Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 22

سورة يوسف

وَ لَمَّا بَلَغَ اَشُدَّہٗۤ اٰتَیۡنٰہُ حُکۡمًا وَّ عِلۡمًا ؕ وَ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۲۲﴾

And when Joseph reached maturity, We gave him judgment and knowledge. And thus We reward the doers of good.

جب ( یوسف ) پختگی کی عمر کو پہنچ گئے ہم نے اسے قوت فیصلہ اور علم دیا ہم نیک کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
بَلَغَ
وہ پہنچا
اَشُدَّہٗۤ
اپنی جوانی کو
اٰتَیۡنٰہُ
دیا ہم نے اسے
حُکۡمًا
قوت فیصلہ
وَّعِلۡمًا
اور علم
وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نَجۡزِی
ہم بدلہ دیتے ہیں
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
احسان کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
بَلَغَ
پہنچا
اَشُدَّہٗۤ
پختہ عمری کو
اٰتَیۡنٰہُ
عطا کی ہم نے اسے
حُکۡمًا
بڑی قوت ِ فیصلہ
وَّعِلۡمًا
اور بڑا علم
وَکَذٰلِکَ
اور ایسے ہی
نَجۡزِی
ہم جزا دیتے ہیں
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیکی کرنے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

And when Joseph reached maturity, We gave him judgment and knowledge. And thus We reward the doers of good.

جب ( یوسف ) پختگی کی عمر کو پہنچ گئے ہم نے اسے قوت فیصلہ اور علم دیا ہم نیک کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب یوسف اپنی جوانی کو پہنچے تو ہم نے انھیں حکمت اور علم عطا فرمایا اور ہم نیک لوگوں کو ایسے ہی جزا دیتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب وہ پختہ عمری کو پہنچا، ہم نے اسے بڑی قوتِ فیصلہ اوربڑاعلم عطا کیااورہم نیکی کرنے والوں کوایسے ہی جزادیتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when he reached the prime of his age, We gave him wisdom and knowledge, and this is how We reward those good in deeds.

اور جب پہنچ گیا اپنی قوت کو دیا ہم نے اس کو حکم اور علم اور ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ہم نیکی کرنے والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب آپ اپنی جوانی کو پہنچ گئے تو ہم نے آپ کو حکم اور علم عطا کیا اور اسی طرح ہم محسنین کو بدلہ دیتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when Joseph reached the age of maturity, We granted him judgement and knowledge. Thus do We reward those who do good.

اللہ اپنا کام کر کے رہتا ہے ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔ اور جب وہ اپنی پوری جوانی کو پہنچا تو ہم نے اسے قوت فیصلہ اور علم عطا کیا ، 20 اس طرح ہم نیک لوگوں کو جزا دیتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب یوسف اپنی بھرپور جوانی کو پہنچے تو ہم نے انہیں حکمت اور علم عطا کیا ، اور جو لوگ نیک کام کرتے ہیں ان کو ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب یوسف اپنی جوانی کو پہنچا تو ہم نے اس کو حکومت دی اور علم دیا 13 اور ہم نیکیوں کو انکی نیکی کا ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچے تو ہم نے ان کو حکمت (نبوت) اور علم بخشا اور اسی طرح ہم (خلوص سے) نیکی کرنے والوں کو بدلہ دیا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب (یوسف) اپنی قوت (جوانی) کو پہنچ گیا تو ہم نے اس کو علم و حکمت سے نوازا اور ہم نیک کام کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچے تو ہم نے ان کو دانائی اور علم بخشا۔ اور نیکوکاروں کو ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when he reached his maturity We vouchsafed unto him judgement and knowledge; and Thus We recompense the well-doers.

اور جب وہ اپنی پختگی کو پہنچے ہم نے انہیں حکومت اور علم عطا فرمایا اور اسی طرح نیک کاروں کو عوض دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب وہ اپنی پختگی کو پہنچا ، ہم نے اس کو حکومت اور علم عطا کیا اور ہم خوب کاروں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب وہ اپنی بھرپور جوانی کو پہنچے تو ہم نے انہیں حکمت اور علم عطا فرمایا اور ہم نیک لوگوں کو یو نہی بدلہ دیاکرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچے تو ہم نے ان کو دانائی اور علم بخشا اور نیکو کاروں کو ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب پہنچ گیا وہ اپنی (جوانی کی) بھرپور قوتوں کو، تو ہم نے اس کو حکم بخشا، اور ایک خاص علم سے بھی نوازا، اور ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں نیکوکاروں کو،۔

Translated by

Noor ul Amin

اور جب یوسف اپنی جو انی پر پہنچ گیاتوہم نے انہیں حکمت اور علم عطا فرمایااور نیک لوگوں کو ایسے ہی جزا دیتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب اپنی پوری قوت کو پہنچا ( ف۵٤ ) ہم نے اسے حکم اور علم عطا فرمایا ( ف۵۵ ) اور ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب وہ اپنے کمالِ شباب کو پہنچ گیا ( تو ) ہم نے اسے حکمِ ( نبوت ) اور علمِ ( تعبیر ) عطا فرمایا ، اور اسی طرح ہم نیکوکاروں کو صلہ بخشا کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب وہ ( یوسف ) پوری جوانی کو پہنچا ۔ تو ہم نے اس کو حکمت اور علم عطا کیا اور ہم اسی طرح نیکوکاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When Joseph attained His full manhood, We gave him power and knowledge: thus do We reward those who do right.

Translated by

Muhammad Sarwar

When he attained maturity, God gave him strength, wisdom and knowledge. Thus, do We reward those who do good.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when he [Yusuf] attained his full manhood, We gave him wisdom and knowledge (the prophethood), thus We reward the doers of good.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when he had attained his maturity, We gave him wisdom and knowledge: and thus do We reward those who do good.

Translated by

William Pickthall

And And when he reached his prime We gave him wisdom and knowledge. Thus We reward the good.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब वह अपनी भरपूर जवानी को पहुँचा तो हमने उसको हुक्म और इल्म अता किया, और नेकी करने वालों को हम ऐसा ही बदला देते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچے ہم نے ان کو حکمت اور علم عطا فرمایا اور ہم نیک لوگوں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں۔ (5) (22)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچا تو ہم نے اسے حکم اور علم عطا کیا اور ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔ “ (٢٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب وہ اپنی پوری جوانی کو پہنچا تو ہم نے اسے قوت فیصلہ اور علم عطا کیا ، اس طرح ہم نیک لوگوں کو جزا دیتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچا تو ہم نے اسے حکمت اور علم عطا کیا اور ہم اسی طرح اچھے کام کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پہنچ گیا اپنی قوت کو دیا ہم نے اس کو حکم اور علم اور ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ہم نیکی والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب یوسف (علیہ السلام) اپنی جوانی کو پہنچا تو ہم نے اس کو حکمت اور علم عطا کیا اور ہم نیکو کاروں کو اسی طرح اپنے صلہ سے نوازا کرتے ہیں