Surat Hood

Surah: 11

Verse: 45

سورة هود

وَ نَادٰی نُوۡحٌ رَّبَّہٗ فَقَالَ رَبِّ اِنَّ ابۡنِیۡ مِنۡ اَہۡلِیۡ وَ اِنَّ وَعۡدَکَ الۡحَقُّ وَ اَنۡتَ اَحۡکَمُ الۡحٰکِمِیۡنَ ﴿۴۵﴾

And Noah called to his Lord and said, "My Lord, indeed my son is of my family; and indeed, Your promise is true; and You are the most just of judges!"

نوح ( علیہ السلام ) نے اپنے پروردگار کو پکارا اور کہا میرے رب میرا بیٹا تو میرے گھر والوں میں سے ہے ، یقیناً تیرا وعدہ بالکل سچا ہے اور تو تمام حاکموں سے بہتر حاکم ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنَادٰی
اور پکارا
نُوۡحٌ
نوح نے
رَّبَّہٗ
اپنے رب کو
فَقَالَ
تو کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اِنَّ
بےشک
ابۡنِیۡ
میرا بیٹا
مِنۡ اَہۡلِیۡ
میرے گھروالوں میں سے ہے
وَاِنَّ
اور بےشک
وَعۡدَکَ
وعدہ تیرا
الۡحَقُّ
سچا ہے
وَ اَنۡتَ
اور تو
اَحۡکَمُ
بہتر حاکم ہے
الۡحٰکِمِیۡنَ
سب حاکموں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنَادٰی
اور پکارا
نُوۡحٌ
نوح نے
رَّبَّہٗ
اپنے رب کو
فَقَالَ
پھر اُ س نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اِنَّ
یقناً میرا بیٹا
ابۡنِیۡ
میرے گھر والوں میں سے ہے
مِنۡ اَہۡلِیۡ
اور بلاشبہ
وَاِنَّ
وعدہ آپ کا
وَعۡدَکَ
سچا ہے
الۡحَقُّ
اور
وَ اَنۡتَ
آپ
اَحۡکَمُ
سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے ہیں
الۡحٰکِمِیۡنَ
فیصلہ کرنے والوں سے
Translated by

Juna Garhi

And Noah called to his Lord and said, "My Lord, indeed my son is of my family; and indeed, Your promise is true; and You are the most just of judges!"

نوح ( علیہ السلام ) نے اپنے پروردگار کو پکارا اور کہا میرے رب میرا بیٹا تو میرے گھر والوں میں سے ہے ، یقیناً تیرا وعدہ بالکل سچا ہے اور تو تمام حاکموں سے بہتر حاکم ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نوح نے اپنے پروردگار کو پکارا اور کہا : میرا بیٹا تو میرے اہل سے تھا اور تیرا وعدہ بھی سچا ہے اور تو ہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور نوح نے اپنے رب کو پکاراتوکہا: ’’اے میرے رب! یقیناًمیرابیٹامیرے گھر والوں میں سے ہے اوربلاشبہ آپ کاوعدہ سچاہے اورآپ فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہترفیصلہ کرنے والے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Nuh called unto his Lord and said, |"My Lord, my son is a part of my family, and surely, Your promise is true, and You are the greatest of all judges.|"

اور پکارا نوح نے اپنے رب کو کہا اے رب میرا بیٹا ہے میرے گھر والوں میں اور بیشک تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب سے بڑا حاکم ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور پکارا نوح نے اپنے رب کو اور کہا کہ اے میرے پروردگار ! میرا بیٹا میرے اہل میں سے تھا اور یقیناً تیرا وعدہ سچا ہے اور تو تمام حاکموں میں سب سے بڑا اور سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا حاکم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And Noah called out to his Lord, saying: 'My Lord! My son is of my family. Surely Your promise is true, and You are the greatest of those who judge.

نوح نے اپنے رب کو پکارا ۔ کہا اے ربّ ، میرا بیٹا میرے گھر والوں میں سے ہے اور تیرا وعدہ سچا ہے47 اور تو سب حاکموں سے بڑا اور بہتر حاکم ہے ۔ 48

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور نوح نے اپنے پروردگار کو پکارا اور کہا کہ : اے میرے پروردگار ! میرا بیٹا میرے گھر ہی کا ایک فرد ہے ، اور بیشک تیرا وعدہ سچا ہے ، اور تو سارے حاکموں سے بڑھ کر حاکم ہے ۔ ( ٢٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور نوح نے اپنے مالک کو پکارا اور کہا مالک (آخر کی میرا بیٹا میرے ہی گھر والوں میں سے ہے اور تیرا و مدد بیشک سچا ہے اور سب حاکموں میں تو بڑا حاکم ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور نوح (علیہ السلام) نے اپنے پروردگار کو پکارا۔ پس عرض کیا اے میرے پروردگار ! بیشک میرا بیٹا بھی میرے اہل میں سے ہے اور یقینا آپ کا وعدہ سچا ہے اور آپ سب فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

نوح نے اپنے رب کو پکارا کہ اے میرے رب یہ میرا بیٹا ہے میرے گھر والوں میں سے ہے۔ بیشک آپ کا وعدہ سچا ہے اور آپ حاکموں کے حاکم ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور نوح نے اپنے پروردگار کو پکارا اور کہا کہ پروردگار میرا بیٹا بھی میرے گھر والوں میں ہے (تو اس کو بھی نجات دے) تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب سے بہتر حاکم ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Nuh cried unto his Lord, and said: my Lord! verily my son is of my household, and verily Thine promise is the truth: and Thou art the Greatest of the rulers.

اور نوح (علیہ السلام) نے اپنے پروردگار کو پکارا اور کہا اے میرے پروردگار میرا بیٹا تو میرے گھروالوں ہی میں ہے اور تیرا وعدہ (بھی بالکل) سچا اور تو تو ہر حاکم کے اوپر حاکم ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور نوح نے اپنے رب کو پکارا اور کہا کہ اے میرے خداوند! میرا بیٹا تو میرے اہل میں سے ہے اور تیرا وعدہ پکا ہے اور تو تمام فیصلہ کرنے والوں سے بڑھ کر فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور نوح ( علیہ السلام ) نے اپنے رب کو پکارا پس درخواست کی میرے پروردگار! میرا بیٹابھی میرے اہل میں سے ہے اور یقینا آپ کا وعدہ سچاہے اور آپ تو احکم الحاکمین ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور نوح نے اپنے رب کو پکارا اور کہا کہ اے پروردگار ! میرا بیٹا بھی میرے گھر والوں میں سے ہے تو اس کو بھی نجات دے تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب سے بہتر حاکم ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (بیٹے کی غرقابی سے قبل) نوح نے اپنے رب کو پکار کر، عرض کیا کہ اے میرے رب میرا بیٹا میرے گھر والوں میں سے ہے اور یقینا تیرا وعدہ بھی سچا ہے، اور تو ہی ہے سب حاکموں سے بڑا حاکم،

Translated by

Noor ul Amin

نوح نے اپنے رب کو پکارا اور کہا: میرابیٹاتومیرے اہل سے تھا اور تیرا وعدہ بھی سچاہے اور توہی سب سے بہترفیصلہ کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور نوح نے اپنے رب کو پکارا عرض کی اے میرے رب میرا بیٹا بھی تو میرا گھر والا ہے ( ف۹۷ ) اور بیشک تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب سے بڑا حکم والا ( ف۹۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور نوح ( علیہ السلام ) نے اپنے رب کو پکارا اور عرض کیا: اے میرے رب! بیشک میرا لڑکا ( بھی ) تو میرے گھر والوں میں داخل تھا اور یقینًا تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب سے بڑا حاکم ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور نوح ( ع ) نے اپنے پروردگار کو پکارا اور کہا اے میرے پروردگار میرا بیٹا میرے اہل میں سے ہے اور یقینا تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And Noah called upon his Lord, and said: "O my Lord! surely my son is of my family! and Thy promise is true, and Thou art the justest of Judges!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Noah prayed to his Lord saying, "Lord, my son is a member of my family. Your promise is always true and you are the best Judge".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Nuh called upon his Lord and said, "O my Lord! Verily, my son is of my family! And certainly, Your promise is true, and You are the Most Just of the judges."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Nuh cried out to his Lord and said: My Lord! surely my son is of my family, and Thy promise is surely true, and Thou art the most just of the judges.

Translated by

William Pickthall

And Noah cried unto his Lord and said: My Lord! Lo! my son is of my household! Surely Thy promise is the truth and Thou are the Most Just of Judges.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और नूह (अलै॰) ने अपने रब को पुकारा और कहा कि ऐ मेरे रब! मेरा बेटा मेरे घर वालों में से है, और बेशक आपका वादा सच्चा है और आप सबसे बड़े हाकिम हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب نوح (علیہ السلام) نے رب کو پکارا اور عرض کیا کہ اے میرے رب میرا یہ بیٹا میرے گھر والوں میں سے ہے اور آپ کا (یہ) وعدہ بالکل سچا ہے اور آپ احکم الحاکمین ( اور بڑی قدرت) والے ہیں۔ (4) (45)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور نوح نے اپنے رب کو پکارا، کہا اے میرے رب ! بیشک میرا بیٹا میرے اہل میں سے ہے اور بیشک تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔ “ (٤٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نوح نے اپنے رب کو پکارا ، کہا اے رب ، میرا بیٹا میرے گھر والوں میں سے ہے اور تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب حاکموں سے بڑا اور بہتر حاکم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور (نوح) نے اپنے رب کو پکارا اور عرض کیا اے میرے رب بیشک میرا بیٹا میرے اہل سے ہے اور بیشک تیرا وعدہ سچا ہے اور تو احکم الحاکمین ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پکارا نوح نے اپنے رب کو کہا اے رب میرا بیٹا ہے میرے گھر والوں میں اور بیشک تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب سے بڑا حاکم ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نوح اپنے رب کو پکارا اور یوں کہا اے میرے رب یہ میرا بیٹا بھی میرے گھر والوں میں سے ہے اور بیشک تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب حاکموں کا بڑا حاکم ہے