Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 14

سورة يوسف

قَالُوۡا لَئِنۡ اَکَلَہُ الذِّئۡبُ وَ نَحۡنُ عُصۡبَۃٌ اِنَّاۤ اِذًا لَّخٰسِرُوۡنَ ﴿۱۴﴾

They said, " If a wolf should eat him while we are a [strong] clan, indeed, we would then be losers."

انہوں نے جواب دیا کہ ہم جیسی ( زور آور ) جماعت کی موجودگی میں بھی اگر اسے بھیڑیا کھا جائے تو ہم بالکل نکمے ہی ہوئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَئِنۡ
البتہ اگر
اَکَلَہُ
کھا جائے اسے
الذِّئۡبُ
بھیڑیا
وَنَحۡنُ
جبکہ ہم
عُصۡبَۃٌ
ایک جتھہ ہیں
اِنَّاۤ
بےشک ہم
اِذًا
تب
لَّخٰسِرُوۡنَ
البتہ خسارہ پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَئِنۡ
واقعی اگر
اَکَلَہُ
کھا جائے اسے
الذِّئۡبُ
بھیڑیا
وَنَحۡنُ
حالانکہ ہم
عُصۡبَۃٌ
ایک مضبوط جتھہ ہیں
اِنَّاۤ
یقیناً ہم
اِذًا
تب
لَّخٰسِرُوۡنَ
یقیناً خسارہ اُ ٹھانے والے ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

They said, " If a wolf should eat him while we are a [strong] clan, indeed, we would then be losers."

انہوں نے جواب دیا کہ ہم جیسی ( زور آور ) جماعت کی موجودگی میں بھی اگر اسے بھیڑیا کھا جائے تو ہم بالکل نکمے ہی ہوئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے، ہم ایک طاقتور جماعت ہیں اگر ہمارے ہوتے ہوئے اسے بھیڑیا کھاجائے تو ہم تو بڑے نقصان میں پڑگئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہوں نے کہا: ’’اگرواقعی اسے بھیڑیا کھا جائے، حالانکہ ہم ایک مضبوط جتھہ ہیں تب توہم یقیناخسارہ اُٹھانے والے ہوں گے۔‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, &If the wolf eats him while we are a strong group, we are then losers indeed.|"

بولے اگر کھا گیا اس کو بھیڑیا اور ہم ایک جماعت ہیں قوت ور تو تو ہم نے سب کچھ گنوا دیا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ کہنے لگے کہ اگر (ہمارے ہوتے ہوئے) اسے بھیڑیا کھا گیا جبکہ ہم ایک طاقتور جماعت ہیں تب تو ہم بہت ہی نکمے ثابت ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

“ انہوں نے جواب دیا ” اگر ہمارے ہوتے اسے بھیڑیے نے کھا لیا ، جب کہ ہم ایک جتھا ہیں ، تب تو ہم بڑے ہی نکمّے ہوں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ بولے : ہم ایک مضبوط جتھے کی شکل میں ہیں ، اگر پھر بھی بھیڑیا اسے کھا جائے تو ہم تو بالکل ہی گئے گذرے ہوئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہنے لگے اگر یوسف کو ہم اتنے بہت ہوتے ہوئے بھیڑیا کھاجائے تو پھر ہم کسی کام کے ہی نہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگے اگر ان کو بھیڑیا کھا جائے اور ہم جماعت (کی جماعت) موجود ہوں تو پھر یقینا ہم بالکل ہی گئے گزرے ہوئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے کہ یہ کیسے ممکن ہے جب کہ ہم ایک مضبوط جماعت ہیں اگر ہماری موجودگی میں اس کو بھیڑیا کھا جائے۔ تو ہم بالکل گئے گذرے ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ کہنے لگے کہ اگر ہماری موجودگی میں کہ ہم ایک طاقتور جماعت ہیں، اسے بھیڑیا کھا گیا تو ہم بڑے نقصان میں پڑگئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: if the wolf devoured him while we were a company, we must indeed then be the losers!

وہ بولے اگر ان کو بھیڑیا کھا جائے اور ہم ایک پوری جماعت موجود ہوں تو ہم بالکل گئے گذرے ہی ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ اگر اس کو بھیڑیا کھا گیا ، جبکہ ہم ایک پوری جماعت ہیں تو ہم تو اس صورت میں نہایت ہی نامراد ثابت ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ کہنے لگے باری مضبوط جماعت کے ہوتے ہوئے اگر اسے بھیڑیا کھا جائے تو پھر بلا شبہ ہم تو یوں ہی بے کار لوگ ہی ہوئے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ کہنے لگے کہ اگر ہماری موجودگی میں کہ ہم ایک مضبوط جماعت ہیں اسے بھیڑیا کھا گیا تو ہم بڑے نقصان میں پڑگئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ہوتے ہوئے اسے کوئی بھیڑیا پھاڑ کھائے جب کہ ہم ایک پورا جتھا ہیں تب تو یقینا ہم کسی کام کے نہ ہوئے،

Translated by

Noor ul Amin

کہنے لگے ہم طاقتورجماعت ہیں اگر ہمارے ہوتے ہوئے اسے بھیڑیا کھاجائے توہم توبڑے نقصان میں پڑگئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے اگر اسے بھیڑیا کھا جائے اور ہم ایک جماعت ہیں جب تو ہم کسی مصرف کے نہیں ( ف۳۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بولے: اگر اسے بھیڑیا کھا جائے حالانکہ ہم ایک قوی جماعت بھی ( موجود ) ہوں تو ہم تو بالکل ناکارہ ہوئے

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے کہا کہ اگر اسے بھیڑیا کھا جائے جبکہ ہماری پوری جماعت ( حفاظت کے لئے ) موجود ہے تو پھر تو ہم گھاٹا اٹھانے والے ( اور بالکل گئے گزرے ) ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "If the wolf were to devour him while we are (so large) a party, then should we indeed (first) have perished ourselves!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "If some wild-beast would be able to harm him, despite the presence of our strong group, it would certainly be a great loss to us!"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "If a wolf devours him, while we are `Usbah (a group), then surely, we are the losers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: Surely if the wolf should devour him notwithstanding that we are a (strong) company, we should then certainly be losers.

Translated by

William Pickthall

They said: If the wolf should devour him when we are (so strong) a band, then surely we should have already perished.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा कि अगर उसको भेड़िया खा गया जबकि हम एक पूरी जमात हैं तो हम बड़े ख़सारे वाले साबित होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ بولے کہ اگر ان کو بھیڑیا کھا جاوے اور ہم ایک جماعت کی جماعت (موجود) ہوں تو ہم بالکل ہی گئے گزرے ہوئے۔ (14)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انھوں نے کہا اگر اسے بھیڑیا کھاجائے حالانکہ ہم ایک طاقتور جماعت ہیں تو بلاشبہ ہم اس وقت خسارہ پانے والے ہوں گے۔ “ (١٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے جواب دیا اگر ہمارے ہوتے اسے بھیڑئیے نے کھالی تو ہم بڑے نکمے ہوں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کہنے لگے کہ اگر اس کو بھیڑیا کھاجائے اور ہماری پوری جماعت ہے تو ہم بالکل ہی خسارہ میں پڑنے والے ہوجائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے اگر کھا گیا اس کو بھیڑیا اور ہم ایک جماعت ہیں قوت ور تو تو ہم نے سب کچھ گنوا دیا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ بولے اگر اس کو بھیڑیا کھاجائے اور ہماری پوری جماعت موجود ہو تو ہم بالکل ہی گئے گزرے ہوگئے