Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 13

سورة يوسف

قَالَ اِنِّیۡ لَیَحۡزُنُنِیۡۤ اَنۡ تَذۡہَبُوۡا بِہٖ وَ اَخَافُ اَنۡ یَّاۡکُلَہُ الذِّئۡبُ وَ اَنۡتُمۡ عَنۡہُ غٰفِلُوۡنَ ﴿۱۳﴾

[Jacob] said, "Indeed, it saddens me that you should take him, and I fear that a wolf would eat him while you are of him unaware."

۔ ( یعقوب علیہ السلام نے ) کہا اسے تمہارا لے جانا مجھے تو سخت صدمہ دے گا اور مجھے یہ بھی کھٹکا لگا رہے گا کہ تمہاری غفلت میں اسے بھیڑیا کھا جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اِنِّیۡ
بےشک میں
لَیَحۡزُنُنِیۡۤ
البتہ غمگین کرتا ہے مجھے
اَنۡ
کہ
تَذۡہَبُوۡا
تم لے جاؤ
بِہٖ
اسے
وَاَخَافُ
اور میں ڈرتا ہوں
اَنۡ
کہ
یَّاۡکُلَہُ
کھا جائے اسے
الذِّئۡبُ
بھیڑیا
وَاَنۡتُمۡ
جب کہ تم
عَنۡہُ
اس سے
غٰفِلُوۡنَ
غافل ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
اِنِّیۡ
یقیناً میں
لَیَحۡزُنُنِیۡۤ
یقیناً مجھےغم زدہ کرتی ہے
اَنۡ
یہ کہ
تَذۡہَبُوۡا
تم لے جاؤ
بِہٖ
اس کو
وَاَخَافُ
اور میں ڈرتا ہوں
اَنۡ
یہ کہ
یَّاۡکُلَہُ
کھا لے گا اسے
الذِّئۡبُ
بھیڑیا
وَاَنۡتُمۡ
اور ہو تم
عَنۡہُ
اس سے
غٰفِلُوۡنَ
غا فل
Translated by

Juna Garhi

[Jacob] said, "Indeed, it saddens me that you should take him, and I fear that a wolf would eat him while you are of him unaware."

۔ ( یعقوب علیہ السلام نے ) کہا اسے تمہارا لے جانا مجھے تو سخت صدمہ دے گا اور مجھے یہ بھی کھٹکا لگا رہے گا کہ تمہاری غفلت میں اسے بھیڑیا کھا جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یعقوب نے کہا : اگر تم اسے لے جاؤ تو ایک تو مجھے (اس کی جدائی کا) رنج ہوگا دوسرے میں اس بات سے بھی ڈرتا ہوں کہ تم اس سے بیخبر ہوجاؤ تو اسے کہیں بھیڑیا نہ کھاجائے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا: ’’یقینامجھے غم زدہ کرتی ہے یہ بات کہ تم اس کولے جاؤاورمیں ڈرتا ہوں کہ اسے بھیڑیا کھا جائے اورتم اس سے غافل ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"It makes me sad that you should take him away and I fear lest a wolf should devour him while you are heedless of him.|"

بولا مجھ کو غم ہوتا ہے اس سے کہ تم اس کو لے جاؤ اور ڈرتا ہوں اس سے کہ کھا جائے اس کو بھیڑیا اور تم اس سے بیخبر رہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یعقوب نے فرمایا : مجھے یہ بات اندیشہ میں ڈالتی ہے کہ تم اسے لے جاؤ اور میں ڈرتا ہوں کہ کہیں اسے بھیڑیا نہ کھاجائے جبکہ تم اس سے غافل ہوجاؤ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

11 باپ نے کہا تمہارا اسے لے جانا مجھے شاق گزرتا ہے اور مجھ کو اندیشہ ہے کہ کہیں اسے بھیڑیا نہ پھاڑ کھائے جب کہ تم اس سے غافل ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یعقوب نے کہا : تم اسے لے جاؤ گے تو مجھے ( اس کی جدائی کا ) غم ہوگا ۔ ( ٧ ) اور مجھے یہ اندیشہ بھی ہے کہ کسی وقت جب تم اس کی طرف سے غافل ہو ، تو کوئی بھیڑیا اسے کھا جائے ۔ ( ٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یعقوب نے کہا (نہیں بات یہ ہے) اکثر تم اس کو کہیں لے جائوتو مجھ رنج ہوتا ہے اور (دوسرے یہ بات ہے کہ) مجھ کو ڈر ہے تم غافل ہوجائو اور بھیڑیا (لانڈ کا) اس کو کھالے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا کہ بیشک یہ بات مجھے دکھی کردیتی ہے کہ تم ان کو لے جاؤ اور مجھے اندیشہ یہ ہے کہ ان کو کوئی بھیڑیا کھا جائے اور تم ان سے بیخبر رہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(حضرت یعقوب نے ) کہا کہ مجھے یہ اندیشہ فکر مند کر رہا ہے کہ تم اس کو لے جاؤ اور جب تم غافل ہو تو اس کو بھیڑیا کھا جائے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا کہ یہ امر مجھے غمناک کئے دیتا ہے کہ تم اسے لے جاؤ (یعنی وہ مجھ سے جدا ہوجائے) اور مجھے یہ خوف بھی ہے کہ تم (کھیل میں) اس سے غافل ہوجاؤ اور اسے بھیڑیا کھا جائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: verily it grieveth me that ye should take him away, and I fear lest a wolf may devour him, While ye are negligent of him.

یعقوب (علیہ السلام) نے) کہا کہ (ایک تو) مجھے یہی رنج ہوگا کہ تم اس کی طرف سے بیخبر رہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: مجھے غم میں یہ چیز ڈالتی ہے کہ تم اسے لے جاؤ اور ڈرتا ہوں کہ جب تم اس سے غافل ہو تو اس کو بھیڑیا کھا جائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ تمہارا اس کو لے جانا مجھے غم میں ڈالتا ہے اور مجھے یہ بھی ڈر ہے کہ کہیں اس بھیڑیا نہ کھاجائے اور تم اس سے غافل ہی رہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا کہ یہ خیال مجھے پریشان کردیتا ہے کہ تم اسے لے جاؤ (وہ مجھ سے جدا ہوجائے۔ ) اور مجھے یہ خوف بھی ہے کہ تم کھیل میں اس سے غافل ہوجاؤ اور اسے بھیڑیا کھاجائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یعقوب نے فرمایا تمہارا اس کو لے جانا ہی مجھے شاق گزارتا ہے، اور مجھے اس بات کا اندیشہ بھی ہے کہ اس کو وہاں پھاڑ کھائے کوئی بھیڑیا جب کہ تم اس سے لاپرواہ ہوؤ۔

Translated by

Noor ul Amin

یعقوب نے کہا:اگرتم اسے لے جائوتوایک تومجھے ( اس کی جدائی کا ) غم ہوگادوسرا میں ڈرتاہوں کہ تم اس سے بے خبرہوجائوتواسے بھیڑیانہ کھا جائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولا بیشک مجھے رنج دے گا کہ اسے لے جاؤ ( ف۲۸ ) اور ڈرتا ہوں کہ اسے بھیڑیا کھالے ( ف۲۹ ) اور تم اس سے بےخبر رہو ( ف۳۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: بیشک مجھے یہ خیال مغموم کرتا ہے کہ تم اسے لے جاؤ اور میں ( اس خیال سے بھی ) خوف زدہ ہوں کہ اسے بھیڑیا کھا جائے اور تم اس ( کی حفاظت ) سے غافل رہو

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ع ) نے کہا تمہارا اسے اپنے ہمراہ لے جانا مجھے غمگین کرتا ہے اور مجھے یہ اندیشہ بھی ہے کہ تم غفلت کرو اور اسے کوئی بھیڑیا کھا جائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Jacob) said: "Really it saddens me that ye should take him away: I fear lest the wolf should devour him while ye attend not to him."

Translated by

Muhammad Sarwar

Jacob replied, "I shall be grieved if you take him with you; I fear that some wild-beast will harm him in your absence."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He (Ya`qub) said: "Truly, it saddens me that you should take him away. I fear lest a wolf should devour him, while you are careless of him."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Surely it grieves me that you should take him off, and I fear lest the wolf devour him while you are heedless of him.

Translated by

William Pickthall

He said: Lo! in truth it saddens me that ye should take him with you, and I fear less the wolf devour him while ye are heedless of him.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वालिद ने कहाः मैं इससे ग़मगीन होता हूँ कि तुम उसको ले जाओ और मुझको अंदेशा है कि उसको कोई भेड़िया खा जाए जबकि तुम उससे ग़ाफ़िल हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یعقوب (علیہ السلام) نے فرمایا کہ مجھ کو یہ بات غم میں ڈالتی ہے ہے کہ اس کو تم لے جاؤ اور (خوف یہ کہ) میں اندیشہ کرتا ہوں کہ اس کو کوئی بھیڑیا کھا جاوے اور تم (اپنے مشاغل میں) اس سے بیخبر رہو۔ (13)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ اس نے کہا بیشک مجھے یہ بات پریشان کرتی ہے کہ تم اسے لے جاؤ اور میں ڈرتا ہوں کہ اسے کوئی بھیڑیا کھاجائے اور تم اس سے غافل ہو۔ “ (١٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

باپ نے کہا تمہارا اسے لے جانا مجھے شاق گزرتا ہے اور مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں اسے بھیڑیا نہ پھاڑ کھائے جبکہ تم اس سے غافل ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یعقوب نے کہا کہ بیشک مجھے یہ بات رنجیدہ کرتی ہے کہ تم اسے لے جاؤ اور میں اندیشہ کرتا ہوں کہ تم اس سے غافل ہوجاؤ اور اس کو بھیڑیا کھاجائے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا مجھ کو غم ہوتا ہے اس سے کہ تم اس کو لے جاؤ اور ڈرتا ہوں اس سے کہ کھا جائے اس کو بھیڑیا اور تم اس سے بیخبر رہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یعقوب نے کہا بلا شبہ مجھے یہ بات غمگین کرتی ہے کہ تم اس کو میرے پاس لے جائو اور میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ تم کہیں اس سے غافل ہوجائو اور اس کو کوئی بھیڑیا کھاجائے