Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 105

سورة يوسف

وَ کَاَیِّنۡ مِّنۡ اٰیَۃٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ یَمُرُّوۡنَ عَلَیۡہَا وَ ہُمۡ عَنۡہَا مُعۡرِضُوۡنَ ﴿۱۰۵﴾

And how many a sign within the heavens and earth do they pass over while they, therefrom, are turning away.

آسمانوں اور زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں جن سے یہ منہ موڑے گزر جاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ کَاَیِّنۡ
اور کتنی ہی
مِّنۡ اٰیَۃٍ
نشانیاں ہیں
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں
یَمُرُّوۡنَ
وہ گزرتے ہیں
عَلَیۡہَا
ان پر
وَہُمۡ
اور وہ
عَنۡہَا
ان سے
مُعۡرِضُوۡنَ
اعراض کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ کَاَیِّنۡ
اور کتنی ہی
مِّنۡ اٰیَۃٍ
نشانیاں ہیں
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں
یَمُرُّوۡنَ
وہ گزرتے ہیں
عَلَیۡہَا
ان پر
وَہُمۡ
اور وہ
عَنۡہَا
ان سے
مُعۡرِضُوۡنَ
منہ موڑنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And how many a sign within the heavens and earth do they pass over while they, therefrom, are turning away.

آسمانوں اور زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں جن سے یہ منہ موڑے گزر جاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آسمانوں اور زمین میں کتنی ہی نشانیاں ہیں جن پر یہ لوگ گزرتے رہتے ہیں اور ان کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آسمانوں اورزمین میں کتنی ہی نشانیاں ہیں جن پرسے وہ لوگ گزر جاتے ہیں اوروہ ان سے منہ موڑنے والے ہوتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

How many a sign there is in the heavens and the Earth which they pass by and they are heedless to it.

اور بہتیری نشانیاں ہیں آسمان اور زمین میں جن پر گزر ہوتا رہتا ہے ان کا اور وہ ان پر دھیان نہیں کرتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کتنی ہی نشانیاں ہیں آسمانوں اور زمین میں جن پر سے یہ گزرتے رہتے ہیں لیکن یہ ان سے اعراض ہی کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How many are the signs in the heavens and the earth which people pass by without giving any heed!

زمین 74 اور آسمانوں میں کتنی ہی نشانیاں ہیں جن پر سے یہ لوگ گزرتے ہیں اور ذرا توجّہ نہیں کرتے ۔ 75

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور آسمانوں اور زمین میں کتنی ہی نشانیاں ہیں جن پر ان کا گذر ہوتا رہتا ہے ، مگر یہ ان سے منہ موڑ جاتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور آسمان اور زمین میں خدا کی قدرت کی بہتری نشانیاں ایسی ہیں جن پر یہ لوگ کافر گزرتے رہتے ہیں ان کو دیکھتے ہیں اور ادھر خیال بھی نہیں کرتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بہت سی نشانیاں ہیں آسمانوں اور زمین میں جن پر ان کا گزر ہوتارہتا ہے اور وہ اس کی طرف توجہ نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور آسمانوں اور زمین میں کتنی ہی نشانیاں ہیں جن کے اوپر سے وہ گذرتے ہیں لیکن ان پر دھیان نہیں دیتے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور آسمان و زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں جن پر یہ گزرتے ہیں اور ان سے اعراض کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And how many a sign in the heavens and the earth they pass by, while they are averters therefrom.

اور کتنی ہی نشانیاں آسمانوں اور زمین میں ہیں کہ ان پر سے (یہ لوگ) گزرتے ہیں اور زن کی طرف سے منہ پھیرے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور آسمانوں اور زمین میں کتنی ہی نشانیاں ہیں ، جن پر سے یہ گذرے ہیں تو ان سے منہ موڑے ہوئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آسمانوں اور زمین میں کتنی ہی ( بے شمار ) نشانیہ ہیں جن پر کفار گزرتے رہتے ہیں ( جن کا مشاہدہ کرتے رہتے ہیں ) اور ( مگر پھر بھی ) اس سے منہ پھیر ے رکھتے ہیں ( ذرا بھی توجہ نہیں دیتے )

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور آسمان اور زمین میں کتنی ہی نشانیاں ہیں جن پر یہ گزرتے ہیں اور ان سے اعراض کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور آسمانوں اور زمین میں کتنی ہی نشانیاں ہیں جن پر ان لوگوں کا گزر ہوتا رہتا ہے، مگر یہ ان کے بارے میں کوئی غور نہیں کرتے،

Translated by

Noor ul Amin

آسمانوں اور زمین میں کتنی ہی نشانیاں ہیں جن پر یہ لوگ گزرتے رہتے ہیں اور ان کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کتنی نشانیاں ہیں ( ف۲۲۹ ) آسمانوں اور زمین میں کہ اکثر لوگ ان پر گزرتے ہیں ( ف۲۳۰ ) اور ان سے بےخبر رہتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آسمانوں اور زمین میں کتنی ہی نشانیاں ہیں جن پر ان لوگوں کا گزر ہوتا رہتا ہے اور وہ ان سے صرفِ نظر کئے ہوئے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور آسمانوں اور زمین میں ( خدا کے وجود اور اس کی قدرت کی ) کتنی ہی نشانیاں موجود ہیں مگر یہ لوگ ان سے روگردانی کرتے ہوئے گزر جاتے ہیں ( اور کوئی توجہ نہیں کرتے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And how many Signs in the heavens and the earth do they pass by? Yet they turn (their faces) away from them!

Translated by

Muhammad Sarwar

There is much evidence (of the existence of God) in the heavens and the earth which they see, but ignore.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And how many a sign in the heavens and the earth they pass by, while they are averse therefrom.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And how many a sign in the heavens and the earth which they pass by, yet they turn aside from it.

Translated by

William Pickthall

How many a portent is there in the heavens and the earth which they pass by with face averted!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आसमानों और ज़मीन में कितनी ही निशानियाँ हैं जिन पर से उनका गुज़र होता रहता है और वे उन पर ध्यान नहीं करते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بہت سی نشانیاں ہیں آسمانوں میں اور زمین میں جن پر ان کا گزر ہوتا رہتا ہے (4) اور وہ ان کی طرف (اصلا) توجہ نہیں کرتے۔ (5) (105)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور آسمانوں اور زمینوں میں کتنی ہی نشانیاں ہیں جن کے پاس سے گزرتے ہیں اور وہ ان پر توجہ نہیں دیتے۔ “ (١٠٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

زمین اور آسمانوں میں کتنی ہی نشانیاں ہیں جن پر سے یہ لوگ گزرتے رہتے ہیں اور ذرا توجہ نہیں کرتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بہت سی نشانیاں ہیں آسمانوں میں اور زمین میں جن پر یہ لوگ گذرتے ہیں اور وہ ان سے اعراض کئے ہوئے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بہتیرین نشانیاں ہیں آسمانوں اور زمین میں جن پر گزر ہوتا رہتا ہے ان کا اور وہ ان پر دھیان نہیں کرتے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آسمان اور زمین میں خدا کی قدرت کی بہت سی ایسی نشانیاں ہیں کہ جن پر یہ لوگ گزرتے رہتے ہیں اور ان پر توجہ تک نہیں کرتے