Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 21

سورة يوسف

وَ قَالَ الَّذِی اشۡتَرٰىہُ مِنۡ مِّصۡرَ لِامۡرَاَتِہٖۤ اَکۡرِمِیۡ مَثۡوٰىہُ عَسٰۤی اَنۡ یَّنۡفَعَنَاۤ اَوۡ نَتَّخِذَہٗ وَلَدًا ؕ وَ کَذٰلِکَ مَکَّنَّا لِیُوۡسُفَ فِی الۡاَرۡضِ ۫ وَ لِنُعَلِّمَہٗ مِنۡ تَاۡوِیۡلِ الۡاَحَادِیۡثِ ؕ وَ اللّٰہُ غَالِبٌ عَلٰۤی اَمۡرِہٖ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۱﴾

And the one from Egypt who bought him said to his wife, "Make his residence comfortable. Perhaps he will benefit us, or we will adopt him as a son." And thus, We established Joseph in the land that We might teach him the interpretation of events. And Allah is predominant over His affair, but most of the people do not know.

مصر والوں میں سے جس نے اسے خریدا تھا اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ اسے بہت عزت و احترام کے ساتھ رکھو ، بہت ممکن ہے کہ یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا اسے ہم اپنا بیٹا ہی بنا لیں ، یوں ہم نے مصر کی سرزمین پر یوسف کا قدم جما دیا ، کہ ہم اسے خواب کی تعبیر کا کچھ علم سکھا دیں ۔ اللہ اپنے ارادے پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ بے علم ہوتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا اس شخص نے
الَّذِی
جس نے
اشۡتَرٰىہُ
خریدا تھا اسے
مِنۡ مِّصۡرَ
مصر سے
لِامۡرَاَتِہٖۤ
اپنی بیوی کو
اَکۡرِمِیۡ
باعزت کر
مَثۡوٰىہُ
ٹھکانہ اس کو
عَسٰۤی
امید ہے
اَنۡ
کہ
یَّنۡفَعَنَاۤ
وہ نفع دے گا ہمیں
اَوۡ
یا
نَتَّخِذَہٗ
ہم بنالیں گے اسے
وَلَدًا
بیٹا
وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
مَکَّنَّا
جگہ دی ہم نے
لِیُوۡسُفَ
یوسف کو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَ لِنُعَلِّمَہٗ
اور تاکہ ہم سکھائیں اسے
مِنۡ تَاۡوِیۡلِ
حقیقت میں سے
الۡاَحَادِیۡثِ
باتوں کی
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالی
غَالِبٌ
غالب ہے
عَلٰۤی اَمۡرِہٖ
اپنے کام پر
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِی
جس نے
اشۡتَرٰىہُ
خریدا اسے
مِنۡ مِّصۡرَ
مصر سے
لِامۡرَاَتِہٖۤ
اپنی بیوی سے
اَکۡرِمِیۡ
تم باعزت رکھو
مَثۡوٰىہُ
رہائش اس کی
عَسٰۤی
اُمید ہے
اَنۡ
یہ کہ
یَّنۡفَعَنَاۤ
وہ فائدہ دے ہمیں
اَوۡ
یا
نَتَّخِذَہٗ
ہم بنا لیں اسے
وَلَدًا
بیٹا
وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
مَکَّنَّا
جگہ دی ہم نے
لِیُوۡسُفَ
یوسف کو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَ لِنُعَلِّمَہٗ
اور تاکہ ہم سکھائیں اسے
مِنۡ تَاۡوِیۡلِ الۡاَحَادِیۡثِ
کچھ باتوں کی اصل حقیقت میں سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
غَالِبٌ
غالب ہے
عَلٰۤی
اوپر
اَمۡرِہٖ
اپنے کام کے
وَلٰکِنَّ
لیکن
اَکۡثَرَ النَّاسِ
اکثر لوگ
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں جا نتے
Translated by

Juna Garhi

And the one from Egypt who bought him said to his wife, "Make his residence comfortable. Perhaps he will benefit us, or we will adopt him as a son." And thus, We established Joseph in the land that We might teach him the interpretation of events. And Allah is predominant over His affair, but most of the people do not know.

مصر والوں میں سے جس نے اسے خریدا تھا اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ اسے بہت عزت و احترام کے ساتھ رکھو ، بہت ممکن ہے کہ یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا اسے ہم اپنا بیٹا ہی بنا لیں ، یوں ہم نے مصر کی سرزمین پر یوسف کا قدم جما دیا ، کہ ہم اسے خواب کی تعبیر کا کچھ علم سکھا دیں ۔ اللہ اپنے ارادے پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ بے علم ہوتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور مصر کے جس شخص نے اسے خریدا تھا اس نے اپنی بیوی سے کہا : اسے عزت سے رکھو۔ امید ہے کہ یہ نفع دے گا یا ہوسکتا ہے کہ اسے ہم اپنا بیٹا ہی بنالیں اس طرح ہم نے یوسف کو اس سرزمین میں قدم جمانے کا موقع فراہم کردیا۔ غرض یہ تھی کہ ہم اسے باتوں کی تاویل سکھا دیں اور اللہ اپنے حکم (نافذ کرنے) پر غالب ہے۔ لیکن اکثر لوگ یہ بات جانتے نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورمصرکے جس شخص نے اُسے خریدااُس نے اپنی بیوی سے کہا: ’’اس کی رہائش باعزت رکھو، اُمیدہے وہ ہمیں فائدہ دے یاہم اسے بیٹا بنالیں۔‘‘ اور اس طرح ہم نے یوسف کو اس زمین میں جگہ دی، اور تاکہ ہم اسے باتوں کی اصل حقیقت میں سے کچھ سکھائیں اوراﷲ تعالیٰ اپنے کام پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the one who bought him from Egypt said to his wife, |"Make his stay graceful. He may be useful for us. Or, we may adopt him as a son.|" And thus We estab¬lished Yusuf in the land, so that We should teach him the interpretation of events. And Allah is powerful in (enforcing) His command, but most of the people do not know.

اور کہا جس شخص نے خرید کیا اس کو مصر سے اپنی عورت کو آبرو سے رکھ اس کو شاید ہمارے کام آئے یا ہم کرلیں اس کو بیٹا اور اسی طرح جگہ دی ہم نے یوسف کو اس ملک میں اور اس واسطے کہ اس کو سکھائیں کچھ ٹھکانے پر بٹھانا باتوں کا اور اللہ زور آور رہتا ہے اپنے کام میں لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مصر کے جس شخص نے یوسف کو خریدا (اس نے) اپنی بیوی سے کہا : اس کو اچھے طریقے سے رکھنا ہوسکتا ہے یہ ہمارے لیے نفع بخش ہو یا پھر ہم اسے اپنا بیٹا ہی بنا لیں اور اس طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں تمکنّ عطا کیا اور تاکہ ہم اس کو سکھائیں باتوں کی تہہ تک پہنچنے کا علم اور اللہ تو اپنے فیصلے پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

مصر میں جس شخص نے اسے خریدا 16 اس نے اپنی بیوی 17 سے کہا اس کو اچھی طرح رکھنا ، بعید نہیں کہ یہ ہمارے لیے مفید ثابت ہو یا ہم اسے بیٹا بنا لیں ۔ 18 اس طرح ہم نے یوسف کے لیے اس سرزمین میں قدم جمانے کی صورت نکالی اور اسے معاملہ فہمی کی تعلیم دینے کا انتظام کیا ۔ 19

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور مصر کے جس آدمی نے انہیں خریدا ، اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ : اس کو عزت سے رکھنا ۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ ہمیں فائدہ پہنچائے گا ، یا پھر ہم اسے بیٹا بنا لیں گے ، ( ١٣ ) اس طرح ہم نے اس سرزمین میں یوسف کے قدم جمائے تاکہ انہیں باتوں کا صحیح مطلب نکالنا سکھائیں ، اور اللہ کو اپنے کام پر پورا قابو حاصل ہے ، لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس شخص نے مصر والوں میں سے اس کو خرید 8 اس نے اپنی جورو (زلیخا) سے کہا اس کو اچھی طرح آبرو اور امام کے ساتھ رکھ شاید کسی دن ہمارے کام آئے یا ہم اس کو اپنا بیٹا بنالیں اور اسی طرح ہم نے یوسف کو مصر کے ملک میں جواباً 9 اور مطلب یہ تھا کہ اس کو خوابوں کی تعبیر دینا سکھائیں (یا آسمانی کاتبوں کی تفسیر کرنا) اور اللہ زبردست ہے جو کام چاہتا ہے پورا کرتا ہے 11 مگر اکثر لوگ نہیں جانتے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس شخص نے مصر میں ان کو خریدا تھا اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ اسے عزت واکرام سے رکھو ہوسکتا ہے کہ یہ ہمیں فائدہ دے یا ہم اس کو بیٹا بنالیں اور اس طرح ہم نے یوسف (علیہ السلام) کو اس سرزمین (مصر) میں جگہ دی اور تاکہ ہم ان کو (خواب کی) باتوں کی تعبیر سکھائیں اور اللہ اپنے کام پر غالب ہیں و لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور مصر کے جس شخص نے (یوسف کو) خریدا تھا۔ اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ اس کو اچھی طرح عزت سے رکھنا ۔ ممکن ہے کہ یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا ہم اس کو بیٹا بنا لیں اور اس طرح ہم نے یوسف کے اس سر زمین میں قدم جما دیئے۔ تاکہ ہم اس کو باتوں کا انجام (جیسے خوابوں کی تعبیر وغیرہ) نکالنا سکھائیں اور اللہ اپنے کام میں غالب رہتا ہے لیکن اکثر لوگ اس بات کو جانتے نہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور مصر میں جس شخص نے اس کو خریدا اس نے اپنی بیوی سے (جس کا نام زلیخا تھا) کہا کہ اس کو عزت واکرام سے رکھو عجب نہیں کہ یہ ہمیں فائدہ دے یا ہم اسے بیٹا بنالیں۔ اس طرح ہم نے یوسف کو سرزمین (مصر) میں جگہ دی اور غرض یہ تھی کہ ہم ان کو (خواب کی) باتوں کی تعبیر سکھائیں اور خدا اپنے کام پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And he who bought him in Misr said unto his wife: make his dwelling honourable: belike he may profit us or we may take him as a son. And Thus We made a place for Yusuf in the land, and it was in order that We may teach him the interpretation of discourses. And Allah is Dominant in His purpose, but most of men know not.

اور جس نے انہیں مصر میں خریدا تھا اس نے اپنی بیوی سے کہ اسے خاطر میں رکھنا کیا عجب کہ ہمارے کام آوے اور یا ہم اس کو بیٹا ہی بنا لیں ۔ اور اسی طرح ہم نے یوسف کو (اس) سرزمین میں خوب تمکین دی تاکہ ہم انہیں خوابوں کی تعبیر کی تعلیم دیں ۔ اور اللہ اپنے (ہر) کام پر غالب ہے لیکن اکثر انسان (اتنا بھی) نہیں جانتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اہلِ مصر میں سے جس نے اس کو خریدا ، اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ ذرا اس کو خاطر سے رکھیو ، امید ہے کہ ہمیں نفع پہنچائے یا ہم اس کو بیٹا ہی بنالیں اور اس طرح ہم نے یوسف کیلئے ملک میں زمین ہموار کی تاکہ ہم ( اس کو منتخب کریں ) اور اس کو باتوں کی تعبیر بتائیں اور اللہ اپنے ارادے کی تنفیذ پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اہل مصر میں سے جس شخص یوسف ( علیہ السلام ) کو خریدا تھا اپنی بیوی سے کہا اسے عزت و اکرام سے رکھو شاید یہ ہمیں نفع پہنچائے یا ہم اسے بیٹا بنالیںاوریوں ہم نے یوسف ( علیہ السلام ) کو مصر کی سرزمین میں خوب قوت دی اور تاکہ ہم اسے خوابوں کی تعبیر سکھادیں اوراللہ ( تعالیٰ ) اپنے ہر کام پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ ( اس حقیقت کو ) نہیں جانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور مصر میں جس شخص نے اس کو خریدا اس نے اپنی بیوی ( زلیخا) سے کہا کہ اس کو عزت و اکرام سے رکھو عجب نہیں کہ یہ ہمیں فائدہ دے یا ہم اسے بیٹا بنالیں۔ اس طرح ہم نے یوسف کو سرزمین (مصر) میں جگہ دی اور غرض یہ تھی کہ ہم ان کو خوابوں کی تعبیر سکھائیں اور اللہ اپنے کام پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مصر کے جس شخص نے ان کو خریدا، اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ اس کو اچھی طرح سے رکھنا، ہوسکتا ہے کہ یہ ہمیں کام آئے، یا ہم اس کو اپنا بیٹا ہی بنالیں، اور اس طرح ہم نے یوسف کے لئے اس سرزمین (مصر) میں قدم جمانے کی صورت بھی نکال دی (تاکہ وہاں رہ کر وہ آداب حکمرانی بھی سیکھے) اور تاکہ ہم اس کو باتوں کی تہ تک جانے کا علم بھی عطا کریں، اور اللہ بہرحال کر کے رہتا ہے اپنا کام، لیکن اکثر لوگ جانتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور مصر کے جس شخص نے اسے خریداتھا اس نے اپنی بیوی سے کہا:اسے عزت سے رکھو امید ہے کہ ہمیں یہ نفع دے گایاہوسکتا ہے ہم اپنا بیٹاہی بنا لیں اس طرح ہم نے یوسف کو اس سرزمین ( مصر ) میں قدم جمانے کاموقع فراہم کردیاغرض یہ تھی تا کہ ہم انہیں خوابوں کی تعبیرکاعلم دیں اور اللہ اپناحکم ( نافذکرنے پر ) غالب ہے لیکن اکثرلوگ یہ بات جانتے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور مصر کے جس شخص نے اسے خریدا وہ اپنی عورت سے بولا ( ف٤۹ ) انھیں عزت سے رکھو ( ف۵۰ ) شاید ان سے ہمیں نفع پہنچے ( ف۵۱ ) یا ان کو ہم بیٹا بنالیں ( ف۵۲ ) اور اسی طرح ہم نے یوسف کو اس زمین میں جماؤ ( رہنے کا ٹھکانا ) دیا اور اس لیے کہ اسے باتوں کا انجام سکھائیں ۰ف۵۳ ) اور اللہ اپنے کام پر غالب ہے مگر اکثر آدمی نہیں جانتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور مصر کے جس شخص نے اسے خریدا تھا ( اس کا نام قطفیر تھا اور وہ بادشاہِ مصر ریان بن ولید کا وزیر خزانہ تھا اسے عرف عام میں عزیزِ مصر کہتے تھے ) اس نے اپنی بیوی ( زلیخا ) سے کہا: اسے عزت و اکرام سے ٹھہراؤ! شاید یہ ہمیں نفع پہنچائے یا ہم اسے بیٹا بنا لیں ، اور اس طرح ہم نے یوسف ( علیہ السلام ) کو زمین ( مصر ) میں استحکام بخشا اور یہ اس لئے کہ ہم اسے باتوں کے انجام تک پہنچنا ( یعنی علمِ تعبیرِ رؤیا ) سکھائیں ، اور اﷲ اپنے کام پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

اور پھر ( اس قافلہ والوں سے ) مصر کے جس شخص ( عزیزِ مصر ) نے اسے ( دوبارہ ) خریدا تھا اس نے اپنی بیوی ( زلیخا ) سے کہا اسے عزت کے ساتھ رکھنا ہو سکتا ہے کہ ہمیں کچھ فائدہ پہنچائے یا ہم اسے اپنا بیٹا بنا لیں! اور اسی طرح ( حکمتِ عملی سے ) ہم نے اس ( یوسف ( ع ) ) کو سر زمینِ مصر میں تمکین دی ( زمین ہموار کی تاکہ اسے اقتدار کیلئے منتخب کریں ) اور خوابوں کی تعبیر کا علم عطا کریں اور اللہ اپنے ہر کام پر غالب ہے ( اور اس کے انجام دینے پر قادر ہے ) لیکن اکثر لوگ ( یہ حقیقت ) نہیں جانتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The man in Egypt who bought him, said to his wife: "Make his stay (among us) honourable: may be he will bring us much good, or we shall adopt him as a son." Thus did We establish Joseph in the land, that We might teach him the interpretation of stories (and events). And Allah hath full power and control over His affairs; but most among mankind know it not.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Egyptian who bought him said to his wife, "Be kind to him, perhaps he will be of some benefit to us or we may adopt him." Thus, We settled Joseph in the land so that We could teach him the interpretation of dreams. God has full control over His affairs but most people do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And he (the man) from Egypt who bought him, said to his wife: "Make his stay comfortable, maybe he will profit us or we shall adopt him as a son." Thus did We establish Yusuf in the land, that We might teach him the interpretation of events. And Allah has full power and control over His affairs, but most of men know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the Egyptian who bought him said to his wife: Give him an honorable abode, maybe he will be useful to us, or we may adopt him as a son. And thus did We establish Yusuf in the land and that We might teach him the interpretation of sayings; and Allah is the master of His affair, but most people do not know.

Translated by

William Pickthall

And he of Egypt who purchased him said unto his wife: Receive him honourably. Perchance he may prove useful to us or we may adopt him as a son. Thus we established Joseph in the land that We might teach him the interpretation of events. And Allah was predominant in His career, but most of mankind know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अहले-मिस्र में से जिस शख़्स ने उसको ख़रीदा उसने अपनी बीवी से कहा कि उसको अच्छी तरह रखो, उम्मीद है कि वह हमारे लिए मुफ़ीद हो या हम उसको बेटा बना लें, और इस तरह हमने यूसुफ़ (अलै॰) को उस मुल्क में जगह दी और ताकि हम उसको बातों की तावील सिखाएं, और अल्लाह अपने काम पर ग़ालिब रहता है लेकिन अकसर लोग नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس شخص نے مصر میں ان کو خریدا تھا (یعنی عزیز مصر) اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ اس کو خاطر سے رکھنا کیا عجب ہے کہ (بڑا ہو کر) ہمارے کام آوے یا ہم اسکو بیٹا بنالیں اور ہم نے اسی طرح یوسف (علیہ السلام) کو اس سر زمین (مصر) میں خوب قوت دی (مراد اس سلطنت سے ہے) اور تاکہ ہم ان کی خوابوں کی تعبیر بتلا دیں (3) اور اللہ تعالیٰ اپنے (چاہے ہوئے) کام پر غالب ( اور قادر) ہے (جو چاہے کرے) لیکن اکثر آدمی (اس بات) کو نہیں جانتے۔ (4) (21)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جس شخص نے اسے مصر سے خریدا اس نے اپنی بیوی سے کہا اسے اچھے انداز میں رکھیں۔ ہوسکتا ہے کہ ہمیں فائدہ دے یا ہم اسے بیٹا بنا لیں۔ اور اسی طرح ہم نے یوسف کو اس زمین میں جگہ دی، تاکہ ہم اسے معاملات کی حقیقت تک پہنچنا سکھائیں۔ اللہ اپنے کام پر غالب ہے اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔ “ (٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مصر کے جس شخص نے اسے خریدا اس نے اپنی بیوی سے کہا اس کو اچھی طرح رکھنا ، بعید نہیں کہ یہ ہمارے مفید ثابت ہو یا ہم اسے بیٹا بنا لیں۔ اس طرح ہم نے یوسف کے لیے اس سرزمین میں قدم جمانے کی صورت نکالی اور اسے معاملہ فہمی کی تعلیم دینے کا انتظام کیا۔ اللہ اپنا کام کر کے رہتا ہے۔ مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اہل مصر میں سے جس شخص نے یوسف کو خریدا تھا اس نے اپنی عورت سے کہا اسے عزت کے ساتھ رکھنا۔ ممکن ہے ہمارے کام آجائے یا ہم اسے بیٹا بنا لیں۔ اور اس طرح ہم نے یوسف کو اس سرزمین میں قوت دے دی اور تاکہ اسے خوابوں کی تعبیر دینا بتلا دیں اور اللہ اپنے کام پر غالب ہے لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا جس شخص نے خرید کیا اس کو مصر سے اپنی عورت کو آبرو سے رکھ اس کو شاید ہمارے کام آئے یا ہم کرلیں اس کو بیٹا اور اسی طرح جگہ دی ہم نے یوسف کو اس ملک میں اور اس واسطے کہ اس کو سکھائیں کچھ ٹھکانے پر بٹھانا باتوں کا اور اللہ طاقتور رہتا ہے اپنے کام میں و لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اہل مصر میں سے جس شخص نے یوسف (علیہ السلام) کو خریدا تھا اس نے اپنی بیوی سے کہا اس کو عزت و آبرو سے رکھیو کیا عجیب ہے کہ یہ ہم کو فائدہ پہونچائے یا اس کو ہم اپنا بیٹا ہی بنالیں اور ہم نے جس طرح یوسف (علیہ السلام) کو کنویں سے نجات دی اسی طرح یوسف (علیہ السلام) کو سرزمین مصر میں با عزت جگہ دی اور نیز اس لئے کہ اس کو خوابوں کی تعبیر کی علم سکھا دیں اور اللہ اپنے کاموں پر پوری طرح بااختیار ہے لیکن اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے