Surat Hood

Surah: 11

Verse: 17

سورة هود

اَفَمَنۡ کَانَ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِّنۡ رَّبِّہٖ وَ یَتۡلُوۡہُ شَاہِدٌ مِّنۡہُ وَ مِنۡ قَبۡلِہٖ کِتٰبُ مُوۡسٰۤی اِمَامًا وَّ رَحۡمَۃً ؕ اُولٰٓئِکَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِہٖ ؕ وَ مَنۡ یَّکۡفُرۡ بِہٖ مِنَ الۡاَحۡزَابِ فَالنَّارُ مَوۡعِدُہٗ ۚ فَلَا تَکُ فِیۡ مِرۡیَۃٍ مِّنۡہُ ٭ اِنَّہُ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّکَ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۷﴾

So is one who [stands] upon a clear evidence from his Lord [like the aforementioned]? And a witness from Him follows it, and before it was the Scripture of Moses to lead and as mercy. Those [believers in the former revelations] believe in the Qur'an. But whoever disbelieves in it from the [various] factions - the Fire is his promised destination. So be not in doubt about it. Indeed, it is the truth from your Lord, but most of the people do not believe.

کیا وہ شخص جو اپنے رب کے پاس کی دلیل پر ہو اور اس کے ساتھ اللہ کی طرف کا گواہ ہو اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ( گواہ ہو ) جو پیشوا و رحمت ہے ( اوروں کے برابر ہو سکتا ہے؟ ) یہی لوگ ہیں جو اس پر ایمان رکھتے ہیں اور تمام فرقوں میں سے جو بھی اس کا منکر ہو اس کے آخری وعدے کی جگہ جہنم ہے پس تو اس میں کسی قسم کے شبہ میں نہ رہ یقیناً یہ تیرے رب کی جانب سے سراسر برحق ہے ، لیکن اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ہوتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَمَنۡ
کیا بھلا وہ شخص جو
کَانَ
ہو
عَلٰی بَیِّنَۃٍ
ا یک واضح دلیل پر
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اپنے رب کی طرف سے
وَیَتۡلُوۡہُ
اور پیچھے آتا ہو اس کے
شَاہِدٌ
ایک گواہ
مِّنۡہُ
اس کی طرف سے
وَمِنۡ قَبۡلِہٖ
اور اس سے پہلے تھی
کِتٰبُ
کتاب
مُوۡسٰۤی
موسیٰ کی
اِمَامًا
اما م/ راہ نما
وَّرَحۡمَۃً
اور رحمت
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
یُؤۡمِنُوۡنَ
جو ایمان رکھتے ہیں
بِہٖ
اس پر
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّکۡفُرۡ
کفر کرے گا
بِہٖ
اس کا
مِنَ الۡاَحۡزَابِ
گروہوں میں سے
فَالنَّارُ
تو آگ
مَوۡعِدُہٗ
اس کی وعدہ گاہ ہے
فَلَا
پس نہ
تَکُ
ہوں آپ
فِیۡ مِرۡیَۃٍ
کسی شک میں
مِّنۡہُ
اس سے
اِنَّہُ
بےشک وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَمَنۡ
تو کیا جو
کَانَ
ہو
عَلٰی
اوپر
بَیِّنَۃٍ
واضح دلیل کے
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اپنے رب کی طرف سے
وَیَتۡلُوۡہُ
اور پیچھے آتا ہو اس کے
شَاہِدٌ
ایک گواہ
مِّنۡہُ
اُ س کی طرف سے
وَمِنۡ
اور جو
قَبۡلِہٖ
اُ س سے پہلے
کِتٰبُ
کتاب
مُوۡسٰۤی
موسیٰ کی
اِمَامًا
راہ نما
وَّرَحۡمَۃً
اور رحمت
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لاتے ہیں
بِہٖ
اُس پر
وَمَنۡ
اور جو
یَّکۡفُرۡ
انکار کرے گا
بِہٖ
اس کا
مِنَ الۡاَحۡزَابِ
گروہوں میں سے
فَالنَّارُ
تو آگ
مَوۡعِدُہٗ
اس کے وعدے کی جگہ ہے
فَلَا تَکُ
چنانچہ نہ ہو آپ
فِیۡ مِرۡیَۃٍ
شک میں
مِّنۡہُ
اس سے
اِنَّہُ
یقیناً وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
وَلٰکِنَّ
لیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَا
نہیں
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے
Translated by

Juna Garhi

So is one who [stands] upon a clear evidence from his Lord [like the aforementioned]? And a witness from Him follows it, and before it was the Scripture of Moses to lead and as mercy. Those [believers in the former revelations] believe in the Qur'an. But whoever disbelieves in it from the [various] factions - the Fire is his promised destination. So be not in doubt about it. Indeed, it is the truth from your Lord, but most of the people do not believe.

کیا وہ شخص جو اپنے رب کے پاس کی دلیل پر ہو اور اس کے ساتھ اللہ کی طرف کا گواہ ہو اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ( گواہ ہو ) جو پیشوا و رحمت ہے ( اوروں کے برابر ہو سکتا ہے؟ ) یہی لوگ ہیں جو اس پر ایمان رکھتے ہیں اور تمام فرقوں میں سے جو بھی اس کا منکر ہو اس کے آخری وعدے کی جگہ جہنم ہے پس تو اس میں کسی قسم کے شبہ میں نہ رہ یقیناً یہ تیرے رب کی جانب سے سراسر برحق ہے ، لیکن اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ہوتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا جو شخص اپنے پروردگار کی طرف سے ایک واضح دلیل رکھتا ہو پھر اسی پروردگار کی طرف سے ایک شاہد وہی بات پڑھ کر سنائے اور وہی بات اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب (تورات) میں بھی موجود ہو جو (لوگوں کے لئے) رہنما اور رحمت تھی (تو کیا وہ اس بات میں شک کرسکتا ہے ؟ ) ایسے ہی لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں اور ان گروہوں میں سے جو کوئی ایسی بات کا انکار کر دے تو اس کے لئے دوزخ ہی کا وعدہ ہے لہذا تجھے ایسی بات میں شک میں نہ رہنا چاہئے۔ بلاشبہ وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے پھر بھی اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیاوہ شخص جواپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پرہو اور ایک گواہ اس کی طرف سے اس کی تائید کررہاہواوراس سے پہلے موسیٰ کی کتاب بھی جو راہ نما اوررحمت تھی ، یہی لوگ اس پرایمان لاتے ہیں اور گروہوں میں سے جواس کاانکار کرے گاتواس کے وعدے کی جگہ آگ ہے۔ چنانچہ اس کے بارے میں کسی شک میں نہ رہیں،آپ کے رب کی طرف سے یقیناًیہ حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, what about the one who is on a clear path, and there comes after it evidence from within and, before it, the Book of Musa, a guide and a mercy? Such people believe in it. And whoever of the groups disbelieves it, then, Fire is his promised place. So, do not be in doubt about it. Surely, it is the truth from your Lord but most of people do not believe.

بھلا ایک شخص جو ہے صاف رستہ پر اپنے رب کے اور اس کے ساتھ ساتھ ہے ایک گواہ اللہ کی طرف سے اور اس سے پہلے گواہ تھی موسیٰ کی کتاب رستہ بتاتی اور بخشواتی (اوروں کی برابر ہے ؟ ) یہی لوگ مانتے ہیں قرآن کو، اور جو کوئی منکر ہو اس سے سب فرقوں میں سے سو دوزخ ہے ٹھکانہ اس کا، سو تو مت رہ شبہ میں اس سے، بیشک وہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے اور پر بہت سے لوگ یقین نہیں کرتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو بھلا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پر ہو اور اس کے پیچھے آئے اللہ کی طرف سے ایک گواہ بھی اور اس سے پہلے کتاب موسیٰ بھی موجود تھی جو امام (راہنما) بھی تھی اور رحمت بھی یہی لوگ ہیں جو اس (قرآن) پر ایمان لائیں گے اور جو اس کا انکار کرے گا ان گروہوں میں سے تو آگ ہی اس کے وعدہ کی جگہ ہے تو آپ اس کے بارے میں کسی شک میں نہ پڑیں یقیناً یہ حق ہے آپ کے رب کی طرف سے لیکن اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Can it happen that he who takes his stand on a clear evidence from his Lord, subsequently followed by a witness from Him (in his support), and prior to that the Book of Moses was revealed as a guide and a mercy, (would even he deny the truth in the manner of those who adore the life of this world)? Rather, such men are bound to believe in it. The Fire shall be the promised resort of the groups that disbelieve. So be in no doubt about it for this indeed is the truth from your Lord although most people do not believe.

پھر بھلا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے ایک صاف شہادت رکھتا تھا 17 ، اس کے بعد ایک گواہ بھی پروردگار کی طرف سے ﴿ اس شہادت کی تائید میں﴾ آگیا ، 18 اور پہلے موسیٰ کی کتاب رہنما اور رحمت کے طور پر آئی ہوئی بھی موجود تھی ﴿ کیا وہ بھی دنیا پرستوں کی طرح اس سے انکار کر سکتا ہے؟﴾ ایسے لوگ تو اس پر ایمان ہی لائیں گے 19 ۔ اور انسانی گروہوں میں سے جو کوئی اس کا انکار کرے تو اس کے لیے جس جگہ کا وعدہ ہے وہ دوزخ ہے ۔ پس اے پیغمبر ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم اس چیز کی طرف سے کسی شک میں نہ پڑنا ، یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے مگر اکثر لوگ نہیں مانتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا بتاؤ کہ وہ شخص ( ان کے برابر کیسے ہوسکتا ہے ) جو اپنے رب کی طرف سے آئی ہوئی روشن ہدایت ( یعنی قرآن ) پر قائم ہو ، جس کے پیچھے اس کی حقانیت کا ایک ثبوت تو خود اسی میں آیا ہے ، ( ١٢ ) اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب بھی ( اس کی حقانیت کا ثبوت ہے ) جو لوگوں کے لیے قابل اتباع اور باعث رحمت تھی ۔ ایسے لوگ اس ( قرآن پر ) ایمان رکھتے ہیں ۔ اور ان گروہوں میں سے جو شخص اس کا انکار کرے ، تو دوزخ ہی اس کی طے شدہ جگہ ہے ۔ لہذا اس ( قرآن ) کے بارے میں شک میں نہ پڑو ۔ یقین رکھو کہ یہ حق ہے جو تمہارے پروردگار کی طرف سے آیا ہے ، لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لارہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا جو شخص اپنے مالک کی طر سے ایک دلیل رکھتا ہو یعنے عقل سلیم اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک گواہ بھی اس کو پہنچا ہو جبرئیل یا قرآن مجید یا حضرت محمد 8 اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب توریت شریف اس کو راہ دکھانیوالی اور رحمت ہوچکی ہو 9 ایسے لوگ 10 وہی قرآن پر بھی ایمان لائیں گے اور ان کافروں کے فرقوں میں سے جو کوئی اس کو یعنے قرآن یا پیغمبر کو نہ مانے تو اس کے لئے دوزخ کا وعدہ ہے 11 تو (اے پیغمبر) قرآن میں شک مت کر 12 وہ سچ ہے بیشک تیرے مالک کی طرف سے اترا ہے) لیکن اکثر لوگوں کو یقین نہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا (منکر قرآن ایسے شخص کے برابر ہے) جو شخص اپنے پروردگار کی طرف سے روشن دلیل پر ہو اور اس کے ساتھ ایک (آسمانی) گواہ بھی اس (اللہ) کی جانب سے ہو اور اس سے پہلے موسیٰ (علیہ السلام) کی کتاب تھی جو پیشوا اور رحمت تھی یہی لوگ تو اس پر ایمان لاتے ہیں۔ اور جو کوئی گروہوں میں سے اس کے ساتھ کفر (انکار) کرے تو اس کا ٹھکانہ آگ ہے سو (اے مخاطب ! ) تم اس (قرآن) کی طرف سے شک میں مت پڑنا۔ یقینا وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے سچ ہے و لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا پھر وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے صاف ستھرے راستے پر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ال لہ کی طرف سے گواہ بھی رکھتا ہے (منکرین حق کے برابر کیسے ہو سکتا ہے) اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب جو رہنما اور رحمت ہے (وہ بھی موجود ہے جو اس کی تصدیق کر رہی ہے ) یہی وہ لوگ ہیں جو اس پر ایمان رکھتے ہیں اور جس جماعت کا کوئی بھی فرد انکار کرے گا تو اس کے لئے جس جگہ کا وعدہ ہے وہ جہنم ہے تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اس (قرآن کی طرف سے) کسی شک میں نہ پڑیں بیشک وہ آپ کے رب کی طرف سے ایک سچائی ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا جو لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے (روشن) دلیل رکھتے ہوں اور ان کے ساتھ ایک (آسمانی) گواہ بھی اس کی جانب سے ہو اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ہو جو پیشوا اور رحمت ہے (تو کیا وہ قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے) یہی لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو کوئی اور فرقوں میں سے اس سے منکر ہو تو اس کا ٹھکانہ آگ ہے۔ تو تم اس (قرآن) سے شک میں نہ ہونا۔ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is he like unto him who resteth upon an evidence from His Lord, so and there rehearseth it a witness from Him And before it was the Book of Musa, a pattern and a mercy; these believe therein; and whosoever of the sects disbelieveth therein, the Fire is his promised place. Be then thou not in dubitation thereof, verily it is the truth from thy Lord, yet most of the mankind believe not.

(سو کیا طالب دنیا ایسے کی برابری کرسکتا ہے) جو اپنے پروردگار کی طرف سے (آئی ہوئی) کھلی دلیل پر قائم ہو۔ ۔ اور اس کے ساتھ ایک گواہ اسی میں ہے اور (ایک) اس سے پہلے (یعنی) موسیٰ کی کتاب وہ امام ہے ۔ اور رحمت ہے ایسے لوگ اس (قرآن) پر ایمان رکھتے ہیں اور گروہوں سے جو کوئی اس سے انکار کرے گا سو اس کے لئے وعدہ گاہ دوزخ ہے ۔ پس تو اس کی طرف سے شک میں نہ پڑنا بےشبہ وہ سچا (کلام) تیرے پروردگار کی طرف سے ہے البتہ بہت سے لوگ ایمان نہیں لاتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ جو اپنے رب کی طرف سے ایک برہان پر ہے ، پھر اس کے بعد اس کی طرف سے ایک گواہ بھی آجاتا ہے اور اس کے پہلے سے موسیٰ کی کتاب رہنما اور رحمت کی حیثیت سے موجود ہے ( اور وہ جو نور بصیرت سے محروم ہیں ، دونوں یکساں ہوجاٍئیں گے؟ ) اس پر ایمان تو وہی لوگ لائیں گے اور جو جماعتوں میں سے اس کا انکار کریں گے ، ان کا موعود ٹھکانہ بس دوزخ ہے ۔ پس تم اس کے باب میں کسی شک میں نہ پڑو ۔ یہی تمہارے رب کی طرف سے حق ہے لیکن اکثر لوگ اس کو نہیں مانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا ( دنیوی زندگی چاہنے ولا برابر ہوسکتا ہے ) اس شخص کے جو اپنے رب کی طرف سے دلیل پر قائم ہے اور اس کے ساتھ اسی میں سے گواہ بھی ہے اور اس سے پہلے موسیٰ ( علیہ السلام ) کی کتاب رہنما اور رحمت تھی یہی لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں اور ( انسانی ) جماعتوں میںجو اس کے ساتھ کفر اختیار کرے تو ( جہنم کی ) آگ ہی اس کے وعدے کی جگہ ہے ۔ پس ( اے مخاطب ) تو ا س کے متعلق شک میں نہ پڑ بلا شبہ یہ تیرے رب کی طرف سے حق ہے اور لیکن بہت سے لوگ ایمان نہیںلاتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا جو شخص اپنے رب کی طرف سے دلیل روشن رکھتا ہو اور اس کے ساتھ ایک گواہ بھی اس کی طرف سے ہو جو وہی پڑھ کر سنائے اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ہو جو پیشوا اور رحمت ہے، ( تو کیا وہ قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے ؟ ) یہی لوگ تو اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو کوئی اور فرقوں میں سے اس سے منکر ہو تو اس کا ٹھکانا آگ ہے، تو تم اس قرآن سے شک میں نہ ہونا۔ یہ تمہارے رب کی طرف سے حق ہے مگر اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا وہ شخص جو قائم ہو ایک روشن دلیل پر اپنے رب کی طرف سے، اس کے بعد (اس کی تائید و تصدیق میں) ایک گواہ بھی اس کے پاس آگیا ہو اس کے رب کی طرف سے، اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب بھی موجود ہے راہنما اور رحمت کے طور پر، (تو کیا ایسا شخص ان لوگوں کی طرح ہوسکتا ہے جو انکار کرتے ہیں حق کا ؟ ) ایسے لوگ تو اس پر ایمان ہی لائیں گے، اور ان سب گروہوں میں سے جو بھی کوئی اس (قرآن) کا انکار کرے گا، تو دوزخ ہی (اس کا ٹھکانا اور) اس کے وعدے کی جگہ ہے، پس تم نے کسی شک میں نہیں پڑنا اس (کتاب) کے بارے میں، بیشک یہ قطعی طور پر حق ہے تمہارے رب کی جانب سے، لیکن اکثر لوگ مانتے نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

بھلاجوشخص اپنے رب کی طرف سے واضح دلیل رکھتاہو ، پھراسی کی طرف سے ایک شاہدوحی پڑھ کرسنائے اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب تھی جو قابل اقتدار اور رحمت تھی تو ( کوئی شک کرسکتا ہے ) یہی لوگ اس پر ایمان لائے اور ا ن گروہوں سےجو اس کا انکارکرے تواس کے لئے جہنم کا ہی وعدہ ہے لہٰذا تجھے اس میں شک نہ رہنا چاہیےبلا شبہ وہ تمہارے رب کی طرف سے حق ہے پھربھی اکثریت ایمان نہیں لاتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا وہ جو اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہو ( ف۳٦ ) اور اس پر اللہ کی طرف سے گواہ آئے ( ف۳۷ ) اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ( ف۳۸ ) پیشوا اور رحمت وہ اس پر ( ف۳۹ ) ایمان لاتے ہیں ، اور جو اس کا منکر ہو سارے گروہوں میں ( ف٤۰ ) تو آگ اس کا وعدہ ہے تو اے سننے والے! تجھے کچھ اس میں شک نہ ہو ، بیشک وہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے لیکن بہت آدمی ایمان نہیں رکھتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہے اور اﷲ کی جانب سے ایک گواہ ( قرآن ) بھی اس شخص کی تائید و تقویت کے لئے آگیا ہے اور اس سے قبل موسٰی ( علیہ السلام ) کی کتاب ( تورات ) بھی جو رہنما اور رحمت تھی ( آچکی ہو ) یہی لوگ اس ( قرآن ) پر ایمان لاتے ہیں ، کیا ( یہ ) اور ( کافر ) فرقوں میں سے وہ شخص جو اس ( قرآن ) کا منکر ہے ( برابر ہوسکتے ہیں ) جبکہ آتشِ دوزخ اس کا ٹھکانا ہے ، سو ( اے سننے والے! ) تجھے چاہئے کہ تو اس سے متعلق ذرا بھی شک میں نہ رہے ، بیشک یہ ( قرآن ) تیرے رب کی طرف سے حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے

Translated by

Hussain Najfi

کیا جو شخص اپنے پروردگار کی طرف سے ( اپنی صداقت کی ) کھلی ہوئی دلیل رکھتا ہے اور جس کے پیچھے ایک گواہ بھی ہے جو اسی کا جزء ہے اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ( توراۃ ) بھی رحمت و راہنمائی کے طور پر آچکی ہے ( اور اس کی تصدیق بھی کر رہی ہے ) یہ لوگ اس پر ایمان لائیں گے اور جو مختلف گروہوں میں سے اس کا انکار کرے گا اس کی وعدہ گاہ آتشِ دوزخ ہے خبردار تم! اس کے بارے میں شک میں نہ پڑنا وہ آپ کے پروردگار کی طرف سے برحق ہے مگر اکثر لوگ ( حق پر ) ایمان نہیں لاتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Can they be (like) those who accept a Clear (Sign) from their Lord, and whom a witness from Himself doth teach, as did the Book of Moses before it,- a guide and a mercy? They believe therein; but those of the Sects that reject it,- the Fire will be their promised meeting-place. Be not then in doubt thereon: for it is the truth from thy Lord: yet many among men do not believe!

Translated by

Muhammad Sarwar

Should they be compared with those whose Lord has given them a guidance which is testified by a witness from among their own people and by the Book of Moses, a guide and a mercy. Such people do believe in this guidance (in the Quran). Those who disbelieve (in the Quran) will have hell as their dwelling place. Thus, (Muhammad), have no doubt about it (the Quran). It is certainly the truth from your Lord, yet many people do not have faith.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Can they who rely on a clear proof from their Lord, and whom a witness from Him recites (follows) it; and before it, came the Book of Musa, a guidance and a mercy, they believe therein, but those of the sects that reject it, the Fire will be their promised meeting place. So be not in doubt about it. Verily, it is the truth from your Lord, but most of mankind believe not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Is he then who has with him clear proof from his Lord, and a witness from Him recites it and before it (is) the Book of Musa, a guide and a mercy? These believe in it; and whoever of the (different) parties disbelieves in it, surely it is the truth from your Lord, but most men do not believe.

Translated by

William Pickthall

Is he (to be counted equal with them) who relieth on a clear proof from his Lord, and a witness from Him reciteth it, and before it was the Book of Moses, an example and a mercy? Such believe therein, and whoso disbelieveth therein of the clans, the Fire is his appointed place. So be not thou in doubt concerning it. Lo! it is the Truth from thy Lord; but most of mankind believe not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

भला एक शख़्स जो अपने रब की तरफ़ से एक दलील पर है उसके बाद अल्लाह की तरफ़ से उसके लिए एक गवाह भी आ गया, और उससे पहले मूसा (अलै॰) की किताब रहनुमा और रहमत की हैसियत से मौजूद थी, ऐसे ही लोग उस पर ईमान लाते हैं, और जमातों में से जो कोई उसका इनकार करे तो उसके वादे की जगह आग है, पस आप उसके बारे में शक में ना पड़ें, यह हक़ है आपके रब की तरफ़ से मगर अकसर लोग नहीं मानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا منکر قرآن ایسے شخص کی برابری کرسکتا ہے جو قرآن پر قائم ہو جو کہ اس کے رب کی طرف سے آیا ہے اور اس (قرآن) کے ساتھ ایک گواہ تو اسی میں موجود ہے (3) اور (ایک) اس سے پہلے (یعنی) موسیٰ (علیہ السلام) کی کتاب ہے جو کہ (احکام بتلانے کے اعتبار سے) امام ہے اور رحمت ہے (4) ایسے لوگ اس قرآن پر ایمان رکھتے ہیں اور (کافر کا حال یہ ہے کہ) جو شخص دوسرے فرقوں میں سے اس قرآن کا انکار کرے گا تو دوزخ اس کے وعدہ کی جگہ ہے سو (اے مخاطب) تم قرآن کی طرف سے شک میں مت پڑنا بلا شک و شبہ وہ سچی کتاب ہے تمہارے رب کے پاس سے آئی ہے لیکن (باوجود دلائل کے غضب ہے کہ) بہت سے آدمی ایمان نہیں لاتے۔ (17)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تو کیا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے واضح دلیل پر ہو اور اس کی طرف سے ایک گواہ اس کی تائید کر رہا ہو اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب بھی جو پیشوا اور رحمت تھی۔ یہ لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں۔ اور ان گروہوں میں سے جو اس کا انکار کرے۔ آگ ہی اس کے وعدے کی جگہ ہے۔ سو آپ اس کے بارے میں کسی شک میں نہ رہیں۔ یقیناً یہ آپ کے رب کی طرف سے حق ہے اور اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔ “ (١٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر بھلا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے ایک صاف شہادت رکھتا تھا ، اس کے بعد ایک گواہ بھی پروردگار کی طرف سے (اس شہادت کی تائید میں) آگیا ، اور پہلے موسیٰ کی کتاب رہنما اور رحمت کے طور پر آئی ہوئی بھی موجود تھی (کیا وہ بھی دنیا پرستوں کی طرح اس سے انکار کرسکتا ہے ؟ ) ایسے لوگ تو اس پر ایمان ہی لائیں گے اور انسانی گروہوں میں سے جو کوئی اس کا انکار کرے تو اس کے لیے جس جگہ کو وعدہ ہے وہ دوزخ ہے۔ پس اے پیغمبر تم اس چیز کی طرف سے کسی شک میں نہ پڑنا ، یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے مگر اکثر لوگ نہیں مانتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو شخص قرآن پر قائم ہے جو اس کے رب کے پاس سے آیا ہے اور اس کے ساتھ اسی میں سے گواہ بھی ہے اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب پیشوا اور رحمت تھی کیا منکر آدمی اس کے برابر ہوسکتا ہے۔ یہ لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں اور جماعتوں میں سے جو شخص اس کا منکر ہو سو دوزخ اس کی جگہ ہے جس میں اس کے بھیجنے کا وعدہ ہے۔ سو اے مخاطب تو اس کے بارے میں شک میں نہ پڑ بیشک وہ تیرے رب کی طرف سے حق ہے اور لیکن بہت سے لوگ ایمان نہیں لاتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا ایک شخص جو ہے صاف راستہ پر اپنے رب کے اور اس کے ساتھ ساتھ ہے ایک گواہ اللہ کی طرف سے اور اس سے پہلے گواہ تھی موسیٰ کی کتاب راستہ بتلاتی اور بخشواتی (اوروں کی برابر ہے) یہی لوگ مانتے ہیں قرآن کو اور جو کوئی منکر ہو اس سے سب فرقوں میں سے سو دوزخ ہے ٹھکانا اس کا سو تو مت رہ شبہ میں اس سے بیشک وہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے اور پر بہت سے لوگ یقین نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا وہ شخص ان دنیا پرستوں کے برابر ہوسکتا ہے جو اپنے رب کی صاف اور کھلی دلیل پر ہو اور اس کے ساتھ ساتھ خدا کی طرف سے ایک گواہ بھی ہو اور اس گواہ سے پہلے موسیٰ (علیہ السلام) کی کتاب ہو جو مقدم ہونے کے اعتبار سے امام اور رہنمائی کی حیثیت سے رحمت تھی ایسے ہی لوگ تو قرآن کی تصدیق کرتے ہیں اور تمام جماعتوں میں سے جو شخص قرآن کا منکر ہوگا تو آتش دوزخ اس کے وعدہ کی جگہ ہوگی سوائے مخاطب تو قرآن کی طرف سے کسی شک و شبہ میں نہ پڑ بلا شبہ وہ تیرے رب کی جانب سے آئی ہوئی سچی کتاب ہے لیکن اکثر لوگ اس پر ایمان نہیں لاتے