Surat Hood

Surah: 11

Verse: 49

سورة هود

تِلۡکَ مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الۡغَیۡبِ نُوۡحِیۡہَاۤ اِلَیۡکَ ۚ مَا کُنۡتَ تَعۡلَمُہَاۤ اَنۡتَ وَ لَا قَوۡمُکَ مِنۡ قَبۡلِ ہٰذَا ؕ ۛ فَاصۡبِرۡ ؕ ۛ اِنَّ الۡعَاقِبَۃَ لِلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿٪۴۹﴾  4

That is from the news of the unseen which We reveal to you, [O Muhammad]. You knew it not, neither you nor your people, before this. So be patient; indeed, the [best] outcome is for the righteous .

یہ خبریں غیب کی خبروں میں سے ہیں جن کی وحی ہم آپ کی طرف کرتے ہیں انہیں اس سے پہلے آپ جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم اس لئے کہ آپ صبر کرتے رہیئے ( یقین مانیئے ) کہ انجام کار پرہیزگاروں کے لئے ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تِلۡکَ
یہ
مِنۡ اَنۡۢبَآءِ
خبروں میں سے ہے
الۡغَیۡبِ
غیب کی
نُوۡحِیۡہَاۤ
ہم وحی کررہے ہیں انہیں
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
مَا
نہ
کُنۡتَ
تھے آپ
تَعۡلَمُہَاۤ
آپ جانتے انہیں
اَنۡتَ
آپ
وَلَا
اور نہ ہی
قَوۡمُکَ
قوم آپ کی
مِنۡ قَبۡلِ ہٰذَا
اس سے پہلے
فَاصۡبِرۡ
پس صبر کیجیے
اِنَّ
بےشک
الۡعَاقِبَۃَ
انجام
لِلۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کے لیے ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

تِلۡکَ
یہ
مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الۡغَیۡبِ
کچھ غیب کی خبر یں ہیں
نُوۡحِیۡہَاۤ
ہم وحی کر رہے ہیں جن کو
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
مَا
نہ
کُنۡتَ
تھے آپ
تَعۡلَمُہَاۤ
جانتے انہیں
اَنۡتَ
آپ
وَلَا قَوۡمُکَ
اور نہ ہی قوم آپ کی
مِنۡ قَبۡلِ ہٰذَا
پہلے اس سے
فَاصۡبِرۡ
چنانچہ آپ صبر کریں
اِنَّ
بلاشبہ
الۡعَاقِبَۃَ
اچھا انجام
لِلۡمُتَّقِیۡنَ
متقیوں کے لیے ہے
Translated by

Juna Garhi

That is from the news of the unseen which We reveal to you, [O Muhammad]. You knew it not, neither you nor your people, before this. So be patient; indeed, the [best] outcome is for the righteous .

یہ خبریں غیب کی خبروں میں سے ہیں جن کی وحی ہم آپ کی طرف کرتے ہیں انہیں اس سے پہلے آپ جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم اس لئے کہ آپ صبر کرتے رہیئے ( یقین مانیئے ) کہ انجام کار پرہیزگاروں کے لئے ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم آپ کی طرف وحی کر رہے ہیں۔ اس سے پیشتر انھیں نہ آپ جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم۔ لہذا آپ صبر کیجئے کیونکہ انجام ( بخیر) پرہیزگاروں ہی کے حق میں ہوتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ غیب کی کچھ خبریں ہیں جن کو ہم آپ کی طرف وحی کررہے ہیں،اس سے پہلے نہ آپ انہیں جانتے تھے نہ ہی آپ کی قوم ،چنانچہ آپ صبر کریں،بلاشبہ اچھا انجام متقیوں کے لیے ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

These are some reports from the unseen (events) which We reveal to you. You did not know them before this, neither you nor your people. So, be patient. Surely, the end is in favor of the God-fearing.

یہ باتیں منجملہ غیب کی خبروں کے ہیں کہ ہم بھیجتے ہیں تیری طرف نہ تجھ کو ان کی خبر تھی اور نہ تیری قوم کو اس سے پہلے سو تو صبر کر البتہ انجام بھلا ہے ڈرنے والوں کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے محمد ! ) یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم وحی کر رہے ہیں آپ کی طرف اس سے پہلے نہ آپ ان کو جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم تو آپ صبر کیجئے یقیناً انجام کار بھلا ہوگا اہل تقویٰ ہی کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We reveal to you these accounts of matters that are beyond the reach of human perception. Neither you nor your people knew about them before this. Be, then, patient. Surely, the good end is for the God-fearing.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تمہاری طرف وحی کر رہے ہیں ۔ اس سے پہلے نہ تم ان کو جانتے تھے اور نہ تمہاری قوم ۔ پس صبر کرو ، انجام کار متقیوں ہی کے حق میں ہے ۔ 53 ؏ ٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) یہ غیب کی کچھ باتیں ہیں جو ہم تمہیں وحی کے ذریعے بتا رہے ہیں ۔ یہ باتیں نہ تم اس سے پہلے جانتے تھے ، نہ تمہاری قوم ۔ لہذا صبر سے کام لو اور آخری انجام متقیوں ہی کے حق میں ہوگا ۔ ( ٢٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) یہ غیب کی نہریں ہیں جن کو ہم (وحی کے ذریعہ سے) تجھ کو بھیجتے ہیں اس سے پہلے یعنے قرآن اترنے سے پہلے نہ تو ان کو جانتا تھ نہ تیری قوم والے تو کافروں کے ستانے پر صبر کئے رہ بیشک جو پرہیز گاروں میں انہی کا انجام اچھا ہوتا ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جن کو ہم آپ کی طرف وحی کرتے ہیں ان کو اس سے پہلے نہ آپ جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم۔ سو صبر کیجئے یقینا انجام پرہیزگاروں ہی کا بھلا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم وحی کے ذریعہ آپ تک پہنچا رہے ہیں۔ نہ تو اس سے پہلے آپ جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم جانتی تھی۔ صبر کیجیے بیشک بہترین انجام اہل تقویٰ کے لئے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ (حالات) منجملہ غیب کی خبروں کے ہیں جو ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں۔ اور اس سے پہلے نہ تم ہی ان کو جانتے تھے اور نہ تمہاری قوم (ہی ان سے واقف تھی) تو صبر کرو کہ انجام پرہیزگاروں ہی کا (بھلا) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is of the stories of the unseen: We Reveal it unto thee: thou knewest it not, nor thy nation knew it ere this. So be thou patient; verily the happy end is for the God-fearing.

یہ (قصہ) اخبار غیب میں سے ہے ہم نے اسے وحی کے ذریعہ سے آپ تک پہنچا دیا اس کو اس (بتانے) سے قبل نہ آپ ہی جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم ۔ سو صبر کیجیے یقیناً نیک انجامی پرہیزگاروں ہی کیلئے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ ماجرا غیب کی باتوں میں سے ہے ، جو ہم تم کو وحی کے ذریعہ سے سنا رہے ہیں ۔ اس سے پہلے نہ تم ہی اس کو جانتے تھے اور نہ تمہاری قوم کے لوگ ہی ۔ تو ثابت قدم رہو ، انجام کار کی کامیابی خدا سے ڈرنے والوں ہی کا حصہ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ قصہ غیب کی خبروں میں سے ہے جنہیں ہم آپ ( ﷺ ) کی طرف وحی کے ذریعے پہنچارہے ہیں ۔ اس قصے کو اس سے پہلے نہ ہی آپ ( ﷺ ) جانتے تھے اور نہ ہی آپ ( ﷺ ) کی قوم ۔ پس آپ ( ﷺ ) صبر کیجئے بلاشبہ بہترین انجام پرہیزگاروں ہی کے لئے ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے نبی ! ) یہ حالات غیب کی خبروں کے ہیں جو ہم تمہاری طرف وحی کرتے ہیں اور اس سے پہلے نہ آپ ان کو جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم ہی ان سے واقف تھی تو صبر کیجیے کہ انجام پرہیزگاروں کا ہی بھلا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ (قصہ) غیب کی ان خبروں میں سے ہے جن کی ہم وحی کرتے ہیں آپ کی طرف (اے پیغمبر ! ورنہ) اس سے پہلے نہ تو آپ ان کو جانتے تھے اور نہ ہی آپ کی قوم، پس آپ صبر ہی سے کام لیتے رہیں کہ انجام کار (کامیابی) بہرحال پرہیزگاروں ہی کے لئے ہے،

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) یہ غیب کی خبریں ہیںجو ہم آپ کی طرف وحی کررہے ہیں اس سے قبل انہیں نہ آپ جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم لہٰذاآپ صبرکیجئے کیونکہ انجام ( بخیر ) متقین ہی کے حق میں ہوتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ غیب کی خبریں ہم تمہاری طرف وحی کرتے ہیں ( ف۱۰۵ ) انھیں نہ تم جانتے تھے نہ تمہاری قوم اس ( ف۱۰٦ ) سے پہلے ، تو صبر کرو ( ف۱۰۷ ) بیشک بھلا انجام پرہیزگاروں کا ( ف۱۰۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ ( بیان ان ) غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم آپ کی طرف وحی کرتے ہیں ، اس سے قبل نہ آپ انہیں جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم ، پس آپ صبر کریں ۔ بیشک بہتر انجام پرہیزگاروں ہی کے لئے ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) یہ ( قصہ ) ان غیب کی خبروں میں سے ہے جسے ہم وحی کے ذریعہ سے آپ تک پہنچا رہے ہیں اس سے پہلے نہ آپ کو ان کا ( تفصیلی ) علم تھا اور نہ آپ کی قوم کو ۔ آپ صبر کریں ۔ بے شک ( اچھا ) انجام پرہیزگاروں کے لئے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such are some of the stories of the unseen, which We have revealed unto thee: before this, neither thou nor thy people knew them. So persevere patiently: for the End is for those who are righteous.

Translated by

Muhammad Sarwar

That which We have revealed to you (Muhammad) is news of the unseen. This was not known to you and to your people. Have patience. The pious will triumph in the end.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

This is of the news of the Unseen which We reveal unto you; neither you nor your people knew it before this. So be patient. Surely, the (good) end is for those who have Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These are announcements relating to the unseen which We reveal to you, you did not know them-- (neither) you nor your people-- before this; therefore be patient; surely the end is for those who guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

This is of the tidings of the Unseen which We inspire in thee (Muhammad). Thou thyself knewest it not, nor did thy folk (know it) before this. Then have patience. Lo! the sequel is for those who ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये ग़ैब की ख़बरें हैं जिनको हम आपकी तरफ़ वह्य कर रहे हैं, इससे पहले न आप उनको जानते थे और न आपकी क़ौम, पस सब्र करें बेशक नेक अंजाम डरने वालों के लिए है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ قصہ (آپ کے اعتبار سے) منجملہ اخبار غیب کے ہے جس کو ہم وحی کے ذریعہ سے آپ کو پہنچاتے ہیں اس (قصہ) کو اس (ہمارے بتلانے) کے قبل نہ آپ جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم (1) سو صبر کیجیئے یقینا نیک انجامی متقیوں ہی کے لیے ہے۔ (49)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ غیب کی خبریں ہیں جنہیں ہم آپ کی طرف وحی کرتے ہیں۔ اس سے پہلے نہ آپ جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم پس صبر کرو یقیناً متقی لوگوں کا انجام بہتر ہے۔ “ (٤٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تمہاری طرف وحی کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے نہ تم ان کو جانتے تھے اور نہ تمہاری قوم۔ پس صبر کرو ، انجام کار متقیوں ہی کے حق میں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ قصہ غیب کی خبروں سے ہے ہم آپ کی طرف وحی بھیجتے ہیں۔ اس سے پہلے آپ ان کو نہیں جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم مانتی تھی۔ سو آپ صبر کیجئے۔ بلاشبہ انجام کار متقیوں ہی کیلئے ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ باتیں منجملہ غیب کی خبروں کے ہیں کہ ہم بھیجتے ہیں تیری طرف نہ تجھ کو ان کی خبر تھی اور نہ تیری قوم کو اس سے پہلے سو تو صبر کر البتہ انجام بھلا ہے ڈرنے والوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر یہ واقعات غیب کی خبروں میں سے بعض خبریں ہیں جن کو ہم آپ کی جانب وحی کے ذریعہ سے پہونچاتے ہیں ان واقعات کو ہمارے بتانے سے پہلے نہ تو آپ ہی جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم ان سے واقف تھی سو آپ صبر کیجئے اور یقین جانئے کہ پرہیز گاروں کا ہی انجام بہتر ہے