Surat Hood

Surah: 11

Verse: 64

سورة هود

وَ یٰقَوۡمِ ہٰذِہٖ نَاقَۃُ اللّٰہِ لَکُمۡ اٰیَۃً فَذَرُوۡہَا تَاۡکُلۡ فِیۡۤ اَرۡضِ اللّٰہِ وَ لَا تَمَسُّوۡہَا بِسُوۡٓءٍ فَیَاۡخُذَکُمۡ عَذَابٌ قَرِیۡبٌ ﴿۶۴﴾

And O my people, this is the she-camel of Allah - [she is] to you a sign. So let her feed upon Allah 's earth and do not touch her with harm, or you will be taken by an impending punishment."

اور اے میری قوم والو! یہ اللہ کی بھیجی ہوئی اونٹنی ہے جو تمہارے لئے ایک معجزہ ہے اب تم اسے اللہ کی زمین میں کھاتی ہوئی چھوڑ دو اور اسے کسی طرح کی ایذا نہ پہنچاؤ ورنہ فوری عذاب تمہیں پکڑ لے گا

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیٰقَوۡمِ
اور اے میری قوم
ہٰذِہٖ
یہ
نَاقَۃُ
اونٹنی ہے
اللّٰہِ
اللہ کی
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اٰیَۃً
ایک نشانی
فَذَرُوۡہَا
پس چھوڑ دو اسے
تَاۡکُلۡ
وہ کھاتی پھرے
فِیۡۤ اَرۡضِ
زمین میں
اللّٰہِ
اللہ کی
وَلَا
اور نہ
تَمَسُّوۡہَا
تم چھوؤاسے
بِسُوۡٓءٍ
ساتھ برائی کے
فَیَاۡخُذَکُمۡ
پس پکڑلے گا تمہیں
عَذَابٌ
عذاب
قَرِیۡبٌ
قریبی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیٰقَوۡمِ
اور اے میری قو م
ہٰذِہٖ
یہ
نَاقَۃُ
اونٹنی ہے
اللّٰہِ
اللہ کی
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اٰیَۃً
نشانی
فَذَرُوۡہَا
چنانچہ چھوڑ دو اسے
تَاۡکُلۡ
کھاتی پھر ے
فِیۡۤ اَرۡضِ اللّٰہِ
اللہ کی زمین میں
وَلَا تَمَسُّوۡہَا
اور نہ تم ہاتھ لگا نا اسے
بِسُوۡٓءٍ
بُرے ارادے سے
فَیَاۡخُذَکُمۡ
ورنہ پکڑ لے گا تمہیں
عَذَابٌ
عذاب
قَرِیۡبٌ
قریب کا
Translated by

Juna Garhi

And O my people, this is the she-camel of Allah - [she is] to you a sign. So let her feed upon Allah 's earth and do not touch her with harm, or you will be taken by an impending punishment."

اور اے میری قوم والو! یہ اللہ کی بھیجی ہوئی اونٹنی ہے جو تمہارے لئے ایک معجزہ ہے اب تم اسے اللہ کی زمین میں کھاتی ہوئی چھوڑ دو اور اسے کسی طرح کی ایذا نہ پہنچاؤ ورنہ فوری عذاب تمہیں پکڑ لے گا

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اے قوم ! یہ اللہ کی اونٹنی ہے جو تمہارے لیے ایک معجزہ ہے۔ اسے اللہ کی زمین میں چرنے دو ، اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں بہت بڑا عذاب آئے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراے میری قوم!یہ اﷲ تعالیٰ کی اونٹنی تمہارے لیے نشانی ہے چنانچہ اسے چھوڑدویہ اﷲ تعالیٰ کی زمین میں کھاتی پھرے اوراسے بُرے ارادے سے ہاتھ نہ لگاناورنہ تمہیں قریب کاعذاب پکڑلے گا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And 0 my people, this is the she-camel of Allah, a sign for you. So, leave her free to eat in the land of Al¬lah and do not even touch her with evil (intention), lest a near punishment should seize you.|"

اور اے قوم یہ اونٹنی ہے اللہ کی تمہارے لئے نشانی سو چھوڑ دو اس کو کھاتی پھرے اللہ کی زمین میں اور مت ہاتھ لگاؤ بری طرح پھر آپکڑے گا تم کو عذاب بہت جلد

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (دیکھو) میری قوم کے لوگو ! یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی ہے اسے چھوڑے رکھو کہ یہ چرتی پھرے اللہ کی زمین میں اور (دیکھنا) کسی برے ارادے سے اسے ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں آپکڑے گا ایک قریبی عذاب

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

My people! This she-camel of Allah is a sign for you. So let her pasture on Allah's earth, and do not hurt her or else some chastisement - which is near at hand -should overtake you.'

اور اے میری قوم کے لوگو ، دیکھو یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی ہے ۔ اِسے خدا کی زمین میں چَرنے کے لیے آزاد چھوڑ دو ۔ اس سے ذرا تعّرض نہ کرنا ورنہ کچھ زیادہ دیر نہ گزرے گی کہ تم پر خدا کا عذاب آجائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اے میری قوم ! یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی بن کر آئی ہے ۔ لہذا اس کو آزاد چھوڑ دو کہ یہ اللہ کی زمین میں کھاتی پھرے ، اور اس کو برے ارادے سے چھونا بھی نہیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہیں عنقریب آنے والا عذاب آپکڑے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بھائیو خدا کی پیدا کی ہوئی اونٹنی تمہارے لئے ایک نشانی ہے 8 تو اس کو چھٹا رہنے دو وہ اللہ کی زمین میں چرتی پھرے اور اس کو مت ستائو نہیں تو جلدی سے تم کو عذاب آ لگے گا آخر انہوں نے اس اونٹنی کو زخمی کیا 9 اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اے میری قوم ! یہ اللہ کی اونٹنی ہے جو تمہارے لئے معجزہ ہے پس اسے چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں چرتی پھرے اور اس کو تم بری نیت کے ساتھ چھونا بھی مت پھر تم کو فوری عذاب آپکڑے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(صالح نے کہا کہ) اے میری قوم یہ ایک اونٹنی ہے۔ جو تمہارے لئے اللہ کی نشانی ہے تم اس کو زمین پر آزاد چھوڑے رکھنا تاکہ وہ اللہ کی زمین سے (آزادی کے ساتھ) کھاتی پھرے اور اس کو برائی (کی نیت) سے ہاتھ مت لگانا ورنہ بہت جلد عذاب تمہیں آپکڑے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ بھی کہا کہ اے قوم! یہ خدا کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی (یعنی معجزہ) ہے تو اس کو چھوڑ دو کہ خدا کی زمین میں (جہاں چاہے) چرے اور اس کو کسی طرح کی تکلیف نہ دینا ورنہ تمہیں جلد عذاب آپکڑے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And O my people! yonder is the she-camel of Allah: a sign unto you; so let her alone, feeding in Allah's land, and touch her not with evil, lest there may overtake you a torment nigh.

اور اے میری قوم یہ اونٹنی اللہ کی ہے اور تمہارے حق میں ایک نشان سو اسے چھوڑے رہو کہ اللہ کی زمین پر چرتی کھاتی پھرے اور اس کو برائی کے ساتھ ہاتھ نہ لگانا ورنہ تم کو قریبی عذاب آپکڑے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اے میری قوم کے لوگو! یہ اللہ کی اونٹنی ہے ، تمہارے لئے ایک نشانی ۔ تو اس کو چھوڑو کہ یہ اللہ کی زمین میں چرے چگے اور اس کو کوئی گزند نہ پہنچائیو ورنہ ایک قریبی عذاب تمہیں آپکڑے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اے میری قوم!یہ اللہ ( تعالیٰ ) کی اونٹنی ہے جو تمہارے لیے بطور نشانی ہے پس تم اسے چھوڑے رکھو تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) کی زمین میں کھاتی پھرے اور اسے برائی کے ساتھ ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں بہت جلد عذاب پکڑلے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ بھی کہا کہ اے قوم ! یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی (معجزہ) ہے۔ تو اس کو چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں جہاں چاہے چرے اور اس کو کسی طرح کی تکلیف نہ دینا ورنہ تمہیں جلد عذاب آپکڑے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہاں اے میری قوم ! یہ اللہ کی اونٹنی ہے تمہارے لئے ایک بڑی نشانی کے طور پر، پس تم اسے چھوڑ دینا کہ یہ (آزادانہ) کھاتی (اور چرتی پھرتی) رہے اللہ کی زمین میں، اور اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا کہ پھر تمہیں آپکڑے قریب ہی کا ایک بڑا عذاب،

Translated by

Noor ul Amin

اوراے قوم ! یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لئے ایک معجزہ ہے اسے اللہ کی زمین میں چرنے دو ، اور کوئی تکلیف نہ پہنچان اور نہ تمہیں بہت جلدعذاب آ لے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے میری قوم! یہ اللہ کا ناقہ ہے تمہارے لیے نشانی تو اسے چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں کھائے اور اسے بری طرح ہاتھ نہ لگانا کہ تم کو نزدیک عذاب پہنچے گا ( ف۱٤۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اے میری قوم! یہ اﷲ کی ( خاص طریقہ سے پیدا کردہ ) اونٹنی ہے ( جو ) تمہارے لئے نشانی ہے سو اسے چھوڑے رکھو ( یہ ) اﷲ کی زمین میں کھاتی پھرے اور اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں قریب ( واقع ہونے والا ) عذاب آپکڑے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور اے میری قوم! یہ اللہ کی خاص اونٹنی ہے جو تمہارے لئے ایک خاص نشانی ( معجزہ ) ہے پس اسے آزاد چھوڑ دو ۔ تاکہ اللہ کی زمین سے کھائے اور خبردار اسے کسی قسم کی اذیت نہ پہنچانا ۔ ورنہ بہت جلد عذاب تمہیں آپکڑے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And O my people! This she-camel of Allah is a symbol to you: leave her to feed on Allah's (free) earth, and inflict no harm on her, or a swift penalty will seize you!"

Translated by

Muhammad Sarwar

My people, this is the she-camel of God, a miracle (to support the truth which has been brought) to you. Leave her to graze in the land of God. Do not harm her with your evil deeds lest torment will suddenly strike you."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And O my people! This she-camel of Allah is a sign to you, so leave her to graze in Allah's land, and touch her not with evil, lest a near torment should seize you."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And, O my people! this will be (as) Allah's she-camel for you, a sign; therefore leave her to pasture on Allah's earth and do not touch her with evil, for then a near chastisement will overtake you.

Translated by

William Pickthall

O my people! This is the camel of Allah, a token unto you, so suffer her to feed in Allah's earth, and touch her not with harm lest a near torment seize you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ऐ मेरी क़ौम! यह अल्लाह की ऊँटनी तुम्हारे लिए एक निशानी है, पस उसको छोड़ दो कि वह अल्लाह की ज़मीन में खाए और उसको कोई तकलीफ़ न पहुँचाओ वर्ना बहुत जल्द तुमको अज़ाब पकड़ लेगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اے میری قوم یہ اونٹنی ہے اللہ کی جو تمہارے لیے دلیل ہے سو اس کو چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں کھاتی پھرا کرے اور اس کو برائی ( اور تکلیف دہی) کے ساتھ ہاتھ بھی مت لگانا کبھی تم کو فوری عذاب آپکڑے۔ (64)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اے میری قوم یہ اللہ کی اونٹنی ہے، جو تمہارے لیے نشانی۔ پس اسے چھوڑدو کہ اللہ کی زمین میں کھاتی پھرے اور اسے کوئی تکلیف نہ پہنچاؤ ورنہ تمہیں بہت جلد عذاب آلے گا۔ “ (٦٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے میری قوم کے لوگو ، دیکھو یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی ہے۔ اسے خدا کی زمین میں چرنے کے لیے آزاد چھوڑ دو ، اس سے ذرا تعرض نہ کرنا ورنہ کچھ زیادہ دیر نہ گزرے گی کہ تم پر خدا کا عذاب آجائے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اے میری قوم یہ اللہ کی اونٹنی ہے یہ بطور نشانی کے ہے سو تم اسے چھوڑے رکھواللہ کی زمین میں کھاتی پھرے اور اسے برائی کے ساتھ ہاتھ نہ لگانا پھر تمہیں جلد آنے والا عذاب پکڑ لے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اے میری قوم یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے نشانی پس اس کو چھوڑ دو کھائے میں اللہ کی زمین اور اس کو نہ چھوؤ تم برائی سے پس تمہیں پکڑ لے گا عذاب قریب (بہت جلد)

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے میری قوم یہ اونٹنی ہے اللہ کی جو تمہارے لئے ایک معجزہ ہے سو اس کو چھوڑ دو کہ یہ اللہ کی زمین میں کھاتی پھرے اور اس کو کسی قسم کی برائی پہونچانے کی غرض سے چھونا بھی نہیں ورنہ تم کو فوری عذاب آلے گا