Surat Hood

Surah: 11

Verse: 67

سورة هود

وَ اَخَذَ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوا الصَّیۡحَۃُ فَاَصۡبَحُوۡا فِیۡ دِیَارِہِمۡ جٰثِمِیۡنَ ﴿ۙ۶۷﴾

And the shriek seized those who had wronged, and they became within their homes [corpses] fallen prone

اور ظالموں کو بڑے زور کی چنگھاڑ نے آدبوچا پھر تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے رہ گئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَخَذَ
اور پکڑ لیا
الَّذِیۡنَ
انہیں جنہوں نے
ظَلَمُوا
ظلم کیا تھا
الصَّیۡحَۃُ
چنگھاڑ نے
فَاَصۡبَحُوۡا
تو صبح کی انہوں نے
فِیۡ دِیَارِہِمۡ
اپنے گھروں میں
جٰثِمِیۡنَ
اوندھے منہ گرنے والے ہو کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَخَذَ
اور پکڑ لیا
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
ظَلَمُوا
ظلم کیا
الصَّیۡحَۃُ
ایک ہولناک آواز نے
فَاَصۡبَحُوۡا
تو وہ رہ گئے
فِیۡ دِیَارِہِمۡ
اپنے گھروں میں
جٰثِمِیۡنَ
اوندھے منہ پڑے
Translated by

Juna Garhi

And the shriek seized those who had wronged, and they became within their homes [corpses] fallen prone

اور ظالموں کو بڑے زور کی چنگھاڑ نے آدبوچا پھر تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے رہ گئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا انھیں ایک دھماکہ نے آپکڑا جس سے وہ اپنے گھروں میں اوندھے منہ پڑے رہ گئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے ظلم کیاتھا انہیں ایک ہولناک آوازنے پکڑلیاتووہ اپنے گھروں میں ہی اوندھے منہ پڑے رہ گئے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who transgressed were caught by the Cry, and they were found dead in their homes, fallen on their knees,

اور پکڑ لیا ان ظالموں کو ہولناک آواز نے پھر صبح کو رہ گئے اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان ظالموں کو پکڑ لیا ایک چنگھاڑ نے تو وہ اپنے گھروں کے اندر اوندھے پڑے رہ گئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And the Blast overtook those who were wont to do wrong, and then they lay lifeless in their homes

رہے وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا تھا تو ایک سخت دھماکے نے ان کو دھر لیا اور وہ اپنی بستیوں میں اس طرح بے حِسّ و حرکت پڑے کے پڑے رہ گئے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے ظلم کا راستہ اپنایا تھا ، ان کو ایک چنگھاڑ نے آپکڑا ، ( ٣٨ ) جس کے نتیجے میں وہ اپنے گھروں میں اس طرح اوندھے پڑے رہ گئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور چوتھے دن) ظالموں کو چنگھاڑ (زور کی چیخ) نے 11 دبا لیا تو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے مر کر (اور ایسے مر مٹے) گویا وہاں بسے ہی نہ تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ظلم کرنے والوں کو چنگھاڑنے آپکڑا پس وہ صبح کو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان ظالموں کو ایک چنگھاڑنے آپکڑا پھر وہ صبح کے قوت اپنے گھروں میں اس طرح اوندھے پڑے رہ گئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کو چنگھاڑ (کی صورت میں عذاب) نے آپکڑا تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the shout overtook those who had done wrong; so they lay in their dwellings crouching

اور جو ظالم لوگ تھے انہیں ایک چیخ نے آپکڑا سو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان لوگوں کو ، جنہوں نے ظلم کیا ، خدا کی ڈانٹ نے آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں زمین سے چمٹے پڑے رہ گئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ظالموں کو ایک خوفناک چنگھاڑ نے پکڑ لیا جس سے وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے جیسے کہ وہ ان گھروں میں کبھی رہے ہی نہ تھے خوب سن لو قوم ثمود نے اپنے رب سے کفر کیا خوب سن لو ثمود کو ( رحمت سے ) دوری ہوئی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کو چنگھاڑ کی صورت میں عذاب نے آپکڑا تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور دھرلیا ان سب لوگوں کو جو اڑے ہوئے تھے اپنے ظلم پر ایک ایسی ہولناک آواز نے جس سے وہ سب اپنے گھروں میں (ایسے بےحس و حرکت) اوندھے پڑے رہ گئے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور جنہوں نے ظلم کیا تھاانہیں ایک چنگھاڑ ( ہولناک چیخ اور زلزلہ ) نے آپکڑاتو وہ اپنے گھروں میں اوندھے منہ پڑے رہ گئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ظالموں کو چنگھاڑ نے آ لیا ( ف۱٤۵ ) تو صبح اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل پڑے رہ گئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ظالم لوگوں کو ہولناک آواز نے آپکڑا ، سو انہوں نے صبح اس طرح کی کہ اپنے گھروں میں ( مُردہ حالت میں ) اوندھے پڑے رہ گئے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا تھا ان کو ایک زوردار کڑک نے آپکڑا وہ اس طرح اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The (mighty) Blast overtook the wrong-doers, and they lay prostrate in their homes before the morning,-

Translated by

Muhammad Sarwar

A blast struck the unjust and they were found lying motionless on their faces

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And As-Sayhah (awful cry) overtook the wrongdoers, so they lay (dead), prostrate in their homes.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the rumbling overtook those who were unjust, so they became motionless bodies in their abodes,

Translated by

William Pickthall

And the (awful) Cry overtook those who did wrong, so that morning found them prostrate in their dwellings,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन लोगों ने ज़ुल्म किया था उनको एक हौलनाक आवाज़ ने पकड़ लिया फिर सुबह को वे अपने घरों में औंधे पड़े रह गए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان ظالموں کو ایک نعرہ نے آ دبایا (5) جس سے وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔ (67)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جن لوگوں نے ظلم کیا انہیں چیخ نے پکڑ لیا تو وہ اپنے گھروں میں صبح کے وقت گرے پڑے تھے۔ “ (٦٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رہے وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا تھا تو ایک سخت دھماکے نے ان کو دھر لیا اور اپنی بستیوں میں بےحس و حرکت پڑے کے پڑے رہ گئے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے ظلم کیا انہیں چیخ نے پکڑ لیا سو وہ اپنے گھروں میں اوندھے منہ پڑے ہوئے رہ گئے جیسا کہ ان گھروں میں کبھی بسے ہی نہ تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور آپکڑا وہ جو انہوں نے ظلم کیا (ظالم) چنگھاڑ پس انہوں نے صبح کی میں اپنے گھر اوندھے پڑے رہ گئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان ظالموں کو ایک ہولناک آواز نے آپکڑا جس سے وہ اپنے گھروں میں منہ کے بل اوندھے پڑے کے پڑے رہ گئے