Surat Hood

Surah: 11

Verse: 76

سورة هود

یٰۤـاِبۡرٰہِیۡمُ اَعۡرِضۡ عَنۡ ہٰذَا ۚ اِنَّہٗ قَدۡ جَآءَ اَمۡرُ رَبِّکَ ۚ وَ اِنَّہُمۡ اٰتِیۡہِمۡ عَذَابٌ غَیۡرُ مَرۡدُوۡدٍ ﴿۷۶﴾

[The angels said], "O Abraham, give up this [plea]. Indeed, the command of your Lord has come, and indeed, there will reach them a punishment that cannot be repelled."

اے ابراہیم! اس خیال کو چھوڑ دیجئے آپ کے رب کا حکم آپہنچا ہے اور ان پر نہ ٹالے جانے والا عذاب ضرور آنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤـاِبۡرٰہِیۡمُ
اے ابراہیم
اَعۡرِضۡ
اعراض کرو
عَنۡ ہٰذَا
اس (بات)سے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
قَدۡ
تحقیق
جَآءَ
آ چکا
اَمۡرُ
حکم
رَبِّکَ
تیرے رب کا
وَاِنَّہُمۡ
اور بےشک وہ
اٰتِیۡہِمۡ
آنے والا ہے ان پر
عَذَابٌ
عذاب
غَیۡرُ
نہ
مَرۡدُوۡدٍ
پھیرا جانے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤـاِبۡرٰہِیۡمُ
اے ابراہیم
اَعۡرِضۡ
منہ موڑ
عَنۡ ہٰذَا
اس سے
اِنَّہٗ
حقیقت یہ ہے
قَدۡ
بلاشبہ
جَآءَ
آگیا
اَمۡرُ
حکم
رَبِّکَ
تمہارے رب کا
وَاِنَّہُمۡ
اور یقیناً وہ
اٰتِیۡہِمۡ
آنے والا ہے ان پر
عَذَابٌ
عذاب
غَیۡرُ
نہیں
مَرۡدُوۡدٍ
ہٹایا جانے والا
Translated by

Juna Garhi

[The angels said], "O Abraham, give up this [plea]. Indeed, the command of your Lord has come, and indeed, there will reach them a punishment that cannot be repelled."

اے ابراہیم! اس خیال کو چھوڑ دیجئے آپ کے رب کا حکم آپہنچا ہے اور ان پر نہ ٹالے جانے والا عذاب ضرور آنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

فرشتوں نے کہا : ابراہیم ! اس قصہ کو چھوڑو۔ اب تو تمہارے پروردگار کا حکم آچکا۔ اب انھیں عذاب آکے رہے گا جو ٹل نہیں سکتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ابراہیم!اس سے منہ موڑلو،حقیقت یہ ہے کہ بلاشبہ تمہارے رب کاحکم آگیاہے اوریقینااُن پروہ عذاب آنے والاہے جوہٹایاجانے والانہیں ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 Ibrahim! Leave it, in fact, the command of your Lord has come, and there has to come upon them a punish¬ment, not to be turned back.

اے ابراہیم چھوڑ یہ خیال وہ تو آچکا حکم تیرے رب کا اور ان پر آتا ہے عذاب جو لوٹایا نہیں جاتا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے ابراہیم چھوڑیے اس معاملے کو اب تو آپ کے رب کا فیصلہ آچکا ہے اور ان پر وہ عذاب آکر ہی رہے گا جسے لوٹایا نہیں جاسکے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thereupon (Our angels) said to him: 'O Abraham! Desist from this, for indeed your Lord's command has come; and a chastisement which cannot be averted is about to befall them.' words literally suggest; the purpose is merely to express a sense of wonder.

﴿آخرِکار ہمارے فرشتوں نے اس سے کہا﴾ اے ابراہیم ، اس سے باز آجاؤ ، تمہارے رب کا حکم ہوچکا ہے اور اب ان لوگوں پر وہ عذاب آکر رہے گا جو کسی کے پھیرے نہیں پھر سکتا ۔ 84

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( ہم نے ان سے کہا ) ابراہیم ! اس بات کو جانے دو ۔ یقین کرلو کہ تمہارے رب کا حکم آچکا ہے ، اور ان لوگوں پر ایسا عذاب آکر رہے گا جس کو کوئی پیچھے نہیں لوٹا سکتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے ابراہیم اب یہ خیال چھوڑ دے اور کچھ باتیں کر تیرے مالک کا حکم ہوچکا اور ان پر وہ عذاب آنے والا ہے جو ٹل نہیں سکتا 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ابراہیم (علیہ السلام) ! اس بات کو جانے دیں ، بیشک آپ کے پروردگار کا حکم آپہنچا ہے اور یقینا ان لوگوں پر عذاب آنے والا ہے جو کبھی ٹلنے والا نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ابراہیم ! اسب ات کو جانے دو تمہارے رب کا حکم آپہنچا ہے اور ان پر ایسا عذاب آنے والا ہے جو کسی طرح ٹلنے والا نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے ابراہیم اس بات کو جانے دو۔ تمہارے پروردگار کا حکم آپہنچا ہے۔ اور ان لوگوں پر عذاب آنے والا ہے جو کبھی نہیں ٹلنے کا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ibrahim! leave off this; verily the decree from thy Lord hath already come, and verily they! upon them is coming a torment unavoidable.

اے ابراہیم (علیہ السلام) اسے جانے دو قطعا تمہارے پروردگار کا حکم آچکا ہے اور ان پر ضرور ایک نہ ہٹنے والا عذاب آنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ابراہیم! یہ بحث چھوڑو ۔ اب تمہارے رب کا حکم ہوچکا ہے اور ان پر ایک ایسا عذاب آنے والا ہے ، جو ٹالے نہ ٹالا جاسکے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ابراھیم ( علیہ السلام ) اس بات کو جانے دیجئے ۔ بلاشبہ تمہارے رب کا حکم آچکا ہے اور بے شک ان پر ایک نہ ٹلنے والا عذاب ضرور آنے والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ابراہیم ! اس بات کو جانے دو ۔ تمہارے رب کا حکم آپہنچا ہے اور ان لوگوں پر عذاب آنے والا ہے۔ جو کبھی نہیں ٹلنے والا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(فرشتوں نے ان سے کہا) اے ابراہیم، اب جانے دو اس قصے کو، کہ اب بہرحال آکر رہنا ہے ان لوگوں پر ایک ایسے ہولناک عذاب نے جس کے ٹلنے کی اب کوئی صورت نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

( فرشتوں نے کہا ) ابراہیم اس قصہ کو چھوڑدوتمہارے رب کاحکم آچکا بلاشبہ اب انہیں عذاب آکے رہیگاجوٹل نہیں سکتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ابراہیم اس خیال میں نہ پڑ بیشک تیرے رب کا حکم آچکا اور بیشک ان پر عذاب آنے والا ہے کہ پھیرا نہ جائے گا

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( فرشتوں نے کہا: ) اے ابراہیم! اس ( بات ) سے درگزر کیجئے ، بیشک اب تو آپ کے رب کا حکمِ ( عذاب ) آچکا ہے ، اور انہیں عذاب پہنچنے ہی والا ہے جو پلٹایا نہیں جا سکتا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ہم نے کہا ) اے ابراہیم ( ع ) اس بات کو چھوڑ دیں تمہارے پروردگار کا حکم ( عذاب ) آچکا ہے یقینا ان لوگوں پر وہ عذاب آکے رہے گا ۔ جو پلٹایا نہیں جا سکتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O Abraham! Seek not this. The decree of thy Lord hath gone forth: for them there cometh a penalty that cannot be turned back!

Translated by

Muhammad Sarwar

We said, "Abraham, avoid asking Us such questions. Your Lord's decree has already been issued and an inevitable torment will strike these people."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"O Ibrahim! Forsake this. Indeed, the commandment of your Lord has gone forth. Verily, there will come a torment for them which cannot be turned back."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O Ibrahim! leave off this, surely the decree of your Lord has come to pass, and surely there must come to them a chastisement that cannot be averted.

Translated by

William Pickthall

(It was said) O Abraham! Forsake this! Lo! thy Lord's commandment hath gone forth, and lo! there cometh unto them a doom which cannot be repelled.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ इब्राहीम! उसको छोड़ो, बेशक तुम्हारे रब का हुक्म आ चुका है और उन पर ऐसा अज़ाब आने वाला है जो लौटाया नहीं जाता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ابراہیم اس بات کو جانے دو تمہارے رب کا حکم (اس کے متعلق) آ چکا ہے اور (اس کے سبب سے) ان پر ایسا عذاب آنے والا ہے جو کسی طرح ہٹنے والا نہیں۔ (76)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے ابراہیم اسے رہنے دے۔ بیشک تیرے رب کا حکم آچکا اور یقیناً ان لوگوں پر عذاب آنے والا ہے جو ہٹایا نہیں جاسکتا۔ “ (٧٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(آخر کار ہمارے فرشتوں نے اس سے کہا) اے ابراہیم (علیہ السلام) اس سے باز آجاؤ، تمہارے رب کا حکم ہوچکا ہے اور اب ان لوگوں پر وہ عذاب آ کر رہے گا جو کسی کے پھیر سے نہیں پھر سکتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ابراہیم اس بات سے اعراض کرو۔ بیشک تمہارے رب کا حکم آچکا ہے اور بیشک ان پر عذاب آنے والا ہے جو واپس نہ ہوگا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ابراہیم چھوڑ یہ خیال وہ تو آچکا حکم تیرے رب کا اور ان پر آتا ہے عذاب جو لوٹایا نہیں جاتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ارشاد ہوا اے ابراہیم (علیہ السلام) تو اس بات کو چھوڑ دے واقعہ یہ ہے کہ تیرے رب کا حکم پہنچ چکا ہے اور یقینا ان پر ایسا عذاب آنے والا ہے جو واپس نہیں کیا جاسکتا