Surat Hood

Surah: 11

Verse: 65

سورة هود

فَعَقَرُوۡہَا فَقَالَ تَمَتَّعُوۡا فِیۡ دَارِکُمۡ ثَلٰثَۃَ اَیَّامٍ ؕ ذٰلِکَ وَعۡدٌ غَیۡرُ مَکۡذُوۡبٍ ﴿۶۵﴾

But they hamstrung her, so he said, "Enjoy yourselves in your homes for three days. That is a promise not to be denied."

پھر بھی لوگوں نے اس اونٹنی کے پاؤں کاٹ ڈالے ، اس پر صالح نے کہا کہ اچھا تم اپنے گھروں میں تین تین دن تک تو رہ سہ لو ، یہ وعدہ جھوٹا نہیں ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَعَقَرُوۡہَا
تو انہوں نے کونچیں کاٹ ڈالیں اس کی
فَقَالَ
تو اس نے کہا
تَمَتَّعُوۡا
تم فائدہ اٹھاؤ
فِیۡ دَارِکُمۡ
اپنے گھروں میں
ثَلٰثَۃَ
تین
اَیَّامٍ
دن
ذٰلِکَ
یہ
وَعۡدٌ
وعدہ ہے
غَیۡرُ
نہ
مَکۡذُوۡبٍ
جھوٹ ہونے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَعَقَرُوۡہَا
تو انہوں نے ٹا نگیں کاٹ دیں ا س کی
فَقَالَ
تو ( صا لح نے ) کہا
تَمَتَّعُوۡا
خوب فائدہ اٹھا لو
فِیۡ دَارِکُمۡ
اپنے گھر میں
ثَلٰثَۃَ
تین
اَیَّامٍ
دن تک
ذٰلِکَ
یہ
وَعۡدٌ
وعدہ ہے
غَیۡرُ مَکۡذُوۡبٍ
نہیں جھوٹ بولا گیا
Translated by

Juna Garhi

But they hamstrung her, so he said, "Enjoy yourselves in your homes for three days. That is a promise not to be denied."

پھر بھی لوگوں نے اس اونٹنی کے پاؤں کاٹ ڈالے ، اس پر صالح نے کہا کہ اچھا تم اپنے گھروں میں تین تین دن تک تو رہ سہ لو ، یہ وعدہ جھوٹا نہیں ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مگر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ کر مار ڈالا تو صالح نے کہا : اچھا اب (صرف) تین دن اپنے گھروں میں مزے کرلو۔ یہ ایسا وعدہ ہے جو کبھی جھوٹا نہیں ہوسکتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توانہوں نے اس کی ٹانگیں کاٹ دیں توصالح نے کہا: ’’تین دن تک تم اپنے گھروں میں خوب فائدہ اُٹھالو،یہ ایسا وعدہ ہے جس میں کوئی جھوٹ نہیں بولاگیا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then they slaughtered her. So, he said, |"Enjoy yourselves in your homes for three days (only). That is a promise, not going to be false.|"

پھر اس کے پاؤں کاٹے تب کہا فائدہ اٹھا لو اپنے گھروں میں تین دن، یہ وعدہ ہے جو جھوٹا نہ ہوگا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو صالح نے فرمایا : اب تم اپنے گھروں میں تین دن تک رہ بس لو۔ یہ وہ وعدہ ہے جو جھوٹا ثابت نہیں ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But they slaughtered her. Thereupon Salih warned them: 'Enjoy yourselves in your homes for a maximum of three days. This is a promise which shall not be belied.'

مگر انہوں نے اونٹنی کو مار ڈالا ۔ اس پر صالح نے ان کو خبردار کر دیا کہ بس اب تین دن اپنے گھروں میں اور رہ بس لو ۔ یہ ایسی معیاد ہے جو جھوٹی نہ ثابت ہوگی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہوا یہ کہ انہوں نے اس کو مار ڈالا ، چنانچہ صالح نے کہا کہ : تم اپنے گھروں میں تین دن اور مزے کرلو ، ( ٣٧ ) ( اس کے بعد عذاب آئے گا اور ) یہ ایسا وعدہ ہے جسے کوئی جھوٹا نہیں کرسکتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تب صالح نے کہا تین دن اور اپنے گھر میں چین کرلو اس کے بعد سب ہلاک ہو گے یہ خدا کا وعدہ ہے جو جھوٹ نہیں ہوسکتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو انہوں نے اس کے پاؤں کاٹ ڈالے تو (صالح علیہ السلام) نے فرمایا تم اپنے گھروں میں تین دن اور سو یہ ایسا وعدہ ہے جس میں ذرا جھوٹ نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور پھر انہوں نے اونٹنی کو مار ڈالا۔ تب صالح نے کہا کہ تم تین دنوں تک اپنے اپنے گھروں کو اور برت لو۔ یہ وہ وعدہ ہے جو جھوٹا ہونے والا نہیں ہے (پورا ہو کر رہے گا) ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر انہوں نے اس کی کانچیں کاٹ ڈالیں۔ تو (صالح نے) کہا کہ اپنے گھروں میں تم تین دن (اور) فائدہ اٹھا لو۔ یہ وعدہ ہے کہ جھوٹا نہ ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Yet they hamstrang her. Then he said: enjoy yourselves in your dwellings three days: that is a promise, not to be falsified.

پھر (ان لوگوں نے) اس کو مار ڈالا تب (صالح (علیہ السلام) نے) کہا تم اپنے گھروں میں تین دن اور بسر کرلو یہ ایسا وعدہ ہے جس میں ذرا جھوٹ نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں ۔ تب اس نے کہا کہ اب تین دن اور اپنی بستی میں رس بس لو ۔ یہ دھمکی جھوٹی نہیں ہونے کی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس انہوںنے اسے مارڈالا پھر صالح ( علیہ السلام ) نے فرمایا تم لوگ اپنے گھروں میں تین دن تک مزے کرلویہ اللہ ( تعالیٰ ) کا نہ جھٹلایا جاسکنے والا وعدہ ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر انہوں نے اس کی کو نچیں کاٹ ڈالیں۔ تو صالح نے کہا کہ اپنے گھروں میں تین دن اور فائدے اٹھا لو۔ یہ وعدہ ہے کہ جھوٹا نہ ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر انہوں نے پھر بھی اس کے پاؤں کاٹ ڈالے، اس پر صالح نے ان سے کہا کہ تم لوگ رہ بس لو اپنے گھروں میں تین دن (اور بس) ، یہ ایک ایسا وعدہ ہے جس میں جھوٹ کا کوئی شائبہ نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

مگرانہوں نے اس کو کاٹ ڈالا توصا لح نے کہا:بس تین دن اپنے گھروں میں مزے کر لویہ ایساوعدہ ہےجو جھوٹا نہیں ہوسکتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو انہوں نے ( ف۱٤۱ ) اس کی کونچیں کاٹیں تو صالح نے کہا اپنے گھروں میں تین دن اور برت لو ( فائدہ اٹھالو ) ( ف۱٤۲ ) یہ وعدہ ہے کہ جھوٹا نہ ہوگا ( ف۱٤۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر انہوں نے اسے ( کونچیں کاٹ کر ) ذبح کر ڈالا ، صالح ( علیہ السلام ) نے کہا: ( اب ) تم اپنے گھروں میں ( صرف ) تین دن ( تک ) عیش کرلو ، یہ وعدہ ہے جو ( کبھی ) جھوٹا نہ ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

پس ان لوگوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں ( اسے مار ڈالا ) تب صالح ( ع ) نے کہا کہ اب تین دن تک اپنے گھروں میں فائدہ اٹھا لو ( کھا پی لو ) یہ وہ وعدہ ہے جو جھوٹا نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But they did ham-string her. So he said: "Enjoy yourselves in your homes for three days: (Then will be your ruin): (Behold) there a promise not to be belied!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When they slew the she-camel, Salih told them, "You have only three days to enjoy living in your homes (before you will be struck by the torment). This is an inevitable prophecy."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But they slaughtered her. So he said: "Enjoy yourselves in your homes for three days. This is a promise (a threat) that will not be belied."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But they slew her, so he said: Enjoy yourselves in your abode for three days, that is a promise not to be belied.

Translated by

William Pickthall

But they hamstrung her, and then he said: Enjoy life in your dwelling-place three days! This is a threat that will not be belied.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उन्होंने उसके पाँव काट डाले, तब सालेह (अलै॰) ने कहा कि तीन दिन और अपने घरों में फ़ायदा उठा लो, यह एक वादा है जो झूठा न होगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو انہوں نے اس (اونٹنی) کو مار ڈالا تو صالح (علیہ السلام) نے فرمایا (خیر) تم اپنے گھروں میں تین دن اور بسر کرلو اور یہ ایسا وعدہ ہے جسی میں ذرا جھوٹ نہیں۔ (65)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے اس کی ٹانگیں کاٹ دیں تو حضرت صالح نے کہا اپنے گھروں میں تین دن فائدہ اٹھا لو۔ یہ ایسا وعدہ ہے جو جھوٹا نہیں ہوسکتا۔ “ (٦٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر انہوں نے اونٹنی کو مار ڈالا۔ اس پر صالح (علیہ السلام) نے ان کو خبردار کردیا کہ بس اب تین دن پانے گھروں میں اور رہ لو۔ یہ ایسی معیاد ہے جو جھوٹی نہ ثابت ہو گی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو انہوں نے اس کو مار ڈالا اس پر صالح نے کہا کہ تم تین دن اپنے گھروں میں بسر کرلو یہ ایسا وعدہ ہے جو جھوٹا ہونے والا نہیں ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں اس نے کہا برت لو اپنے گھروں میں دین دن یہ وعدہ نہ جھوٹا ہونے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آخر کا قوم کے لوگوں نے اس اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں صالح (علیہ السلام) نے کہا تم تین دن اپنے گھروں میں اور زندگی گزار لو یہ وعدہ ہے جس میں بالکل جھوٹ نہیں