Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 111

سورة يوسف

لَقَدۡ کَانَ فِیۡ قَصَصِہِمۡ عِبۡرَۃٌ لِّاُولِی الۡاَلۡبَابِ ؕ مَا کَانَ حَدِیۡثًا یُّفۡتَرٰی وَ لٰکِنۡ تَصۡدِیۡقَ الَّذِیۡ بَیۡنَ یَدَیۡہِ وَ تَفۡصِیۡلَ کُلِّ شَیۡءٍ وَّ ہُدًی وَّ رَحۡمَۃً لِّقَوۡمٍ یُّؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۱۱﴾٪  6

There was certainly in their stories a lesson for those of understanding. Never was the Qur'an a narration invented, but a confirmation of what was before it and a detailed explanation of all things and guidance and mercy for a people who believe.

ان کے بیان میں عقل والوں کے لئے یقیناً نصیحت اور عبرت ہے یہ قرآن جھوٹ بنائی ہوئی بات نہیں بلکہ یہ تصدیق ہےان کتابوں کی جو اس سے پہلے کی ہیں کھول کھول کر بیان کرنے والا ہے ہرچیز کو اور ہدایت اور رحمت ہے ایمان دار لوگوں کے لئے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَقَدۡ
البتہ تحقیق
کَانَ
ہے
فِیۡ قَصَصِہِمۡ
ان کے قصوں میں
عِبۡرَۃٌ
عبرت
لِّاُولِی الۡاَلۡبَابِ
عقل والوں کے لئے
مَا
نہیں
کَانَ
ہے یہ
حَدِیۡثًا
ایسی بات
یُّفۡتَرٰی
جو گھڑ لی گئی
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
تَصۡدِیۡقَ
تصدیق
الَّذِیۡ
اس چیز کی جو
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
جو اس سے پہلے ہے
وَتَفۡصِیۡلَ
اور تفصیل ہے
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کی
وَّہُدًی
اور ہدایت
وَّرَحۡمَۃً
اور رحمت ہے
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یُّؤۡمِنُوۡنَ
جو ایمان لاتے ہو ں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
کَانَ
۔(ہمیشہ سے )ہے
فِیۡ قَصَصِہِمۡ
ان کے واقعات میں
عِبۡرَۃٌ
بڑی عبرت
لِّاُولِی الۡاَلۡبَابِ
عقل مندوں کے لیے
مَا
نہیں
کَانَ
ہے
حَدِیۡثًا
ایسی بات
یُّفۡتَرٰی
جو گھڑ لی گئی ہو
وَلٰکِنۡ
لیکن
تَصۡدِیۡقَ
تصدیق ہے
الَّذِیۡ
اس کی جو
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
ان کے آگے ہے
وَتَفۡصِیۡلَ
اور تفصیل ہے
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
شے کی
وَّہُدًی
اور ہدایت ہے
وَّرَحۡمَۃً
اور رحمت ہے
لِّقَوۡمٍ
لوگوں کے لیے
یُّؤۡمِنُوۡنَ
جو ایمان لاتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

There was certainly in their stories a lesson for those of understanding. Never was the Qur'an a narration invented, but a confirmation of what was before it and a detailed explanation of all things and guidance and mercy for a people who believe.

ان کے بیان میں عقل والوں کے لئے یقیناً نصیحت اور عبرت ہے یہ قرآن جھوٹ بنائی ہوئی بات نہیں بلکہ یہ تصدیق ہےان کتابوں کی جو اس سے پہلے کی ہیں کھول کھول کر بیان کرنے والا ہے ہرچیز کو اور ہدایت اور رحمت ہے ایمان دار لوگوں کے لئے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان قصوں میں اہل عقل و خرد کے لئے (کافی سامان) عبرت ہے۔ یہ قرآن کوئی ایسی باتیں نہیں جو گھڑ لی گئی ہوں بلکہ یہ تو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے۔ اس میں ہر بات کی تفصیل موجود ہے اور ایمان لانے والوں کے لئے یہ ہدایت اور رحمت ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یقیناان کے واقعات میں ہمیشہ سے عقل مندوں کے لیے بڑی عبرت ہے۔یہ ایسی بات نہیں ہے جوگھڑلی گئی ہولیکن اس کی تصدیق ہے جواس سے پہلے ہے اور ہرچیزکی تفصیل ہے اوراُن لوگوں کے لئے ہدایت اوررحمت ہے جو ایمان لاتے ہیں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, in the narratives of these, there is a lesson for the people of understanding. It is not an invented story, rather, a confirmation of what has been before it, and an elaboration of everything, and guidance and mercy for a people who believe.

البتہ ان کے احوال سے اپنا حال قیاس کرنا ہے عقل والوں کو کچھ بنائی ہوئی بات نہیں لیکن موافق ہے اس کلام کے جو اس سے پہلے ہے اور بیان ہر چیز کا اور ہدایت اور رحمت ان لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً ان (سابقہ اقوام) کے واقعات میں ہوش مند لوگوں کے لیے عبرت ہے یہ (قرآن) ایسی بات نہیں جسے گھڑ لیا گیا ہو بلکہ یہ تو تصدیق (کرتے ہوئے آیا) ہے اس کی جو اس سے پہلے موجود ہے اور (اس میں) تفصیل ہے ہرچیز کی اور ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے لیے جو (اس پر) ایمان لاتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Certainly in the stories of the bygone people there is a lesson for people of understanding. What is being narrated in the Qur'an is no fabrication; it is rather confirmation of the Books that preceded it, and a detailed exposition of everything, and a guidance and mercy for people of faith.

اگلے لوگوں کے ان قصّوں میں عقل و ہوش رکھنے والوں کے لیے عبرت ہے ۔ یہ جو کچھ قرآن میں بیان کیا جا رہا ہے یہ بناوٹی باتیں نہیں ہیں بلکہ جو کتابیں اس سے پہلے آئی ہوئی ہیں انہی کی تصدیق ہے اور ہر چیز کی تفصیل80 اور ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ۔ ؏ ١۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقینا ان کے واقعات میں عقل و ہوش رکھنے والوں کے لیے بڑا عبرت کا سامان ہے ۔ یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے جو جھوٹ موٹ گھڑ لی گئی ہو ، بلکہ اس سے پہلے جو کتابیں آچکی ہیں ان کی تصدیق ہے ، اور ہر بات کی وضاحت ( ٦٨ ) اور جو لوگ ایمان لائیں ان کے لیے ہدایت اور رحمت کا سامان ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ عقل والے ہیں ان کو بیشک ان لوگوں کے قصوں سے عبرت ہوتی ہے 8 قرآن کوئی بٹی ہوئی بنائی ہوئی بات نہیں ہے بلکہ قرآن اگلی کتابوں کا سچا کرنے الا ہے اور ہر چیز کو کھول کر بیان کرنے والا ہے 9 اور ایمانداروں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا ان کے قصے میں عقل مندوں کے لئے عبرت ہے یہ (قرآن) ایسی بات نہیں جو (اپنی طرف سے) بنالی گئی ہو و لیکن جو (کتابیں) اس سے پہلے ہیں ان کی تصدیق کرنے والا ہے اور ہر بات کی تفصیل بتانے والا اور ایمان والوں کے لئے ذریعہ ہدایت اور رحمت ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یقینا عقل و سمجھ رکھنے والوں کے لئے ان واقعات میں عبرت و نصیحت ہے۔ یہ کوئی گھڑی ہوئی بات نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے جو کتابیں آ چکی ہیں یہ اس کے مطابق ہے اور تصدیق کرنے والی ہے اور جس میں ہر چیز کی تفصیل موجود ہے اور جو لوگ صاحب ایمان ہیں ان کے لئے ہدایت و رحمت ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کے قصے میں عقلمندوں کے لیے عبرت ہے۔ یہ (قرآن) ایسی بات نہیں ہے جو (اپنے دل سے) بنائی گئی ہو بلکہ جو (کتابیں) اس سے پہلے نازل ہوئی ہیں ان کی تصدیق (کرنے والا) ہے اور مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Assuredly in their stories is a lesson for men of understanding. It is not a discourse fabricated, but a confirmation of that which went before it, and a detailing of everything, and a guidance and a mercy unto a people who believe.

ان کے قصوں میں اہل فہم کے لئے (بڑی) عبرت ہے ۔ (قرآن) کوئی گھڑی ہوئی بات تو ہے نہیں یہ تو تصدیق (کرنے والا) ہے اس کا جو اس کے قبل (نازل) ہوچکا ہے اور تفصیل (کرنے والا) ہے ہر چیز کا اور ایمان والوں کے حق میں ہدایت و رحمت ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کی سرگزشتوں میں اہلِ عقل کیلئے بڑا سامانِ عبرت ہے ۔ یہ کوئی گھڑی ہوئی چیز نہیں ، بلکہ تصدیق ہے اس چیز کی جو اس کے پہلے سے موجود ہے اور تفصیل ہے ہر چیز کی اور ہدایت ورحمت ہے ایمان لانے والوں کیلئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ ( واقعی ) ان کے قصوں میں سمجھ دارلوگوں کے لیے بڑی عبرت ہے ۔ قرآن کوئی گھڑی ہوئی جھوٹی کتاب تو ہے نہیں بلکہ اپنے سے پہلی والی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور ہر ( ضروری ) چیز کی تفصیل بیان کرنے والی ہے اور ایمان والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کے قصہ میں عقل مندوں کے لیے عبرت ہے۔ یہ قرآن ایسی بات نہیں ہے جو جھوٹ موٹ بنائی گئی ہو بلکہ جو کتابیں اس سے پہلے نازل ہوئی ہیں ان کی تصدیق کرنے والا ہے۔ ہر چیز کی تفصیل کرنے والا مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ ان (پہلی امتوں) کے قصوں میں بڑا سامان عبرت ہے، عقل خالص رکھنے والوں کے لئے یہ (قرآن) کوئی ایسا کلام نہیں، جسے خود گھڑ لیا جائے بلکہ یہ تو عین تصدیق ہے ان (آسمانی) کتابوں کی، جو اس سے پہلے آچکی ہیں، اور اس میں (ضرورت کی) ہر چیز کی تفصیل ہے اور یہ سراسر ہدایت اور عین رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں۔

Translated by

Noor ul Amin

ان قصوں میں اہل عقل کے لئے ( کافی سامان ) عبرت ہے یہ قرآن کوئی ایسا کلام نہیں ہے جسے کسی نے گھڑ لیا ہے بلکہ یہ تواپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور اس میں ہر بات کی تفصیل موجودہے اور ایمان لانے والوں کے لئے یہ ہدایت اور رحمت ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ان کی خبروں سے ( ف۲٤۱ ) عقل مندوں کی آنکھیں کھلتی ہیں ( ف۲٤۲ ) یہ کوئی بناوٹ کی بات نہیں ( ف۲٤۳ ) لیکن اپنوں سے اگلے کاموں کی ( ف۲٤٤ ) تصدیق ہے اور ہر چیز کا مفصل بیان اور مسلمانوں کے لیے ہدایت اور رحمت ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ان کے قصوں میں سمجھ داروں کے لئے عبرت ہے ، یہ ( قرآن ) ایسا کلام نہیں جو گھڑ لیا جائے بلکہ ( یہ تو ) ان ( آسمانی کتابوں ) کی تصدیق ہے جو اس سے پہلے ( نازل ہوئی ) ہیں اور ہر چیز کی تفصیل ہے اور ہدایت ہے اور رحمت ہے اس قوم کے لئے جو ایمان لے آئے

Translated by

Hussain Najfi

یقیناً ان لوگوں کے ( عروج و زوال کے ) قصہ میں صاحبانِ عقل کے لئے بڑی عبرت و نصیحت ہے وہ ( قرآن ) کوئی گھڑی ہوئی بات نہیں ہے بلکہ یہ تو اس کی تصدیق کرنے والا ہے جو اس سے پہلے موجود ہے اور ہر چیز کی تفصیل ہے اور ایمان لانے والوں کے لئے ( سراسر ) ہدایت و رحمت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There is, in their stories, instruction for men endued with understanding. It is not a tale invented, but a confirmation of what went before it,- a detailed exposition of all things, and a guide and a mercy to any such as believe.

Translated by

Muhammad Sarwar

In their story, there is a lesson for the people of understanding. It is not a legend but a confirmation of what exists (in the Torah). It (the Quran) has details about everything. It is a guide and mercy for those who have faith.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed in their stories, there is a lesson for men of understanding. It (the Qur'an) is not a forged statement but a confirmation of that which was before it and a detailed explanation of everything and a guide and a mercy for the people who believe.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

In their histories there is certainly a lesson for men of understanding. It is not a narrative which could be forged, but a verification of what is before it and a distinct explanation of all things and a guide and a mercy to a people who believe.

Translated by

William Pickthall

In their history verily there is a lesson for men of understanding. It is no invented story but a confirmation of the existing (Scripture) and a detailed explanation of everything, and a guidance and a mercy for folk who believe.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनके क़िस्सों में समझदार लोगों के लिए बड़ी इबरत है, यह कोई घड़ी हुई बात नहीं बल्कि तसदीक़ है उस चीज़ की जो इससे पहले मौजूद है और तफ़सील है हर चीज़ की और हिदायत और रहमत है ईमान वालों के लिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان (انبیاء وامم سابقین) کے قصہ میں سمجھ دار لوگوں کے لیے بڑی عبرت ہے یہ قرآن (جس میں یہ قصے ہیں) کوئی تراشی ہوئی بات تو ہے نہیں (کہ اس سے عبرت نہ ہوتی) بلکہ اس سے پہلے جو (آسمانی) کتابیں ہوچکی ہیں یہ ان کی تصدیق کرنے والا ہے اور ہر (ضروری) بات کی تفصیل کرنے والا ہے اور ایمان والوں کے لیے ذریعہٴ ہدایت و رحمت ہے۔ (111)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بلاشبہ ان کے واقعات میں عقلوں والوں کے لیے ایک سبق ہے، یہ ہرگز ایسی بات نہیں جو بنالی گئی ہو اور یہ اس کی تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے ہے اور ہر چیز کی تفصیل ہے اور ان لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے جو ایمان لاتے ہیں۔ “ (١١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگلے لوگوں کے ان قصوں میں عقل و ہوش رکھنے والوں کے لئے عبرت ہے۔ یہ جو کچھ قرآن میں بیان کیا جا رہا ہے یہ بناوٹی باتیں نہیں ہیں بلکہ جو کتابیں اس سے پہلے آئی ہوئی ہیں انہی کی تصدیق ہے اور ہر چیز کی تفصیل اور ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

البتہ ان کے قصوں میں عقل والوں کے لیے عبرت ہے یہ قرآن ایسی کوئی بات نہیں ہے جو تراشی ہوئی ہو بلکہ اس سے پہلے جو کتابیں نازل ہوئی ہیں یہ کتاب ان کی تصدیق کرنے والی ہے اور ہر چیز کی تفصیل کرنے والی ہے اور ہدایت ہے اور رحمت ہے ان لوگوں کیلئے جو ایمان لاتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

البتہ ان کے احوال سے اپنا حال قیاس کرنا ہے عقل والوں کو کچھ بنائی ہوئی بات نہیں لیکن موافق ہے اس کلام کے جو اس سے پہلے ہے اور بیان ہر چیز کا اور ہدایت اور رحمت ان لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلا شبہ ان لوگوں کے واقعات میں اہل دانش کیلئے بڑی عبرت ہے یہ قرآن کوئی من گھڑت اور بنائی ہوئی بات نہیں ہے بلکہ جو کتابیں اس سے پہلے نازل ہوئی ہیں ان کی تصدیق کرنے والا ہے اور ہر چیز کو تفصیل سے بیان کرنے والا ہے اور ہدایت و رحمت کا ذریعہ ہے ، ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے ہیں