Surat Hood

Surah: 11

Verse: 92

سورة هود

قَالَ یٰقَوۡمِ اَرَہۡطِیۡۤ اَعَزُّ عَلَیۡکُمۡ مِّنَ اللّٰہِ ؕ وَ اتَّخَذۡتُمُوۡہُ وَرَآءَکُمۡ ظِہۡرِیًّا ؕ اِنَّ رَبِّیۡ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ مُحِیۡطٌ ﴿۹۲﴾

He said, "O my people, is my family more respected for power by you than Allah ? But you put Him behind your backs [in neglect]. Indeed, my Lord is encompassing of what you do.

انہوں نے جواب دیا کہ اے میری قوم کے لوگو! کیا تمہارے نزدیک میرے قبیلے کے لوگ اللہ سے بھی زیادہ ذی عزت ہیں کہ تم نے اسے پس پشت ڈال دیا ہے یقیناً میرا رب جو کچھ تم کر رہے ہو سب کو گھیرے ہوئے ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اَرَہۡطِیۡۤ
کیا قبیلہ میرا
اَعَزُّ
زیادہ زور والا ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
مِّنَ اللّٰہِ
سے اللہ
وَاتَّخَذۡتُمُوۡہُ
اور بنا لیا تم نےاسے
وَرَآءَکُمۡ
پیچھے اپنی
ظِہۡرِیًّا
پشت کے
اِنَّ
بےشک
رَبِّیۡ
میرا رب
بِمَا
اسے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
مُحِیۡطٌ
گھیرے ہوئے ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اَرَہۡطِیۡۤ
کیا میری برادری
اَعَزُّ
زیادہ غالب ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
وَاتَّخَذۡتُمُوۡہُ
اور بنا لیا ہے تم نے اسے
وَرَآءَکُمۡ ظِہۡرِیًّا
اپنی پیٹھ پیچھے
اِنَّ
یقینا ً
رَبِّیۡ
رب میرا
بِمَا
ساتھ اس کے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کر رہے ہو
مُحِیۡطٌ
احاطہ کرنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

He said, "O my people, is my family more respected for power by you than Allah ? But you put Him behind your backs [in neglect]. Indeed, my Lord is encompassing of what you do.

انہوں نے جواب دیا کہ اے میری قوم کے لوگو! کیا تمہارے نزدیک میرے قبیلے کے لوگ اللہ سے بھی زیادہ ذی عزت ہیں کہ تم نے اسے پس پشت ڈال دیا ہے یقیناً میرا رب جو کچھ تم کر رہے ہو سب کو گھیرے ہوئے ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

شعیب نے کہا : اے قوم ! کیا تم پر میری برادری کا دباؤ اللہ سے زیادہ ہے جسے تم نے بالکل پس پشت ڈال دیا ہے۔ یہ جو کچھ تم کر رہے ہو میرا پروردگار یقینا اس کا احاطہ کئے ہوئے ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

شعیب نے کہا: ’’اے میری قوم!کیامیری برادری تم پراﷲ تعالیٰ سے زیادہ غالب ہے کہ تم نے اسے اپنی پیٹھ پیچھے پھینکاہوابنارکھاہے ؟یقینامیرارب اس کااحاطہ کرنے والا ہے جوکچھ تم عمل کررہے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"0 my people, is my clan more respectable to you than Allah? And you have taken Him as something thrown behind your backs. Surely, my Lord encom¬passes all that you do.

بولا اے قوم کیا میرے بھائی بندوں کا دباؤ تم پر زیادہ ہے اللہ سے اور اس کو ڈال رکھا تم نے پیٹھ پیچھے بھلا کر، تحقیق میرے رب کے قابو میں ہے جو کچھ تم کرتے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ نے فرمایا : اے میری قوم کے لوگو ! کیا میرا خاندان تم پر اللہ سے زیادہ بھاری ہے اور اس (اللہ) کو تو تم نے اپنی پیٹھوں کے پیچھے ڈال رکھا ہے یقیناً میرا رب تو اس سب کا احاطہ کیے ہوئے ہے جو کچھ تم کر رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Shu'ayb said: 'My people! Are my kinsmen mightier with you than Allah that you (hold the kinsmen in awe while) you cast Allah behind your back? Surely my Lord encompasses all what you do.

شعیب نے کہا بھائیو ، کیا میری برادری تم پر اللہ سے زیادہ بھاری ہے کہ تم نے ﴿برادری کا تو خوف کیا اور ﴾ اللہ کو بالکل پسِ پشت ڈال دیا ؟ جان رکھو کہ جو کچھ تم کر رہے ہو وہ اللہ کی گرفت سے باہر نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

شعیب نے کہا : اے میری قوم ! کیا تم پر میرے خاندان کا دباؤ اللہ سے زیادہ ہے ؟ اور اس کو تم نے بالکل ہی پس پشت ڈال رکھا ہے ۔ یقین جانو کہ جو کچھ تم کر رہے ہو ، میرا پروردگار اس سب کا پورا احاطہ کیے ہوئے ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

شعیب نے کہا بھائیو کیا تم کو خدا سے زیادہ میرے کنبے کا خیال ہے اور خدا کو تو تم نے اپنی پیٹھ پیچھے ڈال دیا (ذرا بھی اس سے نہیں ڈرتے) خیر مرے مالک کا علم تمہارے کاموں کو گھیرے ہوئے ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا اے میری قوم ! کیا میرا خاندان تمہارے نزدیک اللہ سے زیادہ باتوقیر ہے اور اس کو تم نے پس پشت ڈال دیا بیشک میرا پروردگار تمہارے سب اعمال کا احاطہ کیے ہوئے ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(شعیب نے) کہا اے میری قوم ! کیا میرا خاندان تمہارے نزدیک اللہ سے بھی زیادہ طاقت ور ہے اور سا کو تم نے اپنے پیٹھ پیچھے ڈال رکھا ہے اور بیشک جو کچھ تم کرتے ہو اس کو میرا رب گھیرے ہوئے ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا کہ قوم! کیا میرے بھائی بندوں کا دباؤ تم پر خدا سے زیادہ ہے۔ اور اس کو تم نے پیٹھ پیچھے ڈال رکھا ہے۔ میرا پروردگار تو تمہارے سب اعمال پر احاطہ کیے ہوئے ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: O my people! is my company mightier with you than Allah? Him ye have cast behind your backs neglected; verily my Lord is of that which ye work Encompasser.

شعیب (علیہ السلام) نے کہا اے میری قوم کیا میرے کنبہ کا حق تم پر اللہ سے غالب تر ہے ؟ درآنحالیکہ اسی کو تم نے پس پشت ڈال دیا ہے بیشک میرا پروردگار احاطہ میں اس سب کو لئے ہوئے ہے جو تم کررہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: اے میری قوم! کیا میرا خاندان تم پر اللہ سے زیادہ بھاری ہے؟ اور اس کو تو تم نے پسِ پشت ڈال رکھا ہے ۔ میرا رب ، جو کچھ تم کر رہے ہو ، سب کا احاطہ کیے ہوئے ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

شعیب ( علیہ السلام ) نے فرمایا اے میری قوم! تمہارے نزدیک اللہ ( تعالیٰ ) کے مقابلے میں میرا کنبہ زیادہ عزت والا ہے اور تم نے اسے پس پشت ہی ڈال دیا ہے بیشک میرا رب جو عمل تم کرتے ہو اس کا احاطہ کئے ہوئے ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا کہ قوم ! کیا میرے بھائی بندوں کا دبائو تم پر اللہ سے زیادہ ہے ؟ اور اس کو تم نے پیٹھ پیچھے ڈال رکھا ہے۔ میرا رب تو تمہارے سب اعمال کا احاطہ کیے ہوئے ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

شعیب نے فرمایا اے میری قوم ! کیا میرا خاندان تم لوگوں پر اللہ سے بھی زیادہ بھاری ہے ؟ (کہ اس کا تو تمہیں خوف ہے مگر میرے) اللہ کو تم نے بالکل پس پشت ڈال دیا ہے ؟ یقین رکھو کہ میرا رب ان سب کاموں کو پوری طرح قابو میں رکھے ہوئے ہے جو تم لوگ کر رہے ہو

Translated by

Noor ul Amin

شعیب نے کہا: کیا تم پر میری برادری کا دبائواللہ سے زیادہ ہے جسے تم نے بالکل پس پشت ڈال رکھا ہے یہ جو تم کررہے ہومیرارب یقینااس کا احاطہ کئے ہوئے ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا اے میری قوم کیا تم پر میرے کنبہ کا دباؤ اللہ سے زیادہ ہے ( ف۱۸۸ ) اور اسے تم نے اپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال رکھا ( ف۱۸۹ ) بیشک جو کچھ تم کرتے ہو سب میرے رب کے بس میں ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

شعیب ( علیہ السلام ) نے کہا: اے میری قوم! کیا میرا کنبہ تمہارے نزدیک اﷲ سے زیادہ معزز ہے ، اور تم نے اسے ( یعنی اللہ تعالیٰ کو گویا ) اپنے پس پشت ڈال رکھا ہے ۔ بیشک میرا رب تمہارے ( سب ) کاموں کو احاطہ میں لئے ہوئے ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ نے کہا! اے میری قوم! کیا میرا قبیلہ تمہارے نزدیک اللہ سے زیادہ معزز ہے؟ ( اللہ سے زیادہ طاقتور ہے ) جسے تم نے پسِ پشت ڈال دیا ہے ( یاد رکھو ) تم جو کچھ کر رہے ہو میرا پروردگار اس کا ( علمی ) احاطہ کئے ہوئے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "O my people! is then my family of more consideration with you than Allah? For ye cast Him away behind your backs (with contempt). But verily my Lord encompasseth on all sides all that ye do!

Translated by

Muhammad Sarwar

He asked them, "My people, is my tribe more respectable to you than God whom you have completely ignored? My Lord certainly has full control over your deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "O my people! Is then my family of more weight with you than Allah And you have cast Him away behind your backs. Verily, my Lord is surrounding all that you do."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: O my people! is my family more esteemed by you than Allah? And you neglect Him as a thing cast behind your back; surely my Lord encompasses what you do:

Translated by

William Pickthall

He said: O my people! Is my family more to be honoured by you than Allah? and ye put Him behind you, neglected! Lo! my Lord surroundeth what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

शुऐब (अलै॰) ने कहा ऐ मेरी क़ौम! क्या मेरी बिरादरी तुम पर अल्लाह से ज़्यादा भारी है और अल्लाह को तुमने पीठ पीछे डाल दिया है, बेशक मेरे रब के क़ाबू में है जो कुछ तुम करते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

شیعب (علیہ السلام) نے (جواب میں فرمایا) اے میری قوم کیا میرا خاندان تمہارے نزدیک (نعوذ بالله) اللہ سے بھی بہت زیادہ باتوقیر ہے اور اس کو (یعنی اللہ تعالیٰ کو) تم نے پس پشت ڈال دیا یقینا میرا رب تمہارے سب اعمال کو (اپنے علم میں) احاطہ کیے ہوئے ہے۔ (92)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے کہا اے میری قوم ! میرا قبیلہ تم پر اللہ سے زیا دہ طاقت والا ہے اور اللہ کو تم نے اپنی پیٹھ پیچھے پھینک رکھا ہے۔ یقیناً جو تم کر رہے ہو میرا رب اس کو گھیرنے والا ہے۔ “ (٩٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

شعیب (علیہ السلام) نے کہا بھائیو ، کیا میری براداری تم پر اللہ سے زیادہ بھاری ہے کہ تم نے (برادری کا تو خوف کیا اور ) اللہ کو بالکل پس پشت ڈال دیا ؟ جان رکھو کہ جو کچھ تم کر رہے ہو وہ اللہ کی گرفت سے باہر نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

شعیب نے کہا کہ اے میری قوم کیا میرا خاندان تمہارے نزدیک عزت میں بڑھ کر اللہ سے زیادہ ہے۔ اور تم نے اسے پس پشت ڈال دیا۔ بلاشبہ میرا رب ان کاموں کا احاطہ کئے ہوئے ہے جنہیں تم کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا اے قوم کیا میرے بھائی بندوں کا دباؤ تم پر زیادہ ہے اللہ سے اور اس کو ڈال رکھا تم نے پیٹھ پیچھے بھلا کر تحقیق میرے رب کے قابو میں ہے جو کچھ کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

شعیب نے جوا ب دیا اے میری قوم کیا میرا خاندان تمہاری نظر میں بھی زیادہ غالب اور ذی اقتدار ہے اور خدا کو تم نے بھلا کر پس پشت ڈال دیا ہے یقینا جو کچھ تم کرتے ہو وہ سب میرے رب کے احاطہ عمل میں ہے