Surat Hood

Surah: 11

Verse: 28

سورة هود

قَالَ یٰقَوۡمِ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ کُنۡتُ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِّنۡ رَّبِّیۡ وَ اٰتٰىنِیۡ رَحۡمَۃً مِّنۡ عِنۡدِہٖ فَعُمِّیَتۡ عَلَیۡکُمۡ ؕ اَنُلۡزِمُکُمُوۡہَا وَ اَنۡتُمۡ لَہَا کٰرِہُوۡنَ ﴿۲۸﴾

He said, "O my people have you considered: if I should be upon clear evidence from my Lord while He has given me mercy from Himself but it has been made unapparent to you, should we force it upon you while you are averse to it?

نوح نے کہا میری قوم والو! مجھے بتاؤ تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے کسی دلیل پر ہوا اور مجھے اس نے اپنے پاس کی کوئی رحمت عطا کی ہو پھر وہ تمہاری نگاہوں میں نہ آئی تو کیا یہ زبردستی میں اسے تمہارے گلے منڈھ دوں حالانکہ تم اس سے بیزار ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا دیکھا تم نے
اِنۡ
اگر چہ
کُنۡتُ
ہوں میں
عَلٰی بَیِّنَۃٍ
ایک واضح دلیل پر
مِّنۡ رَّبِّیۡ
اپنے رب کی طرف سے
وَاٰتٰىنِیۡ
اور اس نے دی ہو مجھے
رَحۡمَۃً
رحمت
مِّنۡ عِنۡدِہٖ
اپنے پاس سے
فَعُمِّیَتۡ
پھر وہ چھپا دی گئی ہو
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اَنُلۡزِمُکُمُوۡہَا
کیا ہم لازم کردیں تم پر اسے
وَاَنۡتُمۡ
جبکہ تم
لَہَا
اسے
کٰرِہُوۡنَ
ناپسند کرنے والے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا تم نے دیکھا
اِنۡ
اگر
کُنۡتُ
ہوں میں
عَلٰی بَیِّنَۃٍ
واضح دلیل پر
مِّنۡ رَّبِّیۡ
اپنے رب کی طرف سے
وَاٰتٰىنِیۡ
اور اس نے عطا کر دی مجھے
رَحۡمَۃً
رحمت
مِّنۡ عِنۡدِہٖ
اپنے پاس سے
فَعُمِّیَتۡ
پھر وہ اوجھل رکھی گئی
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اَنُلۡزِمُکُمُوۡہَا
کیا ہم لازم کریں گے اس کو تم پر
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
لَہَا
اس کے لیے
کٰرِہُوۡنَ
ناپسند کرنے والے ہو
Translated by

Juna Garhi

He said, "O my people have you considered: if I should be upon clear evidence from my Lord while He has given me mercy from Himself but it has been made unapparent to you, should we force it upon you while you are averse to it?

نوح نے کہا میری قوم والو! مجھے بتاؤ تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے کسی دلیل پر ہوا اور مجھے اس نے اپنے پاس کی کوئی رحمت عطا کی ہو پھر وہ تمہاری نگاہوں میں نہ آئی تو کیا یہ زبردستی میں اسے تمہارے گلے منڈھ دوں حالانکہ تم اس سے بیزار ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نوح نے کہا : اے میری قوم ! (بھلادیکھو) اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے ایک واضح دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے رحمت (نبوت) بھی عطا کی ہو جو تمہیں نظر نہ آرہی ہو تو کیا ہم اسے زبردستی تم پر چپیک سکتے ہیں ؟ (کہ تم ضرور ایمان لاؤ) درآنحالیکہ تم اسے ناپسند کر رہے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا: ’’اے میری قوم !کیاتم نے دیکھااگرمیں اپنے رب کی طرف سے واضح دلیل پرقائم ہوں اور اُس نے اپنے پاس سے مجھے رحمت عطا کر دی پھرتم پر وہ اوجھل رکھی گئی توکیا ہم اسے زبردستی تم پرلازم کردیں گے؟جب کہ تم اسے ناپسندکرنے والے ہو؟ '

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"0 my people, tell me when I am on a clear path from my Lord, and He has bestowed mercy upon me from Himself and it has been hidden from your sight. Shall we, then, impose it upon you while you are averse to it?

بولا اے قوم دیکھو تو اگر میں ہوں صاف راستہ پر اپنے رب کے اور اس نے بھیجی مجھ پر رحمت اپنے پاس سے پھر اس کو تمہاری آنکھ سے مخفی رکھا، تو کیا ہم تم کو مجبور کرسکتے ہیں اس پر اور تم اس سے بیزار ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نوح ( علیہ السلام) نے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! ذرا غور کرو اگر میں (پہلے سے ہی) اپنے رب کی طرف سے بیّنہ پر تھا اور (اب) اس نے مجھے اپنے پاس سے خاص رحمت بھی عطافرما دی ہے (اور یہ وہ چیز ہے) جس کو تمہاری نظروں سے پوشیدہ رکھا گیا ہے تو کیا ہم چپکا دیں تم پر اس کو (زبردستی) جبکہ تم لوگ اس کو ناپسند کرتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Noah said: 'My people! If I base myself on a clear evidence from my Lord, and I have also been blessed by His mercy to which you have been blind, how can we force it upon you despite your aversion to it?

“ اس نے کہا ” اے برادرانِ قوم ، ذرا سوچو تو سہی کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک کھلی شہادت پر قائم تھا اور پھر اس نے مجھ کو اپنی خاص رحمت سے بھی نواز دیا 34 مگر وہ تم کو نظر نہ آئی تو آخر ہمارے پاس کیا ذریعہ ہے کہ تم ماننا نہ چاہو اور ہم زبردستی اس کو تمہارے سَر چپیک دیں؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نوح نے کہا : اے میری قوم ! ذرا مجھے یہ بتاؤ کہ اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے آئی ہوئی ایک روشن ہدایت پر قائم ہوں ، اور اس نے مجھے خاص اپنے پاس سے ایک رحمت ( یعنی نبوت ) عطا فرمائی ہے ، پھر بھی وہ تمہیں سجھائی نہیں دے رہی ، تو کیا ہم اس کو تم پر زبردستی مسلط کردیں جبکہ تم اسے ناپسند کرتے ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

نوح نے کہا بھائیو بتلائو تو سہی اگر میں اپنے مالک کی طرف سے جو دلیل آئی اس پر قائم ہوا اور اس نے اپنی مہربانی سے مجھ کو سرفراز کیا پیغمبری دی اور تم سے وہ چھپی رہی 7 تو کیا ہم زبردستی تم پر نہیں چاہتے مگر اس کو تمہارے گلے چیپ سکتے ہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا اے میری قوم ! بھلا دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار (اللہ) کی طرف سے واضح دلیل رکھتا ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے رحمت (نبوت) بخشی ہو پھر (اس کی حقیقت) تم سے پوشیدہ رکھی گئی ہو تو کیا ہم اس کے لئے تمہیں مجبور کرسکتے ہیں اور تم اس سے ناخوش ہو رہے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(نوح (علیہ السلام) نے) کہا کہ اے میری قوم یہ بتائو کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے کھلی ہوئی شہادت پر قائم ہوں اور سا منے مجھے اپنے پاس سے رحمت سے نواز دیا ہے جو تمہیں نظر نہیں آتی تو آخر میرے پاس وہ کون سا ذریعہ ہے کہ جس بات کو تم ناگوار محسوس کرتے ہو پھر بھی تمہارے اوپو اس کو زبردستی تھوپ دوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا کہ اے قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل (روشن) رکھتا ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے رحمت بخشی ہو جس کی حقیقت تم سے پوشیدہ رکھی گئی ہے۔ تو کیا ہم اس کے لیے تمہیں مجبور کرسکتے ہیں اور تم ہو کہ اس سے ناخوش ہو رہے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: bethink ye, O my people! if I rested upon an evidence from my Lord, and a mercy hath come unto me from Him, and that hath been obscured unto you, Shall we make you adhere to it while ye are averse thereto?

نوح (علیہ السلام) نے کہا اے میری قوم والو یہ تو بتاؤ کہ اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے ایک روشن دلیل پر قائم ہوں ۔ اور اس نے مجھے رحمت اپنے پاس سے عطا کی ہے اور وہ تمہیں نہ سوجھتی ہو تو کیا ہم اسے تمہارے سرچپکا دیں درآنحالیکہ تو اس سے نفرت کئے چلے جاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: اے میرے ہم قومو! بتاؤ اگر میں اپنے رب کی جانب سے ایک روشن دلیل پر ہوں اور پھر اس نے خاص رحمت سے بھی مجھے نوازا اور وہ تم سے پوشیدہ رہی تو کیا ہم اس کو تم پر چپکادیں جبکہ تم اس سے بیزار بھی ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( علیہ السلام ) نے فرمایا اے میری قوم ! بھلا یہ تو بتلاؤاگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پرہوں اوراس نے اپنے پاس سے رحمت مجھے عطا فرمائی ہو پس وہ تمہیں نظر نہ آتی ہو ۔ کیا ہم تم پر اسے چپکادیں جبکہ تم اسے نا پسند کرتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا اے قوم ! دیکھو تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل رکھتا ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے رحمت بخشی ہو جس کی حقیقت تم سے پوشیدہ رکھی گئی ہے۔ تو کیا ہم اس کے لیے تمہیں مجبور کرسکتے ہیں اور تم ہو کہ اس سے ناخوش ہو رہے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نوح نے کہا کہ اے میری قوم، ذرا سوچو تو سہی، کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک کھلی دلیل پر قائم ہوں، اور اس نے مجھے اپنے یہاں سے ایک خاص رحمت بھی عنایت فرما رکھی ہو، مگر وہ تم کو نظر نہ آتی ہو، تو (اس میں میرا کیا قصور ؟ ) کیا ہم اسے تم پر چپکا دیں گے ؟ جب کہ تم لوگ اس سے برابر نفرت ہی کئے جاؤ ؟

Translated by

Noor ul Amin

نوح نے کہا:اے میری قوم بھلادیکھو ، اگرمیں اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پر ہوں اور اس میں مجھے اپنے ہاں سے رحمت ( نبوت ) بھی عطاکی ہو جو تمہیں نظرنہ آئے تو کیا ہم اسے تم پر چپکا سکتے ہیں ( کہ ایمان لائو ) ؟جبکہ تمہیں یہ نا پسندہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولا اے میری قوم! بھلا بتاؤ تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے دلیل پر ہوں ( ف۵۹ ) اور اس نے مجھے اپنے پاس سے رحمت بخشی ( ف٦۰ ) تو تم اس سے اندھے رہے ، کیا ہم اسے تمہارے گلے چپیٹ ( چپکا ) دیں اور تم بیزار ہو ( ف٦۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( نوح علیہ السلام نے ) کہا: اے میری قوم! بتاؤ تو سہی اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر بھی ہوں اور اس نے مجھے اپنے حضور سے ( خاص ) رحمت بھی بخشی ہو مگر وہ تمہارے اوپر ( اندھوں کی طرح ) پوشیدہ کر دی گئی ہو ، تو کیا ہم اسے تم پر جبراً مسلّط کر سکتے ہیں درآنحالیکہ تم اسے ناپسند کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

نوح ( ع ) نے کہا اے میری قوم! کیا تم نے ( اس بات پر ) غور کیا ہے کہ اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے روشن دلیل رکھتا ہوں؟ اور اس نے مجھے اپنی رحمت بھی عطا فرمائی ہے ۔ جو تمہیں سجھائی نہیں دیتی ۔ تو کہا ہم زبردستی اسے تمہارے اوپر مسلط کر سکتے ہیں ۔ جبکہ تم اسے ناپسند کرتے ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "O my people! See ye if (it be that) I have a Clear Sign from my Lord, and that He hath sent Mercy unto me from His own presence, but that the Mercy hath been obscured from your sight? shall we compel you to accept it when ye are averse to it?

Translated by

Muhammad Sarwar

Noah replied, "My people do you think - that if my Lord has sent me a miracle and granted me mercy but your ignorance has obscured them from your sight - we can force you to believe when you do not want to?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "O my people! Tell me, if I have a clear proof from my Lord, and a mercy (prophethood) has come to me from Him, but that (mercy) has been obscured from your sight. Shall we compel you (to accept) it when you have a strong hatred for it

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: O my people! tell me if I have with me clear proof from my Lord, and He has granted me mercy from Himself and it has been made obscure to you; shall we constrain you to (accept) it while you are averse from it?

Translated by

William Pickthall

He said: O my people! Bethink you, if I rely on a clear proof from my Lord and there hath come unto me a mercy from His presence, and it hath been made obscure to you, can we compel you to accept it when ye are averse thereto?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

नूह (अलै॰) ने फ़रमायाः ऐ मेरी क़ौम! बताओ अगर मैं अपने रब की तरफ़ से एक रौशन दलील पर हूँ और उसने मुझ पर अपने पास से रहमत भेजी है मगर वह तुमको नज़र न आई तो क्या हम उसको तुम पर चिपका सकते हैं जबकि तुम उससे बेज़ार हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

نوح (علیہ السلام) نے فرمایا اے میری قوم بھلا یہ تو بتلاؤ کہ اگر میں اپنے رب کی جانب سے دلیل پر (قائم) ہوں (جس سے میری نبوت ثابت ہوتی ہے) اور اس نے مجھ کو اپنے پاس سے رحمت (یعنی نبوت) عطا فرمائی ہو پھر وہ (نبوت یا اس کی حجت) تم کو نہ سوجھتی ہو تو ( میں کیا کروں میں مجبور ہوں) کیا ہم اس (دعویٰ یا دلیل) کو تمہارے گلے مڑھ دیں اور تم اس سے نفرت کیے چلے جاؤ۔ (6) (28)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” حضرت نوح نے فرمایا ! اے میری قوم تم دیکھتے نہیں میں اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی طرف سے بڑی رحمت عطا فرمائی ہے مگر وہ تم کو نظر نہ آئی کیا ہم اسے تم پر زبردستی مسلط کردیں ؟ جب کہ تم اسے ناپسند کرنے والے ہو۔ “ (٢٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے کہا اے برادران قوم ، ذرا سوچو تو سہی کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک کھلی شہادت پر قائم تھا اور پھر اس نے مجھ کو اپنی خاص رحمت سے بھی نواز دیا مگر وہ تم کو نظر نہ آئی تو آخر ہمارے پاس کیا ذریعہ ہے کہ تم ماننا نہ چاہو اور ہم زبردستی اس کو تمہارے سر چپک دیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

انہوں نے جواب میں کہا کہ اے میری قوم بتاؤ اگر میں اپنے رب کی طرف سے دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے رحمت عطا فرمائی ہو پھر وہ تم کو دکھائی نہ دیتی ہو تو کیا ہم اسے تم پر چپکا دیں گے حالانکہ تم اس سے نفرت کرنے والے ہو حالانکہ تم اسے برا جان رہے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا اے قوم دیکھو تو اگر میں ہوں صاف راستہ پر اپنے رب کے اور اس نے بھیجی مجھ پر رحمت اپنے پاس سے، پھر اس کو تمہاری آنکھ سے مخفی رکھا، تو کیا ہم تم کو مجبور کرسکتے ہیں اس پر اور تم اس سے بیزار ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

نوح (علیہ السلام) نے کہا اے میری قوم دیکھو تو اگر میں اپنے رب کی جانب سے ایک روشن دلیل پر قائم ہوں اور اس نے مجھ کو اپنے پاس سے رحمت یعنی نبوت عطا فرمائی ہو پھر اسکی حقیقت تمہاری آنکھ سے پوشیدہ کردی گئی ہو تو کیا ہم زبردستی اس رحمت کو تم سے چمٹا دیں گے اور تم اس سے نفرت کرتے رہو