Surat Hood

Surah: 11

Verse: 74

سورة هود

فَلَمَّا ذَہَبَ عَنۡ اِبۡرٰہِیۡمَ الرَّوۡعُ وَ جَآءَتۡہُ الۡبُشۡرٰی یُجَادِلُنَا فِیۡ قَوۡمِ لُوۡطٍ ﴿ؕ۷۴﴾

And when the fright had left Abraham and the good tidings had reached him, he began to argue with Us concerning the people of Lot.

جب ابراہیم کا ڈر خوف جاتا رہا اور اسے بشارت بھی پہنچ چکی تو ہم سے قوم لوط کے بارے میں کہنے سننے لگے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Dispute of Ibrahim over the People of Lut Allah tells; فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الرَّوْعُ وَجَاءتْهُ الْبُشْرَى يُجَادِلُنَا فِي قَوْمِ لُوطٍ 11:74 Then when the fear had gone away from (the mind of) Ibrahim, and the glad tidings had reached him, he began to plead with Us (Our messengers) for the people of Lut. Allah, the Exalted, informs of what happened after the fright of Ibrahim left him and he felt no more fear of the angels when they refused to eat. After this, they gave him the glad tidings of the birth of a son and the destruction of the people of Lut. When they told him of this, he spoke to them as Sa`id bin Jubayr narrated concerning this verse. Sa`id said: When Jibril and the other angels who were with him came to Ibrahim, they said, إِنَّا مُهْلِكُو أَهْلِ هَـذِهِ الْقَرْيَةِ Verily, we are going to destroy the people of this town. (29:31) Ibrahim said to them, "Will you destroy a town that has three hundred believers in it?" They said, "No." He then said, "Will you destroy a town that has two hundred believers in it?" They said, "No." He said, "Will you destroy a town that has forty believers in it?" They said, "No." He then said, "Thirty!" They still replied, "No." This continued until he said, "Five." They said, "No." Then he said, "What do you think if there is one Muslim man in the town, would you destroy it?" They said, "No." With this, Ibrahim said, إِنَّ فِيهَا لُوطاً قَالُواْ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَن فِيهَا لَنُنَجِّيَنَّهُ وَأَهْلَهُ إِلاَّ امْرَأَتَهُ But there is Lut in it. They said: "We know better who is there. We will verily, save him and his family except his wife." (29:32) Therefore, Ibrahim remained silent and his soul was at rest. Concerning Allah's statement, إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَحَلِيمٌ أَوَّاهٌ مُّنِيبٌ

حضرت ابراہیم کی بردباری اور سفارش ۔ مہمانوں کے کھانا نہ کھانے کی وجہ سے حضرت ابراہیم کے دل میں جو دہشت سمائی تھی ۔ ان کا حل کھل جانے پر وہ دور ہو گئی ۔ پھر آپ نے اپنے ہاں لڑکا ہو نے کی خوش خبری بھی سن لی ۔ اور یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ فرشتے قوم لوط کی ہلاکت کے لیے بھیجے گئے ہیں تو آپ فرمانے لگے کہ اگر کسی بستی میں تین سو مومن ہوں کیا پھر بھی وہ بستی ہلاک کی جائے گی؟ حضرت جبرائیل علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے جواب دیا کہ نہیں ۔ پھر پوچھا کہ اگر چالیس ہوں؟ جواب ملا پھر بھی نہیں ۔ دریافت کیا اگر تیس ہوں ۔ کہا گیا پھر بھی نہیں ۔ یہاں تک کے تعداد گھٹاتے گھٹاتے پانچ کی بابت پوچھا تو فرشتوں نے یہی جواب دیا ۔ پھر ایک ہی کی نسبت سوال کیا اور یہی جواب ملا تو آپ نے فرمایا پھر اس بستی کو حضرت لوط علیہ السلام کی موجودگی میں تم کیسے ہلاک کرو گے؟ فرشتوں نے کہا ہمیں وہاں حضرت لوط کی موجودگی کا علم ہے اسے اور اس کے اہل خانہ کو سوائے اس کی بیوی کے ہم بچالیں گے ۔ اب آپ کو اطمینان ہو اور خاموش ہوگئے ۔ حضرت ابراہیم بردبار ، نرم دل اور رجوع رہنے والے تھے اس آیت کی تفسیر پہلے گزر چکی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کی بہترین صفتیں بیان فرمائیں ہیں ۔ حضرت ابراہیم کی اس گفتگو اور سفارش کے جواب میں فرمان باری ہوا کہ اب آپ اس سے چشم پوشی کیجئے ۔ قضاء حق نافذ و جاری ہو گئی اب عذاب آئے گا اور وہ لٹایا نہ جائے گا ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

74۔ 1 اس مجادلہ سے مراد یہ ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے فرشتوں سے کہا کہ جس بستی کو تم ہلاک کرنے جا رہے ہو، اسی میں حضرت لوط (علیہ السلام) بھی موجود ہیں۔ جس پر فرشتوں نے کہا ہم جانتے ہیں کہ لوط (علیہ السلام) بھی وہاں رہتے ہیں۔ لیکن ہم ان کو اور ان کے گھر والوں کو سوائے ان کی بیوی کے بچا لیں گے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٨٥] سیدنا ابراہیم (علیہ السلام) کی قوم لوط پر عذاب کے بارے میں بحث :۔ اس آیت میں && ہم سے && سے مراد && ہمارے فرشتوں سے && ہے یعنی جب سیدنا ابراہیم کا خوف خوشی میں تبدیل ہوگیا تو وہ ہمارے فرشتوں سے یہ بحث کرنے لگے کہ وہاں تو لوط خود بھی موجود ہیں۔ پھر تم اس بستی کو کیسے ہلاک کرو گے اور فلاں مومن بھی موجود ہے اور فلاں بھی جس سے آپ کا مقصد صرف یہ تھا کہ اگر عذاب کو موخر کردیا جائے تو شاید لوگ ایمان لے آئیں اور انھیں کچھ مزید مہلت مل جائے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ سیدنا ابراہیم (علیہ السلام) نرم دل واقع ہوئے تھے اور وہ چاہتے یہ تھے کہ کسی طرح اللہ کی یہ مخلوق عذاب الٰہی سے بچ جائے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ اِبْرٰهِيْمَ الرَّوْعُ ۔۔ : ابراہیم (علیہ السلام) کی قوم لوط سے متعلق بحث فرشتوں سے ہوئی تھی، جیسا کہ سورة عنکبوت (٣٢) میں صراحت ہے۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے ساتھ جھگڑا فرمایا، کیونکہ فرشتے تو جو کچھ کر رہے تھے اللہ تعالیٰ کے حکم ہی سے کر رہے تھے۔” يُجَادِلُنَا “ مضارع کا صیغہ حکایت حال یعنی اس وقت کی منظر کشی کے لیے استعمال فرمایا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary Surah Hud (علیہ السلام) carries an account of different kinds of Divine punishments sent over past peoples because of their antagonism to prophets of the time. Described in the verses cited above is the moral condition of the people of Sayyidna Lut (علیہ السلام) and the severe punishment given to them. Besides being disbelievers, the people of Sayyidna Lut (علیہ السلام) were involved in the practice of such abject evil and immodesty as was not found in the world before them, something even wild animals hate. That a man would pollute his honor and dignity with another man is a curse the fallout from which is far more injurious than common forni-cation. Therefore, the harsh punishment that descended on these peo¬ple had never hit known practitioners of common acts of immodesty. The event relating to Sayyidna Lut (علیہ السلام) as it appears in the cit¬ed verses tells that Allah Ta` ala sent some angels, including Sayyidna Jibra&il علیہ السلام to execute the punishment against these people. They first went to Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) in Palestine, the account of which has appeared in previous verses. After that, they came to Sayy¬idna Lut (علیہ السلام) whose abode was located at a distance of ten or twelve miles from there. Certainly great is the majesty of Allah Ta&ala. When He seizes a people in punishment, the punishment that he makes descend upon them is chosen to be congruous to their misdeed. On this occasion too, these angels of Allah were sent in the form of handsome young men. When they reached the home of Sayyidna Lut he too took them to be visiting guests for they had come in human form. He found himself in a fix. If he backed out from entertaining guests, it would be against his dignity as a prophet. If he took them in as his guests, then, he knew how evil and dirty his people were. The danger was that they might storm his home and hurt the guests while he failed to defend them. So, in his heart, he said, ` this is a very hard day.& Allah Ta` ala has, in His great design, made this world of ours an open gallery of lessons full of the countless exhibits of His perfect pow¬er and eloquent wisdom. He made His friend Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) come out as a prophet from the home of Azar, the idol-worshipper. In the home of the highly revered prophet, Sayyidna Lut (علیہ السلام) there was that wife of his who worked in league with disbelievers and opposed her prophet husband. When these honored guests in the form of handsome young men came to stay at the home of Sayyidna Lut (علیہ السلام) his wife passed on the information to perverted hoods from these people telling them about the kind of guests they had in their home on that day. (Qurtubi, Mazhari)

خلاصہ تفسیر پھر جب ابراہیم ( علیہ السلام) کا وہ خوف زائل ہوگیا ( جب فرشتوں نے لَا تَخَفْ کہا اور ان کا فرشتہ ہونا معلوم ہوگیا) اور ان کو خوشی کی خبر ملی ( کہ اولاد پیدا ہوگی) تو ( ادھر سے بےفکر ہو کر دوسری طرف متوجہ ہوئے کہ قوم لوط ہلاک کی جاوے گی اور) ہم سے لوط ( علیہ السلام) کی قوم کے بارے میں ( سفارش جو باعتبار مبالغہ و اصرار کے صورۃً ) جدال ( تھا) کرنا شروع کیا ( جس کی تفصیل دوسری آیت میں ہے کہ وہاں تو لوط (علیہ السلام) بھی موجود ہیں اس لئے عذاب نہ بھیجا جاوے کہ ان کو گزند پہنچے گا، مطلب یہ ہوگا کہ اس بہانہ سے قوم بچ جاوے جیسا فِيْ قَوْمِ لُوْطٍ سے ظا ہرا معلوم ہوتا ہے اور شاید ابراہیم (علیہ السلام) کو ان کے مومن ہونے کی امید ہو) واقعی ابراہیم بڑے حلیم الطبع رحیم المزاج رقیق القلب تھے ( اس لئے سفارش میں مبالغہ کیا، ارشاد ہوا کہ) اے ابراہیم (گو بہانہ لوط (علیہ السلام) کا ہے مگر اصلی مطلب معلوم ہوگیا کہ قوم کی سفارش ہے سو) اس بات کو جانے دو ( یہ ایمان نہ لاویں گے اسی لئے) تمہارے رب کا حکم ( اس کے متعلق) آچکا ہے اور ( اس کے سبب سے) ان پر ضرور ایسا عذاب آنے والا ہے جو کسی طرح ہٹنے والا نہیں ( اس لئے اس باب میں کچھ کہنا سننا بیکار ہے، رہا لوط (علیہ السلام) کا وہاں ہونا سو ان کو اور سب ایمان والوں کو وہاں سے علیحدہ کردیا جاوے گا اس کے بعد عذاب آوے گا تاکہ ان کو گزند نہ پہنچے چناچہ اس پر بات ختم ہوگئی) اور (ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس سے فارغ ہوکر) جب ہمارے وہ فرشتے لوط (علیہ السلام) کے پاس آئے تو لوط (علیہ السلام) ان کے (آنے کی) وجہ سے ( اس لئے) مغموم ہوئے ( کہ وہ بہت حسین نوجوانوں کی شکل میں آئے تھے اور لوط (علیہ السلام) نے ان کو آدمی سمجھا اور اپنی قوم کی نامعقول حرکت کا خیال آیا) اور ( اس وجہ سے) ان کے ( آنے کے) سبب بہت تنگدل ہوئے ( اور غایت تنگدلی سے) کہنے لگے کہ آج کا دن بہت بھاری ہے ( کہ ان کی تو ایسی صورتیں اور قوم کی یہ حرکتیں ( اور میں تن تنہا، دیکھئے کیا ہوتا ہے ؟ ) اور ان کی قوم (نے جو یہ خبر سنی تو) ان کے ( یعنی لوط (علیہ السلام) کے) پاس دوڑے ہوئے آئے اور پہلے سے نامعقول حرکتیں کیا ہی کرتے تھے (اسی خیال سے اب بھی آئے) لوط ( علیہ السلام) بڑے گھبرائے اور براہ تملق) فرمانے لگے کہ اے میری قوم یہ میری (بہو) بیٹیاں ( جو تمہارے گھروں میں ہیں) موجود ہیں وہ تمہارے (نفس کی کامرانی کے) لئے ( اچھی) خاصی ہیں سو ( اَمردوں پر نگاہ کرنے کے باب میں) اللہ سے ڈرو اور میرے مہمانوں میں مجھ کو فضیحت مت کرو ( یعنی ان مہمانوں کو کچھ کہنا مجھ کو شرمندہ اور رسوا کرنا ہے اگر ان کی رعایت نہیں کرتے کہ مسافر ہیں تو میرا خیال کرو کہ تم میں رہتا سہتا ہوں، افسوس اور تعجب ہے) کیا تم میں کوئی بھی ( معقول آدمی اور) بھلا مانس نہیں ( کہ اس بات کو سمجھے اور اوروں کو سمجھائے) وہ لوگ کہنے لگے کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہم کو آپ کی ان ( بہو) بیٹیوں کی کوئی ضرورت نہیں ( کیونکہ عورتوں سے ہم کو رغبت ہی نہیں) اور آپ کو تو معلوم ہے ( یہاں آنے سے) جو ہمارا مطلب ہے، لوط ( علیہ السلام) نہایت عاجز اور زچ ہو کر) فرمانے لگے کیا خوب ہوتا اگر میرا تم پر کچھ زور چلتا ( کہ خود تمہارے شر کو دفع کرتا) یا کسی مضبوط پایہ کی پناہ پکڑتا ( مراد یہ کہ میرا کوئی کنبہ قبلیہ ہوتا کہ میری مدد کرتا، لوط (علیہ السلام) کا جو اس قدر اضطراب دیکھا تو) فرشتے کہنے لگے اے لوط (ہم آدمی نہیں جو آپ اس قدر گھبراتے ہیں) ہم تو آپ کے رب کے بھیجے ہوئے ( فرشتے) ہیں (تو ہمارا تو کیا کرسکتے ہیں اور آپ اپنے لئے بھی اندیشہ نہ کریں) آپ تک (بھی) ہرگز ان کی رسائی نہیں ہوگی ( کہ آپ کو کچھ تکلیف پہنچا سکیں اور ہم ان پر عذاب نازل کرنے آئے ہیں) سو آپ رات کے کسی حصہ میں اپنے گھر والوں کو لے کر (یہاں سے باہر) چلے جائیے اور تم میں سے کوئی پیچھے پھر کر بھی نہ دیکھے (یعنی سب جلدی چلے جائیں) ہاں مگر آپ کی بیوی ( بوجہ مسلمان نہ ہونے کے نہ جاوے گی اس پر بھی وہی آفت آنے والی ہے جو اور لوگوں پر آوے گی (اور ہم رات کے وقت نکل جانے کو اس لئے کہتے ہیں کہ) ان کے (عذاب کے) وعدہ کا وقت صبح کا وقت ہے ( لوط (علیہ السلام) بہت دق ہوگئے تھے فرمانے لگے کہ جو کچھ ہو ابھی ہوجاوے کذا فی الدر المنثور، فرشتوں نے کہا) کیا صبح کا وقت قریب نہیں (غرض لوط (علیہ السلام) شبا شب دور نکل گئے اور صبح ہوئی اور عذاب کا سامان شروع ہوا) سو جب ہمارا حکم ( عذاب کے لئے) آپہنچا تو ہم نے اس زمین ( کو الٹ کر اس) کا اوپر کا تختہ تو نیچے کردیا ( اور نیچے کا تختہ اوپر کردیا) اور اس سر زمین پر کھنگر کے پتھر ( مراد جھانوہ جو پک کر مثل پتھر کے ہوجاتا ہے) برسانا شروع کئے جو لگاتار گر رہے تھے جن پر آپ کے رب کے پاس ( یعنی عالم غیب میں) خاص نشان بھی تھا ( جس سے اور پتھروں سے وہ پتھر ممتاز تھے) اور ( اہل مکہ کو چاہئے کہ اس قصہ سے عبرت پکڑیں کیونکہ) یہ بستیاں ( قوم لوط کی) ان ظالموں سے کچھ دور نہیں ہیں (ہمیشہ شام کو آتے جاتے ان کی بربادی کے آثار دیکھتے ہیں پس ان کو اللہ اور رسول کی مخالفت سے ڈرنا چاہئے ) ۔ معارف و مسائل سورة ہود میں اکثر انبیاء سابقین اور ان کی امتوں کے حالات اور انبیاء (علیہم السلام) کی مخالفت کی بناء پر مختلف قسم کے آسمانی عذابوں کا بیان آیا ہے، آیات مذکورہ میں حضرت لوط (علیہ السلام) اور ان کی قوم کا حال اور قوم لوط پر عذاب شدید کا بیان ہے۔ حضرت لوط (علیہ السلام) کی قوم کافر ہونے کے علاوہ ایک ایسی خبیث بدکاری اور بیحیائی میں مبتلا تھی جو دنیا میں کبھی پہلے نہ پائی گئی تھی جس سے جنگل کے جانور بھی نفرت کرتے ہیں کہ مرد مرد کے ساتھ منہ کالا کرے جس کا وبال و عذاب عام بدکاری سے بدرجہا زیادہ ہے، اسی لئے اس قوم پر ایسا شدید عذاب آیا جو عام بےحیائی اور بدکاری کرنے والوں پر کبھی نہیں آیا۔ حضرت لوط (علیہ السلام) کا واقعہ جو ان آیات میں مذکور ہے اس طرح ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے چند فرشتے جن میں جبریل امین بھی شامل تھے اس قوم پر عذاب نازل کرنے کے لئے بھیجے، جو پہلے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے یہاں فلسطین پہنچے جس کا واقعہ پچھلی آیات میں بیان ہوچکا ہے، اس کے بعد حضرت لوط (علیہ السلام) کے پاس آئے جن کا مقام وہاں سے دس بارہ میل کے فاصلہ پر تھا اللہ تعالیٰ شانہ جس قوم کو عذاب میں پکڑتے ہیں اس پر ان کے عمل کے مناسب ہی عذاب مسلط فرماتے ہیں، اس موقع پر بھی اللہ تعالیٰ کے یہ فرشتے حسین لڑکوں کی شکل میں بھیجے گئے جب وہ حضرت لوط (علیہ السلام) کے گھر پہنچے تو ان کو بشکل انسانی دیکھ کر انہوں نے بھی مہمان سمجھا اور اس وقت وہ سخت فکر و غم میں مبتلا ہوگئے کہ مہمانوں کی مہمانی نہ کی جائے تو یہ شان پیغمبری کے خلاف ہے اور اگر ان کو مہمان بنایا جاتا ہے تو اپنی قوم کی خباثت معلوم ہے، اس کا خطرہ ہے کہ وہ مکان پر چڑھ آئیں اور ان مہمانوں کو اذیت پہنچائیں اور وہ ان کی مدافعت نہ کرسکیں، اور دل میں کہنے لگے کہ آج بڑی سخت مصیبت کا دن ہے۔ اللہ جل شانہ نے اس عالم کو عجیب عبرت کی جگہ بنایا ہے جس میں اس کی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ کے بیشمار مظاہر ہوتے ہیں، آزر بت پرست کے گھر میں اپنا خلیل حضرت ابراہیم (علیہ السلام) پیدا کردیا، حضرت لوط (علیہ السلام) جیسے مقبول و برگزیدہ پیغمبر کے گھر میں ان کی بیوی کافروں سے ملتی اور حضرت لوط (علیہ السلام) کی مخالفت کرتی تھی، جب یہ محترم مہمان حسین لڑکوں کی شکل میں حضرت لوط (علیہ السلام) کے گھر میں مقیم ہوگئے تو ان کی بیوی نے ان کی قوم کے اوباش لوگوں کو خبر کردی کہ آج ہمارے گھر میں اس طرح کے مہمان آئے ہیں ( قرطبی و مظہری )

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

فَلَمَّا ذَہَبَ عَنْ اِبْرٰہِيْمَ الرَّوْعُ وَجَاۗءَتْہُ الْبُشْرٰي يُجَادِلُنَا فِيْ قَوْمِ لُوْطٍ۝ ٧٤ۭ روع والرَّوْعُ : إصابة الرُّوع، واستعمل فيما ألقي فيه من الفزع، قال : فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ إِبْراهِيمَ الرَّوْعُ [هود/ 74] ، ( ر و ع ) الروع اور روع ( بفتح الراء ) خوف کے معنی ہیں استعمال ہوتا ہے چناچہ قرآن میں ہے : ۔ فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ إِبْراهِيمَ الرَّوْعُ [هود/ 74] پھر جب ابراہیم ( کے دل سے ) خوف دور ہوا ۔ جدل الجِدَال : المفاوضة علی سبیل المنازعة والمغالبة، وأصله من : جَدَلْتُ الحبل، أي : أحكمت فتله ۔ قال اللہ تعالی: وَجادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ [ النحل/ 125] ( ج د ل ) الجدال ( مفاعلۃ ) کے معنی ایسی گفتگو کرنا ہیں جسمیں طرفین ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کریں اصل میں یہ جدلت الحبل سے مشتق ہے ۔ جس کے معنی ہیں رسی کو مضبوط بٹنا اسی سے بٹی ہوئی رسی کو الجدیل کہا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے ۔ وَجادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ [ النحل/ 125] اور بہت ہی اچھے طریق سے ان سے مناظرہ کرو ۔ لوط لُوطٌ: اسم علم، واشتقاقه من لَاطَ الشیء بقلبي يَلُوطُ لَوْطاً ولَيْطاً ، وفي الحدیث : «الولد أَلْوَطُ- أي : ألصق۔ بالکبد» وهذا أمر لا يَلْتَاطُ بصفري . أي : لا يلصق بقلبي، ولُطْتُ الحوض بالطّين لَوْطاً : ملطته به، وقولهم : لَوَّطَ فلان : إذا تعاطی فعل قوم لوط، فمن طریق الاشتقاق، فإنّه اشتقّ من لفظ لوط الناهي عن ذلک لا من لفظ المتعاطین له . ( ل و ط ) لوط ( حضرت لوط (علیہ السلام) ) یہ اسم علم ہے لَاطَ الشیء بقلبي يَلُوطُ لَوْطاً ولَيْطاً ، سے مشتق ہے جس کے معنی کسی چیز کی محبت دل میں جاگزیں اور پیوست ہوجانے کے ہیں ۔ حدیث میں ہے ۔ (115) الولد الوط بالکید ۔ کہ اولاد سے جگری محبت ہوتی ہے ۔ ھذا امر لایلنا ط بصفری ۔ یہ بات میرے دل کو نہیں بھاتی ۔ لطت الحوض بالطین لوطا ۔ میں نے حوض پر کہگل کی ۔ گارے سے پلستر کیا ۔۔۔ حضرت لوط (علیہ السلام) کے نام سے اشتقاق کرکے تولط فلان کا محاورہ ستعمال ہوتا ہے جس کے معنی خلاف فطرت فعل کرنا ہیں حالانکہ حضرت لوط (علیہ السلام) تو اس فعل سے منع کرتے تھے اور اسے قوم لوط س مشتق نہیں کیا گیا جو اس کا ارتکاب کرتے تھے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

قوم لوط کی تباہی کا حکم قول باری ہے فلما ذھب عن ابراہیم الروح و جاء تہ البشری یجادلنا فی قوم لوط ۔ پھر جب ابراہیم کی گھبراہٹ دورہو گئی اور اولاد کی بشارت سے اس کا دل خوش ہوگیا تو اس نے قوط لوط کے معاملہ میں ہم سے جھگڑا شروع کیا ۔ یعنی جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سے خوف دور ہوگیا تو وہ فرشتوں سے یہ سن کر کہ انہیں قوم لوط کر ہلاک کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے ، ا ن سے جھگڑنے لگے ، اس موقعہ پر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے فرشتوں سے فرمایا کہ تم قوط لوط کو کیسے ہلاک کرو گے جبکہ وہاں لوط (علیہ السلام) بھی موجود ہیں ؟ فرشتوں نے جواب میں کہا کہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ وہاں کون کون ہیں ۔ ہم انہیں یعنی حضرت لوط (علیہ السلام) کو اور ان کے اہل خانہ کو بچا لیں گے۔ اس تفسیر کی حسن سے روایت کی گئی ہے ۔ ایک قول کے مطابق حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے فرشتوں سے یہ سوال کیا تھا کہ آیا تم انہیں اس صورت میں بھی ہلاک کردو گے جبکہ وہاں پچاس اہل ایمان ہوں گے ؟ فرشتوں نے جواب میں کہا تھا کہ ایسی صورت میں ہم انہیں ہلاک نہیں کریں گے۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) ان کے ساتھ بحث و مباحثہ کرتے ہوئے پچاس کی تعداد کو دس تک لے آئے اس تعدا د پر بھی فرشتوں نے نفی میں جواب دیا ۔ اس تفسیر کی قتادہ سے روایت کی گئی ہے۔ ایک قول کے مطابق حضرت ابراہیم (علیہ السلام) فرشتوں سے اس لیے بحث و مباحثہ کرتے رہے تا کہ پتہ چل سکے کہ کس گناہ کی شامت میں قوم لوط مکمل خاتمہ کے عذاب کی مستحق بنی ہے۔ نیز یہ کہ آیا یہ عذاب ان پر لا محالہ آنے ہی والا ہے یا صرف ڈرانے کی ایک صورت ہے جس سے ڈر کر یہ لوگ اللہ کی اطاعت کی طرف مائل ہوجائیں ۔ بعض لوگ اس آیت سے بیان کی تاخیر کے جواز کے حق میں استدلا ل کرتے ہیں اس لیے کہ فرشتوں نے آکر خبر دی تھی کہ وہ قوم لوط کو ہلاک کرنے والے ہیں لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس عذاب سے بچ رہنے والے کون سے افراد ہیں جس کی وجہ سے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) ان سے بحث کرنے لگے کہ آیا تم انہیں ہلاک کر دو گے جبکہ ان میں فلاں فلاح اہل ایمان موجود ہیں ۔ اس طرح یہ حضرات بیان کی تاخیر کے جواز پر استدلال کرتے ہیں ۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ بات یہ نہیں ہے بلکہ اصل صورت یہ ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے فرشتوں سے وہ وجہ دریافت کی تھی جس کی بنا پر قوم لوط مکمل استیصال کے عذاب کی سزا وار گردانی گئی تھی نیز یہ کہ آیا یہ عذاب لا محالہ ان پر آنے ہی والا تھا یا صرف ڈراوا تھا جس سے متاثر ہو کر یہ لوگ اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری کی راہ پر آ جاتے۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٧٤) پھر جب حضرات ابراہیم (علیہ السلام) کا وہ خوف زائل ہوا اور انکو لڑکے کی بشارت ملی تو ادھر سے بےفکر ہو کر ہم سے قوم لوط کی ہلاکت کے بارے میں سفارش کرنا شروع کیا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

حضرت ابراہیم کا یہ مجادلہ تورات میں بڑی تفصیل سے بیان ہوا ہے۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرشتوں سے کہا کہ اگر ان بستیوں میں پچاس آدمی بھی راست باز ہوئے تو کیا پھر بھی ان کو ہلاک کردیا جائے گا ؟ فرشتوں نے جواب دیا کہ نہیں ‘ پھر انہیں ہلاک نہیں کیا جائے گا۔ پھر حضرت ابراہیم نے چالیس آدمیوں کا پوچھا تو انہوں نے کہا کہ پھر بھی ان کو تباہ نہیں کیا جائے گا۔ چناچہ اس طرح بات ہوتے ہوتے پانچ آدمیوں پر آگئی۔ اس پر حضرت ابراہیم کو بتایا گیا کہ آپ اس بحث کو چھوڑ دیں۔ اب تو آپ کے رب کا فیصلہ آچکا ہے کیونکہ ان بستیوں میں خود حضرت لوط اور ان کی دو بیٹیوں کے علاوہ کوئی ایک متنفس بھی راست باز نہیں ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

83. The word 'dispute' here expresses the nexus of affection and endearment between Abraham (peace be on him) and God. Perusal of this verse brings to one's mind Abraham's persistent pleading to God that He may spare Lot's people His chastisement. To this God replied that since they were totally devoid of all good and had exceeded all reasonable limits, they did not deserve any leniency. Yet Abraham (peace be on him) continued to plead for them and presumably submitted that if there was even the least bit of good left in them, their chastisement be deferred so that this good may come to the fore. It is interesting to note that the Bible also recounts this 'dispute' between God and Abraham. However, the Qur'anic account, though brief, is much more meaningful, and significant. (Cf. Genesis 18: 23-32.)

سورة هُوْد حاشیہ نمبر :83 جھگڑے کا لفظ اس موقع پر اس انتہائی محبت اور ناز کے تعلق کو ظاہر کرتا ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے خدا کے ساتھ رکھتے تھے ۔ اس لفظ سے یہ تصویر آنکھوں کے سامنے پھر جاتی ہے کہ بندے اور خدا کے درمیان بڑی دیر تک رد وکد جاری رہتی ہے ۔ بندہ اصرار کر رہا ہے کہ کسی طرح قوم پر لوط علیہ السلام پر سے عذاب ٹال دیا جائے ۔ خدا جواب میں کہہ رہا ہے کہ یہ قوم اب خیر سے باکل خالی ہوچی ہے اور اس کے جائم اس حد سے گزر چکے ہیں کہ اس کے ساتھ کوئی رعایت کی جا سکے ۔ مگر بندہ ہے کہ پھر یہی کہے جاتا ہے کہ پروردگار اگر کچھ تھوڑی سی بھلائی بھی اس میں باقی ہو تو اسے اور ذرا مہلت دیدے ، شاید کہ وہ بھلائی لے آئے ۔ بائیبل مین اس جھگڑے کی کجھ تشریح بھی بیان ہوئی ہے ، لیکن قرآں کا مجمل بیان اپنے اندر اس سے زیادہ معنوی وسعت رکھتا ہے ۔ ( تقابل کے لیے ملاحظہ ہو کتاب پیدائش ، باب 18 ۔ آیت 23 ۔ 32 )

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

43: جیسا کہ سورۃ اعراف آیت 80 کے حاشیہ میں بیان کیا جا چکا ہے حضرت لوط (علیہ السلام) حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے بھتیجے تھے جو عراق میں ہی ان پر ایمان لا کر ان کے ساتھ وطن سے ہجرت میں ان کے ساتھ شریک تھے۔ بعد میں اللہ تعالیٰ نے ان کو بھی پیغمبر بنا کر سدوم کے شہر میں بھیجا۔ اس شہر کے لوگ شرک کے علاوہ ہم جنس پرستی کی خباثت میں مبتلا تھے۔ جب انہوں نے حضرت لوط (علیہ السلام) کی بات نہیں مانی تو اللہ تعالیٰ نے ان پر عذاب نازل کرنے کے لیے ان فرشتوں کو بھیجا تھا۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو یہ امید تھی کہ شاید یہ لوگ سنبھل جائیں اس لیے وہ اللہ تعالیٰ سے فرمائش کرتے رہے کہ ابھی ان پر عذاب نازل نہ کیا جائے۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) چونکہ اللہ تعالیٰ کے لاڈلے پیغمبر تھے، اس لیے انہوں نے ناز کے انداز میں بار بار جس طرح عذاب کو موخر کرنے کی فرمائش کی، اسے اس آیت میں پیار بھرے اسلوب میں جھگڑنے سے تعبیر فرمایا گیا ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٧٤۔ ٧٦۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو جب خوشی سنائی گئی اور ان کا خوف بھی جاتا رہا تو یہ سن کر یہ فرشتے لوط (علیہ السلام) کی قوم کو ہلاک کرنے کو جارہے ہیں ان کا دل بہت کڑہنے لگا اور فرشتوں سے جھگڑنے لگے کہ جس گاؤں میں تین سو مسلمان ہونگے اس کو ہلاک کرو گے۔ فرشتوں نے کہا نہیں، تب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا چالیس تو ہوں گے چالیس نہیں تیس سہی تیس بھی نہ ہوں دس تو ہوں گے۔ دس بھی نہیں سہی ایک تو ہوگا فرشتوں نے کہا ایک بھی نہیں تب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا اس گاؤں میں لوط (علیہ السلام) بھی تو ہیں فرشتوں نے جواب دیا ہمیں سب کچھ معلوم ہے جو جو وہاں ہیں۔ لوط (علیہ السلام) اور ان کے گھر والے سوائے ان کی بیوی کے سب بچ جائیں گے اور ان کی بیوی اور سارا گاؤں ہلاک ہوجائے گا۔ مفسروں نے یہی معنے یجادلنا کے بیان کئے ہیں کہ اللہ نے فرمایا میرے رسولوں سے جھگڑا جو کیا اس کا سبب یہ تھا کہ ابراہیم (علیہ السلام) بہت نرم دل تھے چاہتے تھے کہ کچھ دنوں اور عذاب تھم جائے شاید یہ لوگ ایمان لے آئیں مگر خدا نے فرمایا کہ تو بردبار اور نرم دل ہو اور خدا کی مرضی پر قائم رہنے والے ہو یہ باتیں صرف تمہارے نرم دل ہونے کی وجہ سے ہیں تم اس خیال سے باز آؤ خدا کا حکم جاری ہوچکا ان پر ضرور عذاب آئے گا جو کسی طرح رک نہیں سکتا۔ صحیح بخاری و مسلم کے حوالہ سے ابو موسیٰ اشعری (رض) کی حدیث گزر چکی ہے کہ قوم لوط جیسے سرکش لوگوں کو اللہ تعالیٰ جب تک چاہتا ہے مہلت دیتا ہے اور پھر مہلت کے بعد جب عذاب آجاتا ہے تو کسی کے ٹالے سے نہیں ٹلتا۔ ١ ؎ آخری آیت میں ابراہیم (علیہ السلام) نے سفارش کے نامنظور ہونے کا جو ذکر ہے یہ حدیث گویا اس کی تفسیر ہے۔ ١ ؎ صحیح بخاری ص ٦٧٨ ج ٢ باب قولہ وکذلک اخذ ربک اذا اخذ القری۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(11:74) الزوع۔ خوف ۔ ڈر۔ راع یروع کا مصدر۔ یجادلنا۔ مضارع واحد مذکر۔ مجادلۃ و جدال مصدر۔ باب مفاعلۃ نا ضمیر مفعول جمع متکلم۔ وہ ہم سے (یعنی ہمارے فرشتوں سے) جھگڑا کرنے لگا۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 9 ۔ سعید (رض) بن جبیر، قتادہ (رض) اور بعض دوسرے مفسرین (رح) کہتے ہیں کہ جب حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کو فرشتوں نے بتایا کہ وہ قوم لوط کو ہلاک کرنے جا رہے ہیں تو انہوں نے پوچھا جس بستی میں تین سو مسلمان ہوں کیا تم اسے تباہ کردو گے ؟ انہوں نے کہا ” نہیں۔ کہا : اگر چالیس ہوں تب “ ؟ انہوں نے کہا : نہیں۔ اس پر حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) نے کہا : ان فیمھا لوطا (اس بستی میں لوط تو موجود ہیں) ۔ اس پر انہوں نے کہا :” اس میں جو لوگ ہیں ہمیں ان کا خوب علم ہے۔ ہم لوط کو، اور ان کی بیوی کے سوا ان کے تمام گھر والوں کو بچا لیں گے۔ “ اس وقت حضرت ابراہیم خاموش ہوئے اور ان کا اطمینان ہوگیا۔ (ابن کثیر) ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

3۔ سفارش جو باعتبار مبالغہ وصرار کے صورة جدال تھا اور یہ گفتگو فرشتوں سے ہوئی تھی مگر مقصود اللہ سے عرض کرنا تھا اس لیے یجادلنا فرمایا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حضرت ابراہیم (علیہ السلام) ایسے حلیم الطبع تھے کہ وہ موجبات غیظ و غضب کو برداشت کرلیتے تھے ، صبر کرتے تھے اور جوش میں نہ آتے تھے۔ اور اواہ کے معنی یہ ہیں کہ خدا خوفی کی وجہ سے وہ ہر وقت آہ وزاری فرماتے تھے اور منیب کے معنی یہ ہیں کہ وہ ہر معاملے میں جلدی سے اپنے رب کی طرف رجوع فرماتے تھے۔ ان تمام صفات کے باعث حضرت ابراھیم (علیہ السلام) نے فرشتوں کے ساتھ قوم لوط (علیہ السلام) کے حوالے سے جھگڑنا شروع کردیا۔ اب یہ کہ حضرت نے کیا جھگڑا فرمایا ؟ قرآن کریم نے اس کی کوئی تشریح نہیں کی ہے لیکن عین اس وقت اللہ کا حکم آگیا اور فرمایا گیا کہ اس معاملے میں نہ جھگڑو ، لہذا جھگڑا ختم ہوگیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

67:۔ جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا خوف جاتا رہا اور بیٹے کی خوشخبری مل گئی تو اب فرشتوں سے ان کی آمد کا مقصد پوچھا جب انہوں نے بتایا کہ اِنَّا اُرْسِلْنَا اِلیٰ قَوْمِ لُوْطٍ ہم قوم لوط کو ہلاک کرنے کے لیے لیے آئے ہیں تو یُجَادِلُنَا فِیْ قَوْمِ لُوْطٍ انہوں نے ہم سے قوم لوط کی سفارش کرنا شروع کردی کہ اللہ ! ان کو کچھ اور مہلت دی جائے شاید وہ سمجھ جائیں قصے کی واقعی ترتیب سورة ذاریات میں ہے کما مر اِنَّ اِبْرَاھِیْمَ لَحَلِیْمٌ اَوَّاہٌ مُّنِیْبٌ ابراہیم (علیہ السلام) بہت حوصلے والے، نرم دل اور اللہ کی طرف انابت ورجوع کرنیوالے تھے انہی اوصاف کی بنا پر قوم لوط کو مہلت دینے کی سفارش کرنے لگے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

74 پھر جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا وہ خوف زائل ہوگیا جو فرشتوں کے کھانا نہ کھانے سے ان کے دل میں پیدا ہوا تھا اور ان کو خوشخبری اور بشارت بھی مل گئی کہ ان کے ہاں حضرت سارہ (رض) کے بطن سے لڑکا پیدا ہوگا تو اس نے ہم سے لوط (علیہ السلام) کی قوم کیب ارے میں جھگڑا شروع کردیا یعنی جب اطمینان ہوگیا تو لوط (علیہ السلام) کی قوم کے متعلق سفارش کرنے لگے یہ سفارش چونکہ اصرار کے ساتھ کر رہے تھے اس لئے اس سفارش کو مجادلہ سے تعبیر فرمایا اس سفارش پر جو اصرار تھا اس کی وجہ آگے بیان فرمائی۔