Surat Hood

Surah: 11

Verse: 47

سورة هود

قَالَ رَبِّ اِنِّیۡۤ اَعُوۡذُ بِکَ اَنۡ اَسۡئَلَکَ مَا لَـیۡسَ لِیۡ بِہٖ عِلۡمٌ ؕ وَ اِلَّا تَغۡفِرۡ لِیۡ وَ تَرۡحَمۡنِیۡۤ اَکُنۡ مِّنَ الۡخٰسِرِیۡنَ ﴿۴۷﴾

[Noah] said, "My Lord, I seek refuge in You from asking that of which I have no knowledge. And unless You forgive me and have mercy upon me, I will be among the losers."

نوح نے کہا میرے پالنہار میں تیری ہی پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ تجھ سے وہ مانگوں جس کا مجھے علم ہی نہ ہو اگر تو مجھے نہ بخشے گا اور تو مجھ پر رحم نہ فرمائے گا ، تو میں خسارہ پانے والوں میں ہو جاؤنگا

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَعُوۡذُ بِکَ
میں پناہ لیتا ہوں تیری
اَنۡ
کہ
اَسۡئَلَکَ
میں سوال کروں تجھ سے
مَا
اس کا جو
لَـیۡسَ
نہیں
لِیۡ
مجھے
بِہٖ
اس کا
عِلۡمٌ
کوئی علم
وَاِلَّا
اور اگر نہ
تَغۡفِرۡ
تو نے بخشا مجھے
لِیۡ وَتَرۡحَمۡنِیۡۤ
اور (نہ )تو نے رحم کیامجھ پر
اَکُنۡ
میں ہوجاؤں گا
مِّنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ پانے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
نوح نے ) کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اِنِّیۡۤ
بلاشبہ میں
اَعُوۡذُ بِکَ
میں پنا ہ ما نگتا ہوں تیری
اَنۡ
یہ کہ
اَسۡئَلَکَ
میں سوال کروں آپ سے
مَا
اس کا جو
لَـیۡسَ
نہیں ہے
لِیۡ
مجھے
بِہٖ
اس کا
عِلۡمٌ
کچھ علم
وَاِلَّا
اورا گر نہ
تَغۡفِرۡ
معاف کیا آپ نے مجھے
لِیۡ وَتَرۡحَمۡنِیۡۤ
اور (نہ) رحم کیا تو نے مجھ پر
اَکُنۡ
میں ہو جا ؤں گا
مِّنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ پانے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

[Noah] said, "My Lord, I seek refuge in You from asking that of which I have no knowledge. And unless You forgive me and have mercy upon me, I will be among the losers."

نوح نے کہا میرے پالنہار میں تیری ہی پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ تجھ سے وہ مانگوں جس کا مجھے علم ہی نہ ہو اگر تو مجھے نہ بخشے گا اور تو مجھ پر رحم نہ فرمائے گا ، تو میں خسارہ پانے والوں میں ہو جاؤنگا

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نوح نے کہا : پروردگار ! میں اس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ میں تجھ سے ایسا سوال کروں جس کا مجھے علم نہ ہوا اور اگر تو نے مجھے معاف نہ کیا اور مجھ پر رحم نہ فرمایا تو میں تباہ ہوجاؤں گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نوح نے کہا: ’’اے میرے رب!بلاشبہ میںآپ کی پناہ میں آتا ہوں کہ آپ سے اس بات کاسوال کروں جس کا مجھے کچھ علم نہیں اوراگرآپ نے مجھے معاف نہ کیااورمجھ پررحم نہ فرمایا تومیں خسارہ پانے والوں میں سے ہوجاؤں گا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"My Lord, I seek refuge with You against that I ask You something of which I have no knowledge. And if You do not forgive me and do not show mercy to me, I shall be among the losers.|"

بولا اے رب میں پناہ لیتا ہوں تیری اس سے کہ پوچھوں تجھ سے جو معلوم نہ ہو مجھ کو اور اگر تو نہ بخشے مجھ کو اور رحم نہ کرے تو میں ہوں نقصان والوں میں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نوح نے عرض کیا : اے میرے پروردگار ! میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں اس سے کہ میں تجھ سے ایسی بات کا سوال کروں جس کے بارے میں میرے پاس کوئی علم نہیں ہے اور اگر تو نے مجھے معاف نہ فرما دیا اور مجھ پر رحم نہ فرمایا تو میں ہوجاؤں گا خسارہ پانے والوں میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Noah said: 'My Lord! I take refuge with You that I should ask you for that concerning which I have no knowledge. And if You do not forgive me and do not show mercy to me, I shall be among the losers.

نوح نے فوراً عرض کیا اے میرے ربّ ، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ وہ چیز تجھ سے مانگوں جس کا مجھے علم نہیں ۔ اگر تو نے مجھے معاف نہ کیا اور رحم نہ فرمایا تو میں برباد ہو جاؤں گا ۔ 51

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نوح نے کہا : میرے پروردگار میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ آئندہ آپ سے وہ چیز مانگوں جس کا مجھے علم نہیں ، اور اگر آپ نے میری مغفرت نہ فرمائی اور مجھ پر رحم نہ کیا تو میں بھی ان لوگوں میں شامل ہوجاؤں گا جو برباد ہوگئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

نوح نے عرض کیا مالک میں ایسی بات پوچھنے سے جس کی حقیقت میں نہیں جانتا تیری پناہ مانگتا ہوں اور اگر تو مجھ کو نہ بخشے مایرا یہ قصور معاف نہ کرے اور مجھ پر رحم نہ کرے تو میں تباہ ہوجائوں گا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار ! یقینا میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں کہ آپ سے کسی ایسی چیز کا سوال کروں جس کی مجھ کو خبر نہیں اور اگر آپ مجھے نہ بخشیں گے اور مجھ پر رحم نہیں فرمائیں گے تو میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجاؤں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

عرض کیا اے میرے رب میں اس بات سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں کہ آپ سے وہ سوال کروں جس کی مجھے خبر نہیں ہے۔ اگر آپ نے مجھے معاف نہ کیا اور مجھ پر رحم نہ کیا تو میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائوں گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

نوح نے کہا پروردگار میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کہ ایسی چیز کا تجھ سے سوال کروں جس کی حقیقت مجھے معلوم نہیں۔ اور اگر تو مجھے نہیں بخشے گا اور مجھ پر رحم نہیں کرے گا تو میں تباہ ہوجاؤں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Nuh said: my Lord! verily take refuge with Thee lest I may ask Thee that whereof I have no knowledge. And if Thou forgivest me not and hast not mercy on me, I shall be of the losers.

(نوح علیہ السلام) بولے اسے میرے پروردگار میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کہ میں آیندہ تجھ سے ایسی چیز کی درخواست کروں جس کی مجھے خبر نہ ہو اور اگر تو میری مغفرت نہ کرے اور مجھ پر رحم نہ کرے تو میں نقصان اٹھانے والوں میں آجاؤں گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا کہ اے میرے رب! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ تجھ سے کسی ایسی چیز کی درخواست کروں ، جس کے باب میں مجھے کوئی علم نہیں اور اگر تو میری مغفرت نہ کرے گا اور مجھ پر رحم نہ فرمائے گا تو میں نامرادوں میں سے ہوجاؤں گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

نوح ( علیہ السلام ) نے عرض کی اے میرے رب میں آپ سے پناہ چاہتا ہوں کہ میں اس بات کے بارے میں سوال کروں جس کی مجھے خبر نہ ہو اور اگر آپ مجھے نہ بخشیں اورمجھ پر رحم نہ فرمائیں تومیں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجاؤں گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نوح نے کہا : باری تعالیٰ میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کہ ایسی بات کا تجھ سے سوال کروں جس کی حقیقت مجھے معلوم نہیں اور اگر تو مجھے نہیں بخشے گا اور مجھ پر رحم نہیں کرے گا تو میں خسارہ پانیوالوں میں سے ہوجاؤں گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

عرض کیا، اے میرے رب، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں تجھ سے وہ چیز مانگوں جس کا مجھے کوئی علم نہ ہو، اور اگر تو نے میری بخشش نہ فرمائی (اے میرے رب ! ) اور مجھ پر رحم نہ فرمایا، تو میں ہوجاؤں گا خسارہ (نقصان) اٹھانے والوں میں سے،

Translated by

Noor ul Amin

نوح نے کہا:اے رب!میں تیری پناہ چاہتاہوں کہ میں تجھ سے سوال کروں جس کامجھے علم نہ ہو اور اگرتونے مجھے معاف نہ کیا اور مجھ پر رحم نہ فرمایاتومیں تباہ ہوجائونگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

عرض کی اے رب میرے میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ تجھ سے وہ چیز مانگوں جس کا مجھے علم نہیں ، اور اگر تو مجھے نہ بخشے اور رحم نہ کرے تو میں زیاں کار ہوجاؤں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( نوح علیہ السلام نے ) عرض کیا: اے میرے رب! میں اس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ تجھ سے وہ سوال کروں جس کا مجھے کچھ علم نہ ہو ، اور اگر تو مجھے نہ بخشے گا اور مجھ پر رحم ( نہ ) فرمائے گا ( تو ) میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاؤں گا

Translated by

Hussain Najfi

عرض کیا اے میرے پروردگار! میں اس بات سے تیری بارگاہ میں پناہ مانگتا ہوں کہ میں تجھ سے ایسی چیز کا سوال کروں جس کا مجھے علم نہیں ہے ۔ اور اگر تو نے مجھے نہ بخشا اور مجھ پر رحم نہ کیا تو میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاؤں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Noah said: "O my Lord! I do seek refuge with Thee, lest I ask Thee for that of which I have no knowledge. And unless thou forgive me and have Mercy on me, I should indeed be lost!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Noah said, "Lord, I ask You to prevent me from asking You ignorant questions and beg you for pardon and mercy or else I shall certainly be lost".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nuh said: "O my Lord! I seek refuge with You from asking You that of which I have no knowledge. And unless You forgive me and have mercy on me, I would indeed be one of the losers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: My Lord! I seek refuge in Thee from asking Thee that of which I have no knowledge; and if Thou shouldst not forgive me and have mercy on me, I should be of the losers.

Translated by

William Pickthall

He said: My Lord! Lo! in Thee do I seek refuge (from the sin) that I should ask of Thee that whereof I have no knowledge. Unless Thou forgive me and have mercy on me I shall be among the lost.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

नूह (अलै॰) ने कहाः ऐ मेरे रब! मैं आपकी पनाह चाहता हूँ कि आपसे वह चीज़ माँगूं जिसका मुझे इल्म नहीं, और अगर आप मुझे माफ़ न करें और मुझ पर रहम न फ़रमाएं तो मैं बरबाद हो जाऊँगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

انہوں نے عرض کیا کہ اے میرے رب میں اس امر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں کہ (آئندہ) آپ سے ایسے امر کی درخواست کروں جس کی مجھے خبر نہ ہو اور (گزشتہ معاف کر دیجیئے کیونکہ) اگر آپ میری مغفرت نہ فرماویں گے اور مجھ پر رحم نہ فرما ویں گے تو میں تو بالکل تباہ ہی ہوجاؤں گا۔ (47)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے کہا اے رب ! بیشک میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں تجھ سے اس بات کا سوال کروں جس کا مجھے علم نہیں۔ اور اگر تو نے مجھے معاف نہ اور مجھ پر رحم نہ فرمایا تو میں نقصان پانے والوں سے ہوجاؤں گا۔ “ (٤٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

توح نے فورا عرض کیا اے میرے رب ، میں تیری پناہ مانگتا ہوں ، اس سے کہ وہ چیز تجھ سے مانگوں جس کا مجھے علم نہیں۔ اگر تونے مجھے معاف نہ کیا اور رحم نہ فرمایا تو میں برباد ہوجاؤں گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نوح نے عرض کیا کہ اے میرے رب بیشک میں اس بات کی آپ سے پناہ چاہتا ہوں کہ میں آپ سے وہ سوال کروں جس کا مجھے علم نہیں اور اگر آپ نے میری بخشش نہ فرمائی تو میں خسارہ والوں میں سے ہوجاؤں گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا اے رب میں پناہ لیتا ہوں تیری اس سے کہ پوچھوں تجھ سے جو معلوم نہ ہو مجھ کو اور اگر تو نہ بخشے مجھ کو اور رحم نہ کرے تو میں ہوں نقصان والوں می

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

نوح (علیہ السلام) نے کہا اے میرے رب ! میں اس بات سے تیری ہی پناہ مانگتا ہوں کہ میں آئندہ کسی بات کی درخواست کروں جس کی حقیقت مجھے معلوم نہ ہو اور اگر تو مجھے معاف نہیں کرے گا اور مجھ پر رحم نہیں کرے گا تو میں بڑے زیاں کاروں میں سے ہوجائوں گا