Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 28

سورة يوسف

فَلَمَّا رَاٰ قَمِیۡصَہٗ قُدَّ مِنۡ دُبُرٍ قَالَ اِنَّہٗ مِنۡ کَیۡدِکُنَّ ؕ اِنَّ کَیۡدَکُنَّ عَظِیۡمٌ ﴿۲۸﴾

So when her husband saw his shirt torn from the back, he said, "Indeed, it is of the women's plan. Indeed, your plan is great.

خاوند نے جو دیکھا کہ یوسف کا کرتا پیٹھ کی جانب سے پھاڑا گیا ہے تو تم صاف کہہ دیا یہ تو عورتوں کی چال بازی ہے ، بیشک تمہاری چال بازی بہت بڑی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
تو جب
رَاٰ
اس نے دیکھا
قَمِیۡصَہٗ
اس کی قمیص کو
قُدَّ
پھاڑ دی گئی ہے
مِنۡ دُبُرٍ
پیچھے سے
قَالَ
اس نے کہا
اِنَّہٗ
بےشک یہ
مِنۡ کَیۡدِکُنَّ
تمہاری چال میں سے ہے
اِنَّ
بےشک
کَیۡدَکُنَّ
چال تم عورتوں کی
عَظِیۡمٌ
بہت بڑی ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
رَاٰ
اُس نے دیکھا
قَمِیۡصَہٗ
اس کا قمیض
قُدَّ
پھاڑا گیا ہے
مِنۡ دُبُرٍ
پیچھے سے
قَالَ
اس نے کہا
اِنَّہٗ
یقیناً یہ
مِنۡ کَیۡدِکُنَّ
تم عورتوں کا فریب ہے
اِنَّ
بلاشبہ
کَیۡدَکُنَّ
فریب تم عورتوں کا
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا ہے
Translated by

Juna Garhi

So when her husband saw his shirt torn from the back, he said, "Indeed, it is of the women's plan. Indeed, your plan is great.

خاوند نے جو دیکھا کہ یوسف کا کرتا پیٹھ کی جانب سے پھاڑا گیا ہے تو تم صاف کہہ دیا یہ تو عورتوں کی چال بازی ہے ، بیشک تمہاری چال بازی بہت بڑی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب عورت کے خاوند (عزیز مصر) نے یوسف کی قمیص دیکھی تو پیچھے سے پھٹی تھی۔ (یہ دیکھ کر وہ اپنی بیوی سے) کہنے لگا : یہ تو تم عورتوں کا ایک چلتر ہے۔ واقعی تمہارے چلتر بڑے (خطرناک) ہوتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب شوہرنے دیکھا کہ یوسف کا قمیض پیچھے سے پھاڑاگیاہے تواس نے کہا: ’’یقینایہ تم عورتوں کے فریب میں سے ہے، بلاشبہ تم عورتوں کافریب بہت بڑاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when he saw his shirt torn up from behind, he said, |"This is certainly a guile of yours, 0 women. Great is the guile of you women indeed.

پھر جب دیکھا عزیز نے کرتہ اس کا پھٹا ہوا پیچھے سے کہا بیشک یہ ایک فریب ہے تم عورتوں کا البتہ تمہارا فریب بڑا ہے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب اس (عزیز مصر) نے دیکھا کہ آپ کی قمیص پھٹی ہوئی ہے پیچھے سے تو اس نے کہا کہ یہ تم عورتوں کی چالوں میں سے (ایک چال ) ہے یقیناً تم عورتوں کے فریب بہت بڑے ہوتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جب شوہر نے دیکھا کہ یوسف کا قمیص پیچھے سے پھٹا ہے تو اس نے کہا یہ تم عورتوں کی چالاکیاں ہیں ، واقعی بڑے غضب کی ہوتی ہیں تمہاری چالیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب شوہر نے دیکھا کہ ان کی قمیص پیچھے سے پھٹی ہے تو اس نے کہا کہ : یہ تم عورتوں کی مکاری ہے ، واقعی تم عورتوں کی مکاری بڑی سخت ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب خاوند نے دیکھا کہ یوسف کا کرتہ پیچھے سے پھٹا ہے تو (زلیخا اور اس کے ساتھ والیوں سے) کہنے لگا یہ تمہاری ہی چلتر ہے بیشک عورتوں کا چلتر غضب کا ہوتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب ان کا کرتہ دیکھا تو پیچھے سے پھٹا تھا کہنے لگا یہ تم عورتوں کی چالاکی ہے بیشک تمہاری چالیاں بہت بڑی ہوتی ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب (یوسف کی) قمیص کو پیچھے سے پھٹا ہوا دیکھا تو (عزیز مصر نے) کہا کہ یہ تم عورتوں کے فریب میں سے ایک فریب ہے۔ بلاشبہ تم عورتوں کا مکر و فریب بہت بڑا ہوتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب اس کا کرتا دیکھا (تو) پیچھے سے پھٹا تھا (تب اس نے زلیخا سے کہا) کہ یہ تمہارا ہی فریب ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تم عورتوں کے فریب بڑے (بھاری) ہوتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So when he saw his shirt rent from behind, he said: verily it is of the guile of ye women; verily the guile of ye women is mighty.

سو جب (عزیز نے) ان کا پیراہن پیچھے سے پھٹاہو دیکھا تو بول اٹھا بیشک یہ (سب) تم عورتوں کا چرتر ہے بیشک تم عورتوں کا چرتر غضب کا ہوتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب اس نے اس کا کرتا پیچھے سے پھٹا ہوا دیکھا تو بول اٹھا کہ بیشک یہ تمہارا ہی چرتر ہے! اور تمہارے چرتر بڑے ہی فتنہ ہوتی ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

پس جب یوسف ( علیہ السلام ) کا قمیض زلیخا کے شوہر نے دیکھا کہ پیچھے سے پھٹی ہوئی ہے تو بول پڑا کہ بے شک یہ سب تم عورتوں کی چالاکیاں ہیں بلاشبہ تم عورتوں کی چالاکیاں بڑی ( خطرناک ) ہوتی ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب اس کا کرتا دیکھا تو پیچھے سے پھٹا تھا تب اس نے ( زلیخا سے) کہا کہ یہ تمہارا ہی فریب ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تم عورتوں کے فریب بڑے بھاری ہوتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

چناچہ جب اس کے شوہر نے دیکھا کہ یوسف کا کرتہ پیچھے سے پھٹا ہوا ہے، تو اس نے (اپنی بیوی کو مخاطب کرتے ہوئے) کہا کہ بیشک یہ تم عورتوں ہی کی فریب کاری کا ایک حصہ ہے، واقعی تمہاری فریب کاریاں بڑے غضب کی ہوتی ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب عورت کے خاوندنے یوسف کی قمیص پیچھے سے پھٹی دیکھی ( تواپنی بیوی سے ) کہنے لگا:یہ توتم عورتوں کی چال بازی ہے واقعی تمہاری چال بازیا ں بڑی ( خطرناک ) ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب عزیز نے اس کا کر ُتا پیچھے سے چرا دیکھا ( ف۷٤ ) بولا بیشک یہ تم عورتوں کا چرتر ( فریب ) ہے بیشک تمہارا چرتر ( فریب ) بڑا ہے ( ف۷۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب اس ( عزیزِ مصر ) نے ان کا قمیض دیکھا ( کہ ) وہ پیچھے سے پھٹا ہوا تھا تو اس نے کہا: بیشک یہ تم عورتوں کا فریب ہے ۔ یقیناً تم عورتوں کا فریب بڑا ( خطرناک ) ہوتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

پس جب اس ( خاوند ) نے یوسف کا کرتہ دیکھا کہ پیچھے سے پھٹا ہوا ہے تو عورت سے کہا یہ تمہاری مکاریوں سے ایک مکاری ہے بے شک تمہاری مکاریاں بڑی سخت ہوتی ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So when he saw his shirt,- that it was torn at the back,- (her husband) said: "Behold! It is a snare of you women! truly, mighty is your snare!

Translated by

Muhammad Sarwar

When the master saw that Joseph's shirt was torn from behind, he told his wife, "This is some of your womanly guile in which you are certainly skillful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So when he (her husband) saw his [Yusuf`s] shirt torn at the back, he (her husband) said: "Surely, it is a plot of you women! Certainly mighty is your plot!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when he saw his shirt rent from behind, he said: Surely it is a guile of you women; surely your guile is great:

Translated by

William Pickthall

So when he saw his shirt torn from behind, he said: Lo! this is of the guile of you women. Lo! the guile of you is very great.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब अज़ीज़ ने देखा कि उसका कुर्ता पीछे से फटा है तो उसने कहा कि बेशक यह तुम औरतों की चाल है, और तुम्हारी चालें बहुत बड़ी होती हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جب (عزیز نے) ان کا کرتا پیچھے سے پھٹا ہوا دیکھا (عورت سے) کہنے لگا کہ یہ تم عورتوں کی چالاکی ہے بیشک تمہاری چالاکیاں بھی غضب ہی کی ہوتی ہیں۔ (28)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب اس نے اس کی قمیص پیچھے سے پھٹی ہوئی دیکھی تو اس نے کہا یقیناً یہ تم عورتوں کے فریب ہیں یقیناً تمہارا فریب بہت بڑا ہے۔ “ (٢٨) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب شوہر نے دیکھا کہ یوسف کی قمیص پیچھے سے پھٹی ہے تو اس نے کہا یہ تم عورتوں کی چالاکیاں ہیں ، واقعی بڑے غضب کی ہوتی ہیں تمہاری چالیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب اس کے کرتے کو دیکھا گیا کہ پیچھے سے پھاڑا گیا ہے تو کہنے لگا کہ بیشک یہ تم عورتوں کی فریب کاری میں سے ہے۔ بیشک تمہارا فریب بڑا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب دیکھا عزیز نے کرتا اس کا پھٹا ہوا پیچھے سے کہا بیشک یہ ایک فریب ہے تم عورتوں کا البتہ تمہارا فریب بڑا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب عزیر نے یوسف (علیہ السلام) کا کرتہ پیچھے سے پھٹا ہوا دیکھا تو بیوی سے کہا یہ تم عورتوں ہی کی فریب کاری ہے بیشک تمہارا مکر بڑا خوفناک ہے