Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 17

سورة يوسف

قَالُوۡا یٰۤاَبَانَاۤ اِنَّا ذَہَبۡنَا نَسۡتَبِقُ وَ تَرَکۡنَا یُوۡسُفَ عِنۡدَ مَتَاعِنَا فَاَکَلَہُ الذِّئۡبُ ۚ وَ مَاۤ اَنۡتَ بِمُؤۡمِنٍ لَّنَا وَ لَوۡ کُنَّا صٰدِقِیۡنَ ﴿۱۷﴾ الثلٰثۃ

They said, "O our father, indeed we went racing each other and left Joseph with our possessions, and a wolf ate him. But you would not believe us, even if we were truthful."

اور کہنے لگے ابا جان ہم تو آپس میں دوڑ میں لگ گئے اور یوسف ( علیہ السلام ) کو ہم نے اسباب کے پاس چھوڑا تھا پس اسے بھیڑیا کھا گیا ، آپ تو ہماری بات نہیں مانیں گے ، گو ہم بالکل سچے ہی ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
کہنے لگے
یٰۤاَبَانَاۤ
اے ہمارے ابا جان
اِنَّا
بےشک ہم
ذَہَبۡنَا
چلے گئے ہم
نَسۡتَبِقُ
دوڑ کا مقابلہ کرتے ہوئے
وَتَرَکۡنَا
اور چھوڑ گئے ہم
یُوۡسُفَ
یوسف کو
عِنۡدَ
پاس
مَتَاعِنَا
اپنے سامان کے
فَاَکَلَہُ
پھر کھا گیا اسے
الذِّئۡبُ
بھیڑیا
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنۡتَ
آپ
بِمُؤۡمِنٍ
یقین کرنے والے
لَّنَا
ہم پر
وَلَوۡ
اور اگرچہ
کُنَّا
ہوں ہم
صٰدِقِیۡنَ
سچ بولنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰۤاَبَانَاۤ
اے ہمارے ابا جان
اِنَّا
بے شک ہم
ذَہَبۡنَا
ہم چلے گئے
نَسۡتَبِقُ
آگے نکلتے تھے
وَتَرَکۡنَا
اور چھوڑ دیا ہم نے
یُوۡسُفَ
یوسف کو
عِنۡدَ
پاس
مَتَاعِنَا
اپنے سامان کے
فَاَکَلَہُ
سوکھا گیا اس کو
الذِّئۡبُ
بھیڑیا
وَمَاۤ
اور ہر گز نہیں
اَنۡتَ
آپ
بِمُؤۡمِنٍ
یقین کرنے والے
لَّنَا
ہمار ا
وَلَوۡ
اور خواہ
کُنَّا
ہوں ہم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Translated by

Juna Garhi

They said, "O our father, indeed we went racing each other and left Joseph with our possessions, and a wolf ate him. But you would not believe us, even if we were truthful."

اور کہنے لگے ابا جان ہم تو آپس میں دوڑ میں لگ گئے اور یوسف ( علیہ السلام ) کو ہم نے اسباب کے پاس چھوڑا تھا پس اسے بھیڑیا کھا گیا ، آپ تو ہماری بات نہیں مانیں گے ، گو ہم بالکل سچے ہی ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کہنے لگے : ہم دوڑ کے مقابلہ میں ایک دوسرے سے آگے بڑھتے گئے اور یوسف کو ہم نے اپنے سامان کے پاس چھوڑ دیا تھا اتنے میں ایک بھیڑیا آیا اور اسے کھا گیا اور آپ تو ہماری بات پر یقین نہیں کریں گے خواہ ہم سچے ہی ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہوں نے کہا: ’’اے ہمارے اباجان! بے شک ہم دوڑمیں ایک دوسرے سے آگے نکلتے چلے گئے اوریوسف کوہم نے اپنے سامان کے پاس چھوڑدیاسو اس کو بھیڑیاکھاگیااورآپ ہرگزہمارا یقین کرنے والے نہیں خواہ ہم سچے ہوں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"Father, we went running races and left Yusuf with our belongings and the wolf ate him up. And you will never believe us, even though we are telling the truth.|"

کہنے لگے ابے باپ ہم لگے دوڑنے آگے نکلنے کو اور چھوڑا یوسف کو، اپنے اسباب کے پاس پھر اس کو کھا گیا بھیڑیا، اور تو باور نہ کرے گا ہمارا کہنا اور اگرچہ ہم سچے ہوں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : ابا جان ! ہم جا کر دوڑ کا مقابلہ کرنے لگے اور ہم نے چھوڑ دیا تھا یوسف کو اپنے سامان کے پاس تو اسے کھالیا ایک بھیڑیے نے۔ اور آپ ہماری بات مانیں گے تو نہیں خواہ ہم کتنے ہی سچے ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور کہا ابّا جان ، ہم دوڑ کا مقابلہ کرنے میں لگ گئے تھے اور یوسف کو ہم نے اپنے سامان کے پاس چھوڑ دیا تھا کہ اتنے میں بھیڑیا آکر اسے کھا گیا ۔ آپ ہماری بات کا یقین نہ کریں گے چاہے ہم سچے ہی ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہنے لگے : ابا جی ! یقین جانیے ، ہم دوڑنے کا مقابلہ کرنے چلے گئے تھے ، اور ہم نے یوسف کو اپنے سامان کے پاس چھوڑ دیا تھا ، اتنے میں ایک بھیڑیا اسے کھا گیا ۔ اور آپ ہماری بات کا یقین نہیں کریں گے ، چاہے ہم کتنے ہی سچے ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہنے لگے باوا ہم شرط کے طور پر دوڑنے لگے 9 اور یوسف کو ہم نے اپنے سامان کے پاس چھوڑ دیا اتنے میں آ کر کیا دیکھتے ہیں) کہ بھیڑیا اس کو کھا یا اور ہم سچے بھی ہوں تو بھی تجھ کو ہماری بات کا یقین نہ آئے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگے اے ہمارے ابا جان ! ہم تو دوڑ میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے میں لگ گئے اور یوسف (علیہ السلام) کو اپنے سامان کے پاس چھوڑ دیا تو انہیں بھیڑیا کھا گیا اور آپ ہماری بات پر یقین نہ کریں اور خواہ ہم سچ ہی کہتے ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کہنے لگے کہ اے ہمارے ابا جان ! ہم آپس میں دوڑ کر مقابلہ کر رہے تھے اور ہم نے یوسف کو اپنے سامان کے پاس چھوڑ دیا تھا تو اس کو بھیڑیا کھا گیا۔ آپ ہمارا اعتبار تو نہیں کریں گے اگرچہ ہم سچے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور) کہنے لگے کہ اباجان ہم تو دوڑنے اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے میں مصروف ہوگئے اور یوسف کو اپنے اسباب کے پاس چھوڑ گئے تو اسے بھیڑیا کھا گیا۔ اور آپ ہماری بات کو گو ہم سچ ہی کہتے ہوں باور نہیں کریں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: our father! we went off competing, and left Yusuf by our stuff, so a wolf devoured him; and thou wilt put no credence in us, even though we are the truth-tellers.

بولے اے ہمارے باپ ہم سب تو آپس میں دوڑنے میں لگ گئے اور ہم نے یوسف کو اپنے سامان کے پاس چھوڑ دیا تو بھیڑیا انہیں کھا گیا اور آپ تو ہمارا یقین کریں گے نہیں گو ہم (کیسے ہی) سچے ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو بولے کہ اے ہمارے باپ! ہم ایک دوسری سے دوڑ میں مقابلہ کرتے ہوئے دور نکل گئے اور یوسف کو ہم نے اپنے سامان کے پاس چھوڑا تو اس کو بھیڑیا کھا گیا اور آپ تو ہماری بات باور کرنے والے ہیں نہیں اگرچہ ہم سچے ہی ہوں!

Translated by

Mufti Naeem

اور عشاء کے وقت روتے پیٹتے اپنے ابا کے پاس آئے اور کہا اے ابا جان ہم تو ( آپس میں ) ریس لگانے میں لگ گئے اور یوسف ( علیہ السلام ) کو ہم نے اپنے سامان کے پاس چھوڑدیا پس بھیڑیا اسے کھا گیا اور آپ ہماری بات نہیں مانیں گے اگرچہ ہم سچے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہنے لگے کہ ابا جان ! ہم تو دوڑنے اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے میں مصروف ہوگئے اور یوسف کو اپنے سامان کے پاس چھوڑ گئے تو اسے بھیڑیا کھا گیا اور اگرچہ ہم سچ ہی کہتے ہیں آپ ہماری بات کا یقین نہیں کریں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہنے لگے ابا جان ہم آپس میں دوڑ کا مقابلہ کرنے لگے، اور یوسف کو اپنے سامان کے پاس چھوڑ دیا کہ اتنے میں ایک بھیڑئیے نے آکر ان کو کھالیا، مگر آپ تو ہماری بات کا یقین نہیں کریں گے اگرچہ ہم سچے ہی ہوں

Translated by

Noor ul Amin

کہنے لگے: اباجان ہم دوڑکرمقابلہ میں ایک دوسرے سے آگے بڑھتے گئے اور یوسف کو ہم نے اپنے سامان کے پاس چھوڑدیاتھااتنے میں بھیڑیااسے کھاگیااورآ پ تو ہماری بات پر یقین نہیں کریں گے خواہ ہم سچے ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے اے ہمارے باپ ہم دوڑ کرتے نکل گئے ( ف۳۸ ) اور یوسف کو اپنے اسباب کے پاس چھوڑا تو اسے بھیڑیا کھا گیا اور آپ کسی طرح ہمارا یقین نہ کریں گے اگرچہ ہم سچے ہوں ( ف۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کہنے لگے: اے ہمارے باپ! ہم لوگ دوڑ میں مقابلہ کرنے چلے گئے اور ہم نے یوسف ( علیہ السلام ) کو اپنے سامان کے پاس چھوڑ دیا تو اسے بھیڑئیے نے کھا لیا ، اور آپ ( تو ) ہماری بات کا یقین ( بھی ) نہیں کریں گے اگرچہ ہم سچے ہی ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور کہا اے ہمارے والد! ہم تو آپس میں دوڑ میں لگ گئے اور یوسف کو اپنے سامان کے پاس چھوڑ گئے بس ایک بھیڑیا آیا اور اسے کھا گیا ۔ اور اگرچہ ہم سچے ہی ہوں مگر آپ تو ہماری بات کا یقین نہیں کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "O our father! We went racing with one another, and left Joseph with our things; and the wolf devoured him.... But thou wilt never believe us even though we tell the truth."

Translated by

Muhammad Sarwar

and saying, "Father, we went playing and left Joseph with our belongings. A wild-beast came and devoured him. We realize that you will not believe us even though we are telling the truth".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "O our father! We went racing with one another, and left Yusuf by our belongings and a wolf devoured him; but you will never believe us even when we speak the truth."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: O our father! surely we went off racing and left Yusuf by our goods, so the wolf devoured him, and you will not believe us though we are truthful.

Translated by

William Pickthall

Saying: O our father! We went racing one with another, and left Joseph by our things, and the wolf devoured him, and thou believest not our saying even when we speak the truth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहाः ऐ हमारे अब्बा! हम दौड़ का मुक़ाबला करने लगे और यूसुफ़ को हमने अपने सामान के पास छोड़ दिया फिर उसको भेड़िया खा गया, और आप हमारी बात का यक़ीन न करेंगे चाहे हम सच्चे हों।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہنے لگے کہ ابا ہم سب تو آپس میں دوڑنے میں لگ گئے اور یوسف (علیہ السلام) کو ہم نے اپنی چیز بست کے پاس چھوڑ دیا بس (اتفاقا) ایک بھیڑیا (آیا اور) ان کو کھا گیا اور آپ تو ہمارا کا ہے کا یقین کرنے لگے گو ہم کیسے ہی سچے (کیوں نہ) ہوں۔ (17)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کہنے لگے ابا جان ! یقیناً ہم دوڑ میں مقابلہ کرنے لگے اور ہم نے یوسف کو اپنے سامان کے پاس چھوڑ دیا تو اسے کوئی بھیڑیا کھا گیا اور تو ہرگز ہمارا یقین کرنے والا نہیں خواہ ہم سچے ہوں۔ “ (١٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کہا ابا جان ہم دوڑ کا مقابلہ کرنے لگ گئے تھے اور یوسف کو ہم نے اپنے سامان کے پاس چھوڑ دیا تھا کہ اتنے میں بھیڑیا آکر اسے کھا گیا۔ آ ہماری بات کا یقین نہ کریں گے چاہے ہم سچے ہی ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کہنے لگے اے ابا جی بلاشبہ بات یہ ہے کہ ہم سب آپس میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کیلئے دوڑ لگانے میں مشغول ہوگئے اور یوسف کو ہم نے اپنے سامان کے پاس چھوڑ دیا سو اسے بھیڑیا کھا گیا۔ اور آپ ہماری بات کا یقین نہیں کریں گے اگرچہ ہم سچے ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہنے لگے اے باپ ہم لگے دوڑنے آگے نکلنے کو اور چھوڑا یوسف کو اپنے اسباب کے پاس پھر اس کو کھا گیا بھیڑیا اور تو باور نہ کرے گا ہمارا کہنا اور اگرچہ ہم سچے ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کہنے لگے اے ہمارے باپ ہم سب تو دوڑتے اور آپس میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے میں لگ گئے اور یوسف (علیہ السلام) کو ہم نے اپنے سامان کے پاس چھوڑ دیا سو اس کو ایک بھیڑیا کھا گیا اور آپ ہمارے کہنے کو باور نہیں کریں گے خواہ ہم کتنے ہی سچے ہوں