Surat Hood

Surah: 11

Verse: 30

سورة هود

وَ یٰقَوۡمِ مَنۡ یَّنۡصُرُنِیۡ مِنَ اللّٰہِ اِنۡ طَرَدۡتُّہُمۡ ؕ اَفَلَا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿۳۰﴾

And O my people, who would protect me from Allah if I drove them away? Then will you not be reminded?

میری قوم کے لوگو! اگر میں ان مومنوں کو اپنے پاس سے نکال دوں تو اللہ کے مقابلے میں میری مدد کون کر سکتا ہے ؟ کیا تم کچھ بھی نصیحت نہیں پکڑتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیٰقَوۡمِ
اور اے میری قوم
مَنۡ
کون
یَّنۡصُرُنِیۡ
مدد کرے گا میری
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے (بچانے میں)
اِنۡ
اگر
طَرَدۡتُّہُمۡ
دور کردیا میں نے انہیں
اَفَلَا
کیا بھلا نہیں
تَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت پکڑتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیٰقَوۡمِ
اور اے میری قوم
مَنۡ
کون
یَّنۡصُرُنِیۡ
مدد کرے گا میری
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے مقا بلے میں
اِنۡ
اگر
طَرَدۡتُّہُمۡ
میں دور ہٹا دوں اُن کو
اَفَلَا
تو کیا نہیں
تَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت حا صل کرتے
Translated by

Juna Garhi

And O my people, who would protect me from Allah if I drove them away? Then will you not be reminded?

میری قوم کے لوگو! اگر میں ان مومنوں کو اپنے پاس سے نکال دوں تو اللہ کے مقابلے میں میری مدد کون کر سکتا ہے ؟ کیا تم کچھ بھی نصیحت نہیں پکڑتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اے میری قوم ! اگر میں ان لوگوں کو اپنے ہاں سے نکال دوں تو اللہ کے مقابلہ میں میری کون مدد کرے گا، تم ذرا بھی غور نہیں کرتے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اے میری قوم!اگرمیں ان کودور ہٹادوں تواﷲ تعالیٰ کے مقابلے میں کون میری مددکرے گا توکیاتم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And, 0 my people, who will help me against (the punishment of) Allah, if I drive them away? Would you still pay no heed?

اور اے قوم کون چھڑائے مجھ کو اللہ سے اگر ان کو ہانک دوں کیا تم دھیان نہیں کرتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اے میری قوم کے لوگو ! (ذرا سوچو کہ) اگر میں ان کو اپنے ہاں سے بھگا دوں گا تو کون میری مدد کرے گا اللہ کے مقابلے میں تو کیا تم لوگ نصیحت اخذ نہیں کرتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

My people! Were I to drive the men of faith away, who will protect me from (the chastisement of) Allah? Do you not understand even this much?

اور اے قوم ، اگر میں ان لوگوں کو دھتکار دوں تو خدا کی پکڑ سے کون مجھے بچانے آئے گا ؟ تم لوگوں کی سمجھ میں کیا اتنی بات بھی نہیں آتی ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اے میری قوم ! اگر میں ان لوگوں کو دھتکاردوں تو کون مجھے اللہ ( کی پکڑ ) سے بچائے گا؟ کیا تم پھر بھی دھیان نہیں دو گے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بھائیوں اگر میں ان لوگوں کو (بےقصور) نکال دوں تو اللہ کے سامنے (جب وہ میرے اوپر غصہ کریگا کون میری مدد کو کھڑا ہوگا کیا تم سونچتے نہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اے میری قوم ! اگر میں ان کو نکال دوں تو اللہ کے مقابلے میں کون میری مدد کرسکتا ہے پس تم غور کیوں نہیں کرتے ہو ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اے میری قوم ! اگر میں ان کو اپنے پاس سے دھکے دے دوں گا تو اللہ کی گرفت سے مجھے کون بچائے گا۔ کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھتے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور برادران ملت! اگر میں ان کو نکال دوں تو (عذاب) خدا سے (بچانے کے لیے) کون میری مدد کرسکتا ہے۔ بھلا تم غور کیوں نہیں کرتے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O My people! who will succour me against Allah, if I drave them away! Admonished are ye not then?

اور اے میری قوم والوکون میری حمایت کرے گا اللہ کے مقابلہ میں اگر میں انہیں نکال بھی دوں کیا تم (اتنی بات بھی) نہیں سمجھتے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اے میرے ہم قومو! اگر میں ان کو دھتکاروں تو خدا کے مقابل میں کون میری مدد کرے گا؟ کیا تم لوگ اس پہلو پر دھیان نہیں کرتے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور اے میری قوم اگر میں انہیں ( اپنے پاس سے ) نکال بھی دوں تو اللہ ( تعالیٰ ) کے مقابلے میںکون میری مدد کرسکتا ہے کیا تم اتنا بھی نہیںسوچتے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اے قوم ! میں ان کو نکال دوں تو اللہ کے عذاب سے مجھے کون چھڑاسکے گا، بھلا تم غور کیوں نہیں کرتے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اے میری قوم، کون میری مدد کرے گا اللہ کے مقابلے میں، اگر میں ان کو دور کر دوں ؟ کیا تم لوگ اتنا بھی نہیں سمجھتے،

Translated by

Noor ul Amin

اوراے میری قوم!اگرمیں انہیں بھگادوں تواللہ کے مقابلے میں میری کون مدد کرے گا ، تم غورنہیں کرتے ہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے قوم مجھے اللہ سے کون بچالے گا اگر میں انھیں دور کروں گا ، تو کیا تمہیں دھیان نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اے میری قوم! اگر میں ان کو دھتکار دوں تو اﷲ ( کے غضب ) سے ( بچانے میں ) میری مدد کون کر سکتا ہے ، کیا تم غور نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

اے میری قوم! اگر میں ان کو اپنے پاس سے نکال دوں تو اللہ کے مقابلہ میں کون میری مدد کرے گا ۔ کیا تم اتنا بھی غور نہیں کرتے ( اور نصیحت قبول نہیں کرتے؟ )

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And O my people! who would help me against Allah if I drove them away? Will ye not then take heed?

Translated by

Muhammad Sarwar

My people, who would protect me against God if I were to drive these people away? Will you then not take heed?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And O my people! Who will help me against Allah, if I drove them away Will you not then give a thought

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And, O my people! who will help me against Allah if I drive them away? Will you not then mind?

Translated by

William Pickthall

And, O my people! who would deliver me from Allah if I thrust them away? Will ye not then reflect?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ऐ मेरी क़ौम! अल्लाह के मुक़ाबले में कौन मेरी मदद करेगा अगर मैं उन लोगों को धुत्कार दूँ, क्या तुम ग़ौर नहीं करते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بالفرض والتقدیر) اگر میں ان کو نکال بھی دوں تو (یہ بتلاؤ) مجھ کو خدا کی گرفت سے کون بچا لے گا کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھتے۔ (7) (30)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اے میری قوم ! اللہ کے مقابلے میں کون میری مدد کرے گا اگر میں انہیں دھتکاردوں ؟ کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے ؟ “ (٣٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے قوم ، اگر میں ان لوگوں کو دھتکار دوں تو خدا کی پکڑ سے کون مجھے بچانے آئے گا ؟ تم لوگوں کی سمجھ میں کیا اتنی بات بھی نہیں آتی ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اے میری قوم اگر میں ان کو ہٹا دوں تو مجھے اللہ کے مؤاخذہ سے کون بچائے گا۔ کیا تم نہیں سمجھتے ہو ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اے قوم کون چھڑائے مجھ کو اللہ سے اگر ان کو ہانک دوں کیا تم دھیان نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے میری قوم اگر میں ان غریب ایمان والوں کو ہٹادوں تو خدا کی گرفت کے مقابلہ میں میری کون مدد کرے گا کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھتے