہے کیوں کہ جو مطلب اوپر کی تفسیر کا ہے وہی مطلب ان حدیثوں کا ہے کہ عالم ارواح میں مخلوقات کو پیدا کر کے پہلے وہ نور چھڑکاؤ اور پھر توحید کا عہد لیا اور یہ فرمایا کہ اسی کی یاد دہی کے لئے اللہ کے رسول آسمانی کتابیں لے کر دنیا میں آویں گے اور پھر دنیا میں اس عہد کے موافق ہر ایک کو فطرت اسلامی پر پیدا کیا اور کتابیں دے کر رسول بھیجے تورات اور قرآن میں شرعی احکام بہت تفصیل سے ہیں اس واسطے ان آیتوں میں ان ہی دونوں کتابوں کا نام فرمایا اب آگے فرمایا کہ فرقہ اہل کتاب یا مشرکین میں سے جو شخص اس قرآن یا کسی اور کتاب آسمانی یا اللہ کے کسی رسول کا منکر ہوگا اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور اپنے رسولوں کو مخاطب کر کے یہ بھی فرمایا کہ اوپر کی وجوہات کے موافق اگرچہ اس قرآن کے کتاب آسمانی ہونے میں کسی کو شک و شبہ کرنے کا موقع نہیں ہے لیکن ازلی گمراہی کے سبب سے بہت لوگ اس کے منکر ہیں اب آگے ان بےانصاف لوگوں کا ذکر فرمایا جو اللہ کی عبادت میں دوسروں کو شریک کرتے ہیں اور اتنا انصاف نہیں کرتے کہ جب اللہ نے ان کو ان کی ضرورت کی سب چیزوں کو پیدا کیا تو پھر دوسروں کو اللہ کی معیت میں شریک ٹھہرانے کا کیا حق ہے ان لوگوں کے حق میں یہ بھی فرمایا کہ انہیں قیامت کے دن اللہ کے روبرو اپنے جرم کی جواب دہی کے لئے کھڑا ہونا پڑے گا اور اللہ کے فرشتے ان کے اعمال کی گواہی ادا کر کے اللہ کی لعنت کے قابل ان کو ٹھہرا دیں گے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ لوگ اللہ کی رحمت سے دور رہنے کے لائق ہیں جس طرح لفظ صاحب کی جمع اصحاب ہے ویسے ہی شاہد کی جمع اشہاد گواہوں کے معنے میں ہے۔ مجاہد اور اکثر سلف کے قول کے موافق یہ فرشتوں کی گواہی کا ذکر ہے۔ صحیح بخاری و مسلم میں عبد اللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے جس میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کافر اور منافقوں کو رسوا کرنے کے لئے اللہ کے فرشتوں کی زبان پر تقسیم اعمال نامہ کے وقت آخری آیت کا یہ ٹکڑا ہوگا۔ { ھؤلاء الذین کذبوا علی ربھم الا لعنۃ اللّٰہ علی الظالمین } اس حدیث سے مجاہد اور سلف کے قول کی پوری تائید ہوتی ہے۔ ١ ؎ اور کہا ہے کہ اس کا کوئی قائل نہیں… ص ٤٤٠ ج ٢۔ ٢ ؎ ان تمام روایتوں کے لئے دیکھئے تفسیر ابن کثیر ص ٤٤٠ ج۔ ٣ ؎ مشکوٰۃ ص ٥٠٢ باب صفۃ النار واہلہا۔ ٤ ؎ مشکوٰۃ ص ٢٢ باب الایمان بالقدر۔ ٥ ؎ شقیح الرداۃ ص ٢٦ ج ١۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(11:17) بینۃ۔ کھلی دلیل۔ برہان قاطع۔ واضح دلالت کو بینۃ کہتے ہیں خواہ دلالت عقلیہ ہو یا محسوسہ۔ بینۃ سے یہاں کیا مراد ہے۔ مفسرین کے متعدد اقوال ہیں۔ عقلی دلیل۔ قرآن مجید۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔ دین حق۔ افمن کان علی بینۃ من ربہ۔ پچھلی دو آیات (1516) میں ان لوگوں کا ذکر ہوا جن کی ساری تگ و دو ۔ دنیاوی زندگی اور اس کے لوازمات کے حصول کی خاطر تھی۔ اور اب آیہ ہذا میں وہ لوگ مذکور ہیں جو محض رضائے الٰہی اور ثواب آخرت کے لئے کوشاں ہیں۔ اس سوالیہ جملہ کا جواب محذوف ہے۔ تقدیر کلام یوں ہے۔ افمن کان علی بینۃ من ربہ کمن یرید الحیوۃ الدنیا وزینتھا ولیس لہم فی الاخرۃ الا النار۔ کیا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے ایک روشن اور واضح دین پر چل رہا ہے اس شخص کی مانند ہوسکتا ہے جو محض دنیاوی زندگی اور اس کی زینت کا ہی خواہاں ہے اور جس کے لئے آخرت میں سائے جہنم کی آگ کے کچھ بھی نہیں۔ فمن کان علی بینۃ من ربہ سے مراد بعض نے حضور کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کے اصحاب مراد لئے ہیں اور جواب محذوف کمن ھو فی ضلالۃ وکفر لیا ہے۔ یتلوہ۔ مضارع واحد مذکر غائب۔ اگر یہ تلاوۃ مصدر سے ہے تو معنی ہوگا وہ تلاوت کرتا ہے۔ وہ پڑھتا ہے اور اگر تلو مصدر سے ہے تو اس کا مطلب : وہ پیچھے چلتا ہے ۔ وہ ساتھ ساتھ رہتا ہے۔ ہر دو مصدر سے یتلو (باب نصر) سے ہے۔ ہ ضمیر واحد مذکر غائب کا مرجع یا تو من کان علی بینۃ من ربہ ہے یا صرف بینۃ ہے۔ شاھد۔ گواہ۔ حاضر ہونے والا۔ بتانے والا۔ شھادۃ اور شھود سے اسم فاعل کا صیغہ واحد مذکر۔ شاھد سے کون مراد ہے :۔ (1) اس سے مراد حضرت جبرائیل (علیہ السلام) ہیں ، ابن عباس، علقمہ، ابراہیم نخعی، مجاہد، عکرمہ، ضماک وغیرہم۔ (2) اس سے مراد حضرت رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔ (حسن بصری۔ قتادہ) (3) اس سے مراد قرآن مجید ہے (الحسین بن الفضل) منہ۔ میں ہ ضمیر کا مرجع یا تو اللہ ہے ۔ یا القرآن۔ اماما۔ پیشوا۔ مقتدائ۔ رہنما۔ بروزن فعال۔ اسم ہے بمعنی من یؤتم بہ ۔ یعنی جس کا قصد کیا جائے۔ چونکہ راہنما اور مقتداء کا قصد کیا جاتا ہے غرض جس کی پیروی کی جائے وہ امام ہے خواہ حق میں پیروی ہو یا ناحق میں۔ اور خواہ جس کی پیروی کی جائے وہ انسان ہو کہ اس کے قول و فعل کی اقتدا کریں۔ یا کتاب جس کے اوامرو نواہی پر عمل کیا جائے۔ مذکر و مؤنث دونوں کے لئے آتا ہے نیز جمع کے موقع پر بلفظ واحد بھی مستعمل ہے۔ اولئک۔ ای من کان علی بینۃ من ربہ۔ اسم اشارہ جمع۔ مندرجہ بالا آیت کے الفاظ کے متعلق مختلف اقوال کی روشنی میں :۔ افمن کان علی بینۃ من ربہ ویتلوہ شاھد منہ ومن قبلہ کتب موسیٰ اماما ورحمۃ اولئک یؤمنون بہ۔ کا ترجمہ متعدد صورتوں میں ہوسکتا ہے مثلاً :۔ (1) کیا وہ شخص (حضرت رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) جو اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل کی پیروی کر رہا ہو اور اس کے بعد ایک گواہ بھی پروردگار کی طرف سے (تائید میں) آگیا ہو اور اس سے پہلے موسیٰ علیہ السلام) کی کتاب راہنما اور رحمت کے طور پر آئی ہوئی بھی موجود ہو۔ (وہ بھی دنیا ہر ستوں کی طرح انکار کرسکتا ہے) ایسے لوگ تو اس پر ایمان ہی لائیں گے۔ (تفہیم القرآن۔ یہاں افمن کان علی بینۃ سے مراد رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔ یتلوہ بمصدر تلوہ ضمیر برائے بینۃ شاہد براو قرآن مجید۔ منہ کی ضمیر ہ برائے پروردگار متصور ہوئی ہے) ۔ (2) کیا وہ لوگ جو اپنے رب کی طرف سے ایک بین دلیل پر قائم ہوں ۔ اور جن کے پاس خدا کی طرف سے ایک گواہ یعنی (رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) اسے پڑھ کر سناتا ہو (مصدر تلاوۃ سے) اور اس سے قبل موسیٰ کی کتاب بطور راہنما و رحمت بھی موجود ہو۔ اہ ان کی مانند ہوسکتے ہیں جو اس کے منکر ہیں (اور دنیاوی لالچ میں گرفتار ہیں) ۔ افمن کان علی بینۃ من ربہ میں ہر مومن شامل ہے جیسا کہ اولئک یؤمنون بہ سے ظاہر ہے۔ اور بینۃ سے مراد قرآن حکیم ہے۔ شاہد سے مراد رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں (مولانا محمد علی) (3) پھر دیکھو جو لوگ اپنے پروردگار کی جانب سے ایک روشن دلیل رکھتے ہوں (یعنی وجدان و عقل کا فیصلہ) اور اس کے ساتھ ہی ایک گواہ بھی اس کی طرف سے آگیا ہو (یعنی اللہ کی وحی) ۔۔ (ترجمان القرآن ) وغیرہم۔ یؤمنون بہ اور یکفرون بہ میں ہ ضمیر واحد مذکر غائب کا مرجع القران المجید ہے۔ الاحزاب۔ گروہ۔ ٹولیاں۔ جماعتیں۔ حزب کی جمع ہے۔ موعدہ۔ اسم ظر مکان۔ وعد۔ مصدر۔ وعدہ کی جگہ۔ ٹھکانہ۔ لاتک۔ تک اصل میں تکون تھا۔ مضارع کا صیغہ واحد مذکر حاضر۔ لاء نہی کے عمل سے واؤ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گرگیا۔ لاتکن رہ گیا۔ خلاف قیاس نون کو حرف علت کے مشابہ مان کر کثرت استعمال کے سبب تخفیف کے لئے حذف کردیا گیا۔ لاتک رہ گیا۔ تو نہ ہو تو مت ہو۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 8 ۔ شاہ صاحب لکھتے ہیں : یعنی دل میں اس کا نور اور مزہ پاتا ہے اور قرآن کی حلاوت۔ (موضع) 9 ۔ وہ شخص اس کی طرح ہوگا جس کے پیش نظر دنیا اور اس کی خوشحال اور فارغ البالی ہو۔ مطلب یہ ہے کہ دونوں کی حالت یکساں نہیں ہوسکتی۔ (ازوحیدی) ۔ 10 ۔ جو لوگ عقل سلیم سے کا لیتے ہیں اور خدا کا گواہ بھی ان کو پہنچ چکا ہے اور انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ توراۃ میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں کیا بشارتیں اور علامات بیان کی گئی ہیں۔ (وحیدی) ۔ 11 ۔ یہ وعید تمام گروہوں (اہلِ ایمان) کے لئے ہے جو بھی قرآن سے روگردانی اور اس کے احکام سے انکار کرے گا خواہ نام کے اعتبار سے مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔ (ت۔ ن) ۔ 21 ۔ بظاہر خطاب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہے اور مراد دوسرے لوگ ہیں۔ (قرطبی) ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن آیت نمبر 17 تا 22 بینۃ (کھلی نشانی) شاھد (گواہی دینے والا) امام (رہنما، پیشوا) الاحزاب (حزب) ، جماعتیں موعد (وعدہ کیا گیا) یعرضون (پیش کئے جائیں گے) الاشھاد (شھید) گواہ یصدون (وہ روکتے ہیں) یبغون (وہ تلاش کرتے ہیں) معجزین (عاجز و بےبس کرنے والے) یضعف (دوگنا دیا جائے گا) لا جرم (یقینا لازمی) اخسرون (زیادہ نقصان اٹھانے والے) تشریح : آیت نمبر 17 تا 22 ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے حق و صداقت پر چلنے والے اور باطل پرستوں کا موازنہ کرتے ہوئے سوالیہ انداز اختیار فرمایا ہے کہ غور کرنے کی بات ہے کیا یہ دونوں کسی طرح بھی برابر ہو سکتے ہیں : 1) ایک وہ شخص جو اپنے پروردگار کی طرف سے کھلی نشانیاں لے کر آیا ہو۔ روحانی زندگی کی جسے وہ روشنی حاصل ہو جس پر وہ اللہ کی طرف سے گواہ ہو۔ اس کو پھیلانے کی جدوجہد کرتا ہو حضرت موسیٰ اور گزشتہ انبیاء کرام پر نازل ہونے والی کتابوں کی عظمت کا امین ہو۔ 2) اس کے برخلاف دوسرا شخص وہ ہے جو اللہ اور رسول پر جھوٹ گھڑتا ہو۔ جس کا کام نہ صرف خود حق و صداقت کی راہ سے رکنا ہو بلکہ دوسروں کے لئے بھی رکاوٹیں ڈالتا ہو۔ دنیا کے ہر کام میں کمزوری اور ٹیڑھ پن کی تلاش میں لگا رہتا ہو۔ جس کے خلاف انبیاء کرام اور فرشتے قیامت میں گواہی دیں گے۔ جس پر اللہ کی پھٹکار اور لعنت ہوگی۔ کیا یہ دوسرا شخص پہلے سخص کے برابر ہو سکتا ہے ؟ یقینا ہر وہ شخص جس میں ذرا بھی عقل و فہم ہوگی وہ بےساختہ کہہ اٹھے گا کہ یہ دونوں کسی طرح برابر نہیں ہو سکتے۔ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی اور آخری رسول حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک ایسی کتاب ہدایت (قرآن مجید) دے کر بھیجا ہے جو قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے رہبر و رہنما ہے۔ جس طرح حضرت موسیٰ پر کتاب (توریت) نازل کی گئی تھی جو اس زمانہ کے تمام لوگوں کے لئے رہبر و رہنما تھی آج نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وہ کتاب نازل کی گئی ہے۔ جو حضرت موسیٰ اور تمام انبیاء کرام کی طرف بھیجی گئی کتابوں کی عظمت کی امین ہے۔ فرمایا کہ حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو اللہ کی طرف سے گواہ ہوں گے وہ نہ صرف اس کتاب کی تلاوت کرتے ہیں بلکہ اللہ کے اس ابدی پیغام کو پہنچانے کی جدوجہد فرما رہے ہیں۔ جو لوگ آپ کی لائی ہوئی تعلیمات پر ایمان کی دولت سے مالا مال ہو رہے ہیں وہیں کچھ بدقسمت لوگ وہ بھی ہیں جن کا کام اللہ کے رسول پر جھوٹ گھڑنا، سازشیں کرنا، جھوٹی باتیں مشہور کرنا، حق و صداقت کے ہر راستے سے بچ کر چلنا اور جو لوگ اس سچائی کے راستے پر چلنا چاہتے ہیں ان کے لئے رکاوٹ بننا جن کا مزاج بن چکا ہے۔ جب یہ لوگ قیامت میں اللہ کے سامنے کھڑے ہوں گے اور تمام انبیاء کرام اور فرشتے اس بات کو گواہی دیں گے اے رب العالمین یہی وہ لوگ ہیں جو دین کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے۔ تب ان پر اللہ کی لعنت اور پھٹکار مسلط کردی جائے گی اور اس ہمیشہ کی زندگی میں وہ اللہ کی رحمت کے بجائے اس کی لعنت کے مستحق بن جائیں گے اور جن جھوٹے معبودوں کے سامنے یہ جھکتے تھے اور ان کو اپنا حاجت روا سمجھتے تھے۔ نہ صرف ان کے کام نہ آسکیں گے بلکہ اللہ کے سامنے بالکل صاف صاف کہہ دیں گے کہ الٰہی ہمیں تو معلوم نہیں یہ لوگ ہماری کیوں عبادت و بندگی کرتے تھے۔ ہم نے تو ان سے نہیں کہا تھا کہ ہماری عبادت کریں۔ ان جھوٹے معبودوں کے اس بیان سے ان پر حسرت و افسوس اور بھی بڑھ جائے گا اور وہ اس وقت پچھتائیں گے جو پچھتانا ان کے کام نہ آسکے گا اور یقیناً یہ لوگ دنیا اور آخرت کے لحاظ سے سخت نقصان میں رہیں گے۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

3۔ یعنی اس کا معجزہ ہونا جو کہ دلیل عقلی ہے۔ 4۔ یہ دلیل نقلی ہے غرض قرآن کے صدق وصحت کے لیے دونوں دلیلیں موجود ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : اللہ تعالیٰ اور آخرت کا وہی شخص انکار کرسکتا ہے۔ جس کا ضمیر مردہ ہوچکا ہو۔ زندہ ضمیر شخص کی ہدایت کے لیے درج ذیل دلائل میں سے کوئی ایک دلیل بھی کافی ہے۔ یہاں اس سے پہلی آیات کا مضمون سامنے رکھتے ہوئے اس شخص کے ساتھ مقابلہ کیا جارہا ہے جو زندہ ضمیر ہو اور اس کے سامنے آسمانی کتابوں کے دلائل ہوں۔ وہ اللہ اور آخرت پر ایمان لاتے ہوئے قرآن مجید کی تصدیق کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ جو مردہ ضمیر ہونے کی وجہ سے حقائق کا انکار کرنے پر تل چکا ہو، اس کے ساتھ جہنم کے سوا کیا وعدہ کیا جاسکتا ہے ؟ اے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے حق پہنچ چکا ہے۔ جس میں شک کرنے کی ذرہ برابر گنجائش نہیں۔ لیکن لوگوں کی اکثریت کا عالم یہ ہے کہ وہ حقائق سننے اور جاننے کے باوجود ایمان نہیں لاتے۔ اس آیت کریمہ کے مفسرین نے دو مفہوم اخذ کیے ہیں۔ اہل علم کی ایک جماعت کا خیال یہ ہے کہ اس آیت میں رسول مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مخاطب ہیں۔ آپ کو نبوت سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوچکی تھی۔ پھر جبریل امین (علیہ السلام) نے آپ کے سامنے اللہ تعالیٰ کا کلام پڑھ کر سنایا اور گواہی دی کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ آپ پر ویسی ہی کتاب نازل کی گئی ہے جیسی حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر نازل کی گئی تھی۔ جو لوگوں کے لیے رہنما اور رحمت تھی۔ لہٰذا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کسی قسم کا شک نہیں ہونا چاہیے۔ لیکن لوگوں کی اکثریت نہیں مانے گی۔ اس طرح کچھ لوگ ایمان لائیں گے اور باقی جہنم کا ایندھن بنیں گے۔ دوسری جماعت کا خیال ہے :” اَفَمَنْ کَانَ عَلٰی بَیِّنَۃٍ “ سے مراد وہ شخص ہے جسے فطری طور پر اس شعور کی بیداری حاصل ہو۔ یعنی اسے ” اَلَسَتُ بِرَبِّکُمْ قَالُوْا بَلٰی “ (کیا میں تمہارا رب ہوں ؟ لوگوں نے کہا کیوں نہیں آپ ہی ہمارے رب ہیں) کا وعدہ یاد ہو اور پھر اسے قرآن مجید کی صورت میں رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا پیغام پہنچ جائے جو اللہ کی رحمت اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ جیسا کہ اس سے پہلے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر نازل ہونے والی کتاب تورات جو لوگوں کے لیے رحمت اور پیشوا تھی۔ پھر کچھ لوگ ایمان لاتے ہیں اور اکثرانکار کرنے کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے۔” فَلَا تَکُ فِیْ مِرْیَۃٍ مِنْہُ “ کا خطاب مسئلہ کی اہمیت کے پیش نظر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہے جیسا کہ اور مقامات پر بھی ایسا اسلوب اختیار کیا گیا ہے۔ لیکن حقیقتاً ان الفاظ سے مراد ” آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی امت کے لوگ ہیں “۔ مسائل ١۔ قرآن مجید کا تابع دار اور انکار کرنے والا برابر نہیں ہوسکتے۔ ٢۔ قرآن کریم کے منزل من اللہ ہونے کی گواہی تورات نے دی ہے۔ ٣۔ قرآن کا انکار کرنے والوں کے لیے جہنم ہے۔ ٤۔ کلام اللہ کے متعلق کسی قسم کے شک میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔ ٥۔ قرآن مجیدبرحق ہے۔ ٦۔ لوگوں کی اکثریت قرآن مجید پر ایمان نہیں لاتی۔ تفسیر بالقرآن لوگوں کی اکثریت ایمان نہیں لایا کرتی : ١۔ تیرے پروردگار کا کلام سچا ہے۔ لیکن لوگوں کی اکثریت ایمان نہیں لاتی۔ (ہود : ١٧) ٢۔ لوگوں کی اکثریت ایمان نہیں لائے گی۔ اگرچہ آپ ان کے ایمان پر کو شاں ہوں۔ (یوسف : ١٠٣) ٣۔ قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں۔ لیکن لوگوں کی اکثریت ایمان نہیں لاتی۔ (المومن : ٥٩) ٤۔ بیشک اس میں نشانی اور عبرت ہے۔ لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔ (الشعراء : ٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ (آیات 17 تا 24) ایک طویل تنقیدی جملہ ہے ، اس کے اندر پائے جانے والے اشارات و ہدایات ، متنوع یاد دہانیوں اور تنبیہا اور موثر ضربات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تاریخ کے اس دور میں مسلمانوں کی قلیل تعداد اور دعوت اسلامی کو کن مشکلات کا سامنا تھا اور یہ کہ اس اشاراتی تقریر کی اس دور میں کیوں ضرور پیش آئی۔ نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم اپنے اندر ایک تحریکی مزاج رکھتا ہے۔ اور وہ ایک واقع حالات میں ان تھک جدوجہد کی ہدایات دیتا ہے اور قیامت تک کے لیے ایسی تحریکات کے لیے ایک گائیڈ بک ہے۔ اس قرآن کا مزہ وہی شخص چکھ سکتا ہے جو عملاً احیائے اسلام کے معرکے میں کود چکا ہوتا ہے اور اسے انہی حالات سے سابقہ پیش ہوتا ہے جن حالات میں یہ قرآن سب سے پہلے نازل ہوا تھا اور پھر یہ شخص حالات کا مقابلہ کرتا ہے اور ان حالات کو اپنے راستے پر موڑتا ہے۔ رہے وہ لوگ جو آرام سے گھروں میں بیٹھے ہوں اور قرآن کریم کو سمجھنا چاہیں اور اس کا مطالعہ فنی اور محض علمی انداز میں کریں تو اس قسم کے آرام طلب ، سرد مزاج اور زمن پسند لوگ اس کتاب کو نہیں سمجھ سکتے ، جو زندگی کے عملی معرکے سے دور ہوں اور کسی اسلامی تحریک میں کوئی دلچسپی نہ رکھتے ہوں غرض اس قسم کے آرام طلب مسند نشینوں پر قرآن کے اسرار کبھی بھی نہیں کھلتے ، جو لوگ اللہ کے سوا دوسری قوتوں کے غلام ہوں ، امن پسند ہوں اور آرام طلب ہوں اور کسی بھی طاغوتی نظام کے تحت زندگی بسر کرنے پر راضی ہوں۔ ان کے لیے اسرار قرآن اسی طرح ہیں جس طرح کور مادر زاد و نور آفتاب۔ اَفَمَنْ كَانَ عَلٰي بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ وَيَتْلُوْهُ شَاهِدٌ مِّنْهُ وَمِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰٓى اِمَامًا وَّرَحْمَةً ۭ اُولٰۗىِٕكَ يُؤْمِنُوْنَ بِهٖ ۭ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِهٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهٗ ۚ فَلَا تَكُ فِيْ مِرْيَةٍ مِّنْهُ ۤ اِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُوْنَ ۔ پھر بھلا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے ایک صاف شہادت رکھتا تھا ، اس کے بعد ایک گواہ بھی پروردگار کی طرف سے (اس شہادت کی تائید میں) آگیا ، اور پہلے موسیٰ کی کتاب رہنما اور رحمت کے طور پر آئی ہوئی بھی موجود تھی (کیا وہ بھی دنیا پرستوں کی طرح اس سے انکار کرسکتا ہے ؟ ) ایسے لوگ تو اس پر ایمان ہی لائیں گے اور انسانی گروہوں میں سے جو کوئی اس کا انکار کرے تو اس کے لیے جس جگہ کو وعدہ ہے وہ دوزخ ہے۔ پس اے پیغمبر تم اس چیز کی طرف سے کسی شک میں نہ پڑنا ، یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے مگر اکثر لوگ نہیں مانتے۔ اس آیت کے بارے میں بیشمار روایات وارد ہیں کہ عَلٰي بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ کا مطلب کیا ہے اور وَيَتْلُوْهُ شَاهِدٌ سے مراد کیا ہے۔ نیز ربہ اور یتلوہ کی ضمیروں کا مرجع کیا ہے ؟ منہ کے ضمیر کا مرجع کون ہے ؟ میرے خیال میں اس عبارت کا سب سے راجح اور موزوں مفہوم یہ ہے کہ جو شخص (یعنی رسول اللہ) اپنے رب کی طرف سے صاف صاف شہادت اور ثبوت رکھتا ہے اور رسول اللہ کے بعد اس سے مراد تمام مسلمان ہوں گے اور اللہ کی طرف سے مزید گواہ جو آیا جو اس کی نبوت کے لیے ایک ناقابل انکار ثبوت ہے۔ وہ قرآن کریم ہے ، جو بذات خود اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ وہ وحی الہی ہے اور اس قسم کا کلام پیش کرنے سے لوگ عاجز آگئے ہیں اور اس گواہ سے قبل یعنی قرآن سے قبل حضرت موسیٰ کی کتاب بھی موجود ہے جو حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کی تصدیق کرتی ہے کیونکہ اس کتاب میں رسول اللہ کے بارے میں واضح خوشخبری موجود ہے اور اس کتاب کی تعلیمات اور اس کی تعلیمات بالکل ایک جیسی ہیں۔ اس آیت کی جو تاویل و تفسیر میں نے بیان کی ہے اس پر اس پوری سورت کا انداز کلام بھی دلالت کرتا ہے۔ اس سورت میں تمام رسولوں نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ خود اپنی ذات کے اندر باری تعالیٰ کی طرف سے دلائل پاتے ہیں اور ان کو اس بات پر بھرپور یقین اور مشاہدہ حاصل ہے کہ ان کی طرف اللہ کی جانب سے وحی آتی ہے۔ وہ ذات باری کو اپنی ذات میں نہایت ہی واضح ، نہایت ہی یقینی اور نہایت ہی قریب پاتے ہیں اور ان کو ذات باری اور وحی الہی کے بارے میں مشاہداتی یقین حاصل ہے۔ ذارا ملاحظہ فرمائیں کہ حضرت نوح نے فرمایا : قَالَ يَا قَوْمِ أَرَأَيْتُمْ إِنْ كُنْتُ عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّي وَآتَانِي رَحْمَةً مِنْ عِنْدِهِ فَعُمِّيَتْ عَلَيْكُمْ أَنُلْزِمُكُمُوهَا وَأَنْتُمْ لَهَا كَارِهُونَ (٢٨) " اے برادران قوم ، ذرا سوچو تو سہی کہ اگر میں اس رب کی طرف سے ایک کھلی شہادت پر قائم تھا اور پھر اس نے مجھ پر اپنی خاص رحمت سے بھی نواز دیا مگر تم کو نظر نہ آئی تو آخر ہماری پاس کیا ذریعہ ہے کہ تم ماننا نہ چاہو اور ہم زبردستی اس کو تمہارے سر چپک دیں " اور حضرت صالح نے بھی فرمایا : قَالَ يَا قَوْمِ أَرَأَيْتُمْ إِنْ كُنْتُ عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّي وَآتَانِي مِنْهُ رَحْمَةً فَمَنْ يَنْصُرُنِي مِنَ اللَّهِ إِنْ عَصَيْتُهُ فَمَا تَزِيدُونَنِي غَيْرَ تَخْسِيرٍ (٦٣) " اے برادران قوم ، تم نے کچھ اس بات پر غور کیا کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک صاف شہادت رکھتا تھا اور پھر اس نے اپنی رحمت سے بھی مجھ کو نواز دیا تو اس کے بعد اللہ کی پکڑ سے مجھ کو کون بچائے گا۔ اگر میں اس کی نافرمانی کروں گا ، تم میرے کس کام آسکتے ہو ، سوائے اس کے کہ مجھے اور خسارے میں ڈال دو " اور حضرت شعیب (علیہ السلام) نے بھی ایسی ہی بات کہی : قَالَ يَا قَوْمِ أَرَأَيْتُمْ إِنْ كُنْتُ عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّي وَرَزَقَنِي مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا " اے بھائیو ، تم خود ہی سوچو کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک کھلی شہادت پر تھا ، اور پھر اس نے مجھے اپنے ہاں سے اچھا رزق بھی عطا کیا " یہ تمام تعبیرات بتاتی ہیں کہ ان میں رسولوں کا خا کے ساتھ ایک مخصوص تعلق بتایا گیا۔ اور اس کی نوعیت کچھ اس طرح ہے کہ وہ اپنے اندر ایک ایسی بصیرت پاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ حقیت الوہیت کو اپنے اندر واضح شہادت کی طرح پاتے ہیں کیونکہ وحی کے ذریعے ان کے ساتھ رب کا ایسا تعلق ہوتا ہے جس طرح کسی نظر کا مشاہدات کے ساتھ ہوتا ہے اور یہ انداز تعبیر اور وحدت تعبیر یہ بتاتی ہے کہ ان آیات میں اللہ اور رسول کے ذاتی تعلق کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جب کہ ہم نے کہا کہ اس بینۃ سے مراد ہے رسول کی اندرونی شہادت جس کی طرف دوسرے رسولوں کے کلام میں بھی شارہ موجود ہے۔ اور یہاں یہ بتانا مقصود ہے کہ آپ کے مشاہدات وہی ہے جو سابقہ رسل کے تھے۔ لہذا مشرکین مکہ کے تمام دعوے باطل ہیں۔ اس سے مقصود یہ ہے کہ آپ اور آپ کے مٹھی بھر ماننے والوں کو یہ تسلی ہوجائے کہ وہ سابقہ رسل کی طرح حق پر ہیں اور یہ کہ مسلمانوں نے جس تعلیم کو قبول کیا ہے وہ تمام نبیوں کی تعلیم ہے۔ اب اس آیت کا اصولی مفہوم یہ ہوگا کہ یہ نبی جس کی صداقت پر بیشمار دلائل و براہیں قائم ہوگئے ہیں اس یقین و ایمان اور اس کے نظریات حق ہیں ، کیونکہ ایک طرف وہ خود اپنے نفس میں اس ایمان کو مشاہداتی طور پر دیکھ رہا ہے اور اسے یقین ہے۔ اور اس کے اس یقین کے اوپر خدا کی طرف سے بھی ہر وقت قرآن کی صورت میں شواہد چلے آ رہے ہیں اور جو اس بات پر بین دلیل ہیں کہ یہ قرآن بھی اسی ربانی سرچشمے سے آ رہا ہے اور ایک دوسرا بیرونی گواہ کتاب موسیٰ ہے۔ جو بنی اسرائیل کی قیادت کے لیے امام اور راہنما کتاب تھی اور ایک رحمت تھی جس کا نزول بنی اسرائیل پر ان کے رب کی طرف سے ہوا اور وہ کتاب بھی رسول اللہ کی تصدیق کر رہی ہے۔ کیونکہ آپ کے بارے میں اس کے اندر واضح بشارتیں ہیں اور ان بشارتوں کے علاوہ یہ کتاب اپنے بنیدادی تصورات اور اصولوں کے اندر بھی قرآن سے مطابقت رکھتی ہے۔ تو کیا ایسا شخص اس لائق ہے کہ اس کی تکذیب کی جائے جس طرح تم لوگ کر رہے ہو اور جس طرح مشرکین کے مختلف طبقات اسے لے رہے ہیں۔ یہ گویا نہایت ہی ناپسندیدہ امر ہے اور ایسے ہمہ جہت شواہد و دلائل کے مقابلے میں ایسا طرز عمل نہ اختیار کرنا چاہئے۔ اس کے بعد ان لوگوں کا موقف بھی بیان کردیا جاتا ہے جن لوگوں نے قرآنی تعلیمات پر ایمان لا کر اسے تسلیم کیا اور ان لوگوں کا بھی جنہوں نے اس کا انکار کیا اور پھر ان دونوں کے انجام سے بھی خبردار کردیا گیا۔ اُولٰۗىِٕكَ يُؤْمِنُوْنَ بِهٖ ۭ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِهٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهٗ ۚ فَلَا تَكُ فِيْ مِرْيَةٍ مِّنْهُ ۤ اِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُوْنَ " ایسے لوگ تو اس پر ایمان ہی لائیں گے اور انسانی گروہوں میں سے جو کوئی اس کا انکار کرے تو اس کے لیے جس جگہ کو وعدہ ہے وہ دوزخ ہے۔ پس اے پیغمبر تم اس چیز کی طرف سے کسی شک میں نہ پڑنا ، یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے مگر اکثر لوگ نہیں مانتے " بعض مفسرین کے ذہن میں آیت اولئک یومنون بہ کے مفہوم میں اشکال پیدا ہوا ہے خصوصا اس صورت میں جبکہ أَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّهِ وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ سے مراد رسول اللہ کی ذات ہو جیسا کہ پہلے بیان ہوا۔ کیونکہ اس صورت میں اولئک سے مراد مومنین کی وہ جامعت ہوگی جو حضور پر آنے والی وحی پر ایمان لاتی ہو اور اس وحی سے وہی دلائل مراد ہوں گے جو حضور پر نازل ہوتے ہیں لیکن اس میں کوئی امر مانع نہیں ہے کیونکہ أُولَئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ میں ضمیر قرآن کی طرف راجع ہوگی۔ معنی یہ ہوگا کہ لوگ اس گواہ یعنی قرآن پر ایمان لاتے ہیں اور رسول اللہ تو اول مسلمان ہیں اول مومن ہیں ان باتوں پر جو ان کی طرف نازل ہوتی ہیں اور مومنین حضور کے ایمان کا اتباع کرتے ہیں۔ دوسری جگہ سورت بقرہ میں ہے : امن الرسول بما انزل الیہ من ربہ والمومنون۔ کل امن باللہ و ملائکتہ و کتبہ و رسولہ۔ " رسول اس پر ایمان لایا ہے جو اس کی طرف اتارا گیا اور مومنین بھی۔ سب اللہ پر ایمان لائے اور اس کے ملائکہ پر ایمان لائے۔ اس کی کتابوں پر ایمان لائے اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے " یہاں رسول اللہ اور ان لوگوں کے ایمان کو یکجا کر کے بیان کیا گیا اور قرآنی تعبیرا میں یہ انداز کلام بالکل مالوف ہے لہذا اس آیت کے مفہوم میں کوئی اشکال نہیں ہے۔ وَمَنْ يَكْفُرْ بِهِ مِنَ الأحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ " اور انسانی گروہوں میں سے جو کوئی اس کا انکار کرے تو اس کے لیے جس جگہ کا وعدہ ہے وہ دوزخ ہے " اور یہ ایسا وعدہ ہے جس کی کوئی خلاف ورزی نہ ہوگی کیونکہ اس کی تقدیر اور تدبیر اللہ نے فرمائی ہے۔ فَلا تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِنْهُ إِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لا يُؤْمِنُونَ " پس اے پیغمبر تم اس چیز کی طرف سے شک میں نہ پڑنا ، یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے مگر اکثر لوگ نہیں مانتے " یہ تو حقیقت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف جو وحی آرہی تھی اس میں حضور نے شک نہیں فرمایا ، نہ اس میں کبھی ان کو شبہ لاحق ہوا ہے۔ وہ تو اپنے رب کی طرف سے ایک خاص شہادت رکھتے تھے ، لیکن ان دلائل وبراہین کے بعد حضور کو یہ ہدایت اس لیے دی کہ حضور اپنے دل میں تنگی محسوس کرتے تھے اور تبلیغ کرتے کرتے تھک جاتے تھے۔ اور معاندین کی کثرت اور شدید مخالفتوں کی وجہ سے آپ ڈرتے تھے کہ دعوت پر جمود کی حالت طاری نہ ہوجائے اس لیے آپ کو یہ ہدایات محض تسلی کے لیے دی گئیں تاکہ آپ نہایت ہی ثابت قدمی سے اپنے کام کو جاری رکھیں۔ نیز امت مسلمہ بھی ان دونوں نہایت ہی قلق ، کرب اور تنگ دلی میں مبتلا تھی اور اسی طرح ان کے دلوں پر بھی باد یقین کے جھونکے آگئے۔ ہمارے دور میں اسلامی تحریکات کو ہر جگہ اسی قسم کے حالات درپیش ہیں۔ ہر جگہ ان کو ایسے ہی مشکل حالات سے سابقہ درپیش ہے اور وہ پریشانی اور تنگ دلی کی کیفیات سے دوچار ہیں۔ ان کے خلاف ہر طرف سے استہزاء اور مذاق ہوتا ہے اور لوگ ان کی دعوت سے منہ موڑتے ہیں ، ان کو سخت سے سخت ایذائیں دی جا رہی ہیں اور ان کے خلاف تمام فکری اور نفسیاتی اور مادی وسائل اختیار کیے جا رہے ہیں ، ہر طرف سے جاہلیت کی قوتیں ان کے خلاف ٹوٹ پڑی ہیں۔ مقامی غیر اسلامی قوتیں اور عالمی قوتیں ان کے خلاف رات دن سازشوں میں مصروف عمل ہیں اور ان کے خلاف ہمہ گیر جنگ شروع ہے اور اسلامی تحریکات کے خلاف جو لوگ کام کرتے ہیں ان کی ہر طرف سے حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ایسے حالات میں اسلامی تحریکات کو ایسی ربانی تسلیوں کی بےحد ضرورت ہے۔ تمام اسلامی تحریکات کا فرض ہے کہ وہ ان آیات پر اچھی طرح غور کریں۔ ان کے ہر ہر فقرے کو سمجھیں ، ان کے اندر پائی جانے والی ہدایات سے اشارات اخذ کریں اور ان کے خطوط پر آگے گامزن رہیں۔ اللہ تعالیٰ ان آیات میں جس تاکید ، یقین دہانی اور جس سچائی کو بیان کر رہا ہے۔ وہ تحریک اسلامی کی پہلی ضرورت ہے۔ ذرا پھر غور کریں :۔ فَلَا تَكُ فِيْ مِرْيَةٍ مِّنْهُ ۤ اِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُوْنَ " پس اے پیغمبر ، تم سا چیز کی طرف سے شک میں نہ پڑنا ، یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے مگر اکثر لوگ نہیں مانتے "۔ اسلامی تحریک کے ہر کارکن پر آج ایسے سایہ عاطفت کی ضرورت ہے جو تمام رسولوں پر ہر وقت سایہ فگن رہتا تھا اور جو خداوند قدوس کی طرف سے ایک گواہ کا مقام رکھتا تھا۔ یہ خداوند کریم کی طرف سے ایک سایہ رحمت ہوا کرتا تھا۔ وہ اس سایہ میں اپنی منزل کی طرف بڑھتے تھے اور اس راہ میں وہ اپنی کامیابی اور اس راہ کی سچائی میں انہیں کوئی شک نہ ہوتا تھا۔ اور اس راہ میں ان کو جو جو مشکلات پیش آتیں وہ ان کو برداشت کرتے ، جیسا کہ حضرت صالح نے فرمایا : یقوم ارئیتم ان کنت علی بینۃ من ربی واتانی منہ رحمۃ فمن ینصرنی من اللہ ان عصیتہ فما تزیدونن غیر تخسیر " اے برادران قوم ، تم نے کچھ اس بات پر غور کیا کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک صاف شہادت رکھتا تھا اور پھر اس نے اپنی رحمت سے بھی مجھ کو نواز دیا تو اس کے بعد اللہ کی پکڑ سے مجھ کو کون بچائے گا۔ اگر میں اس کی نافرمانی کروں گا ، تم میرے کس کام آسکتے ہو ، سوائے اس کے کہ مجھے اور خسارے میں ڈال دو ۔ اس وقت عالم اسلام میں احیائے اسلام کے لیے کام کرنے والی تحریکوں کے مقاصد وہی ہیں جن کے لیے پیغمبروں کو بھیجا گیا تھا یعنی احیائے اسلام اور جن جاہلیتوں اور مشکلات کا واسطہ ان پیغمبروں کو پڑا تھا ، آج وہی جاہلیتیں ان تحریکی دستوں کو در پیش ہیں۔ جس طرح رسول اللہ نے پوری انسانیت کے سامنے مکمل دین پیش کیا تھا ، آج وہی دین انسانیت کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔ گویا وہی زمانہ لوٹ کر آگیا ہے۔ آج اسلامی تحریکات کا مقابلہ اسی جاہلیت سے ہے جس سے حضرت ابراہیم کو واسطہ پڑا تھا ، جس سے اسماعیل ، اسھاق ، یعقوب ، اسباط ، یوسف ، موسیٰ ، ہارون ، داود ، سلیمان ، یحییٰ اور عیسیٰ اور تمام دوسرے نبیوں کو پڑا تھا۔ بعض جاہلیتیں تو وجود باری ہی کی منکر ہوتی ہیں اور بوض وجود باری کو تسلیم کرتی ہیں۔ لیکن وجود باری کو مانتے ہوئے بھی انہوں نے اس کرہ ارض پر ایسے لوگوں کو رب اور حاکم بنا رکھا ہوتا ہے جو لوگوں پر ان قوانین کو نافذ کرتے ہیں جو اللہ نے نازل نہیں کیے۔ اس طرح لوگ ان ارباب کے دین پر ہوتے ہیں۔ آج پورے عالم اسلام میں اسلامی تحریکات کی دعوت یہ ہے کہ لوگ اپنی زندگی کے تمام حالات میں ، اپنے پورے معاشرے سے اپنی اقدار اور قوانین میں سے ان ارباب من دون اللہ کی حکومت اور اقتدار کو ختم کردیں اور اللہ وحدہ کی ربوبیت میں داخل ہوجائیں اور اس طرح مکمل طور پر داخل ہوجائیں کہ ان کی زندگی میں اللہ کی ربوبیت کے ساتھ کوئی دوسرا رب نہ ہو۔ وہ صرف اللہ کی شریعت کی تابع داری کریں۔ صرف اللہ کے اوامرو نواہی کی پابندی کریں۔ اس نظریاتی جدوجہد کے نتیجے میں اس وقت اسلام اور جاہلیت کے درمیان ایک ہمہ گیر کشمکش برپا ہے اور اس معرکے میں اسلامی تحریکات کے مقابلے میں دنیا کے تمام طاغوت ایک صف میں کھڑے ہیں۔ لہذا اسلامی تحریکات کے ان ہر اول دستوں کا یہ فریضہ ہے کہ وہ اپنے تمام نظریات اور تمام موقف اور تمام پالیسیاں قرآن سے اخذ کریں۔ اور یہی ہے مطلب اس بات کا جو ہم بار بار کہتے ہیں کہ اس قرآن کا مزہ وہی شخص چکھ سکتا ہے جو اس قسم کے معرکے میں کود پڑے۔ جس میں حضور اکرم کے ساتھی کودے تھے اور وہ ویسا ہی موقف اختیار کرے اور ویسے ہی حالات سے دوچار ہو جس سے وہ لوگ دو چار تھے اور حالات کے دھارے کو اسی طرح بدلنا شروع کردے جس طرح ان حضرات نے بدلا تھا۔ وہ لوگ جو حجروں میں بیٹھ کر قرآن کے معانی تلاش کرتے ہیں اور احیائے اسلام کے لیے عملاً جدوجہد نہیں کرتے اور قرآن کی محض فنی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور محض بیان کی حد تک اس کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔ وہ قرآن کی حقیقت تک رسائی نہیں پا سکتے۔ ایسے لوگوں کا فہم قرآن محض جامد اور عملی زندگی سے بہت دور ہوتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر فرمایا (اَفَمَنْ کَانَ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِّنْ رَبِّہٖ ) (الایۃ) اس کے شروع میں جو ہمزہ ہے یہ استفہام انکاری کے لئے ہے ‘ مطلب یہ ہے کہ ایک وہ شخص ہے جو قرآن کو تھامے ہوئے ہے اس کی سچائی کا عقیدہ رکھتا ہے اور اس کے پاس قرآن کی سچائی کے دو گواہ موجود ہیں ایک تو خود قرآن کے اندر ہی ہے یعنی اس کا اعجاز اور اس کی فصاحت و بلاغت اور دوسرا گواہ دنیا میں قرآن کے آنے سے پہلے ہی موجود ہے ‘ یعنی تورات شریف جو موسیٰ (علیہ السلام) پر نازل ہوئی تھی ‘ جو کتاب حضرت موسیٰ (علیہ السلام) لے کر آئے وہ امام بھی ہے اور احکام قرآنیہ کی تصدیق کرتی ہے اور امتثال او امر پر جو ثواب ملنے کے اللہ تعالیٰ نے وعدے فرمائے ہیں وہ تورات میں بھی ہیں اور قرآن مجید میں بھی ہیں تورات ان کی تصدیق کرتی ہے لہٰذا وہ سراپا رحمت ہے۔ تورات شریف کی گواہی بھی قرآن کی سچائی کیلئے کافی ہے۔ اب سمجھ لیا جائے کہ جو شخص قرآن کو تھامے ہوئے ہے اور دلیل اور حجت کے ساتھ اس پر قائم ہے۔ کیا وہ شخص اس کے برابر ہوسکتا ہے جو قرآن کا منکر ہے یعنی ایسا نہیں ہوسکتا۔ یہاں عبارت قرآنی میں حذف ہے مفسرین کرام نے کئی طرح سے عبارت مقدر مانی ہے ہم نے مختصر الفاظ میں مفہوم لکھ دیا ہے۔ (اُولٰٓءِکَ یُؤْمِنُوْنَ بِہٖ ) یہ لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں۔ صاحب معالم التنزیل فرماتے ہیں کہ ان ایمان لانے والوں سے صحابہ کرام (رض) مراد ہیں اور ایک قول یہ ہے کہ وہ تمام افراد مسلمان مراد ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا۔ (وَمَن یَّکْفُرْ بِہٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُہٗ ) (اور کافروں کی جماعتوں اور گروہوں میں سے جو شخص قرآن کا منکر ہو اس سے یہ وعدہ ہے کہ وہ دوزخ میں داخل ہوگا) (فَلَا تَکُ فِیْ مِرْیَۃٍ مِّنْہُ ) (تو اے مخاطب تو قرآن کی طرف سے شک میں مت پڑ) (اِنَّہُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّکَ ) (بےشک وہ تیرے رب کی طرف حق ہے) (وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ ) (لیکن بہت سے لوگ ایمان نہیں لاتے) ۔ اس میں واضح طور پر بتادیا کہ اہل اسلام کے علاوہ جتنے بھی گروہ اور جماعتیں ہیں وہ سب دوزخ میں جانے والے ہیں خواہ بظاہر کیسے ہی اچھے عمل کرتے ہوں اور خواہ اپنے دین کو آسمانی دین بتاتے ہوں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ اس ذات کی قسم ہے جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے میرے نبی ہونے کی خبر جس کسی کو بھی پہنچے گی اور وہ اس دین پر ایمان لائے بغیر مرجائے جو دین میں دے کر بھیجا گیا ہوں تو وہ ضرور دوزخ والوں میں سے ہوگا چاہے یہودی ہو یا نصرانی (رواہ مسلم) یہود اور نصاریٰ کا ذکر خصوصیت سے اس لئے فرمایا کہ وہ اپنے پاس دین سماوی کے مدعی ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

20: یہ چوتھا دعویٰ ہے۔ بَیِّنَۃٌ سے عقل سلیم رماد ہے یعنی جو شخص عقل سلیم رکھتا ہو اور دین اسلام اور توحید کی سچائی دلائل عقلیہ سے اس پر واضح اور روشن ہو ای علی برھان من اللہ وبیان ان دین الاسلام حق وھو دلیل العقل (مدارک ج 2 ص 140) ۔ وَیَتْلُوْہُ ای و یلحقہ ویتبعہ اور شَاھِدٌ سے مراد قرا ان ہے اور مِنْہُ کی ضمری لفظ جلالت سے کنایہ ہے ای من اللہ یعنی عقل سلیم کے ساتھ پھر قرا ان بھی مسئلہ توحید کی حقانیت پر شاہد ہے (مدارک) وَمِنْ قبَلِہٖ اور پھر اس قرآن سے پہلے موسیٰ (علیہ السلام) کی کتاب (تورات) موجود ہے جو بنی اسرائیل کے لیے دین کی راہنما اور اپنے زمانہ میں اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت تھی وہ بھی اس مسئلہ میں قرآن سے متفق ہے۔ یہاں من کا جواب محذوف ہے ای ایبقی لہ موضع شبھۃ یعنی جس شکس کے پاس عقل سلیم بھی ہو اور قرٓان و تورات کی شہادت بھی تو کیا اس کے لیے مسئلہ توحید میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش باقی رہے گی۔ اُولٓئِکَ سے مَنْ کَانَ عَلیٰ بَیِّنَۃٍ کی طرف اشارہ ہے یعنی یہ مسئلہ توحید اس قدر واضح ہے کہ جس کو اللہ نے عقل سلیم دی ہے وہ عقل سے اس کی صداقت کو سمجھ سکتا ہے کیونکہ یہ مسئلہ عقل کے عین مطابق ہے اور پھر قرآن اور تورات بھی اس مسئلہ کے حق میں شاہد ہیں اس لیے شک وریب کی کوئی گنجائش نہیں لیکن جو لوگ اس کے باوجود اس کو نہ مانیں اور اس کی صداقت میں شک کریں ان کا انکار محض ضد وعناد پر مبنی ہے۔ 21: یہ معاندین کے لیے تخویف اخروی ہے۔ فَلَا تَکُ فِیْ مِرْیَۃٍ اس میں خطاب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے مگر تعلیم و تفہیم دوسری کی مقصود ہے کیونکہ آپ سے شک و ریب کا صدور محال ہے۔ یعنی جب دلائل عقل ونقل سے ثابت ہوگیا کہ دین اسلام اور مسئلہ توحید حق ہے اس میں شک وریب کی کوئی گنجائش نہیں تو تمہارے دلوں میں اس کے بارے میں شک کا گذر نہ ہونے پائے اگرچہ معاندین ضد و انکار پر اڑے رہیں۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

17 بھلا وہ شخص کہیں ان دنیا پرستوں اور قرآن کریم کے منکروں کے برابر ہوسکتا ہے جو اپنے رب کی صاف اور کھلی دلیل پر قائم ہو اور اس کے ساتھ ساتھ خدا کی طرف سے ایک گواہ بھی ہو اور اس گواہ سے پہلے موسیٰ (علیہ السلام) کی کتاب ہو جو مقدم ہونکے اعتبار سے امام اور رہنمائی کی حیثیت سے رحمت تھی ایسے ہی لوگ تو اس قرآن کریم کی تصدیق کرتے ہیں اور تمام فرقوں اور جماعتوں میں سے جو شخص قرآن کریم کا منکر ہوگا اس کے لئے دوزخ آخری ٹھکانا اورا سکے وعدے کی جگہ ہوگی لہٰذا اے مخاطب تو قرآن کریم کی طرف کسی شب و شبہ میں نہ پڑوہ تیرے رب کی جانب سے آئی ہوئی سچی کتاب ہے لیکن اکثر لوگ اس پر ایمان نہیں لاتے یعنی دنیا پرست اور آخرت پر نظر رکھنے والے برابر نہیں قرآن کریم پر ایمان رکھنے والا منکر قرآن کے برابر نہیں۔ مفسرین کے بہت سے اقوال ہیں بینۃ سے مراد قرآن کریم یا فطرت سلیمہ، شاہد سے مراد خود قرآن کا اعجاز اور اس کی حلاوت یا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات اقدس یا انجیل موسیٰ (علیہ السلام) کی کتاب توریت کو امام فرمایا اور رحمت ان تمام شواہد و اعجاز کے باوجود قرآن پر ایمان نہ لانے والے کس قدر بدنصیب اور محروم القسمت ہیں۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں گواہی پہونچتی ہے یعنی دل میں اس دین کا نور اور مزا پاتا ہے اور قرآن کی حلاوت 12 خلاصہ ! یہ ہے کہ قرآن کریم کی فصاحت و بلاغت اور اس کا معجزہ ہونا خود اس کے حق ہونے کی دلیل ہے پھر اس دلیل عقلی کے ساتھ توریت کی شہادت یہ نقلی دلیل ہے تو قرآن کریم کی حقانیت پر چونکہ دلیل عقلی اور نقلی موجود ہے اس لئے ارباب بصیرت اور حق پسند اس قرآن کریم پر ایمان لاتے ہیں آیت کے مفہوم کو ترجمے اور تیسیر میں ہم نے بڑی حد تک واضح کردیا ہے۔