ConjunctionVerb

وَغَلَّقَتِ

And she closed

اور بند کرلیے

Verb Form 2
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
غَلَّقَ
يُغَلِّقُ
غَلِّقْ
مُغَلِّق
مُغَلَّق
تَغْلِيْق
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْغَلْقُ وَالْمِغْلَاقُ: قفل وغیرہ، جس کے ساتھ دروازہ بند کیا جاتا ہے اور بعض نے وہ چیز مراد لی ہے جس کے ساتھ اسے کھولا جاتا ہے۔ لیکن اگر معنی بندش کا لحاظ کیا قدجائے تو اسے مِغْلَقٌ وَمِغْلَاقٌ کہا جائے گا اور کھولنے کے اعتبار سے مِفْتَحُ یا مِفْتَاحٌ کہا جاتا ہے اور اَغْلَقْتُ الْبَابَ کے معنی دروازہ بند کرنے کے ہیں اور غَلَّقْتُہٗ میں تکثیر کے معنی پائے جاتے ہیں یعنی بہت سے دروازوں کو بند کرنا یا ایک ہی دروازے کو احکام یعنی بڑی مضبوطی سے بند کرنا اس بنا پر آیت کریمہ: (وَ غَلَّقَتِ الۡاَبۡوَابَ) (۱۲:۲۳) اور دروازے بند کرکے، میں ابواب کے ساتھ فعل غَلَّقَ لایا گیا ہے اور تشبیہ کے طور پر غَلَّقَ الرِّھْنَ غَلُوْقًا کا محاورہ بھی بولا جاتا ہے جس کے معنی گروی چیز کو روک لینے کے ہیں۔(1) عَلِقَ ظَھْرُہٗ وَیَرًا اونٹ کی پیٹھ کا زخم بھر گیا اور قمار بازی کے ساتویں تیر کو مِغْلَقٌ کہا جاتا ہے کیونکہ وہ جوئے کے باقی ماندہ تمام حصوں کو روک لیتا ہے۔ نَخْلَۃٌ غَلِقَۃٌ وہ کھجور جس کی جڑیں خشک ہوگی ہوں اور وہ پھل دینے سے رک جائے اور غَلِقَۃٌ زہریلی قسم کے ایک کڑوے درخت کا نام ہے۔

Lemma/Derivative

1 Results
غَلَّقَت
Surah:12
Verse:23
اور بند کرلیے
And she closed