Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 30

سورة يوسف

وَ قَالَ نِسۡوَۃٌ فِی الۡمَدِیۡنَۃِ امۡرَاَتُ الۡعَزِیۡزِ تُرَاوِدُ فَتٰىہَا عَنۡ نَّفۡسِہٖ ۚ قَدۡ شَغَفَہَا حُبًّا ؕ اِنَّا لَنَرٰىہَا فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۳۰﴾

And women in the city said, "The wife of al-'Azeez is seeking to seduce her slave boy; he has impassioned her with love. Indeed, we see her [to be] in clear error."

اور شہر کی عورتوں میں چرچا ہونے لگا کہ عزیز کی بیوی اپنے ( جوان ) غلام کو اپنا مطلب نکالنے کے لئے بہلانے پھسلانے میں لگی رہتی ہے ، ان کے دل میں یوسف کی محبت بیٹھ گئی ہے ، ہمارے خیال میں تو وہ صریح گمراہی میں ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
نِسۡوَۃٌ
عورتوں نے
فِی الۡمَدِیۡنَۃِ
شہر میں
امۡرَاَتُ
عورت
الۡعَزِیۡزِ
عزیز کی
تُرَاوِدُ
وہ پھسلاتی ہے
فَتٰىہَا
اپنے غلام کو
عَنۡ نَّفۡسِہٖ
اس کے نفس سے
قَدۡ
تحقیق
شَغَفَہَا
وہ اس کے دل میں داخل ہو گیا ہے
حُبًّا
محبت کی رو سے
اِنَّا
بےشک ہم
لَنَرٰىہَا
البتہ ہم دیکھتی ہیں اسے
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں
مُّبِیۡنٍ
کھلی کھلی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ نِسۡوَۃٌ
اور کہنے لگیں عورتیں
فِی الۡمَدِیۡنَۃِ
شہر میں
امۡرَاَتُ
بیوی
الۡعَزِیۡزِ
عزیز کی
تُرَاوِدُ
بہکا رہی ہے
فَتٰىہَا
اپنے غلام کو
عَنۡ نَّفۡسِہٖ
اس کے نفس سے
قَدۡ
یقیناً
شَغَفَہَا
اس کے دل میں بس گئی ہے
حُبًّا
محبت
اِنَّا
یقیناً ہم
لَنَرٰىہَا
ہم ضرور دیکھتی ہیں اس کو
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں
مُّبِیۡنٍ
صریح
Translated by

Juna Garhi

And women in the city said, "The wife of al-'Azeez is seeking to seduce her slave boy; he has impassioned her with love. Indeed, we see her [to be] in clear error."

اور شہر کی عورتوں میں چرچا ہونے لگا کہ عزیز کی بیوی اپنے ( جوان ) غلام کو اپنا مطلب نکالنے کے لئے بہلانے پھسلانے میں لگی رہتی ہے ، ان کے دل میں یوسف کی محبت بیٹھ گئی ہے ، ہمارے خیال میں تو وہ صریح گمراہی میں ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور شہر کی عورتیں آپس میں چرچا کرنے لگیں کہ عزیزمصر کی بیوی (زلیخا) اپنے نوجوان غلام کو اپنی طرف ورغلانا چاہتی ہے اور اس کی محبت اس کے دل میں گھر کرچکی ہے۔ ہم تو اسے واضح طور پر گمراہی (محبت) میں مبتلا دیکھ رہی ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورشہر میں عورتیں کہنے لگیں کہ عزیزکی بیوی اپنے غلام کواس کے نفس سے بہکا رہی ہے،یقیناً(یوسف کی) محبت اس کے دل میں بس گئی ہے، یقیناہم ضروراس کو صریح گمراہی میں دیکھتی ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And women in the city said, |"The wife of the governor is seducing her youthful slave. The love for him has ar¬rested her. Surely, we see her in open error.|"

اور کہنے لگیں عورتیں اس شہر میں عزیزی کی عورت خواہش کرتی ہے اپنے غلام سے اس کے جی کو فریفتہ ہوگیا اس کا دل اس کی محبت میں ہم تو دیکھتے ہیں اس کو صریح خطا پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور شہر میں عورتوں نے (اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے) کہا کہ عزیز کی بیوی تو اپنے غلام کو پھسلا رہی ہے وہ اس کی محبت میں گرفتار ہوچکی ہے یقیناً ہم دیکھتے ہیں کہ وہ بہت بھٹک گئی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

شہر کی عورتیں آپس میں چرچا کرنے لگیں کہ عزیز کی بیوی اپنے نوجوان غلام کے پیچھے پڑی ہوئی ہے ، محبّت نے اسے بے قابو کر رکھا ہے ، ہمارے نزدیک تو وہ صریح غلطی کر رہی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور شہر میں کچھ عورتیں یہ باتیں کرنے لگیں کہ : عزیز کی بیوی اپنے نوجوان غلام کو ورغلا رہی ہے ۔ اس نوجوان کی محبت نے اسے فریفتہ کرلیا ہے ۔ ہمارے خیال میں تو یقینی طور پر وہ کھلی گمراہی میں مبتلا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور شہر میں عورتوں نے چرچا کیا کہ عزیز کی عورت اپنے غلام سے خواہش بجھانا چاہتی ہے اس کی محبت میں دیوانی ہوگئی ہے ہم تو سمجھتی ہیں کہ وہ صاف بہک گئی ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور شہر کی (امراء کی) عورتیں کہنے لگیں کہ عزیز کی بیوی اپنے غلام کو اپنے مطلب کے لئے پھسلاتی ہے اس کے عشق میں مبتلا ہوگئی ہے۔ بیشک ہم تو اس عورت کو صریحی غلطی پر دیکھتی ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

شہر میں رہنے والی چند عورتوں نے کہا کہ عزیز کی بیوی کو اس کے اپنے غلام کے عشق نے اپنے مطلب کے لئے دیوانہ بنا رکھا ہے۔ بیشک ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ وہ کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور شہر میں عورتیں گفتگوئیں کرنے لگیں کہ عزیز کی بیوی اپنے غلام کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتی ہے۔ اور اس کی محبت اس کے دل میں گھر کرگئی ہے۔ ہم دیکھتی ہیں کہ وہ صریح گمراہی میں ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And women in the city said; the wife of the AZiZ hath solicited her page against himself; he hath inflamed her with love; verily we behold her in error manifest.

اور شہر میں عورتیں کہنے لگیں کہ عزیز کی بیوی اپنے غلام کو اس سے اپنا مطلب نکالنے کو پھسلاتی ہے (اس کے) عشق میں دیوانی ہوگئی ہے ہم تو اسے کھلی حماقت میں (مبتلا) پاتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور شہر میں کچھ عورتوں نے کہا کہ عزیز کی بیوی اپنے غلام پر ڈورے ڈال رہی ہے ۔ اس کے عشق میں دیوانی ہوگئی ہے ۔ ہم تو اس کو کھلی حماقت میں مبتلا دیکھ رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورشہر میں چند عورتوں نے باتیں بناتے ہوئے کہاکہ عزیز کی بیوی اپنے غلام کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتی ہے ۔ اس کی محبت اس کے دل میں رچ گئی ہے ۔ بلا شبہ ہم اسے کھلی گمراہی میںدیکھ رہی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور شہر میں عورتیں چہ میگوئیاں کرنے لگیں کہ عزیز کی بیوی اپنے غلام کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتی ہے اور اس کی محبت اس کے دل میں گھر کرگئی ہے، ہم دیکھتی ہیں کہ وہ صریح گمراہی میں ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور شہر کی عورتوں نے یہ چرچا (کرنا شروع) کردیا کہ عزیز کی بیوی اپنے غلام پر لٹو ہوگئی ہے، اس کی محبت اس کے دل میں گھر کرگئی ہے، ہمارے نزدیک تو وہ واقعی کھلی غلطی میں پڑی ہوئی ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور شہرکی عورتیں آ پس میں چرچاکرنے لگیں کہ عزیزمصرکی بیوی ( زلیخا ) اپنے نوجوان غلام کو اپنی طرف ورغلانا چاہتی ہے اور اُس کی محبت اس کے دل میں گھرکرچکی ہے ہم تواُسے واضح طو ر پر گمراہی میں مبتلادیکھ رہی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور شہر میں کچھ عورتیں بولیں ( ف۷۹ ) کہ عزیز کی بی بی اپنے نوجوان کا دل لبھاتی ہے بیشک ان کی محبت اس کے دل میں پَیر گئی ( سماگئی ) ہے ہم تو اسے صریح خود رفتہ پاتے ہیں ( ف۸۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور شہر میں ( اُمراء کی ) کچھ عورتوں نے کہنا ( شروع ) کر دیا کہ عزیز کی بیوی اپنے غلام کو اس سے مطلب براری کے لئے پھسلاتی ہے ، اس ( غلام ) کی محبت اس کے دل میں گھر کر گئی ہے ، بیشک ہم اسے کھلی گمراہی میں دیکھ رہی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

پھر ( جب اس واقعہ کا چرچا ہوا تو ) شہر کی عورتیں کہنے لگیں کہ عزیز کی بیوی اپنے نوجوان پر اپنی مطلب براری کے لئے ڈورے ڈال رہی ہے اس کی محبت اس کے دل کی گہرائیوں میں اتر گئی ہے ہم تو اسے صریح غلطی میں مبتلا دیکھتی ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Ladies said in the City: "The wife of the (great) 'Aziz is seeking to seduce her slave from his (true) self: Truly hath he inspired her with violent love: we see she is evidently going astray."

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of the women in the town started to gossip saying, "The King's wife has tried to seduce her servant and has fallen madly in love with him. We think that she is in manifest error".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And women in the city said: "The wife of the `Aziz is seeking to seduce her (slave) young man, indeed she loves him violently; verily, we see her in plain error."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And women in the city said: The chiefs wife seeks her slave to yield himself (to her), surely he has affected her deeply with (his) love; most surely we see her in manifest error.

Translated by

William Pickthall

And women in the city said: The ruler's wife is asking of her slave-boy an ill-deed. Indeed he has smitten her to the heart with love. We behold her in plain aberration.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और शहर की औरतों में चर्चा होने लगा कि अज़ीज़ की बीवी अपने (जवान) ग़ुलाम को अपना मतलब निकालने के लिए बहलाने फुसलाने में लगी रहती है, उसके दिल में यूसुफ़ की मुहब्बत बैठ गई है, हमारे ख़्याल में तो वह खुली गुमराही में है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور چند عورتوں نے جو کہ شہر میں رہتی تھیں یہ بات کہی کہ عزیز کی بی بی اپنے غلام کو اس سے اپنا (ناجائز) مطلب حاصل کرنے کے واسطے پھسلاتی ہے اس غلام کا عشق اس کے دل میں جگہ کر گیا ہے ہم تو اس کو صریحا غلطی میں دیکھتے ہیں۔ (30)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور شہر میں کچھ عورتوں نے کہا عزیز کی بیوی اپنے غلام کو اس کے نفس سے پھسلاتی ہے بلاشبہ وہ محبت کی وجہ اس کے دل میں سما چکا ہے۔ یقیناً ہم تو اسے صریح غلطی پر دیکھتی ہیں۔ “ (٣٠) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

شہر کی عورتیں آپس میں چرچا کرنے لگیں کہ عزیز کی بیوی اپنے نوجوان غلام کے پیچھے پڑی ہوئی ہے ، محبت نے اس کو بےقابو کر رکھا ہے ، ہمارے نزدیک تو وہ صریح غلطی کر رہی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور چند عورتوں نے کہا جو شہر میں رہتی تھیں کہ عزیز کی بیوی اپنے غلام کو مطلب حاصل کرنے کیلئے پھسلاتی ہے۔ اس غلام کے عشق نے اس کے دل میں پوری طرح جگہ پکڑلی ہے۔ بیشک ہم تو اس عورت کو کھلی گمراہی میں دیکھ رہی ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہنے لگیں عورتیں اس شہر میں عزیز کی عورت خواہش کرتی ہے اپنے غلام سے اس کے جی کو فریفتہ ہوگیا اس کا دل اس کی محبت میں، ہم تو دیکھتے ہیں اس کو صریح خطا پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور شہر کی چند عورتوں نے آپس میں یہ تذکرہ کیا کیا کہ عزیر کی بیوی اپنے غلام سے اپنی خواہش پوری کرنے کے لئے اس کو پھسلاتی ہے یوسف (علیہ السلام) کی محبت نے اس عورت کے دل میں گھر کرلیا ہے یقینا ہم اس کو صحیح غلطی میں دیکھتی ہیں