Surat Hood

Surah: 11

Verse: 87

سورة هود

قَالُوۡا یٰشُعَیۡبُ اَصَلٰوتُکَ تَاۡمُرُکَ اَنۡ نَّتۡرُکَ مَا یَعۡبُدُ اٰبَآؤُنَاۤ اَوۡ اَنۡ نَّفۡعَلَ فِیۡۤ اَمۡوَالِنَا مَا نَشٰٓؤُاؕ اِنَّکَ لَاَنۡتَ الۡحَلِیۡمُ الرَّشِیۡدُ ﴿۸۷﴾

They said, "O Shu'ayb, does your prayer command you that we should leave what our fathers worship or not do with our wealth what we please? Indeed, you are the forbearing, the discerning!"

انہوں نے جواب دیا کہ اے شعیب! کیا تیری صلاۃ تجھے یہی حکم دیتی ہے کہ ہم اپنے باپ دادوں کے معبودوں کو چھوڑ دیں اور ہم اپنے مالوں میں جو کچھ چاہیں اس کا کرنا بھی چھوڑ دیں تو تو بڑا ہی با وقار اور نیک چلن آدمی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰشُعَیۡبُ
اے شعیب
اَصَلٰوتُکَ
کیا نماز تیری
تَاۡمُرُکَ
حکم دیتی ہے تجھے
اَنۡ
کہ
نَّتۡرُکَ
ہم چھوڑ دیں
مَا
انہیں جن کی
یَعۡبُدُ
عبادت کرتے تھے
اٰبَآؤُنَاۤ
آباؤ اجداد ہمارے
اَوۡ
یا
اَنۡ نَّفۡعَلَ
نہ) ہم کریں
فِیۡۤ اَمۡوَالِنَا
اپنے مالوں میں
مَا
جو
نَشٰٓؤُاؕ
ہم چاہیں
اِنَّکَ
بےشک تو
لَاَنۡتَ
البتہ توہی ہے
الۡحَلِیۡمُ
نہایت بردبار
الرَّشِیۡدُ
سمجھدار
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰشُعَیۡبُ
اے شعیب
اَصَلٰوتُکَ
کیا نماز تمہاری
تَاۡمُرُکَ
تمہیں حکم دیتی ہے
اَنۡ
یہ کہ
نَّتۡرُکَ
ہم چھوڑ دیں
مَا
جن کی
یَعۡبُدُ
عبادت کرتے تھے
اٰبَآؤُنَاۤ
ہمارے باپ دادا
اَوۡ
یا
اَنۡ
یہ کہ
نَّفۡعَلَ
ہم کریں
فِیۡۤ اَمۡوَالِنَا
اپنے اموال میں
مَا
جو
نَشٰٓؤُاؕ
ہم چاہیں
اِنَّکَ
بلاشبہ آپ
لَاَنۡتَ
یقیناً تو ہی
الۡحَلِیۡمُ
نہایت بردبار
الرَّشِیۡدُ
بڑا دانش مند ہے
Translated by

Juna Garhi

They said, "O Shu'ayb, does your prayer command you that we should leave what our fathers worship or not do with our wealth what we please? Indeed, you are the forbearing, the discerning!"

انہوں نے جواب دیا کہ اے شعیب! کیا تیری صلاۃ تجھے یہی حکم دیتی ہے کہ ہم اپنے باپ دادوں کے معبودوں کو چھوڑ دیں اور ہم اپنے مالوں میں جو کچھ چاہیں اس کا کرنا بھی چھوڑ دیں تو تو بڑا ہی با وقار اور نیک چلن آدمی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : شعیب ! کیا تمہاری نماز تمہیں یہی سکھاتی ہے کہ ہم ان معبودوں کو چھوڑ دیں جنہیں ہمارے آباء و اجداد پوجتے آئے ہیں یا جیسے ہم چاہتے ہیں اپنے اموال میں تصرف کرنا چھوڑ دیں ؟ تم تو بڑے بردبار اور بھلے مانس آدمی تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہا: ’’اے شعیب! کیا تمہاری نماز تمہیں یہی حکم دیتی ہے کہ ہم اُن کوچھوڑدیں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے تھے؟ یا یہ کہ ہم اپنے اموال میں جوچاہیں کریں؟ بلاشبہ تو ہی نہایت بردبار، بڑا دانش مند ہے؟‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"0 Shu&aib, does your galah (prayer) com¬mand you that we should give up what our fathers used to worship or give up our free-will in (spending) our wealth? You are provenly the man of wisdom and guid¬ance.|"

بولے اے شعیب تیرے نماز پڑھنے نے تجھ کو یہ سکھایا کہ ہم چھوڑ دیں جن کو پوجتے رہے ہمارے باپ دادے یا چھوڑ دیں کرنا جو کچھ کہ کرتے ہیں اپنے مالوں میں، تو ہی بڑا باوقار ہے نیک چلن

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : اے شعیب ! کیا تمہاری نماز تمہیں اس بات کا حکم دیتی ہے کہ ہم چھوڑ دیں ان کو جن کو پوجتے آئے ہیں ہمارے آباء و اَجداد یا (تمہاری نماز یہ سکھاتی ہے کہ) ہم اپنے اموال میں اپنی مرضی کے مطابق تصرف نہ کریں ہاں ایک تم ہی تو ہو جو بڑے باوقار اور نیک چلن ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They replied: 'O Shu'ayb! Does your Prayer enjoin upon you that we should forsake the deities whom our forefathers worshipped, or that we should give up using our wealth as we please? Do you fancy that you, and only you, are forbearing and right-directed?'

انہوں نے جواب دیا اے شعیب ، کیا تیری نماز تجھے یہ سکھاتی ہے 96 کہ ہم ان سارے معبودوں کو چھوڑ دیں جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کرتے تھے؟ یا یہ کہ ہم کو اپنے مال میں اپنے منشا کے مطابق تصّرف کرنے کا اختیار نہ ہو؟ 97 بس تو ہی تو ایک عالی ظرف اور راست باز آدمی رہ گیا ہے !

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ کہنے لگے : اے شعیب ! کیا تمہاری نماز تمہیں یہ حکم دیتی ہے کہ ہمارے باپ دادا جن کی عبادت کرتے آئے تھے ، ہم انہیں بھی چھوڑ دیں اور اپنے مال و دولت کے بارے میں جو کچھ ہم چاہیں ، وہ بھی نہ کریں ۔ ( ٥٤ ) ؟ واقعی تم تو بڑے عقل مند ، نیک چلن آدمی ہو ۔ ( ٥٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہنے لگے اے شعیب کیا تیری نماز نے تجھے یہ سکھلایا کہ ہم ان بتوں کو چھوڑ بیٹھیں ان کو ہمارے باپ دادا پوجتے رہے یا اپنے مال میں جو ہم چاہیں جس طرح تصرف ہم کو منظور ہوا وہ نہ کریں 5 دوسرے کے حکم پر چلیں تو تو اپنے نزدیک بڑا برباد اور نیک چلن تھا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے کہا اے شعیب (علیہ السلام) ! کیا تمہاری نماز تم کو یہ سکھاتی ہے کہ ہمارے باپ دادا جن کو پوجتے آئے ہیں ہم ان کو چھوڑ دیں یا اپنے مال میں جو چاہیں تصرف نہ کریں یقینا تم تو بڑے نرم دل (اور) راست باز ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہنے لگے کہ اے شعیب کیا تمہیں تمہاری نماز یہی سکھاتی ہے کہ ہم اپنے ان معبودوں کو چھوڑ دیں جن کی عبادت و بندگی ہمارے باپ دادا کرتے تھے یا ہم اس کو چھوڑ دیں کہ ہم اپنے مالوں میں اپنی مضری سے جو چاہیں تصرف کریں ؟ بیشک آپ تو بڑے عقل مند اور نیک چلن ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا شعیب کیا تمہاری نماز تمہیں یہ سکھاتی ہے کہ جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے آئے ہیں ہم ان کو ترک کر دیں یا اپنے مال میں تصرف کرنا چاہیں تو نہ کریں۔ تم تو بڑے نرم دل اور راست باز ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: Shu'aib, commandeth thee thy prayer that we should abandon that which our fathers have worshipped, or that we should not do with our riches whatsoever we will! thou, indeed! thou forsooth art forbearing, right-minded!

وہ بولے اے شعیب (علیہ السلام) کیا یہ تمہاری نماز تمہیں تعلیم دیتی ہے کہ ہم ان چیزوں کو چھوڑ دیں جن کی پرستش ہمارے بڑے کرتے آئے ہیں یا اس کو چھوڑ دیں کہ ہم اپنے مال کے ساتھ جو چاہیں کریں واقعی تم ہی تو بڑے عقل مند بڑے دیندار ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ اے شعیب! کیا تمہاری نماز تمہیں یہ سکھاتی ہے کہ ہم ان چیزوں کو چھوڑ بیٹھیں ، جن کی ہمارے باپ دادا پرستش کرتے آئے یا یہ کہ ہم اپنے مال میں اپنی مرضی کے مطابق تصرف نہ کریں؟ بس تمہی تو ایک دانشمند اور راست رو رہ گئے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

کہنے لگے اے شعیب ( علیہ السلام ) کیا آپ کی نماز آپ کو حکم دیتی ہے کہ ہمارے باپ دادا جن کی عبادت کیا کرتے تھے ہم انہیں چھوڑدیں اور اپنے مالوں کو جس طرح ہم استعمال کرنا چاہیں اس طرح استعمال کرنا چھوڑدیں واقعی تم ہی بڑے باوقار اور نیک چلن ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا اے شعیب ! کیا تمہاری نماز تمہیں یہ سکھاتی ہے کہ جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے آئے ہیں ہم ان کو چھوڑ دیں ؟ یا جو کچھ ہم اپنے مال میں کرنا چاہتے ہیں کرنا چھوڑ دیں۔ تم تو بڑے نرم دل اور راست باز ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان لوگوں نے اس کے جواب میں کہا، اے شعیب کیا تمہاری نماز تمہیں یہی کچھ سکھاتی ہے کہ ہم چھوڑ دیں ان چیزوں کو جن کی پوجا (و پرستش) کرتے چلے آئے ہیں ہمارے باپ، دادا ؟ یا یہ کہ ہم اپنے مالوں میں اپنی منشا کے مطابق تصرف نہ کریں ؟ (بلکہ ان پر تمہاری ہی بات چلے کہ) بس تم ہی تم ہو ایک بڑے عالی ظرف اور راستباز انسان (اور بس ؟ )

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہنے لگے:’’شعیب! کیا تمہاری نماز تمہیں یہی سکھاتی ہے کہ ہم ان معبودوں کو چھوڑدیں جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کرتے تھے یاجیسے ہم چاہتے ہیں اور ہم اپنے مالوں میںجو کچھ چاہیں ( اس میں سے اپنی مرضی سے بتوں پر خرچ ) کرنابھی چھوڑ دیں؟ تم توبڑے بردباربھلے مانس ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے اے شعیب!کیا تمہاری نماز تمہیں یہ حکم دیتی ہے کہ ہم اپنے باپ دادا کے خداؤں کو چھوڑ دیں ( ف۱۸۰ ) یا اپنے مال میں جو چاہیں نہ کریں ( ف۱۸۱ ) ہاں جی تمہیں بڑے عقلمند نیک چلن ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بولے! اے شعیب! کیا تمہاری نماز تمہیں یہی حکم دیتی ہے کہ ہم ان ( معبودوں ) کو چھوڑ دیں جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کرتے رہے ہیں یا یہ کہ ہم جو کچھ اپنے اموال کے بارے میں چاہیں ( نہ ) کریں؟ بیشک تم ہی ( ایک ) بڑے تحمل والے ہدایت یافتہ ( رہ گئے ) ہو

Translated by

Hussain Najfi

ان لوگوں نے کہا اے شعیب ( ع ) ! کیا تمہاری نماز تمہیں حکم دیتی ہے کہ ہم ان ( معبودوں ) کو چھوڑ دیں جن کی ہمارے باپ دادا پرستش کیا کرتے تھے یا اپنے اپنے اموال میں اپنی مرضی کے مطابق تصرف نہ کریں؟ بس تم ہی عاقل و بردبار اور نیکوکار آدمی ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "O Shu'aib! Does thy (religion of) prayer command thee that we leave off the worship which our fathers practised, or that we leave off doing what we like with our property? truly, thou art the one that forbeareth with faults and is right-minded!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They asked him, "Shu'ayb, do your prayers tell you that we must give up the worship of what our fathers had worshipped and that we must not deal with our properties as we like? We still believe that you are a person of forbearance and understanding."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "O Shu`ayb! Does your Salah command you that we give up what our fathers used to worship, or that we give up doing what we like with our property Verily, you are the forbearer, right-minded!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: O Shu'aib! does your prayer enjoin you that we should forsake what our fathers worshipped or that we should not do what we please with regard to our property? Forsooth you are the forbearing, the right-directing one.

Translated by

William Pickthall

They said: O Shu'eyb! Doth thy way of prayer command thee that we should forsake that which our fathers (used to) worship, or that we (should leave off) doing what we will with our own property. Lo! thou art the mild, the guide to right behaviour.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा कि ऐ शुऐब! क्या तुम्हारी नमाज़ तुमको यह सिखाती है कि हम उन चीज़ों को छोड़ दें जिनकी इबादत हमारे बाप-दादा किया करते थे या अपने माल में अपनी मर्ज़ी के मुताबिक़ तसर्रुफ़ करना छोड़ दें बस तुम ही तो एक अक़्लमंद और नेक-चलन आदमी हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ یہ (یہ تمام نصائح سن کر) کہنے لگے کہ اے شعیب (علیہ السلام) کیا تمہارا (مصنوعی اور وہمی) تقدس تم کو (ایسی ایسی باتوں) کی تعلیم کر رہا ہے کہ ہم ان چیزوں کی (پرستش) کو چھوڑ دیں جن کی پرستش ہمارے بڑے کرتے آئے ہیں یا اس بات کو چھوڑ دیں کہ ہم اپنے مال میں جو چاہیں تصرف کریں واقعی آپ ہیں بڑے عقلمند دین پر چلنے والے۔ (4) (87)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انہوں نے کہا اے شعیب کیا تیری نماز تجھے ہی حکم دیتی ہے کہ ہم انہیں چھوڑ دیں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کیا کرتے تھے یا اپنے مالوں میں کریں جو چاہیں یقیناً تو بہت بردبار، بڑاسمجھ دار ہے۔ “ (٨٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے جواب دیا ، اے شعیب (علیہ السلام) کیا تیری نماز تجھے یہ سکھاتی ہے کہ ہم ان سارے معبودوں کو چھوڑ دیں جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کرتے تھے ؟ یا یہ کہ ہم کو اپنے مال میں اپنے منشاء کے مطابق تصرف کرنے کا اختیار نہ ہو ؟ بس تو ہی تو ایک عالی ظرف اور راست باز آدمی رہ گیا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ لوگ کہنے لگے اے شعیب کیا تمہاری نماز تمہیں یہ بتاتی ہے کہ ہم ان چیزوں کو چھوڑ دیں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے رہے ہیں یا یہ کہ ہم اپنے مالوں میں اپنی مرضی کے مطابق تصرف کرنا چھوڑ دیں۔ بیشک تم تو بڑے برد بار ہو نیک چلن ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے اے شعیب کیا تیرے نماز پڑھنے نے تجھ کو یہ سکھایا کہ ہم چھوڑ دیں جن کو پوجتے رہے ہمارے باپ دادے، یا چھوڑ دیں کرنا جو کچھ کہ کرتے ہیں اپنے مالوں میں تو ہی بڑا باوقار ہے نیک چلن

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ سن کر قوم کے لوگ کہنے لگے اے شعیب (علیہ السلام) کیا تیری نماز نے تجھ کو ہمارے متعلق یہ حکم دیا ہے کہ ہم ان معبودوں کی عبادت ترک کردیں جن کی عبادت ہمارے بڑے بوڑھے کرتے چلے آئے یا یہ حکم دیا کہ ہم اپنے مال میں اپنے حسب دل خواہ تصرف کرنا چھوڑ دیں بیشک آپ ہی تو بڑے حلیم الطبع اور نیک چلن ہیں