Surat Hood

Surah: 11

Verse: 60

سورة هود

وَ اُتۡبِعُوۡا فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا لَعۡنَۃً وَّ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ عَادًا کَفَرُوۡا رَبَّہُمۡ ؕ اَلَا بُعۡدًا لِّعَادٍ قَوۡمِ ہُوۡدٍ ﴿٪۶۰﴾  5

And they were [therefore] followed in this world with a curse and [as well] on the Day of Resurrection. Unquestionably, 'Aad denied their Lord; then away with 'Aad, the people of Hud.

دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی ، دیکھ لو قوم عاد نے اپنے رب سے کفر کیا ہود کی قوم عاد پر دوری ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاُتۡبِعُوۡا
اور ان کے پیچھے لگا دی گئی
فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا
اس دنیا میں
لَعۡنَۃً
لعنت
وَّیَوۡمَ
اور دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے (بھی)
اَلَاۤ
خبردار
اِنَّ
بےشک
عَادًا
عاد نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
رَبَّہُمۡ
اپنے رب کا
اَلَا
خبردار
بُعۡدًا
دوری ہے
لِّعَادٍ
عاد کے لیے
قَوۡمِ
جو قوم تھی
ہُوۡدٍ
ہود کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاُتۡبِعُوۡا
اور ان کے پیچھے لگا دی گئی
فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا
اس دنیا میں
لَعۡنَۃً
لعنت
وَّیَوۡمَ
اور دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
اَلَاۤ
سن لو
اِنَّ
یقیناً
عَادًا
عاد نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
رَبَّہُمۡ
اپنے رب کا
اَلَا
سن لو
بُعۡدًا
ہلاکت ہے
لِّعَادٍ
عاد کے لیے
قَوۡمِ ہُوۡدٍ
ہود کی قوم
Translated by

Juna Garhi

And they were [therefore] followed in this world with a curse and [as well] on the Day of Resurrection. Unquestionably, 'Aad denied their Lord; then away with 'Aad, the people of Hud.

دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی ، دیکھ لو قوم عاد نے اپنے رب سے کفر کیا ہود کی قوم عاد پر دوری ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آخر اس دنیا میں لعنت اس کے پیچھے لگی رہی اور قیامت کے دن بھی (لگی رہے گی) دیکھو ! قوم عاد نے اپنے پروردگار کا انکار کیا۔ دیکھو ! یہ عاد کے لوگ دھتکار دیئے گئے جو ہود کی قوم تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران کے پیچھے اس دنیا میں بھی لعنت لگا دی گئی اورقیامت کے دن بھی،سن لو!یقیناعادنے اپنے رب کاکفر کیا،سن لو!ہلاکت ہے عاد کے لیے،جوہودکی قوم تھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And a curse was made to pursue them in this world and on the Day of Doom. Lo! The people of ` Ad disbelieved their Lord. Lo! Curse be upon ` Ad, the people of Hud.

اور پیچھے سے آئی ان کو اس دنیا میں پھٹکار اور قیامت کے دن بھی سن لو عاد منکر ہوئے اپنے رب سے سن لو پھٹکار ہے عاد کو جو قوم تھی ہود کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان کے پیچھے لگا دی گئی لعنت اس دنیا میں بھی اور قیامت کے دن (کے لیے ) بھی آگاہ ہوجاؤ قوم عاد نے اپنے رب کا کفر کیا تھا۔ سن لو پھٹکار ہے عاد پر جو قوم ہود ( علیہ السلام) تھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They were pursued by a curse in this world, and so will they be on the Day of Judgement. Lo! 'Ad disbelieved in the Lord. Lo! ruined are 'Ad, the people of Hud.

آخرِکار اس دنیا میں بھی ان پر پھِٹکار پڑی اور قیامت کے روز بھی ۔ سنو! عاد نے اپنے رب سے کفر کیا ، سنو! دور پھینک دیے گئے عاد ، ہود کی قوم کے لوگ ۔ ؏ ۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ) اس دنیا میں بھی پھٹکار ان کے پیچھے لگا دی گئی ، اور قیامت کے دن بھی ۔ یاد رکھو کہ قوم عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کا معاملہ کیا تھا ۔ یا درکھو کہ بربادی عاد ہی کی ہوئی ، جو ہود کی قوم تھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس دنیا میں پھٹکار ان کے پیچھے لگ گئی (ہر پیغمبر ان پر لعنت کرتا رہا) اور قیامت کے دن بھی (سب کے سامنے خدا کی پھٹکار ان پر پڑیگی) سن لو عاد نے اپنے مالک کو نہ ملتا یا اس کی ناشکری کی سن لو عاد جو ہود کی قوم والے تھے خدا کے دربار سے) 9 دھتکارے گئے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس دنیا میں بھی لعنت ان کے ساتھ رہی اور قیامت کے دن بھی (رہے گی) دیکھو ! بیشک عاد نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔ خوب سن لو ! رحمت سے دوری ہوئی عاد کو جو ھود (علیہ السلام) کی قوم تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس دنیا میں اور قیامت کے دن تک لعنت ان کے پیچھے لگا دی گئی ہے۔ سنو ! قوم عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا۔ خوب سن لو کہ قوم عاد کو رحمت سے دوری ہوئی جو کہ ھود کی قوم تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو اس دنیا میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگی رہے گی اور قیامت کے دن بھی (لگی رہے گی) دیکھو عاد نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔ (اور) سن رکھو ہود کی قوم عاد پر پھٹکار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they were followed in this world by a curse, and so will they be on the Judgment Day. Lo! verily 'Aad disbelieved in thy Lord. Lo! away with 'Aad, the people of Hud.

اور اس دنیا میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگ گئی اور قیامت کے دن بھی (لگی رہے گی) خوب سن لو کہ قوم عاد نے اپنے پروردگار سے کفر کیا خوب سن لو کہ ہود (علیہ السلام) کی قوم عاد کو دوری (نصیب) ہوئی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگادی گئی اور قیامت کے روز بھی ۔ سن لو کہ عاد نے اپنے رب کا انکار کیا! سن لو کہ ہلاکی ہو ہود کی قوم ، عاد کیلئے!

Translated by

Mufti Naeem

اور اس دنیا میں بھی لعنت ان کے ساتھ لگی رہی اور قیامت کے دن ( بھی لگی رہے گی ) غور سے سن لو!بلاشبہ قوم عاد نے اپنے رب کا انکار کیا ۔ غور سے سن لو! رحمت سے دور ہوگئی قومِ عاد جو ( حضرت ) ہود ( علیہ السلام ) کی قوم تھی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اس دنیا میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگی رہی اور قیامت کے دن بھی لگی رہے گی، (دیکھو) قوم عاد نے اپنے رب سے کفر کیا اور سن لو ھود کی قوم عاد پر پھٹکار ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ) ان کے پیچھے لگا دی گئی لعنت اس دنیا میں بھی، اور قیامت کے روز بھی سن لو ! عاد نے کفر کیا اپنے رب کے ساتھ، پھر سن لو ! کہ عاد کو جو کہ ہود کی قوم تھی بہت دور پھینک دیا گیا اللہ تعالیٰ کی رحمت سے

Translated by

Noor ul Amin

آخراس دنیا میں بھی لعنت ان کے پیچھے رہی ( یعنی ان کے بعد آنے والے انبیاء نے ان پر لعنت بھیجی ) اور قیامت کے دن بھی ( رہے گی ) دیکھو!بلاشبہ قوم عادنے اپنے رب کا انکار کیا دیکھوقوم عادکے لوگ دھتکارے گئےجو ہودکی قوم تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان کے پیچھے لگی اس دنیا میں لعنت اور قیامت کے دن ، سن لو! بیشک عاد اپنے رب سے منکر ہوئے ، ارے دور ہوں عاد ہود کی قوم ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس دنیا میں ( بھی ) ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن ( بھی لگے گی ) ۔ یاد رکھو کہ ( قومِ ) عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا تھا ۔ خبردار! ہود ( علیہ السلام ) کی قومِ عاد کے لئے ( رحمت سے ) دوری ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اس کی پاداش میں ) اس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور آخرت میں بھی آگاہ ہو جاؤ کہ قومِ عاد نے اپنے پروردگار کا انکار کیا ۔ سو ہلاکت و بربادی ہے ہود کی قومِ عاد کے لئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they were pursued by a Curse in this life,- and on the Day of Judgment. Ah! Behold! for the 'Ad rejected their Lord and Cherisher! Ah! Behold! removed (from sight) were 'Ad the people of Hud!

Translated by

Muhammad Sarwar

They were condemned in this life and will be condemned in the life hereafter. The tribe of Ad had certainly rejected their Lord. God kept the tribe of Ad, the people of Hud, away from His mercy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they were pursued by a curse in this world and (so they will be) on the Day of Resurrection. No doubt! Verily, `Ad disbelieved in their Lord. So away with `Ad, the people of Hud.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they were overtaken by curse in this world and on the resurrection day; now surely Ad disbelieved in their Lord; now surely, away with Ad, the people of Hud.

Translated by

William Pickthall

And a curse was made to follow them in the world and on the Day of Resurrection. Lo! A'ad disbelieved in their Lord. A far removal for A'ad, the folk of Hud!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनके पीछे लानत लगा दी गई इस दुनिया में और क़यामत के दिन, सुन लो! आद ने अपने रब का इनकार किया, सुन लो! दूरी है आद के लिए जो हूद की क़ौम थी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (ان افعال کا نتیجہ یہ ہوا کہ) اس دنیا میں بھی لعنت ان کے ساتھ ساتھ رہی اور قیامت کے دن بھی (2) خوب سن لو قوم عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا خوب سن لو رحمت سے دوری ہوئی (دونوں جہاں میں) عاد کو جو کہ ہود (علیہ السلام) کی قوم تھی۔ (60)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان کے پیچھے اس دنیا میں لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی۔ سن لو ! بیشک عاد نے اپنے رب کا انکار کیا۔ سن لو ! ہود کی قوم عاد کے لیے ہلاکت ہے۔ “ (٦٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار اس دنیا میں بھی ان پر پھٹکار پڑی اور قیامت کے روز بھی۔ عاد نے اپنے رب سے کفر کیا۔ سنو دور پھینک دئیے گئے عاد ہود کی قوم کے لوگ

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی۔ خبردار بلاشبہ قوم عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا۔ خبردار عاد کے لئے دوری ہے جو ہود کی قوم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پیچھے سے آئی ان کو اس دنیا میں پھٹکار قیامت کے دن بھی سن لو عاد منکر ہوئے اپنے رب سے سن لو پھٹکار ہے عاد کو جو قوم تھی ہود کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس دنیا میں بھی لغت ان کے پیچھے لازم کردی گئی اور قیامت کے دن بھی آگاہ رہو قوم عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا خوب سن لو رحمت سے دور کردئیے گئے عاد جو ہود (علیہ السلام) کی قوم تھے