Surat Hood

Surah: 11

Verse: 59

سورة هود

وَ تِلۡکَ عَادٌ ۟ ۙ جَحَدُوۡا بِاٰیٰتِ رَبِّہِمۡ وَ عَصَوۡا رُسُلَہٗ وَ اتَّبَعُوۡۤا اَمۡرَ کُلِّ جَبَّارٍ عَنِیۡدٍ ﴿۵۹﴾

And that was 'Aad, who rejected the signs of their Lord and disobeyed His messengers and followed the order of every obstinate tyrant.

یہ تھی قوم عاد ، جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر ایک سرکش نافرمان کے حکم کی تابعداری کی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَتِلۡکَ
اور یہ تھے
عَادٌ
عاد
جَحَدُوۡا
انہوں نے انکار کیا
بِاٰیٰتِ
آیات کا
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
وَعَصَوۡا
اور انہوں نے نا فرمانی کی
رُسُلَہٗ
اس کے رسولوں کی
وَاتَّبَعُوۡۤا
اور انہوں نے پیروی کی
اَمۡرَ
حکم کی
کُلِّ
ہر
جَبَّارٍ
سرکش
عَنِیۡدٍ
ضدی کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَتِلۡکَ
اور یہ تھے
عَادٌ
عاد
جَحَدُوۡا
جنہوں نے انکار کیا
بِاٰیٰتِ
آیات کا
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
وَعَصَوۡا
اور انہوں نے نافرمانی کی
رُسُلَہٗ
اس کے رسولوں کی
وَاتَّبَعُوۡۤا
اور انہوں نے پیروی کی
اَمۡرَ
حکم کی
کُلِّ جَبَّارٍ
ہر زبردست جابر
عَنِیۡدٍ
سخت عناد رکھنے والے کی
Translated by

Juna Garhi

And that was 'Aad, who rejected the signs of their Lord and disobeyed His messengers and followed the order of every obstinate tyrant.

یہ تھی قوم عاد ، جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر ایک سرکش نافرمان کے حکم کی تابعداری کی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ قوم عاد (کی اجڑی ہوئی بستیاں) ہیں ان لوگوں نے اپنے پروردگار کی آیات کا انکار کیا اور اللہ کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر جابرسرکش کے طریقہ کی پیروی کرتے رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یہ تھے عاد!جنہوں نے اپنے رب کی آیات کا انکار کیا اوراس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہرزبردست جابرسخت عنادرکھنے والے کے حکم کی پیروی کی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That was the tribe of ` Ad who rejected the signs of their Lord, disobeyed their Messengers and followed the dic¬tates of every obstinate tyrant!

اور یہ تھے عاد کہ منکر ہوئے اپنے رب کی باتوں سے اور نہ مانا اس کے رسولوں کو اور مانا حکم ان کا جو سرکش تھے مخالف،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ تھی قوم عاد جنہوں نے انکار کیا اپنے رب کی آیات کا اور نافرمانی کی اس کے رسولوں کی اور انہوں نے پیروی کی ہر سرکش و دشمنِ حق کے حکم کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Such were 'Ad. They repudiated the signs of their Lord, disobeyed His Messengers, and followed the bidding of every tyrannical enemy of the truth.

یہ ہیں عاد ، اپنے رب کی آیات سے انہوں نے انکار کیا ، اس کے رسولوں کی بات نہ مانی ، 65 اور ہر جبّار دشمنِ حق کی پیروی کرتے رہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ تھے عاد کے لوگ جنہوں نے اپنے پروردگار کی نشانیوں کا انکار کیا ، اور اس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی ، اور ہر ایسے شخص کا حکم مانا جو پرلے درجے کا جابر اور حق کا پکا دشمن تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ عاد کے لوگ تھے جنہوں نے اپنے مالک کی تو آیتوں کا انکار کیا اور اس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی 7 اور ہر ایک ظالم سرکش کا کہا مان لیا 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ (قوم) عاد تھی جنہوں نے (جان بوجھ کر) اپنے پروردگار کی نشانیوں کا انکار کیا اور اس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی اور ایسے لوگوں کے کہنے پر چلتے رہے جو جابر (ظالم اور) ضدی تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ تھی قوم عاد جنہوں نے اپنے رب کی آیات کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ان تمام لوگوں کے سکھائے پر چلتے رہے جو ضدی اور ہٹ دھرم تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ (وہی) عاد ہیں جنہوں نے خدا کی نشانیوں سے انکار کیا اور اس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی اور ہر متکبر وسرکش کا کہا مانا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And such were 'Aad. They gainsaid the signs of their Lord, and disobeyed His apostles, and followed the bidding of any tyrant froward.

اور یہ قوم عاد تھی انہوں نے اپنے پروردگار کی نشانیوں سے انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور یہ ظالموں سرکشوں کے حکم کی پیروی کرتے رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ قومِ عاد ہے ۔ انہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر جبار وسرکش کی بات کے پیچھے لگے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ قوم عاد تھی جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور تمام ظالم ضدی لوگوں کے کہنے پر چلتے رہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ وہی عاد ہیں جنہوں نے اپنے رب کی نشانیوں سے انکار کیا اور اس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی اور ہر سرکش اور مغرور کا کہا مانا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ عاد ہیں جنہوں نے کفر کیا اپنے رب کے ساتھ، اور انہوں نے نافرمانی کی اس کے رسولوں کی اور پیچھے لگے رہے وہ ہر بڑے ظالم ہٹ دھرم کے،

Translated by

Noor ul Amin

اور یہ قوم عا دکے لوگ تھے وہ اپنے رب کی آیات کے منکرتھے اور اس کے رسول کی نافرمانی کی اور ہرسرکش ونافرمان طریقہ کی پیروی کرتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ عاد ہیں ( ف۱۳۰ ) کہ اپنے رب کی آیتوں سے منکر ہوئے اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر بڑے سرکش ہٹ دھرم کے کہنے پر چلے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ ( قومِ ) عاد ہے جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اپنے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر جابر ( و متکبر ) دشمنِ حق کے حکم کی پیروی کی

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ ہے قومِ عاد جس نے جان بوجھ کر اپنے پروردگار کی آیتوں ( نشانیوں ) کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر سرکش اور دشمن ( حق ) کی اطاعت کی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such were the 'Ad People: they rejected the Signs of their Lord and Cherisher; disobeyed His messengers; And followed the command of every powerful, obstinate transgressor.

Translated by

Muhammad Sarwar

It was the tribe of `Ad who denied the miracles of their Lord, disobeyed His Messenger and followed the orders of every transgressing tyrant.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Such were [the people of] `Ad. They rejected the Ayat of their Lord and disobeyed His Messengers, and followed the command of every proud, obstinate (oppressor of the truth from their leaders).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And this was Ad; they denied the communications of their Lord, and disobeyed His apostles and followed the bidding of every insolent opposer (of truth).

Translated by

William Pickthall

And such were A'ad. They denied the revelations of their Lord and flouted His messengers and followed the command of every froward potentate.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ये आद थे कि उन्होंने अपने रब की निशानियों का इनकार किया और उसके रसूलों को न माना और सरकश और मुख़ालिफ़ की बात की इत्तिबा की।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ (جن کا ذکر ہوا) قوم عاد تھی جنھوں نے اپنے رب کی آیات کا انکار کیا (6) اور اس کے روسولوں کا کہنا نہ مانا اور تمام تر ایسے لوگوں کے کہنے پر چلتے رہے جو ظالم ( اور) ضدی تھے۔ (1) (59)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور یہ عاد تھے جنہوں نے اپنے رب کی نشانیوں کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر جابر، سخت عناد والے کے حکم کی پیروی کی۔ “ (٥٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ ہیں عاد ، اپنے رب کی آیات سے انہوں نے انکار کیا اور اس کے رسولوں کی بات انہوں نے نہ مانی اور ہر جبار دشمن حق کی پیروی کرتے رہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ تھے قوم عاد کے لوگ جنہوں نے اپنے رب کی آیات کا انکار کیا اور اس کے رسول کی نافرمانی کی اور ہر سرکش ضدی کی بات کا اتباع کیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ تھے عاد کے منکر ہوئے اپنے رب کی باتوں سے اور نہ مانا اس کے رسولوں کو اور مانا حکم ان کا جو سرکش تھے مخالف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ تھی قوم عاد جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور خدا کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر سرکش مخالف و معاند کے کہنے پر چلتے رہے