Surat Hood

Surah: 11

Verse: 69

سورة هود

وَ لَقَدۡ جَآءَتۡ رُسُلُنَاۤ اِبۡرٰہِیۡمَ بِالۡبُشۡرٰی قَالُوۡا سَلٰمًا ؕ قَالَ سَلٰمٌ فَمَا لَبِثَ اَنۡ جَآءَ بِعِجۡلٍ حَنِیۡذٍ ﴿۶۹﴾

And certainly did Our messengers come to Abraham with good tidings; they said, "Peace." He said, "Peace," and did not delay in bringing [them] a roasted calf.

اور ہمارے بھیجے ہوئے پیغامبر ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر پہنچے اور سلام کہا انہوں نے بھی جواب میں سلام دیا اور بغیر کسی تاخیر کے گائے کا بھنا ہوا بچھڑا لے آئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
جَآءَتۡ
آگئے
رُسُلُنَاۤ
ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کے پاس
بِالۡبُشۡرٰی
ساتھ خوش خبری کے
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
سَلٰمًا
سلام
قَالَ
اس نے کہا
سَلٰمٌ
سلام ہو
فَمَا
پس نہ
لَبِثَ
وہ ٹھہرا
اَنۡ
مگر
جَآءَ
وہ لے آیا
بِعِجۡلٍ
ایک بچھڑا
حَنِیۡذٍ
بھنا ہوا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
جَآءَتۡ
آئے
رُسُلُنَاۤ
ہمارے بھیجے ہوئے
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کےپاس
بِالۡبُشۡرٰی
خوس خبری کے ساتھ
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
سَلٰمًا
سلام
قَالَ
اُس نے کہا
سَلٰمٌ
سلام
فَمَا
پھر نہیں
لَبِثَ
دیر کی اُ س نے
اَنۡ
یہ کہ
جَآءَ
وہ لے آیا
بِعِجۡلٍ
بچھڑا
حَنِیۡذٍ
بھنا ہوا
Translated by

Juna Garhi

And certainly did Our messengers come to Abraham with good tidings; they said, "Peace." He said, "Peace," and did not delay in bringing [them] a roasted calf.

اور ہمارے بھیجے ہوئے پیغامبر ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر پہنچے اور سلام کہا انہوں نے بھی جواب میں سلام دیا اور بغیر کسی تاخیر کے گائے کا بھنا ہوا بچھڑا لے آئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور بلاشبہ ہمارے رسول (فرشتے) ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے تو ابراہیم کو سلام کیا انہوں نے سلام کا جواب دیا اور تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ وہ (مہمانی کے طور) ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقیناابراہیم کے پاس ہمارے فرشتے خوش خبری کے ساتھ آئے،اُنہوں نے کہاسلام ہے،اُس نے کہاسلام ہے،پھراس نے دیر نہیں کی کہ ایک بھناہوا بچھڑا لے آیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Our messengers came to Ibrahim with the good news. They said, |"Sal-am (peace).|" He said, |"Sal-am.|" Then he made no delay in bringing a roasted calf.

اور البتہ آچکے ہیں ہمارے بھیجے ہوئے ابراہیم کے پاس خوشخبری لیکر بولے سلام وہ بولا سلام ہے پھر دیر نہ کی کہ لے آیا ایک بچھڑا تلا ہوا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ابراہیم کے پاس ہمارے فرستادے بشارت لے کر آئے۔ انہوں نے کہا : سلام ابراہیم نے بھی (جواب میں) سلام کہا پھر کچھ دیر نہ گزری کہ آپ لے آئے ایک بچھڑا بھنا ہوا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed Our messengers came to Abraham, bearing glad tidings. They greeted him with 'peace', and Abraham answered back to them 'peace', and hurriedly brought to them a roasted calf.

اور دیکھو ، ابراہیم کے پاس ہمارے فرشتے خوشخبری لیے ہوئے پہنچے ۔ کہا ، تم پر سلام ہو ۔ ابراہیم نے جواب دیا ، تم پر بھی سلام ہو ۔ پھر کچھ دیر نہ گزری کہ ابراہیم ایک بھنا ہوا بچھڑا ﴿ان کی ضیافت کے لیے﴾ لے آیا ۔ 75

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہمارے فرشتے ( انسانی شکل میں ) ابراہیم کے پاس ( بیٹا پیدا ہونے کی ) خوشخبری لے کر آئے ۔ ( ٣٩ ) انہوں نے سلام کہا ، ابراہیم نے بھی سلام کہا ، پھر ابراہیم کو کچھ دیر نہیں گذری تھی کہ وہ ( ان کی مہمانی کے لیے ) ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر آچکے ہیں 1 (فرشتوں نے) کہا سلام ابراہیم نے جواب دیا سلام صبر کچھ دیر نہیں ہوئی کہ ابراہیم ایک بھنا ہوا بچھڑا (ان کے کھانے کے لئے 2) لے کر آیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس خوشخبری لے کر آئے تو سلام کہا انہوں نے بھی اسلام کہا پھر دیر نہیں کی کہ ایک تلا ہوا بچھڑا لے کرآئے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوش خبری لے کر آئے۔ انہوں نے سلام کیا ابراہیم نے بھی سلام کیا۔ پھر کچھ دیر نہ گذری تھی کہ وہ (ابراہیم) ایک بھنا ہوا بچھڑا لئے آئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس بشارت لے کر آئے تو سلام کہا۔ انہوں نے بھی (جواب میں) سلام کہا۔ ابھی کچھ وقفہ نہیں ہوا تھا کہ (ابراہیم) ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly Our messengers came unto Ibrahim with the glad tidings. The said: peace! He said: peace! And he tarried not till he brougt a calf roasted.

اور بالیقین ہمارے فرستادے ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس خوشخبری لے کر آئے ۔ (اور) بولے (آپ پر) سلام ہو (ابراہیم (علیہ السلام) نے) کہا (تم پر) سلام پھر دیر نہیں لگائی کہ ایک تلاہوا بچھڑا لے آئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ابراہیم کے پاس ہمارے فرستادے خوشخبری لے کر آئے ۔ انہوں نے کہا: سلامتی ہو! اس نے بھی کہا: سلامتی ہو! دیر نہیں گذری کہ اس نے ان کے آگے بھنا ہوا بچھڑا پیش کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بلاشبہ ابراھیم ( علیہ السلام ) کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے خوشخبری لے کر آئے اورانہوںنے سلام کیا ابراھیمـ ( علیہ السلام ) نے بھی سلام فرمایا پھر فوراً ہی ایک بھناہوابچھڑا لے آئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس بشارت لے کر آئے تو سلام کہا۔ انہوں نے بھی جواب میں سلام کہا، ابھی کچھ دیر نہیں ہوئی تھی کہ (ابراہیم (علیہ السلام) ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ آگئے ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس (بچے کی) وہ عظیم الشان خوشخبری لے کر، اور انہوں نے سلام کیا، ابراہیم نے جواب میں کہا کہ تم پر بھی سلام ہو، پھر کچھ دیر نہ گزری تھی کہ آپ لے آئے ایک بھنا ہوا بچھڑا (ان کی ضیافت کے لئے)

Translated by

Noor ul Amin

اور بلاشبہ ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کرآئے توابراہیم کو سلام کہاانہوں نے جواب دیا اور تھوڑی ہی دیرگزری تھی وہ ( ابراہیم ) ایک بھناہوابچھڑالے کرآئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس ( ف۱٤٦ ) مژدہ لے کر آئے بولے سلام کہا ( ف۱٤۷ ) کہا سلام پھر کچھ دیر نہ کی کہ ایک بچھڑا بھنا لے آئے ( ف۱٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہمارے فرستادہ فرشتے ابراہیم ( علیہ السلام ) کے پاس خوشخبری لے کر آئے ، انہوں نے سلام کہا ، ابراہیم ( علیہ السلام ) نے بھی ( جوابًا ) سلام کہا ، پھر ( آپ علیہ السلام نے ) دیر نہ کی یہاں تک کہ ( ان کی میزبانی کے لئے ) ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) ابراہیم ( ع ) کے پاس خوشخبری لے کر آئے اور کہا تم پر سلام انہوں نے ( جواب میں ) کہا تم پر بھی سلام پھر دیر نہیں لگائی کہ ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There came Our messengers to Abraham with glad tidings. They said, "Peace!" He answered, "Peace!" and hastened to entertain them with a roasted calf.

Translated by

Muhammad Sarwar

Our Messengers came to Abraham with glad news. They said, "Peace be with you." He replied similarly. After a short time he presented them with a roasted calf

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, there came Our messengers to Ibrahim with the glad tidings. They said: "Salaman (greetings or peace!)" He answered, "Salamun (greetings or peace!)," and he hastened to entertain them with a roasted calf.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly Our apostles came to Ibrahim with good news. They said: Peace. Peace, said he, and he made no delay in bringing a roasted calf.

Translated by

William Pickthall

And Our messengers cam unto Abraham with good news. They said: Peace! He answered: Peace! and delayed not to bring a roasted calf.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इब्राहीम (अलै॰) के पास हमारे फ़रिश्ते ख़ुश-ख़बरी लेकर आए (और) कहा कि तुम पर सलामती हो, इब्राहीम (अलै॰) ने कहाः तुम पर भी सलामती हो, फिर देर न गुज़री कि इब्राहीम एक भुना हुआ बछड़ा ले आए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے (بشکل بشر) ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس بشارت لے کر آئے اور (آنے کے وقت) انہوں نے سلام کیا ابراہیم (علیہ السلام) نے بھی سلام کیا پھر دیر نہیں لگائی کہ ایک تلا ہوا بچھڑا لائے۔ (69)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور تحقیق ہمارے بھیجے ہوئے ملائکہ ابر اہیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے، انہوں نے سلام کیا۔ اس نے کہا سلام ہو پھر دیر نہ کی کہ اور بھنا ہوا بچھڑا لے آیا۔ “ (٦٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور دیکھو ، ابراھیم (علیہ السلام) کے پاس ہمارے فرشتے خوشخبری لیے ہوئے پہنچے۔ کہا تم پر سلام ہو۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے جواب دیا تم پر بھی سلام ہو۔ پھر کچھ دیر نہ گزری کہ ابراہیم (علیہ السلام) ایک بھنا ہوا بچھڑا (ان کی ضیافت کے لیے ) لے آیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ابراہیم کے پاس بشارت لے کر آئے۔ انہوں نے سلام کے الفاظ بولے۔ ابراہیم نے سلام کا جواب دیا پھر دیر نہ لگائی کہ ایک تلا ہوا بچھڑا لے آئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور البتہ آئے ہمارے فرشتے ابراہیم خوشخبری لے کر وہ بولے سلام اس نے کہا سلام پھر اس نے دیر نہ کی کہ ایک بچھڑا لے آیا بھنا ہوا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بیشک ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس ہمارے فرستا وے یعنی فرشتے خوش خبری لے کر آئے تھے انہوں نے ابراہیم (علیہ السلام) کو سلام کیا ابراہیم (علیہ السلام) نے بھی جواب میں سلام کیا پھر ابراہیم (علیہ السلام) بغیر کسی تاخیر کے ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آیا