Surat Hood

Surah: 11

Verse: 91

سورة هود

قَالُوۡا یٰشُعَیۡبُ مَا نَفۡقَہُ کَثِیۡرًا مِّمَّا تَقُوۡلُ وَ اِنَّا لَنَرٰىکَ فِیۡنَا ضَعِیۡفًا ۚ وَ لَوۡ لَا رَہۡطُکَ لَرَجَمۡنٰکَ ۫ وَ مَاۤ اَنۡتَ عَلَیۡنَا بِعَزِیۡزٍ ﴿۹۱﴾

They said, "O Shu'ayb, we do not understand much of what you say, and indeed, we consider you among us as weak. And if not for your family, we would have stoned you [to death]; and you are not to us one respected."

انہوں نے کہا اے شعیب! تیری اکثر باتیں تو ہماری سمجھ میں ہی نہیں آتیں اور ہم تجھے اپنے اندر بہت کمزور پاتے ہیں اگر تیرے قبیلے کا خیال نہ ہوتا تو ہم تجھے سنگسار کر دیتے اور ہم تو تجھے کوئی حیثیت والی ہستی نہیں گنتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰشُعَیۡبُ
اے شعیب
مَا
نہیں
نَفۡقَہُ
ہم سمجھ پاتے
کَثِیۡرًا
بہت سا
مِّمَّا
اس میں سے جو
تَقُوۡلُ
تم کہتے ہو
وَاِنَّا
اور بےشک ہم
لَنَرٰىکَ
البتہ ہم دیکھتے ہیں تجھے
فِیۡنَا
اپنے میں
ضَعِیۡفًا
بہت کمزور
وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتا
رَہۡطُکَ
قبیلہ تیرا
لَرَجَمۡنٰکَ
البتہ سنگسار کردیتے ہم تجھے
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنۡتَ
تو
عَلَیۡنَا
ہم پر
بِعَزِیۡزٍ
کچھ غالب
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰشُعَیۡبُ
اے شعیب
مَا
نہیں
نَفۡقَہُ
ہم سمجھتے
کَثِیۡرًا
اکثر
مِّمَّا
اس میں سے جو
تَقُوۡلُ
تم کہتے ہو
وَاِنَّا
اور یقیناً ہم
لَنَرٰىکَ
ہم دیکھتے ہیں تمہیں
فِیۡنَا
اپنے درمیان
ضَعِیۡفًا
ایک کمزور آدمی
وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتی
رَہۡطُکَ
تمہاری برادری
لَرَجَمۡنٰکَ
ضرور سنگسار کر دیتے ہم تمہیں
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنۡتَ
تم
عَلَیۡنَا
ہم پر
بِعَزِیۡزٍ
کسی طرح غالب
Translated by

Juna Garhi

They said, "O Shu'ayb, we do not understand much of what you say, and indeed, we consider you among us as weak. And if not for your family, we would have stoned you [to death]; and you are not to us one respected."

انہوں نے کہا اے شعیب! تیری اکثر باتیں تو ہماری سمجھ میں ہی نہیں آتیں اور ہم تجھے اپنے اندر بہت کمزور پاتے ہیں اگر تیرے قبیلے کا خیال نہ ہوتا تو ہم تجھے سنگسار کر دیتے اور ہم تو تجھے کوئی حیثیت والی ہستی نہیں گنتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : شعیب ! تمہاری اکثر باتوں کی تو ہمیں سمجھ ہی نہیں آتی۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ تم ہمارے درمیان ایک کمزور سے آدمی ہو اور اگر تمہاری برادری نہ ہوتی تو ہم تمہیں سنگسار کردیتے اور تم ایسے نہیں جس کا ہم پر کوئی دباؤ ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہا: ’’اے شعیب!جوتم کہتے ہواس میں سے اکثرباتیں ہم نہیں سمجھتے، اورہم تمہیں اپنے درمیان ایک کمزورآدمی دیکھتے ہیں اور اگر تمہاری برادری نہ ہوتی توہم تمہیں ضرورسنگسارکردیتے اورتم ہم پرکسی طرح غالب نہیں ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"0 Shu&aib, we do not understand most of what you say, and, in fact, we see you weak among us. But for your clan, we would have stoned you. And to us, you are not a man of respect.|"

بولے اے شعیب ہم نہیں سمجھتے بہت باتیں جو تو کہتا ہے اور ہم تو دیکھتے ہیں کہ تو ہم میں کمزور ہے اور اگر نہ ہوتے تیرے بھائی بند تو تجھ کو ہم سنگسار کر ڈالتے، اور ہماری نگاہ میں تیری کچھ عزت نہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : اے شعیب ! تم جو کچھ کہتے ہو اس میں سے اکثر باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور ہم تو دیکھتے ہیں تمہیں اپنے درمیان ایک کمزور آدمی۔ اور اگر تمہارا خاندان نہ ہوتا تو ہم تمہیں (کبھی کا) سنگسار کرچکے ہوتے اور تم ہم پر غالب نہیں ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They said: 'O Shu'ayb! We do not understand much of what you say. Indeed we see you weak in our midst. Were it not for your kinsmen, we would surely have stoned you for you have no strength to overpower us.

انہوں نے جواب دیا اے شعیب ، تیری بہت سی باتیں تو ہماری سمجھ ہی میں نہیں آتیں ۔ 102 اور ہم دیکھتے ہیں کہ تو ہمارے درمیان ایک بے زور آدمی ہے ، تیری برادری نہ ہوتی تو ہم کبھی کا تجھے سنگسار کر چکے ہوتے ، تیرا بل بوتا تو اتنا نہیں ہے کہ ہم پر بھاری ہو ۔ 103

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ بولے : اے شعیب ! تمہاری بہت سی باتیں توہماری سمجھ ہی میں نہیں آتیں ، اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ تم ہمارے درمیان ایک کمزور آدمی ہو ، اور اگر تمہارا خاندان نہ ہوتا تو ہم تمہیں پتھر مار مار کر ہلاک کردیتے ۔ ہم پر تمہارا کچھ زور نہیں چلتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہنے لگے شعیب جو تو کہتا ہے اس میں سے بہت باتیں تو ہماری سمجھ میں نہیں آتیں 3 اور ہم دیکھتے ہیں تو ہم لوگوں میں کمزور ہے 4 اور جو تیرے کنے کے لوگ نہ ہوتے 5 تو ہم کب کے تجھ پر پتھرائو کرچکے ہوتے اور تو ہمارے سامنے کوئی چیز نہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے کہا اے شعیب (علیہ السلام) ! تمہاری بہت سی باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور بیشک ہم دیکھتے ہیں کہ تم میں کمزور بھی ہو اور اگر تمہارے بھائی بند نہ ہوتے تو ہم ضرور تم کو سنگسار کردیتے اور ہماری نظروں میں تمہاری کوئی توقیر نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے کہ اے شعیب تمہاری بہت سی باتیں جو تم کرتے ہو ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور بیشک ہم تمہیں اپنے اندر ایک کمزور آدمی سمجھتے ہیں اور اگر ہمیں تمہارے خاندان کا لحاظ نہ ہوتا تو ہم تمہیں پتھر مار کر ہلاک کردیتے اور تم ہمارے اوپر کوئی طاقت نہیں رکھتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اُنہوں نے کہا کہ شعیب تمہاری بہت سی باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ تم ہم میں کمزور بھی ہو اور اگر تمہارے بھائی نہ ہوتے تو ہم تم کو سنگسار کر دیتے اور تم ہم پر (کسی طرح بھی) غالب نہیں ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: O Shu'aib! we understanand not much of that which thou sayest, and verily we see thee weak among us, and were it not for thy company we had surely stoned thee, and thou art not among us mighty.

وہ لوگ بولے اے شعیب (علیہ السلام) تمہاری کہی ہوئی بہت سی باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور ہم تم کو تو اپنے (مجمع) میں کمزور ہی دیکھتے ہیں اور اگر تمہارے کنبہ کا ہم کو (لحاظ) نہ ہوتا تو ہم تم کو سنگسار کرچکے ہوتے اور تم ہم پر کچھ غالب تو ہو نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ اے شعیب! جو باتیں تم کہتے ہو ، ان کا بہت سا حصہ ہماری سمجھ میں نہیں آتا اور ہم تم کو اپنے اندر ایک کمزور وجود خیال کرتے ہیں اور اگر تمہارا خاندان نہ ہوتا تو ہم تو تم کو سنگسار کردیتے اور تم ہم پر کچھ بھاری نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کہنے لگے اے شعیب!تمہاری کہی ہوئی بہت ساری بارتیں ہماری سمجھ ہی میں نہیں آتیں اور ہم آپ کو اپنے درمیان بہت کمزور سمجھتے ہیں اور اگر تمہارے خاندان کا لحاظ نہ ہوتا تو ہم نے تمہیں سنگسار کردیا ہوتا اور تمہیں ہم پر کوئی غلبہ بھی نہیں ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا کہ شعیب ! تمہاری بہت سی باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور ہم دیکھتے ہیں تم ہم میں کمزور بھی ہو، اور اگر تمہارے بھائی نہ ہوتے تو ہم تمہیں سنگسار کردیتے اور تم ہم پر کسی طرح بھی غالب نہیں ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے جواب دیا اے شعیب، تمہاری بہت سی باتیں تو ہماری سمجھ میں ہی نہیں آتیں، اور ہم تجھے اپنے درمیان بالکل ہی کمزور پاتے ہیں اور اگر تیرے خاندان کا پاس نہ ہوتا تو ہم نے تجھے کبھی کا سنگسار کر (کے ختم کر) دیا ہوتا، کہ تم تو ہمارے اوپر کچھ بھاری نہیں ہو

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہنے لگے:شعیب تمہاری اکثرباتوں کی ہمیں سمجھ ہی نہیں آتی ہم دیکھ رہے ہیں کہ تم ہمارے درمیان کمزورآدمی ہواوراگرتمہاری برادری نہ ہوتی توہم تمہیں پتھروں سے مار کر ہلاک کردیتے اور نہ ہی تمہاراکوئی ہم پر دبائوہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے اے شعیب! ہماری سمجھ میں نہیں آتیں تمہاری بہت سی باتیں اور بیشک ہم تمہیں اپنے میں کمزور دیکھتے ہیں ( ف۱۸٦ ) اور اگر تمہارا کنبہ نہ ہوتا ( ف۱۸۷ ) تو ہم نے تمہیں پتھراؤ کردیا ہوتا اور کچھ ہماری نگاہ میں تمہیں عزت نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بولے: اے شعیب! تمہاری اکثر باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور ہم تمہیں اپنے معاشرے میں ایک کمزور شخص جانتے ہیں ، اور اگر تمہارا کنبہ نہ ہوتا تو ہم تمہیں سنگ سار کر دیتے اور ( ہمیں اسی کا لحاظ ہے ورنہ ) تم ہماری نگاہ میں کوئی عزت والے نہیں ہو

Translated by

Hussain Najfi

ان لوگوں نے کہا اے شعیب! تم جو کچھ کہتے ہو اس میں سے اکثر باتیں تو ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور ہم تمہیں اپنے درمیان ایک کمزور آدمی دیکھتے ہیں اور اگر تمہارا قبیلہ نہ ہوتا تو ہم تمہیں سنگسار کر دیتے ۔ اور تم ہم پر غالب نہیں ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "O Shu'aib! much of what thou sayest we do not understand! In fact among us we see that thou hast no strength! Were it not for thy family, we should certainly have stoned thee! for thou hast among us no great position!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "Shu'ayb, we do not understand much of what you say, but we know that you are weak among us. Had it not been for our respect of your tribe, we would have stoned you to death; you are not very dear to us".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "O Shu`ayb! We do not understand much of what you say, and we see you weak among us. Were it not for your family, you would have been stoned, and you are not powerful against us."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: O Shu'aib! we do not understand much of what you say and most surely we see you to be weak among us, and were it not for your family we would surely stone you, and you are not mighty against us.

Translated by

William Pickthall

They said: O Shu'eyb! We understand not much of that thou tellest, and lo! we do behold thee weak among us. But for thy family, we should have stoned thee, for thou art not strong against us.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा कि ऐ शुऐब! जो तुम कहते हो उसका बहुत-सा हिस्सा हमारी समझ में नहीं आता और हम तो देखते हैं कि तुम हम में कमज़ोर हो, और अगर तुम्हारी बिरादरी न होती तो हम तुमको पत्थर मार-मार कर हलाक कर देते और तुम हम पर कुछ भारी नहीं हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ کہنے لگے کہ اے شعیب (علیہ السلام) بہت سی باتیں تمہاری کہی ہوئی ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور ہم تم کو اپنے (مجمع) میں کمزور دیکھ رہے ہیں اور اگر تمہارے خاندان کا (کہ ہمارے ہم مذہب ہیں ہم کو) پاس نہ ہوتا تو ہم تم کو (کبھی کا) سنگسار کرچکے ہوتے اور تمہاری تو کچھ توقیر ہی نہیں۔ (2) (91)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انہوں نے کہا اے شعیب ! ہم تیری بہت سی باتیں نہیں سمجھتے جو تو کہتا ہے اور یقیناً ہم تجھے اپنے درمیان بہت کمزور دیکھتے ہیں اور اگر تیرا قبیلہ نہ ہوتا تو ہم ضرورتجھے سنگسار کردیتے اور تو ہم پر ہرگز غالب نہ آسکتا۔ “ (٩١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے جواب دیا اے شعیب (علیہ السلام) تیری بہت سی باتیں تو ہماری سمجھ ہی میں نہیں آتیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ تو ہمارے درمیان ایک بےزور آدمی ہے ، تیری برادری نہ ہوتی تو ہم کبھی کا تجھے سنگسار کرچکے ہوتے ، تیرا بل بوتا تو اتنا نہیں ہے کہ ہم پر بھاری ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ لوگ کہنے لگے کہ اے شعیب تم جو کچھ کہتے ہو اس میں سے بہت سی باتیں ہم نہیں سمجھتے۔ اور بلاشبہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ تم ہمارے درمیان کمزور ہو اور اگر تمہارا خاندان نہ ہوتا تو ہم تمہیں سنگسار کردیتے اور ہمارے نزدیک تم کچھ عزت والے نہیں ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے اے شعیب ہم نہیں سمجھتے بہت باتیں جو تو کہتا ہے اور ہم تو دیکھتے ہیں کہ تو ہم میں کمزور ہے اور اگر نہ ہوتے تیرے بھائی بند تو تجھ کو ہم سنگسار کر ڈالتے اور ہماری نگاہ میں تیری کچھ عزت نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان لوگوں نے کہا اے شعیب تو جو کچھ کہتا ہے اس میں سے اکثر باتیں ہم نہیں سمجھتے اور ہم تجھ کو اپنی قوم میں بہت کمزور پاتے ہیں اور اگر تیرے خاندان والوں کا لحاظ نہ ہتوا تو ہم تجھ کبھی کا سنگسار کرچکے ہوتے اور تو ہم پر کسی طرح بھی غالب اور ذی اقتدار نہیں ہے