The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلْوَقْبُ کے اصل معنی چٹان، پتھر وغیرہ میں گڑھا کے ہیں اوروَقَبَ(ض)کے معنی گڑھے وغیرہ میں داخل ہوکر غائب ہوجانے کے ہیں اسی سے وَقَبَتِ الشَّمْسُ ہے جس کے معنی آفتاب غروب ہونے کے ہیں اور وَقَبَ الظَّلَامَ کے معنی تاریکی چھاگئی اور اشیاء اس کے اندر غائب ہوگئیں۔قرآن پاک میں ہے:۔(وَ مِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ )(۱۱۳۔۳)اور شب تاریک کی برائی سے جب اس کا اندھیرا چھاجائے۔ اَلْوَقِیْبُ:گھوڑے کے ذکر کے ایستادہ ہونے کی آواز۔وَقَبَہ‘ وَقْبَۃَ:اس نے اسے اکٹھا کرلیا۔