Surat Hood

Surah: 11

Verse: 6

سورة هود

وَ مَا مِنۡ دَآبَّۃٍ فِی الۡاَرۡضِ اِلَّا عَلَی اللّٰہِ رِزۡقُہَا وَ یَعۡلَمُ مُسۡتَقَرَّہَا وَ مُسۡتَوۡدَعَہَا ؕ کُلٌّ فِیۡ کِتٰبٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۶﴾

And there is no creature on earth but that upon Allah is its provision, and He knows its place of dwelling and place of storage. All is in a clear register.

زمین پر چلنے پھرنے والے جتنے جاندار ہیں سب کی روزیاں اللہ تعالٰی پر ہیں وہی ان کے رہنے سہنے کی جگہ کو جانتا ہے اور ان کے سونپے جانے کی جگہ کو بھی ، سب کچھ واضح کتاب میں موجود ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
مِنۡ دَآبَّۃٍ
کوئی جاندار
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اِلَّا
مگر
عَلَی اللّٰہِ
اللہ ہی پر ہے
رِزۡقُہَا
رزق اس کا
وَیَعۡلَمُ
اور وہ جانتا ہے
مُسۡتَقَرَّہَا
ٹھکانہ اس کا
وَمُسۡتَوۡدَعَہَا
اور سونپے جانے کی جگہ اس کی
کُلٌّ
سب کچھ
فِیۡ کِتٰبٍ مُّبِیۡنٍ
ایک واضح کتاب میں ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
مِنۡ دَآبَّۃٍ
کوئی چلنے والا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اِلَّا
مگر
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
رِزۡقُہَا
رزق اس کا
وَیَعۡلَمُ
اور وہ جانتا ہے
مُسۡتَقَرَّہَا
اس کے ٹھہرنے کی جگہ
وَمُسۡتَوۡدَعَہَا
اور اس کے سونپنے جانے کی جگہ
کُلٌّ
سب کچھ
فِیۡ کِتٰبٍ
ایک کتاب میں ہے
مُّبِیۡنٍ
واضح
Translated by

Juna Garhi

And there is no creature on earth but that upon Allah is its provision, and He knows its place of dwelling and place of storage. All is in a clear register.

زمین پر چلنے پھرنے والے جتنے جاندار ہیں سب کی روزیاں اللہ تعالٰی پر ہیں وہی ان کے رہنے سہنے کی جگہ کو جانتا ہے اور ان کے سونپے جانے کی جگہ کو بھی ، سب کچھ واضح کتاب میں موجود ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

زمین میں چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کا رزق اللہ کے ذمے نہ ہو۔ وہ اس کی قرار گاہ کو بھی جانتا ہے اور دفن ہونے کی جگہ کو بھی۔ یہ سب کچھ واضح کتاب (لوح محفوظ) میں لکھا ہوا موجود ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

زمین میں چلنے والاکوئی جان دارنہیں مگراس کارزق اﷲ تعالیٰ کے ذمے ہے اور وہ اس کے ٹھہرنے کی جگہ کوبھی جانتاہے اوراس کے سونپے جانے کی جگہ کو بھی، سب کچھ ایک واضح کتاب میں ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And there is no creature on earth whose sustenance is not on Allah. And He knows its permanent and its tem¬porary place. Everything is in a clear book.

اور کوئی نہیں چلنے والا زمین پر مگر اللہ پر ہے اس کی روزی اور جانتا ہے جہاں وہ ٹھہرتا ہے اور جہاں سونپا جاتا ہے، سب کچھ موجود ہے کھلی کتاب میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں ہے کوئی بھی چلنے پھرنے والا (جاندار) زمین پر مگر اس کا رزق اللہ کے ذمہ ہے اور وہ جانتا ہے اس کے مستقل ٹھکانے کو بھی اور اس کے عارضی طور پر سونپے جانے کی جگہ کو بھی یہ سب کچھ ایک روشن کتاب میں (در ج) ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is not a single moving creature on the earth but Allah is responsible for providing its sustenance. He knows where it dwells and where it will permanently rest. All this is recorded in a clear Book.

زمین میں چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اللہ کے ذمّے نہ ہو اور جس کے متعلق وہ نہ جانتا ہو کہ کہاں وہ رہتا ہے اور کہاں وہ سونپا جاتا ہے ، 6 سب کچھ ایک صاف دفتر میں درج ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اللہ نے اپنے ذمے نہ لے رکھا ہو وہ اس کے مستقل ٹھکانے کو بھی جانتا ہے ، اور عارضی ٹھکانے کو بھی ۔ ہر بات ایک واضح کتاب میں درج ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور زمین پر جو جانور چلتا پھرتا ہے اس کی روزی اللہ پر ہے 1 اور وہی جانتا ہے کہ کہاں رہے گا اور کہاں مرے گا 2 سب کھلی کتاب لوح محفوظ میں موجود ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور زمین پر جو بھی کوئی چلنے پھرنے والا ہے اس کا رزق اللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہر ایک کی زیادہ رہنے اور کم رہنے کی جگہ کو جانتے ہیں سب کچھ کتاب روشن میں (لکھا ہوا) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کے رزق کی ذمہ داری اللہ کے اوپر نہ ہو۔ وہ ہر شخص کے رہنے اور سپرد کئے جانے کی جگہ سے واقف ہے سب کچھ ایک کھلی ہوئی کتاب میں موجود ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور زمین پر کوئی چلنے پھرنے والا نہیں مگر اس کا رزق خدا کے ذمے ہے وہ جہاں رہتا ہے، اسے بھی جانتا ہے اور جہاں سونپا جاتا ہے اسے بھی۔ یہ سب کچھ کتاب روشن میں (لکھا ہوا) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And there is not a moving creature on the earth but upon Allah is the sustenance thereof, and He knoweth its habitation and its resting-place: everything is in a Book luminous.

اور کوئی جاندار زمین پر ایسا نہیں کہ اللہ کے ذمہ اس کا رزق نہ ہو ۔ اور وہ ہر ایک کے زیادہ رہنے کی جگہ اور کم رہنے کی جگہ کو جانتا ہے ہر چیز کتاب میں درج ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور زمین کے ہر جاندار کا رزق اللہ ہی کے ذمہ ہے اور وہ جانتا ہے اس کے مستقر اور مدفن کو ۔ ہر چیز ایک واضح رجسٹر میں درج ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور زمین میں جتنے بھی جاندار چلنے ( بسنے ) والے ہیں ان کی روزی کا ذمہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی پر ہے اور وہ ان کے زیادہ عرصہ رہنے کی اور تھوڑی مدت رہنے کی جگہوں کو جانتے ہیں سب کچھ کھلی کتاب ( لوح محفوظ ) میں لکھا ہوا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور زمین پر کوئی چلنے پھرنے والا نہیں مگر اس کا رزق اللہ کے ذمے ہے۔ وہ اس کے ٹھہرنے کی جگہ کو بھی جانتا ہے اور اس کے لوٹنے (دفن ہونے) کی جگہ کو بھی، یہ سب کچھ کتاب روشن میں لکھا ہوا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی روزی اللہ کے ذمے نہ ہو، اور وہ جانتا ہے اس کی جائے سکونت کو بھی، اور جائے سپردگی کو بھی، یہ سب کچھ (موجود و مسطور) ہے ایک کھلی کتاب میں،

Translated by

Noor ul Amin

زمین میں چلنے والا کوئی جانور ایسا نہیں جس کا رزق اللہ کے ذمہ نہیں اور وہ ہر ایک کے دنیاوی ( عارضی ) اور اُخروی ( دائمی ) ٹھکانوں کو جانتا ہے ، یہ سب کچھ واضح کتاب میں لکھا ہوا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور زمین پر چلنے والا کوئی ( ف۱۱ ) ایسا نہیں جس کا رزق اللہ کے ذمہٴ کرم پر نہ ہو ( ف۱۲ ) اور جانتا ہے کہ کہاں ٹھہرے گا ( ف۱۳ ) اور کہاں سپرد ہوگا ( ف۱٤ ) سب کچھ ایک صاف بیان کرنے والی کتاب ( ف۱۵ ) میں ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور زمین میں کوئی چلنے پھرنے والا ( جاندار ) نہیں ہے مگر ( یہ کہ ) اس کا رزق اﷲ ( کے ذمۂ کرم ) پر ہے اور وہ اس کے ٹھہرنے کی جگہ کو اور اس کے امانت رکھے جانے کی جگہ کو ( بھی ) جانتا ہے ، ہر بات کتابِ روشن ( لوحِ محفوظ ) میں ( درج ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور زمین میں کوئی چلنے پھرنے والا جانور نہیں ہے مگر یہ کہ اس کا رزق خدا کے ذمے ہے اور وہ جانتا ہے کہ اس کا مستقل ٹھکانہ کہاں ہے اور اس کے سونپے جانے ( کم رہنے ) کی جگہ کہاں ہے؟ سب کچھ ایک واضح کتاب میں محفوظ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There is no moving creature on earth but its sustenance dependeth on Allah: He knoweth the time and place of its definite abode and its temporary deposit: All is in a clear Record.

Translated by

Muhammad Sarwar

There is no living creature on earth that does not receive sustenance from God. He knows its dwelling and resting place. Everything is recorded in the glorious Book.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And no moving creature is there on earth but its provision is due from Allah. And He knows its dwelling place and its deposit. All is in a Clear Book.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there is no animal in the earth but on Allah is the sustenance of it, and He knows its resting place and its depository all (things) are in a manifest book.

Translated by

William Pickthall

And there is not a beast in the earth but the sustenance thereof dependeth on Allah. He knoweth its habitation and its repository. All is in a clear Record.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ज़मीन पर कोई चलने वाला ऐसा नहीं जिसकी रोज़ी अल्लाह के ज़िम्मे न हो, और वह जानता है जहाँ कोई ठहरता है और जहाँ वह सौंपा जाता है, सब कुछ एक खुली किताब में मौजूद है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کوئی ( رزق کھانے والا) جاندار روئے زمین پر چلنے والا ایسا نہیں کہ اسکی روزی اللہ کے ذمہ نہ ہو اور وہ ہر ایک کی زیادہ رہنے کی جگہ کو اور چند روز رہنے کی جگہ کو جانتا ہے سب چیزیں کتاب مبین (یعنی لوح محفوظ) میں (منضبط اور مندرج ہیں۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور زمین میں کوئی چلنے والا جاندار نہیں مگر اس کا رزق اللہ ہی کے ذمہ ہے اور وہ اس کی قرار گاہ اور اس کے دفن کیے جانے کی جگہ کو جانتا ہے سب کچھ ایک کھلی کتاب میں درج ہے۔ “ (٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

زمین میں چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اللہ کے ذمے نہ ہو اور جس کے متعلق وہ نہ جانتا ہو کہ کہاں وہ رہتا ہے ، اور کہا وہ سونپا جاتا ہے ، سب کچھ ایک صٖا دفتر میں درج ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور زمین پر چلنے والا کوئی ایسا نہیں ہے جس کی روزی اللہ کے ذمہ نہ ہو اور وہ ہر ایک کے ٹھکانا کو جانتا ہے وہ ٹھکانہ زیادہ عرصہ رہنے کا ہو یا چند رہنے کا ہو سب کچھ کتاب مبین میں ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کوئی نہیں چلنے والا زمین پر مگر اللہ پر ہے اس کی روزی اور جانتا ہے جہاں وہ ٹھہرتا ہے اور جہاں سونپا جاتا ہے سب کچھ موجود ہے کھلی کتاب میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کوئی ذی روح روئے زمین پر چلنے پھرنے والا ایسا نہیں کہ اس کی روزی اللہ کے ذمہ نہ ہو اور وہی اس کے ٹھہرنے اور سپرد کئے جانے کی جگہ کو جانتا ہے ہر ایک چیز کتاب مبین یعنی لوح محفوظ میں لکھی ہوئی ہے