Surat Hood

Surah: 11

Verse: 32

سورة هود

قَالُوۡا یٰنُوۡحُ قَدۡ جٰدَلۡتَنَا فَاَکۡثَرۡتَ جِدَالَنَا فَاۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۳۲﴾

They said, "O Noah, you have disputed us and been frequent in dispute of us. So bring us what you threaten us, if you should be of the truthful."

قوم کے لوگوں نے ) کہا اے نوح! تو نے ہم سے بحث کر لی ۔ اور خوب بحث کر لی اب تو جس چیز سے ہمیں دھمکا رہا ہے وہی ہمارے پاس لے آ اگر تو سچوں میں ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰنُوۡحُ
اے نوح
قَدۡ
تحقیق
جٰدَلۡتَنَا
جھگڑا کیا تو نے ہم سے
فَاَکۡثَرۡتَ
پھر کثرت سے کیا تم نے
جِدَالَنَا
جھگڑاہم سے
فَاۡتِنَا
پس لے آ ہمارے پاس
بِمَا
وہ جس کا
تَعِدُنَاۤ
تو وعدہ دیتا ہے ہمیں
اِنۡ
اگر
کُنۡتَ
ہےتو
مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ
سچوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰنُوۡحُ
اے نوح
قَدۡ
یقیناً
جٰدَلۡتَنَا
جھگڑا کیا تم نے ہم سے
فَاَکۡثَرۡتَ
پھر زیادہ کیا تم نے
جِدَالَنَا
جھگڑا ہم سے
فَاۡتِنَا
پھر لے آؤ تم ہمارے پا س
بِمَا
اس کو جو
تَعِدُنَاۤ
وعدہ دیتے ہو تم ہمیں
اِنۡ
اگر
کُنۡتَ
ہو تم
مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ
سچوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

They said, "O Noah, you have disputed us and been frequent in dispute of us. So bring us what you threaten us, if you should be of the truthful."

قوم کے لوگوں نے ) کہا اے نوح! تو نے ہم سے بحث کر لی ۔ اور خوب بحث کر لی اب تو جس چیز سے ہمیں دھمکا رہا ہے وہی ہمارے پاس لے آ اگر تو سچوں میں ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : نوح تم نے ہم سے جھگڑا کیا اور اسے بہت طول دیا تو اب اگر تم سچے ہو تو جس بات کی ہمیں دھمکی دیتے تھے وہ لے ہی آؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہا: ’’اے نوح!یقیناتم نے ہم سے جھگڑاکیاہے پھرتم نے ہم سے بہت زیادہ جھگڑا کیا ہے چنانچہ وہ لے ہی آؤجس کا تم ہمیں وعدہ دیتے ہواگرتم سچوں میں سے ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"0 Nuh, you have quarreled with us, and quarreled much. Now bring what you threaten us with, if you are one of the truthful.|"

بولے اے نوح تو نے ہم سے جھگڑا کیا اور بہت جھگڑ چکا اب لے آ جو تو وعدہ کرتا ہے ہم سے اگر تو سچا ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : اے نوح ! تم نے ہم سے جھگڑا کیا اور خوب جھگڑا کیا پس لے آؤہم پر وہ عذاب جس کی تم ہمیں دھمکی دے رہے ہو اگر تم سچے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They said: 'O Noah! Surely you have disputed with us and have prolonged your dispute. Now bring upon us the chastisement that you threaten us with; do so, if you are truthful.'

آخرِکار ان لوگوں نے کہا کہ اے نوح ، تم نے ہم سے جھگڑا کیا اور بہت کر لیا ۔ اب تو بس وہ عذاب لے آؤ جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو اگر سچے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا کہ : اے نوح ! تم ہم سے بحث کرچکے ، اور بہت بحث کرچکے ۔ اب اگر تم سچے ہو تو لے آؤ وہ ( عذاب ) جس کی دھمکی ہمیں دے رہے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہنے لگے نوح تو نے ہم سے بحث کی اور بہت بحث کی (اب ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہے یہی بات باقی ہے) اگر تو سچا ہے تو جس عذاب کا ہم سے وعدہ کرتا ہے اس کو لے کر آ

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگے اے نوح (علیہ السلام) ! یقینا تم نے ہم سے جھگڑا کیا اور بہت زیادہ جھگڑا کیا اگر تم سچے ہو تو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہو وہ لے آؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے کہا کہ اے نوح تم ہم سے خوب جھگڑے اور بحثیں کرچکے ۔ اگر تم سچے ہو تو وہ (عذاب) لے ہی آئو جس کی تم ہمیں دھمکیاں دے رہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا کہ نوح تم نے ہم سے جھگڑا تو کیا اور جھگڑا بھی بہت کیا۔ لیکن اگر سچے ہو تو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہو وہ ہم پر لا نازل کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: O Nuh! surely thou hast disputed with us and hath multiplied the disputation with us; now bring us that wherewith thou threatenest us, if thou be of the truth-tellers.

وہ بولے اے نوح (علیہ السلام) تم ہم سے بحث کرچکے پھر بحث بھی خوب کرچکے اب لے آؤ ہمارے سامنے وہ چیز جس سے تم ہم کو دھمکایا کرتے ہو اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ اے نوح! تو نے ہم سے بحث کرلی اور بہت بحث کرلی ۔ اگر تم سچے ہو تو وہ چیز ہم پر لاؤ ، جس کی تم ہم کو برابر دھمکی سنا رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

کہنے لگے اے نوح!تم ہم سے بحث بھی خوب کر چکے اگر تم سچے ہو تو ہمارے اوپر اس عذاب کو لے آؤ جس کی تم ہمیں دھمکیاں دیتے رہتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا کہ نوح تم نے ہم سے جھگڑا کیا اور بہت جھگڑا کیا، لیکن اگر سچے ہو تو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہو وہ لا نازل کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس کے جواب میں ان لوگوں نے کہا کہ اے نوح تم نے ہم سے جھگڑا کرلیا، پس اب تم لے آؤ ہم پر وہ عذاب جس کی دھمکی تم ہمیں دے رہے ہو اگر تم سچوں میں سے ہو

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہنے لگے:’’نوح!تم نے ہم سے جھگڑا کیا اوراسے بہت طول دیاتواب اگرتم سچے ہوتوجس بات کی ہمیں دھمکی دیتے ہووہ لے ہی آئو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے اے نوح تم ہم سے جھگڑے اور بہت ہی جھگڑے تو لے آؤ جس ( ف۷۱ ) کا ہمیں وعدے دے رہے ہو اگر تم سچے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ کہنے لگے: اے نوح! بیشک تم ہم سے جھگڑ چکے سو تم نے ہم سے بہت جھگڑا کر لیا ، بس اب ہمارے پاس وہ ( عذاب ) لے آؤ جس کا تم ہم سے وعدہ کرتے ہو اگر تم ( واقعی ) سچے ہو

Translated by

Hussain Najfi

ان لوگوں نے کہا اے نوح! تم نے ہم سے بحث و تکرار کی ہے اور بہت کر لی ( اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے ) اگر تم سچے ہو تو وہ ( عذاب ) ہمارے پاس لاؤ جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "O Noah! thou hast disputed with us, and (much) hast thou prolonged the dispute with us: now bring upon us what thou threatenest us with, if thou speakest the truth!?"

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "Noah, you have argued with us a great deal. Bring down on us whatever torment with which you have been threatening us if what you say is true".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "O Nuh! You have disputed with us, and much have you prolonged the dispute with us, now bring upon us what you threaten us with, if you are of the truthful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: O Nuh! indeed you have disputed with us and lengthened dispute with us, therefore bring to us what you threaten us with, if you are of the truthful ones.

Translated by

William Pickthall

They said: O Noah! Thou hast disputed with us and multiplied disputation with us; now bring upon us that wherewith thou threatenest us, if thou art of the truthful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहाः ऐ नूह! तुमने हमसे झगड़ा किया और बहुत झगड़ा कर लिया पस अब वह चीज़ ले आओ जिसका तुम हमसे वादा करते रहे हो अगर तुम सच्चे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ کہنے لگے کہ اے نوح (علیہ السلام) تم ہم سے بحث کرچکے پھر بحث بھی بہت کرچکے سو (اب ہم بحث وحث نہیں کرتے) جس چیز سے تم ہم کو دھمکایا کرتے ہو (کہ عذاب آجائے گا) وہ ہمارے سامنے لے آؤ۔ (32)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انہوں نے کہا اے نوح ! تحقیق تو نے ہم سے بہت ہی جھگڑا کیا۔ پس لے آ ہم پر جس کی تو ہمیں وعید سناتا ہے۔ اگر تو سچے لوگوں میں سے ہے۔ “ (٣٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار ان لوگوں نے کہا کہ اے نوح ، تم نے ہم سے جھگڑا کیا اور بہت کرلیا۔ اب تو بس وہ عذاب لے آؤ جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو ، اگر سچے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہنے لگے کہ اے نوح تم ہم سے جھگڑے اور تم نے ہم سے زیادہ جھگڑا کرلیا۔ لہٰذا ہمارے پاس وہ لے آؤ جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو اگر تم سچے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے اے نوح تو نے ہم سے جھگڑا کیا اور بہت جھگڑ چکا اب لے آ جو تو وعدہ کرتا ہے ہم سے اگر تو سچا ہے 

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر انہوں نے کہا اے نوح (علیہ السلام) تو نے ہم سے جھگڑا اور بحث و مباحثہ تو بہت کچھ کرلیا بس اب تو جس دھمکی آمیز چیز کا ہم سے وعدہ کیا کرتا ہے اس کو ہم پر لے آگ اتر تو اپنی بات میں سچا ہے