Surat Hood

Surah: 11

Verse: 93

سورة هود

وَ یٰقَوۡمِ اعۡمَلُوۡا عَلٰی مَکَانَتِکُمۡ اِنِّیۡ عَامِلٌ ؕ سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۙ مَنۡ یَّاۡتِیۡہِ عَذَابٌ یُّخۡزِیۡہِ وَ مَنۡ ہُوَ کَاذِبٌ ؕ وَ ارۡتَقِبُوۡۤا اِنِّیۡ مَعَکُمۡ رَقِیۡبٌ ﴿۹۳﴾

And O my people, work according to your position; indeed, I am working. You are going to know to whom will come a punishment that will disgrace him and who is a liar. So watch; indeed, I am with you a watcher, [awaiting the outcome]."

اے میری قوم کے لوگو! اب تم اپنی جگہ عمل کیئے جاؤ میں بھی عمل کر رہا ہوں ، تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ کس کے پاس وہ عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کر دے اور کون ہے جو جھوٹا ہے تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیٰقَوۡمِ
اور اے میری قوم
اعۡمَلُوۡا
عمل کرو
عَلٰی مَکَانَتِکُمۡ
اپنی جگہ پر
اِنِّیۡ
بےشک میں
عَامِلٌ
عمل کرنے والا ہوں
سَوۡفَ
عنقریب
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جان لوگے
مَنۡ
کون ہے کہ
یَّاۡتِیۡہِ
آتا ہے اس پر
عَذَابٌ
عذاب
یُّخۡزِیۡہِ
جو رسوا کردے گا اسے
وَمَنۡ
اور کون ہے
ہُوَ
وہ جو
کَاذِبٌ
جھوٹا ہے
وَارۡتَقِبُوۡۤا
اور انتظار کرو
اِنِّیۡ
بےشک میں
مَعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
رَقِیۡبٌ
انتظار کرنے والا ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیٰقَوۡمِ
اور اے میری قو م
اعۡمَلُوۡا
تم کرتے جاؤ
عَلٰی
اوپر
مَکَانَتِکُمۡ
اپنی جگہ پر
اِنِّیۡ
یقیناً میں
عَامِلٌ
عمل کرنے والا ہوں
سَوۡفَ
جلد ہی
تَعۡلَمُوۡنَ
تمہیں معلوم ہو جائے گا
مَنۡ
کون ہے
یَّاۡتِیۡہِ
آتا ہے جس کے پاس
عَذَابٌ
عذاب
یُّخۡزِیۡہِ
جو ذلیل کر دے گا اُسے
وَمَنۡ
اور کون ہے
ہُوَ
وہ
کَاذِبٌ
جھوٹا ہے
وَارۡتَقِبُوۡۤا
اور تم انتظار کرو
اِنِّیۡ
یقیناً میں
مَعَکُمۡ
تمہارے ساتھ ہوں
رَقِیۡبٌ
انتظار کرنے والا
Translated by

Juna Garhi

And O my people, work according to your position; indeed, I am working. You are going to know to whom will come a punishment that will disgrace him and who is a liar. So watch; indeed, I am with you a watcher, [awaiting the outcome]."

اے میری قوم کے لوگو! اب تم اپنی جگہ عمل کیئے جاؤ میں بھی عمل کر رہا ہوں ، تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ کس کے پاس وہ عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کر دے اور کون ہے جو جھوٹا ہے تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے میری قوم ! تم اپنے طریقے پر کام کئے جاؤ میں اپنے طریقے پر کرتا رہوں گا۔ جلدہی تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کس پر رسوا کرنے والا عذاب آتا ہے اور جھوٹا کون ہے ؟ تم بھی انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراے میری قوم!تم اپنی جگہ پر عمل کرتے جاؤیقینامیں بھی عمل کرنے والاہوں،جلدہی تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کون ہے جس کے پاس وہ عذاب آتا ہے جو اُسے ذلیل کردے اورکون ہے وہ جوجھوٹاہے؟ اورتم بھی انتظارکرو،یقیناًمیں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والاہوں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And 0 my people, do what you can, I am to do (what I can). Soon you will know the one whom the punishment visits humiliating him, and the one who is false. And wait. I am, with you, wait¬ing.|"

اور اے میری قوم کام کئے جاؤ اپنی جگہ میں بھی کام کرتا ہوں، آگے معلوم کرلو گے کس پر آتا ہے عذاب رسوا کرنے والا اور کون ہے جھوٹا، اور تاکتے رہو میں بھی تمہارے ساتھ تاک رہا ہوں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اے میری قوم کے لوگو ! تم کرو جو کچھ کرسکتے ہو اپنی جگہ پر میں بھی کر رہا ہوں جو میں (اپنی جگہ پر) کرسکتا ہوں عنقریب تم جان لو گے کہ کس پر وہ عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کر دے گا اور کون ہے جو جھوٹا ہے تم بھی انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

My people! Go on working according to your way and I will keep working (according to mine). Soon you will come to know who will be afflicted by a humiliating chastisement, and who is proved a liar. And watch, I shall also watch with you.'

اے میری قوم کے لوگو ، تم اپنے طریقے پر کام کیے جاؤ اور میں اپنے طریقے پر کرتا رہوں گا ، جلدی ہی تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس پر ذلّت کا عذاب آتا ہے اور کون جھوٹا ہے ۔ تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ چشم براہ ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اے میری قوم ! تم اپنے حال پر رہ کر ( جو چاہو ) عمل کیے جاؤ ، میں بھی ( اپنے طریقے کے مطابق ) عمل کر رہاہوں ۔ ( ٥٧ ) عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ کس پر وہ عذاب نازل ہوگا جو اسے رسوا کر رکے رکھ دے گا ، اور کون ہے جو جھوٹا ہے ؟ اور تم بھی انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بھائیو اچھا تم اپنی جگہ جو کرتے ہو کرتے رہو میں بھی جو کرتا ہوں وہ کر رہا ہوں آگے چل کر تم جان لوگ گے رسوائی کا عذاب کس پر آتا ہے اور کون جھوٹا تھا 8 اور وقت کے منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اے میری قوم ! تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ یقینا میں بھی (اپنے طور پر) عمل کررہا ہوں تم کو جلد ہی معلوم ہوا جاتا ہے کہ کس پر ایسا عذاب آتا ہے جو اس کو رسوا کردے اور کون جھوٹا ہے۔ اور تم بھی منتظر رہو بیشک میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اے میری قوم ! تم اپنی جگہ کام کرتے رہو اور میں اپنا کام کر رہا ہوں۔ تم بہت جلد جان لو گے کہ وہ عذاب کس پر آتا ہے جو رسوا کر دے گا اور یہ معلوم ہوجائے گا کہ کون جھوٹا ہے۔ تم انتظار کرو۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور برادران ملت! تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ میں (اپنی جگہ) کام کیے جاتا ہوں۔ تم کو عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ رسوا کرنے والا عذاب کس پر آتا ہے اور جھوٹا کون ہے اور تم بھی انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And, O my people! work according to your condition, verily I am going to work in my way; presently ye shall know on whom cometh a torment humiliating him and who is a liar. And Watch, verily I also am with you a watcher.

اور اے میری قوم والو تم اپنی حالت پر عمل کرتے رہو میں (اپنے طور پر) عمل کررہا ہوں عنقریب تمہیں معلوم ہوا جاتا ہے کہ کس پر عذاب اس کا رسوا کرنے والا آیا اور کون جھوٹا ہے اور تم انتظار کرو تمہارے ساتھ میں بھی منتظر ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اے میری قوم کے لوگو! تم اپنے طور پر کرو جو کر رہے ہو ، میں بھی اپنے طور پر کر رہا ہوں ۔ تم عنقریب جان لو گے کس پر وہ عذاب آتا ہے ، جو اس کو رسوا کرکے رکھ دیتا ہے اور کون ہے جو جھوٹا ہے اور انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اے میری قوم ! تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو میں بھی ( اپنی جگہ ) عمل کر رہا ہوں ۔ بہت جلد تمہیں معلوم ہوجائیگا کس پر ( ایسا ) عذاب آتا ہے جو اسے ذلیل کردے گا اورکون جھوٹا ہے اور تم بھی انتظار کرو بلاشبہ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اے میری قوم ! تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ میں اپنی جگہ کام کیے جاتا ہوں تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ رسوا کرنے والا عذاب کس پر آتا ہے اور جھوٹا کون ہے ؟ تم بھی انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اے میری قوم (اب آخری بات یہ ہے کہ) تم اپنے طریقے سے کام کئے جاؤ میں اپنے طریقے پر کر رہا ہوں، جلد ہی تمہیں خود معلوم ہوجائے گا کہ کس پر آتا ہے وہ عذاب جو اسکو رسوا کر کے رکھدے، اور کون ہے وہ جو جھوٹا ہے، تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ چشم براہ ہوں

Translated by

Noor ul Amin

اے میری قوم!تم اپنے طریقے پر عمل کرتے جائومیں اپنے طریقے پر عمل کرتارہونگاجلدہی تمہیں معلوم ہو جائے گاکہ کس پر رسواکرنیوالا عذاب آتا ہے اور جھوٹاکون ہے تم بھی انتظارکرو ، میں بھی تمہارے ساتھ منتظرہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے قوم تم اپنی جگہ اپنا کام کیے جاؤ میں اپنا کام کرتا ہوں ، اب جاننا چاہتے ہو کس پر آتا ہے وہ عذاب کہ اسے رسوا کرے گا اور کون جھوٹا ہے ، ( ف۱۹۰ ) اور انتظار کرو ( ف۱۹۱ ) میں بھی تمہارے ساتھ انتظار میں ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اے میری قوم! تم اپنی جگہ کام کرتے رہو میں اپنا کام کر رہا ہوں ۔ تم عنقریب جان لوگے کہ کس پر وہ عذاب آپہنچتا ہے جو رسوا کر ڈالے گا اور کون ہے جو جھوٹا ہے ، اور تم بھی انتظار کرتے رہو اور میں ( بھی ) تمہارے ساتھ منتظر ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور اے میری قوم! تم اپنی جگہ ( اور اپنے طریقہ ) پر عمل کئے جاؤ میں اپنی جگہ ( اور اپنے طریقہ ) پر عمل کر رہا ہوں عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس پر وہ عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کر دے گا؟ اور کون جھوٹا ہے؟ اور تم انتظار کرو ۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And O my people! Do whatever ye can: I will do (my part): Soon will ye know who it is on whom descends the penalty of ignominy; and who is a liar! and watch ye! for I too am watching with you!"

Translated by

Muhammad Sarwar

My people, do as you wish and I will do (as I believe). You will soon know who will suffer a humiliating torment and who was the one telling lies. Wait and I too will be waiting with you."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And O my people! Act according to your ability, and I am acting. You will come to know who it is on whom descends the torment that will cover him with ignominy, and who is a liar! And watch you! Verily, I too am watching with you."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And, O my people! act according to your ability, I too am acting; you will come to know soon who it is on whom will light the punishment that will disgrace him and who it is that is a liar, and watch, surely I too am watching with you.

Translated by

William Pickthall

And, O my people! Act according to your power, lo! I (too) am acting. Ye will soon know on whom there cometh a doom that will abase him, and who it is that lieth. And watch! Lo! I am a watcher with you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ऐ मेरी क़ौम! तुम अपने तरीक़े पर काम किए जाओ और मैं अपने तरीक़े पर काम करता रहूँगा, जल्द ही तुमको मालूम हो जाएगा कि किसके ऊपर रुसवा करने वाला अज़ाब आता है और कौन झूठा है, और इंतिज़ार करो मैं भी तुम्हारे साथ इंतिज़ार करने वालों में हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اے میری قوم تم اپنی حالت پر عمل کرتے رہو میں بھی (اپنے طور پر) عمل کر رہا ہوں (سو) اب جلدی تم کو معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ کون شخص ہے جس پر ایسا عذاب آیا چاہتا ہے جو اس کو رسوا کرے گا اور کون شخص ہے جو جھوٹا تھا اور تم بھی منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں۔ (3) (93)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اے میری قوم ! تم اپنی جگہ عمل کرو، میں اپنی جگہ عمل کرنے والا ہوں۔ تم بہت جلد جان لو گے کہ کون ہے جسے خوار کرنے والا عذاب آ لیتا ہے اور کون ہے جو جھوٹا ہے بس انتظار کرو یقینا میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والا ہوں۔ “ (٩٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے میری قوم کے لوگو ، تم اپنے طریقے پر کام کیے جاؤ اور میں اپنے طریقے پر کرتا رہوں گا ، جلدڈی ہی تمہیں معلوم ہو جاؤے گا کہ کس پر ذلت کا عذاب آتا ہے اور کون جھوٹا ہے۔ تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ چشم براہ ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اے میری قوم تم اپنی جگہ پر کام کرتے رہو میں بھی عمل کر رہا ہوں۔ تم عنقریب جان لو گے کہ کس کے پاس عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کر دے گا۔ اور یہ بھی جان لو گے کہ وہ کون شخص ہے جو جھوٹا ہے۔ انتظار کرو بیشک میں تمہارے ساتھ انتظار کرنے والا ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اے میری قوم کام کیے جاؤ اپنی جگہ میں بھی کام کرتا ہوں آگے معلوم کرلو گے کس پر آتا ہے عذاب رسوا کرنے والا اور کون ہے جھوٹا اور تاکتے رہو میں بھی تمہارے ساتھ تاک رہا ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے میری قوم تم اپنے حال پر عمل کرتے رہو میں بھی اپنی حالت پر عمل کرر ہا ہوں تھوڑے دنوں میں تم کو معلوم ہوجائیگا کہ وہ کون ہے جس پر ایسا عذاب آتا ہے جو اس کو رسوا کردے گا اور وہ کون ہے جو جھوٹا ہے تم انتظا کرو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں