Surat Hood

Surah: 11

Verse: 31

سورة هود

وَ لَاۤ اَقُوۡلُ لَکُمۡ عِنۡدِیۡ خَزَآئِنُ اللّٰہِ وَ لَاۤ اَعۡلَمُ الۡغَیۡبَ وَ لَاۤ اَقُوۡلُ اِنِّیۡ مَلَکٌ وَّ لَاۤ اَقُوۡلُ لِلَّذِیۡنَ تَزۡدَرِیۡۤ اَعۡیُنُکُمۡ لَنۡ یُّؤۡتِیَہُمُ اللّٰہُ خَیۡرًا ؕ اَللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ ۚ ۖ اِنِّیۡۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۳۱﴾

And I do not tell you that I have the depositories [containing the provision] of Allah or that I know the unseen, nor do I tell you that I am an angel, nor do I say of those upon whom your eyes look down that Allah will never grant them any good. Allah is most knowing of what is within their souls. Indeed, I would then be among the wrongdoers."

میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں ۔ ( سنو! ) میں غیب کا علم بھی نہیں رکھتا نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں کوئی فرشتہ ہوں نہ میرا یہ قول ہے کہ جن پر تمہاری نگاہیں ذلت سے پڑ رہی ہیں انہیں اللہ تعالٰی کوئی نعمت دے گا ہی نہیں ان کے دل میں جو ہے اسے اللہ ہی خوب جانتا ہے اگر میں ایسی بات کہوں تو یقیناً میرا شمار ظالموں میں ہو جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَاۤ
اور نہیں
اَقُوۡلُ
میں کہتا
لَکُمۡ
تمہیں
عِنۡدِیۡ
میرے پاس
خَزَآئِنُ
خزانے ہیں
اللّٰہِ
اللہ کے
وَلَاۤ
اور نہ
اَعۡلَمُ
میں جانتا ہوں
الۡغَیۡبَ
غیب کو
وَلَاۤ
اور نہ
اَقُوۡلُ
میں کہتاہوں
اِنِّیۡ
کہ میں
مَلَکٌ
کوئی فرشتہ ہوں
وَّلَاۤ
اور نہ
اَقُوۡلُ
میں کہتا ہوں
لِلَّذِیۡنَ
ان کیلے جنہیں
تَزۡدَرِیۡۤ
حقیر سمجھتی ہیں
اَعۡیُنُکُمۡ
نگاہیں تمہاری
لَنۡ
کہ ہرگز نہ
یُّؤۡتِیَہُمُ
دے گا انہیں
اللّٰہُ
اللہ
خَیۡرًا
کوئی بھلائی
اَللّٰہُ
اللہ
اَعۡلَمُ
خوب جانتا ہے
بِمَا
اسے جو
فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ
ان کے نفسوں میں ہے
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اِذًا
تب
لَّمِنَ الظّٰلِمِیۡنَ
ضرور ظالموں میں سے ہوں گا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَاۤ
اور نہیں
اَقُوۡلُ
میں کہتا
لَکُمۡ
تم سے
عِنۡدِیۡ
میرے پاس
خَزَآئِنُ
خزا نے ہیں
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَلَاۤ اَعۡلَمُ
اور نہیں میں جانتا
الۡغَیۡبَ
غیب
وَلَاۤ اَقُوۡلُ
اور نہ ہی میں کہتا ہوں
اِنِّیۡ
یقیناً میں
مَلَکٌ
فرشتہ ہوں
وَّلَاۤ اَقُوۡلُ
اور نہ ہی میں کہتا
لِلَّذِیۡنَ
اُ ن دونوں کے بارے میں جنہیں
تَزۡدَرِیۡۤ
حقیر سمجھتی ہیں
اَعۡیُنُکُمۡ
نگا ہیں تمہاری
لَنۡ
قطعاً نہیں
یُّؤۡتِیَہُمُ
عطا کرے گا انہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
خَیۡرًا
کوئی بھلائی
اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ ہی
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والا ہے
بِمَا
اُس کو جو
فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ
اُ ن کے دلوں میں ہے
اِنِّیۡۤ
بلاشبہ میں
اِذًا
اس وقت
لَّمِنَ الظّٰلِمِیۡنَ
یقیناً ظالموں میں سے ہو ں گا
Translated by

Juna Garhi

And I do not tell you that I have the depositories [containing the provision] of Allah or that I know the unseen, nor do I tell you that I am an angel, nor do I say of those upon whom your eyes look down that Allah will never grant them any good. Allah is most knowing of what is within their souls. Indeed, I would then be among the wrongdoers."

میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں ۔ ( سنو! ) میں غیب کا علم بھی نہیں رکھتا نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں کوئی فرشتہ ہوں نہ میرا یہ قول ہے کہ جن پر تمہاری نگاہیں ذلت سے پڑ رہی ہیں انہیں اللہ تعالٰی کوئی نعمت دے گا ہی نہیں ان کے دل میں جو ہے اسے اللہ ہی خوب جانتا ہے اگر میں ایسی بات کہوں تو یقیناً میرا شمار ظالموں میں ہو جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں، نہ یہ کہتا ہوں کہ میں غیب جانتا ہوں، نہ یہ کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ ہی میں یہ کہتا ہوں کہ جن لوگوں کو تم حقیر سمجھتے ہو۔ اللہ انھیں کبھی بھلائی سے نوازے گا ہی نہیں۔ جو ان کے دلوں میں ہے وہ تو اللہ ہی خوب جانتا ہے۔ اگر میں ان سب باتوں سے کوئی بھی بات کہوں تو یقینا میں ظالموں سے ہوجاؤں گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اﷲ تعالیٰ کے خزانے ہیں اورمیں غیب بھی نہیں جانتااورنہ ہی میں یہ کہتاہوں کہ بے شک میں فرشتہ ہوں اورنہ میں اُن لوگوں کے بارے میں جنہیں تمہاری نگاہیں حقیرسمجھتی ہیں یہ کہتا ہوں کہ اﷲ تعالیٰ انہیں قطعاًکوئی بھلائی عطانہیں کرے گا،اﷲ تعالیٰ ہی اس کوزیادہ جاننے والاہے جو ان کے دلوں میں ہے۔ بلاشبہ اس وقت تومیں یقیناًظالموں میں سے ہوں گا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And I do not say to you that with me are the treasures of Allah, nor do I have the knowledge of the unseen, nor do I say that I am an angel. And I do not say about those who are contemptible in your eyes that Allah will never award them any good; Allah is the best- knower of what is in their hearts. (If I do so) then, I shall indeed be one of the unjust.|"

اور میں نہیں کہتا تم کو کہ میرے پاس ہیں خزانے اللہ کے اور نہ میں خبر رکھوں غیب کی اور نہ کہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ کہوں گا کہ جو لوگ تمہاری آنکھ میں حقیر ہیں نہ دے گا ان کو اللہ بھلائی، اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ ان کے جی میں ہے یہ کہوں تو میں بےانصاف ہوں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں اور نہ میں کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ میں یہ کہہ سکتا ہوں ان لوگوں کے بارے میں جنہیں تمہاری آنکھیں حقیر دیکھ رہی ہیں کہ اللہ انہیں کوئی خیر نہیں دے گا اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے (اگر میں ان کو دور کر دوں) تب تو یقیناً میں خود ظالموں میں سے ہوجاؤں گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

I do not say to you that I possess Allah's treasures, nor that I have access to the realm beyond the ken of sense-perception, nor do I claim to be an angel. Nor do I say regarding those whom you look upon with disdain that Allah will not bestow any good upon them. Allah knows best what is in their hearts. Were I to say so I would be one of the wrongdoers.'

اور میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں ، نہ یہ کہتا ہوں کہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں ، نہ یہ میرا دعوٰی ہے کہ میں فرشتہ ہوں ۔ 37 اور یہ بھی میں نہیں کہہ سکتا کہ جن لوگوں کو تمہاری آنکھیں حقارت سے دیکھتی ہیں انہیں اللہ نے کوئی بھلائی نہیں دی ۔ ان کے نفس کا حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔ اگر میں ایسا کہوں تو ظالم ہوں گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور میں تم سے یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ میرے قبضے میں اللہ کے خزانے ہیں ، نہ میں غیب کی ساری باتیں جانتا ہوں ، اور نہ میں تم سے یہ کہہ رہا ہوں کہ میں کوئی فرشتہ ہوں ۔ ( ١٦ ) اور جن لوگوں کو تمہاری نگاہیں حقیر سمجھتی ہیں ، ان کے بارے میں بھی میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اللہ انہیں کبھی کوئی بھلائی عطا نہیں کرے گا ۔ ان کے دلوں میں جو کچھ ہے اسے اللہ سب سے زیادہ جانتا ہے ۔ اگر میں ان کے بارے میں ایسی باتیں کہوں تو میرا شمار یقینا ظالموں میں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور میں تم سے یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ خدائی خزانے میرے پاس ہیں اور نہ میں غیب کی بات جانتا ہوں اور نہ میں اپنے تئیں فرشتہ کہتا ہوں 12 اور جو لوگ تمہاری آنکھوں میں حقیر ہیں میں یہ نہیں کہتا کہ اللہ ان پر اپنا فضل نہیں کرنے کا 13 اللہ خوب جانتا ہے ان کے دلوں میں کیا ہے 14 اگر ایسی باتیں میں کروں تو میں بھی ظالموں میں شریک ہوجائوں گا 15

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ یقینا میں فرشتہ ہوں اور نہ ان لوگوں کے بارے جو تمہاری نگاہوں کی حقیر ہیں کہتا ہوں کہ اللہ ان کو ہرگز بھلائی نہ دے گا۔ اللہ خوب جانتے ہیں جو ان کے دلوں میں ہے (اگر میں ایسا کہوں) تو یقینا میں بےانصافوں میں سے ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے میں اور نہ میں غیب کی باتیں جانتا ہوں۔ نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ تمہاری آنکھوں میں جو حقیر اور کم تر ہیں ان کو اللہ کوئی بھلائی عطا نہ کرے گا۔ ان کے دلوں میں جو کچھ ہے اسے اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ میں (ایسی بات کہہ دوں تو) ظالموں میں سے ہو جائوں گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

میں نہ تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس خدا کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ ان لوگوں کی نسبت جن کو تم حقارت کی نظر سے دیکھتے ہو یہ کہتا ہوں کہ خدا ان کو بھلائی (یعنی اعمال کی جزائے نیک) نہیں دے گا جو ان کے دلوں میں ہے اسے خدا خوب جانتا ہے۔ اگر میں ایسا کہوں تو بےانصافوں میں ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And I say not unto you that with me are the treasures of Allah, nor that I know the Unseen; nor I say, I am an angel. And say not of those whom your eyes condemn that Allah shall not bestow on them good - -Allah knoweth best that which is in theeir souls. Verily in that case would be of the wrong-doers.

اور میں تم سے یہ تو کہتا نہیں کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب کی باتیں جانتا ہوں اور نہ میں تم سے کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ میں ان لوگوں کے لئے کہہ سکتا ہوں جو تمہاری نگاہوں میں حقیر ہیں کہ انہیں اللہ بھلائی دے ہی گا نہیں ۔ اللہ ہی خوب جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے ۔ ورنہ میں ہی ظالم ٹھیروں گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور میں تمہارے سامنے یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا اور نہ یہ دعویٰ کرتا کہ میں کوئی فرشتہ ہوں اور نہ میں ان لوگوں کے بارے میں ، جن کو تمہاری نگاہیں حقیر دیکھتی ہیں ، یہ کہہ سکتا کہ خدا ان کو کوئی خیر دے ہی نہیں سکتا ۔ جو کچھ ان کے دلوں میں ہے ، اس کو خدا ہی خوب جانتا ہے ۔ اگر میں ایسا کروں تو میں ہے ظالم ٹھہروں گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ ( تعالیٰ ) کے خزانے ہیں اورنہ یہ کہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ جن لوگوں کو تمہاری نگاہیں حقیر سمجھتی ہیں اللہ ( تعالیٰ ) انہیں ہر گز کوئی بھلائی نہیںدیںگی جو کچھ ان کے دلوں میں ہے اللہ ( تعالیٰ ) انہیں خوب جانتے ہیں ( اگرمیں ایسا کروں ) تو بلاشبہ میں ہی ظالم قرار دیاجاؤںگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

میں نہ تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ ہی ان لوگوں کے لیے جن کو تم حقارت کی نظر سے دیکھتے ہو یہ کہتا ہوں کہ اللہ ان کو بھلائی نہ دے گا۔ جو ان کے دلوں میں ہے اللہ اسے خوب جانتا ہے۔ اگر میں ایسا کہوں تو بےانصافوں میں ہوں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں، اور نہ ہی میں غیب جانتا ہوں، اور نہ ہی میرا یہ دعوٰی ہے کہ میں کوئی فرشتہ ہوں، اور نہ ہی میں ان لوگوں کے بارے میں جن کو تمہاری نگاہیں حقارت سے دیکھتی ہیں، یہ کہہ سکتا ہوں کہ اللہ ان کو کوئی بھلائی نہیں دے گا، اللہ خوب جانتا ہے اس چیز کو جو کہ ان لوگوں کے دلوں میں ہے، بیشک ایسی صورت میں، میں قطعی طور پر ظالموں میں سے ہوجاؤں گا،

Translated by

Noor ul Amin

میں تمہیں نہیں کہتاہوں کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتاہوں ، نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ یہ کہ جن لوگوں کو تم حقیرسمجھتے ہواللہ انہیں کبھی بھلائی سے نوازے گاہی نہیں ، جوان کے دلوں میں وہ تواللہ خوب جانتا ہے اگرمیں ایساکہوں گاتویقینا ظالموں میں سے ہو جائونگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہ میں غیب جان جانتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ( ف٦۷ ) اور میں انھیں نہیں کہتا جن کو تمہاری نگاہیں حقیر سمجھتی ہیں کہ ہرگز انھیں اللہ کوئی بھلائی نہ دے گا ، اللہ خوب جانتا ہے جو ان کے دلوں میں ہے ( ف٦۸ ) ایسا کروں ( ف٦۹ ) تو ضرور میں ظالموں میں سے ہوں ( ف۷۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور میں تم سے ( یہ ) نہیں کہتا کہ میرے پاس اﷲ کے خزانے ہیں ( یعنی میں بے حد دولت مند ہوں ) اور نہ ( یہ کہ ) میں ( اﷲ کے بتائے بغیر ) خود غیب جانتا ہوں اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں ( انسان نہیں ) فرشتہ ہوں ( میری دعوت کرشماتی دعوؤں پر مبنی نہیں ہے ) اور نہ ان لوگوں کی نسبت جنہیں تمہاری نگاہیں حقیر جان رہی ہیں یہ کہتا ہوں کہ اﷲ انہیں ہرگز کوئی بھلائی نہ دے گا ( یہ اﷲ کا امر اور ہر شخص کا نصیب ہے ) ، اﷲ بہتر جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے ، ( اگر ایسا کہوں تو ) بیشک میں اسی وقت ظالموں میں سے ہو جاؤں گا

Translated by

Hussain Najfi

اور ( دیکھو ) میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں کوئی فرشتہ ہوں اور نہ ہی میں یہ کہتا ہوں کہ جن لوگوں کو تم حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہو کہ اللہ انہیں کوئی بھلائی عطا نہیں کرے گا اللہ ہی بہتر جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے اگر میں ایسا کہوں تو ظالموں میں سے ہو جاؤں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"I tell you not that with me are the treasures of Allah, nor do I know what is hidden, nor claim I to be an angel. Nor yet do I say, of those whom your eyes do despise that Allah will not grant them (all) that is good: Allah knoweth best what is in their souls: I should, if I did, indeed be a wrong-doer."

Translated by

Muhammad Sarwar

I do not say that God's treasures belong to me, that I know the unseen, or that I am an angel. Nor do I say about those whom you disdain that God will not give them any reward. God knows best what is in their hearts, for then I would be unjust."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And I do not say to you that with me are the treasures of Allah, nor that I know the Ghayb; nor do I say I am an angel, and I do not say of those whom your eyes look down upon that Allah will not bestow any good on them. Allah knows what is in their inner selves. In that case, I should, indeed be one of the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And I do not say to you that I have the treasures of Allah and I do not know the unseen, nor do I say that I am an angel, nor do I say about those whom your eyes hold in mean estimation (that) Allah will never grant them (any) good-- Allah knows best what is in their souls-- for then most surely I should be of the unjust.

Translated by

William Pickthall

I say not unto you: "I have the treasures of Allah" nor "I have knowledge of the Unseen," nor say I: "Lo! I am an angel!" Nor say I unto those whom your eyes scorn that Allah will not give them good - Allah knoweth best what is in their hearts - Lo! then indeed I should be of the wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मैं तुम से नहीं कहता कि मेरे पास अल्लाह के ख़ज़ाने हैं और न मैं ग़ैब की ख़बर रखता हूँ और न यह कहता हूँ कि मैं फ़रिश्ता हूँ, और मैं यह भी नहीं कह सकता कि जो लोग तुम्हारी निगाहों में हक़ीर हैं उनको अल्लाह कोई भलाई नहीं देगा, अल्लाह ख़ूब जानता है जो कुछ उनके दिलों में है, अगर मैं ऐसा कहूँ तो मैं ही ज़ालिम हूँगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے تمام خزانے ہیں اور نہ ( میں یہ کہتا ہوں کہ) تمام غیب کی باتیں جانتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور جو لوگ تمہاری نگاہوں میں حقیر ہوں میں ان کی نسبت (تمہاری طرح) یہ نہیں کہہ سکتا کہ اللہ تعالیٰ ہرگز ان کو ثواب نہ دے گا ان کے دل میں جو کچھ ہو اس کو اللہ ہی خوب جانتا ہے میں تو اگر ایسی بات کہہ دوں تو اس صورت میں ستم ہی کر دوں۔ (1) (31)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ میں ان لوگوں کے بارے میں جنہیں تم حقیر دیکھتے ہو۔ یہ کہتا ہوں کہ اللہ انہیں ہرگز بھلائی نہیں دے گا۔ اللہ زیادہ جاننے والا ہے جو ان کے دلوں میں ہے۔ یقیناً میں اس وقت ظالموں سے ہوں گا۔ “ (٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں ، نہ یہ کہتا ہوں کہ میں غیب کا علم رکھت ہوں ، نہ یہ میرا دعوی ہے کہ میں فرشتہ ہوں اور یہ بھی میں نہیں کہہ سکتا کہ جن لوگوں کو تمہاری آنکھیں حقارت سے دیکھتی ہیں انہیں اللہ نے کوئی بھلائی نہیں دی ، ان کے نفس کا حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے ، اگر میں ایسا کہوں تو ظالم ہوں گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور میں یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور میں غیب کو نہیں جانتا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ میں فرشتہ ہوں اور جن لوگوں کو تمہاری آنکھیں حقارت کے ساتھ دیکھ رہی ہیں میں ان کے بارے میں یہ نہیں کہتا کہ اللہ ہرگز انہیں خیر عطا نہ فرمائے گا۔ جو کچھ ان کے دلوں میں ہے اللہ خوب جاننے والا ہے اگر میں ایسا کروں تو میں بیشک ظالموں میں سے ہوجاؤں گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور میں نہیں کہتا تم کو کہ میرے پاس ہیں خزانے اللہ کے اور نہ میں خبر رکھوں غیب کی اور نہ کہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ کہوں گا کہ جو لوگ تمہاری آنکھ میں حقیر ہیں نہ دے گا ان کو اللہ بھلائی اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ ان کے جی میں ہے یہ کہوں تو میں بےانصاف ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں غیب کی تمام باتیں جانتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں کوئی فرشتہ ہوں اور جو لوگ تمہاری نگاہ میں حقیر ہیں ان کے متعلق میں تمہاری طرح یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ اللہ ان کو کوئی بھلائی نہیں دے گا ان کے ما ضی الضمیر کو اللہ ہی بہتر جانتا ہے اگر میں ایسی کوئی بات کہوں تو یقینا میں اسوقت بےانصافوں میں سے ہوجائوں