Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 23

سورة يوسف

وَ رَاوَدَتۡہُ الَّتِیۡ ہُوَ فِیۡ بَیۡتِہَا عَنۡ نَّفۡسِہٖ وَ غَلَّقَتِ الۡاَبۡوَابَ وَ قَالَتۡ ہَیۡتَ لَکَ ؕ قَالَ مَعَاذَ اللّٰہِ اِنَّہٗ رَبِّیۡۤ اَحۡسَنَ مَثۡوَایَ ؕ اِنَّہٗ لَا یُفۡلِحُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۲۳﴾

And she, in whose house he was, sought to seduce him. She closed the doors and said, "Come, you." He said, "[I seek] the refuge of Allah . Indeed, he is my master, who has made good my residence. Indeed, wrongdoers will not succeed."

اس عورت نے جس کے گھر میں یوسف تھے یوسف کو بہلانا پھسلانا شروع کیا کہ وہ اپنے نفس کی نگرانی چھوڑ دے اور دروازے بند کر کے کہنے لگی لو آجاؤ یوسف نے کہا اللہ کی پناہ! وہ میرا رب ہے مجھے اس نے بہت اچھی طرح رکھا ہے ۔ بے انصافی کرنے والوں کا بھلا نہیں ہوتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَرَاوَدَتۡہُ
اور پھسلانا چاہا اسے
الَّتِیۡ
اس عورت نے جو
ہُوَ
وہ (تھا)
فِیۡ بَیۡتِہَا
گھر میں جس کے
عَنۡ نَّفۡسِہٖ
اس کے نفس سے
وَغَلَّقَتِ
اور اس نے اچھی طرح بند کرلیے
الۡاَبۡوَابَ
دروازے
وَقَالَتۡ
اور وہ کہنے لگی
ہَیۡتَ لَکَ
آ جاؤ تم
قَالَ
اس نے کہا
مَعَاذَ
پناہ
اللّٰہِ
اللہ کی
اِنَّہٗ
بےشک وہ
رَبِّیۡۤ
میرا رب ہے
اَحۡسَنَ
جس نے اچھا بنا یا
مَثۡوَایَ
ٹھکانہ میرا
اِنَّہٗ
بےشک وہ
لَا یُفۡلِحُ
نہیں وہ فلاح پاتے
الظّٰلِمُوۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَرَاوَدَتۡہُ
اور بہکایا اس کو
الَّتِیۡ
اس عورت نے
ہُوَ
وہ
فِیۡ بَیۡتِہَا
اس کے گھر میں تھا
عَنۡ نَّفۡسِہٖ
اس کے نفس سے
وَغَلَّقَتِ
اور خوب بند کر دئیے
الۡاَبۡوَابَ
تمام دروازے
وَقَالَتۡ
اور بولی
ہَیۡتَ لَکَ
جلدی آؤ
قَالَ
یوسف نے کہا
مَعَاذَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی پناہ
اِنَّہٗ
بلاشبہ وہ
رَبِّیۡۤ
میرے مالک نے
اَحۡسَنَ
اچھا دیا
مَثۡوَایَ
ٹھکانہ مجھے
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
لَا یُفۡلِحُ
نہیں فلا ح پاتے
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

And she, in whose house he was, sought to seduce him. She closed the doors and said, "Come, you." He said, "[I seek] the refuge of Allah . Indeed, he is my master, who has made good my residence. Indeed, wrongdoers will not succeed."

اس عورت نے جس کے گھر میں یوسف تھے یوسف کو بہلانا پھسلانا شروع کیا کہ وہ اپنے نفس کی نگرانی چھوڑ دے اور دروازے بند کر کے کہنے لگی لو آجاؤ یوسف نے کہا اللہ کی پناہ! وہ میرا رب ہے مجھے اس نے بہت اچھی طرح رکھا ہے ۔ بے انصافی کرنے والوں کا بھلا نہیں ہوتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس عورت کے گھر میں وہ رہتے تھے اس نے یوسف کو اپنی طرف ورغلانا چاہا، اس نے دروازے بند کرلیے اور یوسف سے کہنے لگی جلدی آجاؤ یوسف نے کہا : اللہ کی پناہ ! میرے پروردگار نے تو مجھے بہت اچھی منزلت بخشی (اور میں یہ کام کروں ؟ ) ظالم لوگ یقینا فلاح نہیں پاتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجس عورت کے گھرمیں وہ تھااس نے یوسف کو اس کے نفس سے بہکایااور اس نے تمام دروازے خوب بندکردئیے اوربولی: ’’جلدی آؤ!‘‘یوسف نے کہا: ’’اﷲ تعالیٰ کی پناہ! بلاشبہ میرے مالک نے مجھے اچھاٹھکانہ دیا،یقیناظالم فلاح نہیں پاتے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And she, in whose house he was, seduced him away from his (resisting) self and bolted the doors, and said, |"come on!|" He said, |"May Allah save me. Surely, he is my master. He has given me a good lodging. Surely, the wrongdoers do not prosper.|"

اور پھسلایا اس کو اس عورت نے جس کے گھر میں تھا اپنا جی تھامنے سے اور بند کردیئے دروازے اور بولی شتابی کر، کہا خدا کی پناہ وہ عزیز مالک ہے میرا اچھی طرح رکھا ہے مجھ کو، بیشک بھلائی نہیں پاتے جو لوگ کہ بےانصاف ہوں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ کو پھسلانے کی کوشش کی اس عورت نے جس کے گھر میں آپ تھے اور (ایک موقع پر) اس نے دروازے بند کرلیے اور بولی جلدی سے آجاؤ آپ نے فرمایا : میں اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں وہ میرا رب ہے اس نے مجھے اچھا ٹھکانہ دیا ہے بیشک ظالم لوگ فلاح نہیں پایا کرتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جس عورت کے گھر میں وہ تھا وہ اس پر ڈورے ڈالنے لگی اور ایک روز دروازے بند کر کے بولی آجا ۔ یوسف نے کہا خدا کی پناہ ، میرے رب نے تو مجھے اچھی منزلت بخشی﴿اور میں یہ کام کروں!﴾ ایسے ظالم کبھی فلاح نہیں پایا کرتے ۔ 21

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس عورت کے گھر میں وہ رہتے تھے ، اس نے ان کو ورغلانے کی کوشش کی ، ( ١٤ ) اور سارے دروازوں کو بند کردیا ، اور کہنے لگی : آ بھی جاؤ ! ۔ یوسف نے کہا : اللہ کی پناہ ! وہ میرا آقا ہے ، اس نے مجھے اچھی طرح رکھا ہے ۔ ( ١٥ ) سچی بات یہ ہے کہ جو لوگ ظلم کرتے ہیں انہیں فلاح حاصل نہیں ہوتی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب یوسف جو ان ہوا تو جس عورت کے گھر میں رہتا تھا (یعنے زلیخا کے) اس نے اپنی خواہش اس کی ذات سے بجھانا چاہی اور دروازے امکان کے سب) بند کردیئے سات تھے اور کہنے لگی لے آجا (یا جلدی) آ یوسف نے کہا (اس برے کام سے) اللہ کی پناہ وہ تو (جس نے مجھ کو خریدا میرا مالک ہے اس نے مجھ کو اچھی طرح عزت سے رکھا 1 کیونکہ نمک حرام لوگ کبھی نہیں پنپ سکتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس عورت کے گھر میں وہ رہتے تھے اس نے ان کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا اور دروازے بند کردیئے اور کہنے لگی جلد آجاؤ، انہوں نے فرمایا اللہ کی پناہ ! بیشک وہ (تیرا خاوند) میرا مربی ہے اس نے مجھے بہت اچھی طرح رکھا۔ یقینا غلط کاروں کو کبھی کامیابی نہیں ہوا کرتی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اسے (یوسف کو) اس عورت نے اپنی طرف بہکانے کے لئے کا جس کے گھر میں وہ رہتا تھا اس نے دروازے بند کر لئے اور اس عورت نے کہا کہ ” آ جلدی کر “ (یوسف نے ) کہا کہ اللہ کی پناہ میرے رب نے مجھے اتنا بلند مقام اور ٹھکانہ عطا کیا ہے۔ بیشک جو ظالم ہیں وہ فلاح نہیں پاتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو جس عورت کے گھر میں وہ رہتے تھے اس نے ان کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا اور دروازے بند کرکے کہنے لگی (یوسف) جلدی آؤ۔ انہوں نے کہا کہ خدا پناہ میں رکھے (وہ یعنی تمہارے میاں) تو میرے آقا ہیں انہوں نے مجھے اچھی طرح سے رکھا ہے (میں ایسا ظلم نہیں کرسکتا) بےشک ظالم لوگ فلاح نہیں پائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And she in whose house he was, solicited him against himself; and she fastened the doors, and said: come on, O thou! He said: Allah be my refuge: verily he is my lord; he hath made me a goodly dwelling; verily the wrong-doers fare not well.

اور جس عورت کے گھر میں وہ تھے وہ انہیں اپنا مطلب حاصل کرنے کو پھسلانے لگی اور دروازے بند کرلئے اور بولی کہ بس آجاؤ ۔ یوسف (علیہ السلام) نے کہا اللہ کی پنا ۔ (اور پھر) وہ میرا مربی ہے ۔ اس نے مجھے کیسی اچھی طرح رکھا ۔ بیشک ظالم فلاح نہیں پاتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جس عورت کے گھر میں وہ تھا ، وہ اس پر ڈورے ڈالنے لگی اور اس نے دروازے بند کرلیے اور بولی کہ بس آجاؤ! اس نے کہا: معاذ اللہ! وہ میرا آقا ہے ، اس نے مجھے خاطر سے رکھا ہے ، حق تلفی کرنے والے ہرگز فلاح نہیں پاتے!

Translated by

Mufti Naeem

اور یوسف ( علیہ السلام ) جس عورت کے گھر میں تھے اس عورت نے ان سے اپنا مطلب نکالنے کے لئے انہیں پھسلانے لگی اور دروازے بند کرلئے اور کہنے لگی جلدی سے آجا یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا اللہ کی پناہ بلاشبہ تیراشوہر میرا محسن ہے اس نے مجھے کیسی اچھی طرح رکھا ہے ۔ بے شک ظالم لوگ فلاح نہیں پاتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو جس عورت کے گھر میں وہ رہتے تھے ان کو اس نے اپنی طرف مائل کرنا چاہا اور دروازے بند کر کے کہنے لگی یوسف جلدی آئو، انہوں نے کہا کہ اللہ پناہ میں رکھے میرے رب نے مجھے بہت اچھا ٹھکانا دیا ہے، ( میں ایسا ظلم نہیں کرسکتا) بیشک ظالم لوگ فلاح نہیں پائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(وہ کوئی بھی ہوں اور کہیں بھی ہوں، ) اور (اسی دوران آزمائش کا ایک اور مرحلہ پیش آگیا کہ) یوسف جس عورت کے گھر میں رہتے تھے وہی آپ کو پھسلانے پر اتر آئی، اور (ایک مرتبہ تو) اس نے سب دروازے بند کر کے (آپ سے صاف) کہہ دیا کہ جلدی آجاؤ (میری مراد پوری کرنے کے لئے) یوسف نے کہا خدا کی پناہ، وہ میرا رب ہے اس نے مجھے کیسی منزلت بخشی، (تو پھر میں یہ ظلم کیسے کرسکتا ہوں ؟ ) بیشک فلاح نہیں پاسکتے ایسے ظالم،

Translated by

Noor ul Amin

اور جس عورت ( زلیخا ) کے گھر میں وہ رہتے تھے اس نے یوسف کو اپنی طرف گناہ پر ورغلاناچاہا ، اس نے دروازے بند کرلئے اور کہنے لگی جلدی آئویوسف نے کہا اللہ کی پناہ!میرے رب نے مجھے بہت اچھی منزلت بخشی ہے ، ظالم لوگ یقیناکامیاب نہیں ہوتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جس عورت ( ف۵٦ ) کے گھر میں تھا اس نے اسے لبھایا کہ اپنا آپا نہ روکے ( ف۵۷ ) اور دروازے سب بند کردیے ( ف۵۸ ) اور بولی آؤ تمہیں سے کہتی ہوں ( ف۵۹ ) کہا اللہ کی پناہ ( ف٦۰ ) وہ عزیز تو میرا رب یعنی پرورش کرنے والا ہے اس نے مجھے اچھی طرح رکھا ( ف٦۱ ) بیشک ظالموں کا بھلا نہیں ہوتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس عورت ( زلیخا ) نے جس کے گھر وہ رہتے تھے آپ سے آپ کی ذات کی شدید خواہش کی اور اس نے دروازے ( بھی ) بند کر دیئے اور کہنے لگی: جلدی آجاؤ ( میں تم سے کہتی ہوں ) ۔ یوسف ( علیہ السلام ) نے کہا: اﷲ کی پناہ! بیشک وہ ( جو تمہارا شوہر ہے ) میرا مربّی ہے اس نے مجھے بڑی عزت سے رکھا ہے ۔ بیشک ظالم لوگ فلاح نہیں پائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور پھر وہ ( یوسف ) جس عورت کے گھر میں تھا وہ اپنی مطلب براری کے لئے اس پر ڈورے ڈالنے لگی ( چنانچہ ) ایک دن سب دروازے بند کر دیے اور کہا بس آجاؤ! یوسف نے کہا معاذ اللہ! ( اللہ کی پناہ ) وہ ( تیرا شوہر ) میرا مربی و محسن ہے اس نے مجھے بڑی عزت سے ( اپنے گھر میں ) ٹھہرایا ہے تو اس کے بدلے میں اس کی امانت میں خیانت کروں؟ ( اے معاذ اللہ ) بے شک ظالم کبھی فلاح نہیں پاتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But she in whose house he was, sought to seduce him from his (true) self: she fastened the doors, and said: "Now come, thou (dear one)!" He said: "Allah forbid! truly (thy husband) is my lord! he made my sojourn agreeable! truly to no good come those who do wrong!"

Translated by

Muhammad Sarwar

His master's wife then tried to seduce him. She locked the doors and said to him, "Come on." He said, "I seek refuge in God who has given me a good place of shelter. The unjust will certainly have no happiness."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And she, in whose house he was, sought to seduce him (to do an evil act), and she closed the doors and said: "Come on, O you." He said: "I seek refuge in Allah! Truly, he is my Rabb! He made my living in a great comfort! Verily, the wrongdoers will never be successful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And she in whose house he was sought to make himself yield (to her), and she made fast the doors and said: Come forward. He said: I seek Allah's refuge, surely my Lord made good my abode: Surely the unjust do not prosper.

Translated by

William Pickthall

And she, in whose house he was, asked of him an evil act. She bolted the doors and said: Come! He said: I seek refuge in Allah! Lo! he is my lord, who hath treated me honourably. Lo! wrong-doers never prosper.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यूसुफ़ (अलै॰) जिस औरत के घर में थे, वह उसको फुसलाने लगी और एक रोज़ दरवाज़े बंद कर दिए और बोली कि आजा, यूसुफ़ ने कहाः अल्लाह की पनाह! वह मेरा आक़ा है उसने मुझे अच्छी तरह रखा है, बेशक ज़ालिम लोग कभी कामयाबी नहीं पाते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس عورت کے گھر میں یوسف (علیہ السلام) رہتے تھے وہ ان پر مفتون ہوگئی اور ان سے اپنا مطلب حاصل کرنے کو ان کو پھسلانے لگی ( اور گھر کے) سارے دروازے بند کردیئے ( اور ان سے) کہنے لگی کہ آجاؤ تم ہی سے کہتی ہوں یوسف (علیہ السلام) نے کہا اللهبچائے (گناہ کے علاوہ) وہ (یعنی تیرا شوہر) میرا مربی ( اور محسن) ہے کہ مجھ کو کیسی اچھی طرح رکھا۔ ایسے حق فراموشوں کو فلاح نہیں ہوا کرتی۔ (23)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس عورت نے جس کے گھر میں وہ تھا اسے اس کے نفس سے پھسلا یا اور دروازے بند کرلیے اور کہنے لگی جلدی آؤ۔ اس نے کہا اللہ کی پناہ بیشک وہ میرا مالک ہے اس نے مجھے اچھا ٹھکانہ دیا۔ بلاشبہ حقیقت یہ ہے کہ ظالم فلاح نہیں پاتے۔ “ (٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس عورت کے گھر میں وہ تھا وہ اس پر ڈورے ڈالنے لگی اور ایک روز دروازے بند کرکے بولی آ جا یوسف نے کہا : خدا کی پناہ ، میرے رب نے تو مجھے اچھی منزلت بخشی (اور میں یہ کام کروں گا) ایسے ظالم کبھی فلاح نہیں پایا کرتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ جس عورت کے گھر میں تھے اس نے اپنا مطلب حاصل کرنے کیلئے ان کو پھسلایا اور دروازے بند کر دئیے اور کہنے لگی آجاؤ میں تم ہی سے کہہ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں بیشک تیرا شوہر میرا مربی ہے اس نے میرا اچھا ٹھکانہ بنایا ہے۔ بیشک بات یہ ہے کہ ظلم کرنے والے کامیاب نہیں ہوتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھسلایا اس کو اس کی عورت نے جس کے گھر میں تھا اپنا جی تھامنے سے اور بند کردیے دروازے اور بولی شتابی کر کہا خدا کی پناہ عزیز مالک ہے میرا اچھی طرح رکھا ہے مجھ کو، بیشک بھلائی نہیں پاتے جو لوگ کہ بےانصاف ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ عورت جس کے گھر میں یوسف (علیہ السلام) مقیم تھے یوسف (علیہ السلام) کو اپنی جانب مائل کرنے کے لئے پھسلانے لگی اور تمام دروازے بند کردئیے اور بولی لو آ جائو میں تم سے کہہ رہی ہوں یوسف (علیہ السلام) نے کہا خدا کی پناہ ! وہ تیرا شوہر میرا آقا ہے جس نے مجھ کو بڑی اچھی طرح سے رکھ چھوڑا ہے بلاشبہ احسان فراموش کبھی فلاح نہیں پاتے