Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 29

سورة يوسف

یُوۡسُفُ اَعۡرِضۡ عَنۡ ہٰذَا ٜ وَ اسۡتَغۡفِرِیۡ لِذَنۡۢبِکِ ۚ ۖ اِنَّکِ کُنۡتِ مِنَ الۡخٰطِئِیۡنَ ﴿٪۲۹﴾  13

Joseph, ignore this. And, [my wife], ask forgiveness for your sin. Indeed, you were of the sinful."

یوسف اب اس بات کو آتی جاتی کرو اور ( اے عورت ) تو اپنے گناہ سے توبہ کر ، بیشک تو گنہگاروں میں سے ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُوۡسُفُ
یوسف
اَعۡرِضۡ
درگزر کرو
عَنۡ ہٰذَا
اس سے
وَاسۡتَغۡفِرِیۡ
اور تو بخشش مانگ
لِذَنۡۢبِکِ
اپنے گناہ کی
اِنَّکِ
بیشک تو
کُنۡتِ
ہے تو
مِنَ الۡخٰطِئِیۡنَ
خطا کاروں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُوۡسُفُ
یوسف
اَعۡرِضۡ
درگزر کرو
عَنۡ ہٰذَا
اس سے
وَاسۡتَغۡفِرِیۡ
اور معافی مانگو
لِذَنۡۢبِکِ
اپنے گنا ہ کی
اِنَّکِ
بلاشبہ
کُنۡتِ
تو تھی
مِنَ الۡخٰطِئِیۡنَ
خطاکاروں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Joseph, ignore this. And, [my wife], ask forgiveness for your sin. Indeed, you were of the sinful."

یوسف اب اس بات کو آتی جاتی کرو اور ( اے عورت ) تو اپنے گناہ سے توبہ کر ، بیشک تو گنہگاروں میں سے ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر یوسف سے کہا : اس بات کو جانے دو اور اپنی بیوی سے کہا : تو اپنے گناہ کی معافی مانگ۔ بلاشبہ تو ہی خطاکار ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یوسف! اس سے درگزر کرو اوراے عورت! تو اپنے گناہ کی معافی مانگ توہی بلاشبہ خطاکاروں میں سے ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 Yusuf (علیہ السلام) ، ignore this mat-ter, and you (0 woman) seek forgiveness for your sin. Surely, you were of the sinners.|"

یوسف جانے دے اس ذکر کو، اور عورت تو بخشوا اپنا گناہ بیشک تو ہی گنہگار تھی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یوسف ! اس معاملے سے درگزر کرو اور تم اپنے گناہ کی معافی مانگو یقیناً قصور وار تم ہی ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یوسف ، اس معاملے سے درگزر کر ، اور اے عورت ، تو اپنے قصور کی معافی مانگ ، تو ہی اصل میں خطا کار تھی ۔ 25 الف ؏ ۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یوسف ! تم اس بات کا خیال نہ کرو ، اور اے عورت ! تو اپنے گناہ کی معافی مانگ ، یقینی طور پر تو ہی خطاکار تھی ۔ ( ١٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یوسف تو اس کا کچھ خیال نہ کر 6 اور (زلیخا) تو اپنا گناہ بخشوا 7 بیشک تو گنہگار تھی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے) یوسف (علیہ السلام) ! اس بات کو جانے دو اور (اے عورت ! ) تو اپنے گناہ کی معافی مانگ بیشک قصور تیرا ہی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے یوسف ! تو اس معاملہ کو نظر انداز کر دے اور اے عورت تو اپنے گناہ کی معافی مانگ۔ بیشک تو وہی خطا کاروں میں سے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یوسف اس بات کا خیال نہ کر۔ اور (زلیخا) تو اپنے گناہوں کی بخشش مانگ، بےشک خطا تیری ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Yusuf! turn away therefrom; and, thou woman! ask forgiveness for thy sin; verily thou hast been of the guilty.

اے یوسف (علیہ السلام) (اب) تم اسے جانے دو ۔ اور تو اے عورت تو اپنے قصور پر معافی مانگ بیشک تو ہی (سرتاسر) خطا وار ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یوسف! اس کو چھوڑ دو! اور تو اپنے گناہ کی معافی مانگ! بیشک تو ہی خطاوار ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے یوسف ( علیہ السلام ) آپ اس بات کو جانے دیں اور اے زلیخا تو اپنے گناہ گناہ کی معافی مانگ بیشک تو ہی قصورواروں میں سے ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یوسف ! اس بات کا خیال نہ کر اور زلیخا ! تو اپنے گناہوں کی بخشش مانگ، بیشک خطا تیری ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور اس شخص نے حضرت یوسف سے کہا کہ) درگزر کرو تم اے یوسف، اب اس معاملے سے، اور تم معافی مانگو اپنے گناہ کی (اے عورت ! ) کہ یقینا تو بڑی خطاکار (عورت) ہے،

Translated by

Noor ul Amin

پھریوسف سے کہا:اس بات کو جانے دواوراپنی بیوی سے کہا:تواپنے گناہ کی معافی مانگ بلاشبہ توہی خطاکارہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے یوسف! تم اس کا خیال نہ کرو ( ف۷٦ ) اور اے عورت! تو اپنے گناہ کی معافی مانگ ( ف۷۷ ) بیشک تو خطاواروں میں ہے ( ف۷۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے یوسف! تم اس بات سے درگزر کرو اور ( اے زلیخا! ) تو اپنے گناہ کی معافی مانگ ، بیشک تو ہی خطاکاروں میں سے تھی

Translated by

Hussain Najfi

پھر یوسف ( ع ) سے کہا اے یوسف! اس بات سے درگزر کر ( اسے جانے دے ) اور بیوی سے کہا اپنے گناہ کی معافی مانگ یقینا تو خطاکاروں میں سے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"O Joseph, pass this over! (O wife), ask forgiveness for thy sin, for truly thou hast been at fault!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Joseph, stay away from such affairs and you, woman, ask forgiveness for your sin; the guilt is yours."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"O Yusuf! Turn away from this! (O woman!) Ask forgiveness for your sin, verily, you were of the sinful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O Yusuf! turn aside from this; and (O my wife)! ask forgiveness for your fault, surely you are one of the wrong-doers.

Translated by

William Pickthall

O Joseph! Turn away from this, and thou, (O woman), ask forgiveness for thy sin. Lo! thou art of the faulty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यूसुफ़! इससे दरगुज़र करो, और ऐ औरत! तू अपनी ग़लती की माफ़ी माँग, बेशक तू ही ख़ताकार थी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے یوسف (علیہ السلام) اس بات کو جانے دو اور (عورت سے کہا) اے عورت تو (یوسف (علیہ السلام) سے) اپنے قصور کی معافی مانگ بیشک سر تا سر تو ہی قصور وار ہے۔ (29)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ یوسف ! اس معاملے سے درگزر کر اور اے عورت تو اپنے گناہ کی معافی مانگ یقیناً تو ہی خطاکاروں سے ہے۔ “ (٢٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یوسف اس معاملے سے درگزر کر۔ اور اے عورت تو اپنے قصور کی معافی مانگ ، تو ہی اصل میں خطا کار تھی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یوسف اس بات کو جانے دو ۔ اور اے عورت تو اپنے گناہ سے استغفار کر۔ بلاشبہ تو ہی گناہگاروں میں سے ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یوسف جانے دے اس ذکر کو اور عورت تو بخشوا اپنا گناہ بیشک تو ہی گناہ گار تھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو اس واقعہ کو نظر انداز کردے اور اے عورت تو اپنے گناہ کی معافی مانگ یقینا سراسر تو ہی خطا کاروں میں سے ہے