Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 15

سورة يوسف

فَلَمَّا ذَہَبُوۡا بِہٖ وَ اَجۡمَعُوۡۤا اَنۡ یَّجۡعَلُوۡہُ فِیۡ غَیٰبَتِ الۡجُبِّ ۚ وَ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡہِ لَتُنَبِّئَنَّہُمۡ بِاَمۡرِہِمۡ ہٰذَا وَ ہُمۡ لَا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۱۵﴾

So when they took him [out] and agreed to put him into the bottom of the well... But We inspired to him, "You will surely inform them [someday] about this affair of theirs while they do not perceive [your identity]."

پھر جب اسے لے چلے اور سب نے ملکر ٹھان لیا اسے غیر آباد گہرے کنوئیں کی تہ میں پھینک دیں ، ہم نے یوسف ( علیہ السلام ) کی طرف وحی کی کہ یقیناً ( وقت آرہا ہے کہ ) تو انہیں اس ماجرا کی خبر اس حال میں دے گا کہ وہ جانتے ہی نہ ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
تو جب
ذَہَبُوۡا
وہ لے گئے
بِہٖ
اسے
وَاَجۡمَعُوۡۤا
اور انہوں نے اطے کر لیا
اَنۡ
کہ
یَّجۡعَلُوۡہُ
وہ ڈالیں گے اسے
فِیۡ غَیٰبَتِ
گہرائی میں
الۡجُبِّ
کنوئیں کی
وَ اَوۡحَیۡنَاۤ
اور وحی کی ہم نے
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
لَتُنَبِّئَنَّہُمۡ
البتہ تو ضرور آگاہ کرے گا انہیں
بِاَمۡرِہِمۡ
ان کے کام کے بارے میں
ہٰذَا
اس
وَہُمۡ
جب کہ وہ
لَایَشۡعُرُوۡنَ
شعور نہ رکھتے ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھرجب
ذَہَبُوۡا
وہ لے گئے
بِہٖ
اس کو
وَاَجۡمَعُوۡۤا
اور انہوں نے طے کر لیا
اَنۡ یَّجۡعَلُوۡہُ
کہ ڈال دیں اسے
فِیۡ غَیٰبَتِ الۡجُبِّ
اندھے کنوئیں میں
وَ اَوۡحَیۡنَاۤ
اور وحی کی ہم نے
اِلَیۡہِ
اس کی طرف
لَتُنَبِّئَنَّہُمۡ
تم ضرور خبر دو گے انہیں
بِاَمۡرِہِمۡ ہٰذَا
اُن کے اس کام کی
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
لَایَشۡعُرُوۡنَ
نہیں سمجھتے ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

So when they took him [out] and agreed to put him into the bottom of the well... But We inspired to him, "You will surely inform them [someday] about this affair of theirs while they do not perceive [your identity]."

پھر جب اسے لے چلے اور سب نے ملکر ٹھان لیا اسے غیر آباد گہرے کنوئیں کی تہ میں پھینک دیں ، ہم نے یوسف ( علیہ السلام ) کی طرف وحی کی کہ یقیناً ( وقت آرہا ہے کہ ) تو انہیں اس ماجرا کی خبر اس حال میں دے گا کہ وہ جانتے ہی نہ ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ جب وہ یوسف کو لے گئے اور اس بات پر اتفاق کرلیا کہ اسے کسی گمنام کنوئیں میں ڈال دیں، اس وقت ہم نے یوسف کو وحی کی کہ (ایک وقت آئے گا) جب تم اپنے بھائیوں کو ان کی یہ حرکت جتلاؤ گے درآنحالیکہ وہ تمہارے متعلق کچھ نہ جانتے ہوں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب وہ اُسے لے گئے اورانہوں نے طے کرلیاکہ اُسے اندھے کنوئیں میں ڈال دیں اور ہم نے اس کی طرف وحی کی کہ تم اُن کوضروران کے اس کام کی خبردوگے اس حال میں کہ وہ نہیں سمجھتے ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when they went with him and were determined to put him in the bottom of a pit (which they did). And We revealed to him, |"You will (one day) tell them of this deed of theirs while they will not recognize (you).|"

پھر جب لیکر چلے اس کو اور متفق ہوئے کہ ڈالیں اس کو گمنام کنویں میں، اور ہم نے اشارہ کردیا اس کو کہ تو جتائے گا ان کو ان کا یہ کام اور وہ تجھ کو نہ جانیں گے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب وہ اس کو لے گئے اور سب اس پر متفق ہوگئے کہ اسے ڈال دیں باؤلی کے طاقچے میں اور ہم نے (اس وقت) وحی کی یوسف کو کہ تم (ایک دن) ان کو ان کی یہ حرکت ضرور جتلاؤ گے اور انہیں اس کا اندازہ بھی نہیں ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

“ اس طرح اسرار کر کے جب وہ اسے لے گئے اور انہوں نے طے کر لیا کہ اسے ایک اندھے کنوئیں میں چھوڑ دیں ، تو ہم نے یوسف کو وحی کی کہ ایک وقت آئے گا جب تو ان لوگوں کو ان کی یہ حرکت جتائے گا ، یہ اپنے فعل کے نتائج سے بے خبر ہیں ۔ 12

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہوا یہ کہ جب وہ ان کو ساتھ لے گئے ، اور انہوں نے یہ طے کر ہی رکھا تھا کہ انہیں ایک اندھے کنویں میں ڈال دیں گے ، ( چنانچہ ڈال بھی دیا ) تو ہم نے یوسف پر وحی بھیجی کہ ( ایک وقت آئے گا جب ) تم ان سب کو جتلاؤ گے کہ انہوں نے یہ کیا کام کیا تھا ۔ ( ٩ ) اور اس وقت انہیں پتہ بھی نہ ہوگا ( کہ تم کون ہو؟ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

خیر جب وہ یوسف کو لے گئے اور راہ میں سب نے یہ ٹھہرا لیا کہ اس کو اندھیرے کنوئیں میں ڈال دیں تو انہوں نے ایسا ہی کیا اور ہم نے اسی وقت یوسف کو وحی بھیجی (ایک روز ایسا آئے گا) تو ضرور ان کو اس برے کام پر جتلائے گا اور وہ بیخبر ہوں گے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

غرض جب ان کو لے گئے اور اتفاق کرلیا کہ ان کو گہرے کنویں میں ڈال دیں اور ہم نے ان کے پاس وحی بھیجی کہ آپ کو ضرور یہ جتلائیں گے اور وہ پہچانیں گے بھی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب وہ اس کو (یوسف) کو لے گئے اور انہوں نے اس بات پر اتفاق کرل یا کہ اس کو اندھے کنوئیں میں ڈال دیا جائے، تو ہم نے (یوسف کی طرف) وحی بھیجی کہ تو ان کو (ایک دن) ضرور بتائے گا اور وہ تجھے پہچان نہ سکیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

غرض جب وہ اس کو لے گئے اور اس بات پر اتفاق کرلیا کہ اس کو گہرے کنویں میں ڈال دیں۔ تو ہم نے یوسف کی طرف وحی بھیجی کہ (ایک وقت ایسا آئے گا کہ) تم ان کے اس سلوک سے آگاہ کرو گے اور ان کو (اس وحی کی) کچھ خبر نہ ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So when they took him away, and resolved to place him in the bottom of the well, We Revealed unto him: surely thou wilt declare unto them this their affair, while they shall perceive not.

سو وہ ان کے لے گئے اور پختہ ارادہ کرلیا کہ انہیں اندھیرے کنوئیں میں ڈال دیں ۔ ہم نے (یوسف (علیہ السلام) پر) وحی کی کہ تم (ایک روز) ان لوگوں کو ان کی یہ بات جتلاؤگے اور (اس وقت) وہ جانتے بھی نہ ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب وہ اس کو لے گئے اور یہ طے کرلیا کہ اس کو کنوئیں کی تہہ میں پھینک دیں اور ہم نے اس کو وحی بھی کردی کہ تم ان کو ان کی کارستانی سے آگاہ کرو گے ، جبکہ ان کو کچھ خیال بھی نہ ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب وہ یوسف ( علیہ السلام ) کو لے گئے اور سب نے اتفاق کرلیا کہ انہیں اندھیرے کنوئیں میں ڈال دیں اور ( اسی وقت ) ہم نے یوسف ( علیہ السلام ) کے دل میں بات ڈالی کہ ( گھبراؤنہیں ایک دن ) تم ضرور انہیں ان کے اس فعل سے آگاہ کروگے اور وہ شعور نہیںرکھتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

غرض جب وہ اس کو لے گئے اور اس بات پر اتفاق کرلیا کہ اس کو گہرے کنوئیں میں ڈال دیں تو ہم نے یوسف کی طرف وحی بھیجی کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ تم ان کے سلوک سے ان کو آگاہ کرو گے اور ان کو اس کی کچھ خبر نہ ہوگی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آخرکار جب وہ اسے لے گئے اور انہوں نے یہ طے کرلیا کہ اس کو ڈال دیں کسی اندھے کنویں میں، (اور بالآخر انہوں نے اس کو اس میں ڈال بھی دیا) تو ہم نے وحی کی یوسف کی طرف (ان کی تسلی کے لئے کہ گھبراؤ نہیں) کہ ایک وقت آئے گا کہ جب تم ان کو جتلاؤ گے ان کی یہ حرکت، اور ان کو خیال (و گمان) بھی نہ ہوگا، (کہ یہ یوسف ہے)

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ جب وہ یوسف کو لے گئے اور اس پر اتفاق کرلیاکہ اسے کسی گمنام کنوئیں میں ڈال دیں ، اس وقت ہم نے یوسف کو وحی کی کہ ( ایک وقت ) تم اپنے بھائیوں کو ان کی یہ حرکت جتلائوگے اور وہ کچھ نہ جانتے ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب اسے لے گئے ( ف۳۲ ) اور سب کی رائے یہی ٹھہری کہ اسے اندھے کنویں میں ڈال دیں ( ف۳۳ ) اور ہم نے اسے وحی بھیجی ( ف۳٤ ) کہ ضرور تو انھیں ان کا یہ کام جتادے گا ( ف۳۵ ) ایسے وقت کہ وہ نہ جانتے ہوں گے ( ف۳٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب وہ اسے لے گئے اور سب اس پر متفق ہوگئے کہ اسے تاریک کنویں کی گہرائی میں ڈال دیں تب ہم نے اس کی طرف وحی بھیجی: ( اے یوسف! پریشان نہ ہونا ایک وقت آئے گا ) کہ تم یقینًا انہیں ان کا یہ کام جتلاؤ گے اور انہیں ( تمہارے بلند رتبہ کا ) شعور نہیں ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

پھر جب وہ ( اصرار کرکے ) اسے لے گئے اور سب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسے اندھے کنویں میں ڈال دیں ( چنانچہ ایسا ہی کیا ) ۔ اور ہم نے ( اس وقت ) اس ( یوسف ) کی طرف وحی کی کہ ( ایک وقت آئے گا کہ ) تم ان لوگوں کو ان کی یہ حرکت جتاؤگے جبکہ انہیں اس کا شعور نہیں ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So they did take him away, and they all agreed to throw him down to the bottom of the well: and We put into his heart (this Message): 'Of a surety thou shalt (one day) tell them the truth of this their affair while they know (thee) not'

Translated by

Muhammad Sarwar

When they took Joseph with them, they agreed to throw him into the well. We revealed to Joseph that (sometime) in the future at a time when they would not recognize him, he would remind them of all this.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, when they took him away, they all agreed to throw him down to the bottom of the well, and We revealed to him: "Indeed, you shall (one day) inform them of this their affair, when they know (you) not."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when they had gone off with him and agreed that they should put him down at the bottom of the pit, and We revealed to him: You will most certainly inform them of this their affair while they do not perceive.

Translated by

William Pickthall

Then, when they led him off, and were of one mind that they should place him in the depth of the pit, We inspired in him: Thou wilt tell them of this deed of theirs when they know (thee) not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब वे उसको ले गए और यह तय कर लिया कि उसको एक अंधे कुँएं में डाल दें, और हमने यूसुफ़ (अलै॰) को वह्य की कि तुम उनको उनका यह काम जताओगे और वे (तुमको) न जानेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جب ان کو لے گئے اور سب نے پختہ عزم کرلیا کہ ان کو کسی اندھیرے کنوئیں میں ڈال دیں اور ہم نے ان کے پاس وحی بھیجی کہ تم ان لوگوں کو یہ بات جتلاؤ گے اور وہ تم کو پہچانیں گے بھی نہیں۔ (6) (15)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر جب وہ اسے لے گئے اور انھوں نے طے کرلیا کہ اسے ویران کنویں میں پھینک دیں اور ہم نے اس کی طرف وحی کی کہ تو ضرور انھیں ان کے اس کام کی خبر دے گا اس حال میں کہ وہ سمجھتے نہ ہوں گے۔ “ (١٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس طرح اصرار کرکے جب وہ اسے لے گئے اور انہوں نے طے کرلیا کہ اسے ایک اندھے کنوئیں میں چھوڑ دیں تو ہم نے یوسف کو وحی کی کہ ایک وقت آئے گا جب تو ان لوگوں کو ان کی یہ حرکت جتائے گا یہ اپنے فعل کے نتائج سے بیخبر ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب یوسف کو لے گئے اور اس پر متفق ہوگئے کہ اسے اندھیرے کنویں میں ڈال دیں اور ہم نے اس کے پاس وحی بھیج دی کہ تم ضرور انہیں یہ بات جتلاؤ گے اور وہ نہیں جانیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب لے کر چلے اس کو اور متفق ہوئے کہ ڈالیں اس کو گمنام کنوئیں میں اور ہم نے اشارہ کردیا اس کو کہ تو جتائے گا ان کو ان کا یہ کام اور وہ تجھ کو نہ جانیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

الغرض جب وہ یوسف (علیہ السلام) کو لے گئے اور ان سب نے اس بات کا پختہ عزم کرلیا اس کو کسی تاریک کنویں میں ڈال دیا اور ہم نے یوسف (علیہ السلام) کو کنویں میں ڈالنے کے بعد وحی بھیجی کہ تو ان کے اس واقعہ سے انکو ایک دن آگاہ کرے گا اور ان کی یہ حالت ہوگئی کہ وہ تجھ کو اس وقت پہچانتے نہ ہوں گے