Surat Hood

Surah: 11

Verse: 5

سورة هود

اَلَاۤ اِنَّہُمۡ یَثۡنُوۡنَ صُدُوۡرَہُمۡ لِیَسۡتَخۡفُوۡا مِنۡہُ ؕ اَلَا حِیۡنَ یَسۡتَغۡشُوۡنَ ثِیَابَہُمۡ ۙ یَعۡلَمُ مَا یُسِرُّوۡنَ وَ مَا یُعۡلِنُوۡنَ ۚ اِنَّہٗ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۵﴾

Unquestionably, they the disbelievers turn away their breasts to hide themselves from Him. Unquestionably, [even] when they cover themselves in their clothing, Allah knows what they conceal and what they declare. Indeed, He is Knowing of that within the breasts.

یاد رکھو وہ لوگ اپنے سینوں کو دوہرا کئے دیتے ہیں تاکہ اپنی باتیں ( اللہ ) سے چھپا سکیں ۔ یاد رکھو کہ وہ لوگ جس وقت اپنے کپڑے لپیٹتے ہیں وہ اس وقت بھی سب جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں ۔ بالیقین وہ دلوں کے اندر کی باتیں جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَاۤ
خبردار
اِنَّہُمۡ
بیشک وہ
یَثۡنُوۡنَ
وہ دوہرے کرتے ہیں
صُدُوۡرَہُمۡ
سینے اپنے
لِیَسۡتَخۡفُوۡا
تاکہ وہ چھپ سکیں
مِنۡہُ
اس سے
اَلَا
خبردار
حِیۡنَ
جس وقت
یَسۡتَغۡشُوۡنَ
وہ ڈھانپتے ہیں
ثِیَابَہُمۡ
کپڑے اپنے
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَا
جو
یُسِرُّوۡنَ
وہ چھپاتے ہیں
وَمَا
اور جو
یُعۡلِنُوۡنَ
وہ ظاہر کرتے ہیں
اِنَّہٗ
بیشک وہ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
سینوں والے( بھید)
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَاۤ
سن لو!
اِنَّہُمۡ
بلاشبہ وہ
یَثۡنُوۡنَ
وہ موڑتے ہیں
صُدُوۡرَہُمۡ
اپنے سینوں کو
لِیَسۡتَخۡفُوۡا
تاکہ وہ چھپ جائیں
مِنۡہُ
اس سے
اَلَا
سن لو!
حِیۡنَ
جب
یَسۡتَغۡشُوۡنَ
وہ اچھی طرح اوڑھتے ہیں
ثِیَابَہُمۡ
اپنے کپڑوں کو
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَا
جو
یُسِرُّوۡنَ
وہ چھپاتے ہیں
وَمَا
اور جو
یُعۡلِنُوۡنَ
وہ ظاہر کرتے ہیں
اِنَّہٗ
بیشک وہ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
سینوں والی بات
Translated by

Juna Garhi

Unquestionably, they the disbelievers turn away their breasts to hide themselves from Him. Unquestionably, [even] when they cover themselves in their clothing, Allah knows what they conceal and what they declare. Indeed, He is Knowing of that within the breasts.

یاد رکھو وہ لوگ اپنے سینوں کو دوہرا کئے دیتے ہیں تاکہ اپنی باتیں ( اللہ ) سے چھپا سکیں ۔ یاد رکھو کہ وہ لوگ جس وقت اپنے کپڑے لپیٹتے ہیں وہ اس وقت بھی سب جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں ۔ بالیقین وہ دلوں کے اندر کی باتیں جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

دیکھو ! جب یہ لوگ اپنے سینوں کو موڑتے ہیں تاکہ اللہ سے چھپے رہیں اور جب یہ اپنے آپ کو کپڑوں سے ڈھانپتے ہیں (اس وقت اللہ) وہ سب کچھ جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ سینوں کے راز تک جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سن لو!وہ اپنے سینوں کو بلاشبہ موڑتے ہیں تاکہ وہ اس سے چھپ جائیں ،سن لو!جب وہ اپنے کپڑوں کو اچھی طرح اوڑھتے ہیں، وہ جانتاہے جووہ چھپاتے ہیں اورجووہ ظاہرکرتے ہیں،بے شک وہ سینوں والی بات کوخوب جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Beware, they bend their chests to hide from Him. Beware, when they make their clothes a cover, He knows what they hide and what they expose. Surely, He is All Aware of what lies in the hearts.

سنتا ہے وہ دوہرے کرتے ہیں اپنے سینے تاکہ چھپائیں اس سے، سنتا ہے جس وقت اوڑھتے ہیں اپنے کپڑے جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں، وہ تو جاننے والا ہے دلوں کی بات۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آگاہ ہوجاؤ یہ لوگ اپنے سینوں کو دہرا کرتے ہیں تاکہ اللہ سے چھپ جائیں آگاہ ہوجاؤ کہ جب وہ اپنے اوپر اپنے کپڑے لپیٹتے ہیں تب بھی اللہ جانتا ہے جو کچھ وہ چھپا رہے ہوتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کر رہے ہوتے ہیں۔ وہ تو اس کو بھی جانتا ہے جو کچھ سینوں کے اندر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Lo! They fold up their breasts that they may conceal themselves from Him. Surely when they cover themselves up with their garments Allah knows well what they cover and what they reveal. Indeed He even knows the secrets hidden in the breasts.

دیکھو ! یہ لوگ اپنے سینوں کو موڑتے ہیں تاکہ اس سے چھپ جائیں ۔ 5 خبردار ! جب کہ کپڑوں سے اپنے آپ کو ڈھانپتے ہیں ، اللہ ان کے چھپے کو بھی جانتا ہے اور کھلے کو بھی ، وہ تو ان بھیدوں سے بھی واقف ہے جو سینوں میں ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

دیکھو یہ ( کافر ) لوگ اپنے سینوں کو اس سے چھپنے کے لیے دہرا کرلیتے ہیں ۔ یاد رکھو جب یہ اپنے اوپر کپڑے لپیٹتے ہیں ، اللہ ان کی وہ باتیں بھی جانتا ہے جو یہ چھپاتے ہیں ، اور وہ بھی جو یہ علی الاعلان کرتے ہیں ، ( ٤ ) یقینا اللہ سینوں میں چھپی ہوئی باتوں کا ( بھی ) پورا پورا علم رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) سن رکھ یہ کافر اپنے سینوں کا حال چھپانے کے لئے اپنے سنیے موڑ لیتے ہیں 2 سن لے یہ جس وقت اپنے کپڑے اوڑھ لیتے ہیں اور اپنا سارا بدن چھپالیتے ہیں 13) اس وقت بھی جو کام یہ چھپا کر کرتے ہیں یا کھلم کھلا اللہ اس کو جانتا ہے وہ تو دلوں تک کے بھید جانتا ہے 14

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

دیکھیں ! یہ لوگ اپنے سینوں کو لپیٹے ہوئے ہیں تاکہ (اندر کی باتیں) اس (اللہ) سے چھپالیں یاد رکھو ! جب یہ اپنے کپڑے لپیٹتے ہیں تو وہ (یعنی اللہ اس حالت میں بھی) جانتے ہیں۔ جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں۔ بیشک وہ تو دلوں کی باتوں کی خبر رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سنو ! کہ بیشک یہ لوگ اپنے سینوں کو دوہرا کرتے ہیں تاکہ وہ اس سے چھپ سکیں ۔ سنوچ جس وقت یہ لوگ اپنے کپڑے سمیٹتے ہیں وہ جانتا ہے جو کچھ یہ چپکے چپکے اور اعلانیہ باتیں کرتے ہیں۔ بیشک وہ تو دلوں کے اندر کی بات کو جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دیکھو یہ اپنے سینوں کو دوھرا کرتے ہیں تاکہ خدا سے پردہ کریں۔ سن رکھو جس وقت یہ کپڑوں میں لپٹ کر پڑتے ہیں (تب بھی) وہ ان کی چھپی اور کھلی باتوں کو جانتا ہے۔ وہ تو دلوں تک کی باتوں سے آگاہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Lo! they fold their breasts that they may hide from Him. Lo! when they cover themselves with their garments, He knoweth that which they conceal and that which they make known. Verily He is the Knower of the secrets of the breasts.

سنو سنو ! وہ لوگ اپنے سینوں کو دہرا کئے دیتے ہیں تاکہ (اپنی باتیں) اللہ سے چھپا سکیں سنو سنو ! وہ لوگ جس وقت اپنے کپڑے لپیٹتے ہیں (اس وقت بھی) وہ جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں بیشک وہ (ان کے) دلوں کے اندر (کی باتوں) سے خوب واقف ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ذرا دیکھو! یہ اپنے سینے موڑتے ہیں کہ اس سے چھپ جائیں ۔ آگاہ ہو! ( یہ اس وقت بھی اس کی نظر میں ہوتے ہیں ) جب اپنے اوپر کپڑے لپیٹتے ہیں ۔ وہ جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں ۔ وہ تو سینوں کے بھیدوں سے بھی اچھی طرح باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

سنو سنو! وہ لوگ اپنے سینوں کو دھراکئے رہتے ہیں تا کہ وہ اس سے چھپالیں یاد رکھو جس وقت وہ اپنے کپڑے اوڑھ لیتے ہیں ( اس وقت بھی ) اللہ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں جو کچھ وہ چپکے چپکے کرتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر میں کرتے ہیں بلا شبہ وہ سینوں کے رازوں سے بھی خوب خوب واقف ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دیکھو ! یہ اپنے سینوں کو دہرا کرتے ہیں تاکہ اللہ سے چھپائیں سن رکھو ! جس وقت یہ کپڑوں میں لپٹ کر پڑتے ہیں تب بھی وہ ان کی کھلی اور چھپی باتوں کو جانتا ہے۔ وہ تو دلوں تک کی باتوں کو جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

دیکھو ! (حق اور داعی حق کی عداوت میں کس طرح) پھیرتے ہیں یہ لوگ اپنے سینوں کو، تاکہ یہ چھپ سکیں اس سے، آگاہ رہو کہ (یہ سراسر ان کی حماقت اور بھول ہے ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ) جب یہ لوگ لپیٹے ہوئے ہوتے ہیں (اپنے اوپر) اپنے کپڑے، اللہ ایک برابر جانتا ہے وہ سب کچھ جو کہ یہ لوگ چھپاتے ہیں، اور جس کو یہ ظاہر کرتے ہیں، بیشک وہ پوری طرح جانتا ہے سینوں کے بھیدوں کو

Translated by

Noor ul Amin

دیکھوجب یہ اپنے سینوں کو موڑتے ہیں تاکہ اللہ سے چھپے رہیں اور جب خود کو کپڑوں سے ڈھانپتے ہیں ( اللہ سب ) جانتا ہےجو وہ چھپاتے اور ظاہرکرتے ہیں کیونکہ وہ سینوں کے راز تک جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سنو وہ اپنے سینے دوہرے کرتے ( منہ چھپاتے ) ہیں کہ اللہ سے پردہ کریں ( ف۱۰ ) سنو جس وقت وہ اپنے کپڑوں سے سارا بدن ڈھانپ لیتے ہیں اس وقت بھی اللہ ان کا چھپا اور ظاہر سب کچھ جانتا ہے بیشک وہ دلوں کی بات جاننے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جان لو! بیشک وہ ( کفار ) اپنے سینوں کو دُہرا کر لیتے ہیں تاکہ وہ اس ( خدا ) سے ( اپنے دلوں کا حال ) چھپا سکیں ، خبردار! جس وقت وہ اپنے کپڑے ( جسموں پر ) اوڑھ لیتے ہیں ( تو اس وقت بھی ) وہ ان سب باتوں کو جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ آشکار کرتے ہیں ، بیشک وہ سینوں کی ( پوشیدہ ) باتوں کو خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

آگاہ ہو جاؤ یہ ( منافق ) لوگ اپنے سینوں کو دوہرا کر رہے ہیں تاکہ اس ( اللہ یا رسول ) سے چھپ جائیں مگر یاد رکھو جب یہ لوگ اپنے ( سارے ) کپڑے اپنے اوپر اوڑھ لیتے ہیں تو ( تب بھی ) وہ ( اللہ ) وہ بھی جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور وہ بھی جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں ( کیونکہ ) بے شک وہ تو ان رازوں سے بھی خوف واقف ہے جو سینوں کے اندر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! they fold up their hearts, that they may lie hid from Him! Ah even when they cover themselves with their garments, He knoweth what they conceal, and what they reveal: for He knoweth well the (inmost secrets) of the hearts.

Translated by

Muhammad Sarwar

(The unbelievers) cover their breasts to try to hide their disbelief from God. But He knows very well whatever they conceal or reveal even when they cover themselves with their garments. God certainly knows the inner-most (secrets) of the hearts.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

No doubt! They did fold up their breasts, that they may hide from Him. Surely, even when they cover themselves with their garments, He knows what they conceal and what they reveal. Verily, He is the All-Knower of the (innermost secrets) of the breasts.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Now surely they fold up their breasts that they may conceal (their enmity) from Him; now surely, when they use their garments as a covering, He knows what they conceal and what they make public; surely He knows what is in the breasts.

Translated by

William Pickthall

Lo! now they fold up their breasts that they may hide (their thoughts) from Him. At the very moment when they cover themselves with their clothing, Allah knoweth that which they keep hidden and that which they proclaim. Lo! He is Aware of what is in the breasts (of men).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

देखो ये लोग अपने सीनों को लपेटते हैं ताकि उससे छुप जाएं, ख़बरदार! जब वे कपड़ों से अपने आपको ढाँपते हैं, अल्लाह जानता है जो कुछ वे छुपाते हैं और जो वे ज़ाहिर करते हैं, वह दिलों की बात तक जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یاد رکھو وہ لوگ دہرا کیے دیتے ہیں اپنے سینوں کو ( اور اوپر سے کپڑا لپیٹ دیتے ہیں) تاکہ اپنی باتیں اس (خدا) سے چھپا سکیں (5) یاد رکھو کہ وہ لوگ جس وقت دہرے ہو کر اپنے کپڑے (اپنے اوپر) لپیٹتے ہیں وہ اس وقت بھی سب جانتا ہے جو کچھ چپکے چپکے باتیں کرتے ہیں اور جو کچھ وہ باتیں ظاہر کرتے ہیں (کیوں کہ) بالیقین وہ (تو) دلوں کے اندر کی باتیں جانتا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” آگاہ رہو ! بیشک وہ اپنے سینوں کو اس لیے دہرے کرتے ہیں کہ اس سے چھپے رہیں، آگاہ رہو ! جب وہ اپنے کپڑے اچھی طرح اوڑھتے ہیں اللہ جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں۔ یقیناً سینوں کے رازوں کو خوب جاننے والا ہے۔ “ (٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دیکھو ، یہ لوگ اپنے سینوں کو موڑتے ہیں تاکہ اس سے چھپ جائیں۔ خبردار ، جب یہ کپڑوں سے اپنے آپ کو ڈھانپتے ہیں ، اللہ ان کے چھپے کو بھی جانتا ہے اور کھلے کو بھی ، وہ تو ان بھیدوں سے بھی واقف ہے جو سینوں میں ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

خبردار وہ اپنے سینوں کو موڑتے ہیں تاکہ وہ اس سے چھپا لیں خبردار جب وہ اپنے کپڑوں کو اوڑھ لیتے ہیں وہ اس وقت سب باتیں جانتا ہے جو پوشیدہ طور پر کرتے ہیں اور جو بظاہر کرتے ہیں بلاشبہ وہ سینوں کے اندر کی چیزوں کو جانتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سنتا ہے وہ دوہرے کرتے ہیں اپنے سینے تاکہ چھپائیں اس سے سنتا ہے جس وقت اوڑھتے ہیں اپنے کپڑے جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں وہ تو جاننے والا ہے دلوں کی بات

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آگاہ رہو وہ لوگ اپنے سینوں کو جھکا کر دوہرا کرلیتے ہیں تاکہ اپنی باتوں کو خدا سے چھپا سکیں سن لو جب یہ لوگ اپنے کپڑے اپنے اوپر اوڑھا کرتے ہیں وہ اس وقت بھی ان سب باتوں کو جانتا ہے جو چھپا کر کرتے ہیں اور جو یہ علانیہ کرتے ہیں بالیقین وہ سینوں کی پوشیدہ باتوں سے خوب واقف ہے