Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 32

سورة يوسف

قَالَتۡ فَذٰلِکُنَّ الَّذِیۡ لُمۡتُنَّنِیۡ فِیۡہِ ؕ وَ لَقَدۡ رَاوَدۡتُّہٗ عَنۡ نَّفۡسِہٖ فَاسۡتَعۡصَمَ ؕ وَ لَئِنۡ لَّمۡ یَفۡعَلۡ مَاۤ اٰمُرُہٗ لَیُسۡجَنَنَّ وَ لَیَکُوۡنًا مِّنَ الصّٰغِرِیۡنَ ﴿۳۲﴾

She said, "That is the one about whom you blamed me. And I certainly sought to seduce him, but he firmly refused; and if he will not do what I order him, he will surely be imprisoned and will be of those debased."

اس وقت عزیز مصر کی بیوی نے کہا یہی ہیں جن کے بارے میں تم مجھے طعنے دے رہی تھیں میں نے ہر چند اس سے اپنا مطلب حاصل کرنا چاہا ، لیکن یہ بال بال بچا رہا ، اور جو کچھ میں اس سے کہہ رہی ہوں اگر یہ نہ کرے گا تو یقیناً یہ قید کر دیا جائے گا اور بیشک یہ بہت ہی بے عزت ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَتۡ
وہ کہنے لگی
فَذٰلِکُنَّ
تو یہ ہے
الَّذِیۡ
وہ شخص جو
لُمۡتُنَّنِیۡ
تم ملامت کرتی ہو مجھے
فِیۡہِ
جس (کے بارے) میں
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
رَاوَدۡتُّہٗ
میں نے پھسلانا چاہا اسے
عَنۡ نَّفۡسِہٖ
اس کے بارے میں
فَاسۡتَعۡصَمَ
پس وہ بچ نکلا
وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
لَّمۡ
نہ
یَفۡعَلۡ
اس نے کیا
مَاۤ
جو
اٰمُرُہٗ
میں حکم دیتی ہوں اسے
لَیُسۡجَنَنَّ
البتہ وہ ضرور قید کیا جائے گا
وَلَیَکُوۡنًا
اور البتہ وہ ہو جائے گا
مِّنَ الصّٰغِرِیۡنَ
ذلیل ہونے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَتۡ
اُ س نے کہا
فَذٰلِکُنَّ
یہی تو ہے
الَّذِیۡ
جس کی
لُمۡتُنَّنِیۡ
ملامت کی تم نے مجھے
فِیۡہِ
اس کے بارے میں
وَلَقَدۡ
اور یقیناً
رَاوَدۡتُّہٗ
میں نےبہکایا اسے
عَنۡ نَّفۡسِہٖ
اس کے نفس سے
فَاسۡتَعۡصَمَ
تو وہ بچ نکلا
وَلَئِنۡ
اور واقعی اگر
لَّمۡ یَفۡعَلۡ
اس نے نہ کیا
مَاۤ
جو
اٰمُرُہٗ
میں حکم دیتی ہوں اسے
لَیُسۡجَنَنَّ
تو ضرور وہ قید کیا جائے گا
وَلَیَکُوۡنًا
اور وہ ضرور ہوجائے گا
مِّنَ الصّٰغِرِیۡنَ
ذلیل ہونے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

She said, "That is the one about whom you blamed me. And I certainly sought to seduce him, but he firmly refused; and if he will not do what I order him, he will surely be imprisoned and will be of those debased."

اس وقت عزیز مصر کی بیوی نے کہا یہی ہیں جن کے بارے میں تم مجھے طعنے دے رہی تھیں میں نے ہر چند اس سے اپنا مطلب حاصل کرنا چاہا ، لیکن یہ بال بال بچا رہا ، اور جو کچھ میں اس سے کہہ رہی ہوں اگر یہ نہ کرے گا تو یقیناً یہ قید کر دیا جائے گا اور بیشک یہ بہت ہی بے عزت ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(زلیخا) کہنے لگی : یہ ہے وہ شخص جس کے بارے میں تم نے مجھے ملامت کی تھی۔ بیشک میں نے ہی اسے اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کی تھی مگر وہ بچ نکلا۔ اور اگر اب بھی اس نے میرا کہنا نہ مانا تو اسے قید کردیا جائے گا اور ذلیل ہوجائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

عزیزکی بیوی نے کہا: ’’یہی تو ہے وہ جس کے بارے میں تم نے مجھے ملامت کی تھی اورمیں نے اسے اُس کے نفس سے بہکایا تووہ بچ نکلااورواقعی اگر اس نے نہ کیاجومیں اسے حکم دیتی ہوں، تو ضرور وہ قیدکیاجائے گااوروہ ضرورذلیل ہونے والوں میں سے ہو جائے گا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

She said, |"This is he you blamed me for. Yes, I seduced him, but he abstained. And should he not follow my command, he shall be imprisoned and will be disgraced.|"

بولی یہ وہی ہے کہ طعنہ دیا تھا تم نے مجھ کو اس کے واسطے، اور میں نے لینا چاہا تھا اس سے اس کا جی پھر اس نے تھام رکھا اور بیشک اگر نہ کرے گا جو میں اس کو کہتی ہوں تو قید میں پڑے گا اور ہوگا بےعزت

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اس عورت نے کہا کہ یہ ہے وہ جس کے بارے میں تم مجھے ملامت کر رہی تھیں اور یقیناً میں نے اسے پھسلانا چاہا تھا لیکن وہ بچا رہا اور اگر اس نے وہ نہ کیا جو میں اسے حکم دے رہی ہوں تو وہ لازماً قید میں پڑے گا اور ضرور ذلیل ہو کر رہے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

“ عزیز کی بیوی نے کہا ” دیکھ لیا! یہ ہے وہ شخص جس کے معاملہ میں تم مجھ پر باتیں بناتی تھیں ۔ بےشک میں نے اِسے رجہانے کی کوشش کی تھی مگر یہ بچ نِکلا ۔ اگر یہ میرا کہنا نہ مانے گا تو قید کیا جائے گا اور بہت ذلیل و خوار ہوگا ۔ 27

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

عزیز کی بیوی نے کہا : اب دیکھو ! یہ ہے وہ شخص جس کے بارے میں تم نے مجھے طعنے دیے تھے ۔ یہ بات واقعی سچ ہے کہ میں نے اپنا مطلب نکالنے کے لیے اس پر ڈورے ڈالے ، مگر یہ بچ نکلا ، اور اگر یہ میرے کہنے پر عمل نہیں کرے گا ، تو اسے قید ضرور کیا جائے گا ، اور یہ ذلیل ہو کر رہے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

زلیخا نے کہا یہی تو وہ غلام ہے بھی کی محبت) میں تم مجھ پر طعنے مارتی تھیں اور سچ تو یہ کہ میں ہی نے اس کی خواہش کی اس نے نہ مانا اور (خیر) اگر (اب بھی) میرے کہے پر نہ چلے گا تو ضرور قید ہوگا اور ضرور ذلیل ہوگا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس نے کہا پس یہی شخص ہے جس کے بارے تم مجھے ملامت کرتی ہو اور یقینا میں نے اس کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا پس یہ پاک صاف رہا اور اگر آئندہ میرا کہنا نہیں مانے گا تو ضرور قید کردیا جائے گا اور بےعزت ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس عورت نے کہا کہ یہی وہ ہے جس کے بارے میں تم مجھے ملامت کرتی ہو اور واقعی میں نے اسے اپنے نفس کی طرف مائل کرنے کی کوشش کی مگر یہ بچا رہا اور جو میں کہتی ہوں اگر اس نے نہ کیا تو وہ قید کردیا جائے گا اور ذلیل و خوار ہو کر رہ جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تب زلیخا نے کہا یہ وہی ہے جس کے بارے میں تم مجھے طعنے دیتی تھیں۔ اور بےشک میں نے اس کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا مگر یہ بچا رہا۔ اور اگر یہ وہ کام نہ کرے گا جو میں اسے کہتی ہوں تو قید کردیا جائے گا اور ذلیل ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

She said: that then is he in regard to whom ye reproached me. Assuredly solicited him against himself but he abstained; and if he doth not that which I command him, he shall surely be imprisoned and he shall surely be of the degraded.

وہ بولی یہی وہ شخص ہے جس کے باب میں تم مجھے ملامت کررہی تھیں ۔ بیشک میں نے اس سے اپنا مطلب نکالنا چاہا تھا لیکن یہ پاک صاف رہا ۔ اور اگر (آیندہ) اس نے وہ نہ کیا جو میں اس سے کہہ رہی ہوں تو یہ ضرور قید میں ڈالا جائے گا اور بےعزت بھی ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولی کہ یہی ہے وہ جس کے بارے میں تم مجھے ملامت کر رہی تھیں! بیشک میں نے اس پر ڈورے ڈالے لیکن یہ بچ رہا ۔ اگر اس نے وہ نہ کیا جو میں اسے کہہ رہی ہوں تو وہ ضرور قید خانہ جائے گا اور ذلیل ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

زلیخا بولی کہ یہی وہ شخص ہے جس کے بارے میں تم مجھے ملامت کرتی رہتی ہو اور با التحقیق میںنے اسے اپنا مطلب نکالنے کے لئے بہت پھسلایا لیکن یہ محفوظ رہا اور اگر جو میں اسے حکم دے رہی ہوں اسے پورا نہیں کر ے گاتو یہ ضرور قید میں ڈال دیا جائیگا اور بے عزت لوگوں میں سے بھی ہوجائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تب زلیخا نے کہا یہ وہی ہے جس کے بارے میں تم مجھے طعنے دیتی تھیں اور بیشک میں نے اس کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا مگر یہ بچا رہا اور اگر یہ وہ کام نہ کرے گا جو میں اسے کہتی ہوں تو قید کردیا جائے گا اور ذلیل ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

عزیز کی بیوی نے کہا کہ بس یہی ہے وہ شخص جس کے بارے میں تم مجھے برا بھلا کہتی رہی ہو، اور بیشک میں نے اس سے اپنا مطلب حاصل کرنے کی کوشش کی، مگر یہ بچ نکلا، اور اگر اس نے میرا کہنا نہ مانا تو اسے ضرور بالضرور جیل جانا ہوگا، اور یہ ذلیل و خوار ہو کر رہے گا،

Translated by

Noor ul Amin

( زلیخا ) کہنے لگی : یہ ہے جس کے بارے میں تم مجھے ملامت کیا کرتی تھی بیشک میں نے ہی اسے اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کی تھی مگروہ بچ نکلااوراگراب بھی اس نے میراکہنانہ ماناتو قید کر دیا جائے گا اور ذلیل ہو جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

زلیخا نے کہا تو يہ ہیں وہ جن پر مجھے طعنہ دیتی تھیں ( ف۸۹ ) اور بیشک میں نے ان کا جِی لبھانا چاہا تو انہوں نے اپنے آپ کو بچایا ( ف۹۰ ) اور بیشک اگر وہ یہ کام نہ کریں گے جو میں ان سے کہتی ہوں تو ضرور قید میں پڑیں گے اور وہ ضرور ذلت اٹھائیں گے ( ف۹۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( زلیخا کی تدبیر کامیاب ہوگئی تب ) وہ بولی: یہی وہ ( پیکرِ نور ) ہے جس کے بارے میں تم مجھے ملامت کرتی تھیں اور بیشک میں نے ہی ( اپنی خواہش کی شدت میں ) اسے پھسلانے کی کوشش کی مگر وہ سراپا عصمت ہی رہا ، اور اگر ( اب بھی ) اس نے وہ نہ کیا جو میں اسے کہتی ہوں تو وہ ضرور قید کیا جائے گا اور وہ یقینًا بے آبرو کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

عزیز کی بیوی نے کہا یہی وہ ہے جس کے بارے میں تم میری ملامت کرتی تھیں بے شک میں نے اس پر ڈورے ڈالے اور پھسلانے کی کوشش کی ۔ مگر وہ بچا ہی رہا ۔ ( ہاں البتہ اب برملا کہتی ہوں کہ ) اگر اس نے وہ نہ کیا جس کا میں اسے حکم دیتی ہوں تو پھر اسے ضرور قید کر دیا جائے گا ۔ اور ضرور ذلیل بھی ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

She said: "There before you is the man about whom ye did blame me! I did seek to seduce him from his (true) self but he did firmly save himself guiltless!.... and now, if he doth not my bidding, he shall certainly be cast into prison, and (what is more) be of the company of the vilest!"

Translated by

Muhammad Sarwar

She said, "This is the one on whose account you subjected me to all this blame. I tried to seduce him but he abstained. If he does not yield to me, I shall order him to be locked up in prison to make him humble."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

She said: "This is he (the young man) about whom you did blame me, and I did seek to seduce him, but he refused. And now if he refuses to obey my order, he shall certainly be cast into prison, and will be one of those who are disgraced."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

She said: This is he with respect to whom you blamed me, and certainly I sought his yielding himself (to me), but he abstained, and if he does not do what I bid him, he shall certainly be imprisoned, and he shall certainly be of those who are in a state of ignominy.

Translated by

William Pickthall

She said: This is he on whose account ye blamed me. I asked of him an evil act, but he proved continent, but if he do not my behest he verily shall be imprisoned, and verily shall be of those brought low.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस वक़्त अज़ीज़े-मिस्र की बीवी ने कहाः यही है वह जिसके बारे में तुम मुझे तअने दे रही थीं, मैंने हरचंद उससे अपना मतलब निकालना चाहा लेकिन यह बाल-बाल बचा रहा, और जो कुछ मैं उससे कह रही हूँ अगर न करेगा तो यक़ीनन क़ैद कर दिया जाएगा और बेशक यह बहुत ही बेइज़्ज़त होगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ عورت بولی تو (دیکھ لو) وہ شخص یہی ہے جس کے بارے میں تم مجھ کو برا بھلا کہتی تھیں (کہ اپنے غلام کو چاہتی ہے) اور واقعی میں نے اس سے اپنا مطلب حاصل کرنے کی خواہش کی تھی مگر یہ پاک صاف رہا اور اگر آئندہ کو میرا کہنا نہ کرے گا (جیسا کہ اب تک نہیں کیا) تو بیشک جیل خانہ بھیجا جاوے گا اور بےعزت بھی ہوگا۔ (32)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس عورت نے کہا یہی ہے وہجس کے بارے میں تم نے مجھے ملامت کی اور بلاشبہ میں نے اسے اس کے نفس سے ورغلایا تھا۔ مگر یہ بالکل بچ گیا اور اگر اس نے وہ نہ کیا جو میں اسے حکم دیتی ہوں تو اسے ضرور قید کیا جائے گا اور یہ ہر صورت بےعزت ہونے والوں سے ہوگا۔ “ (٣٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

عزیز کی بیوی نے کہا دیکھ لیا ، یہ ہے وہ شخص جس کے معاملہ میں تم مجھ پر باتیں بناتی تھیں۔ بیشک میں نے اسے رجھانے کی کوشش کی تھی مگر یہ بچ نکلا ، اگر یہ میرا کہنا نہ مانے گا تو قید کیا جائے گا اور بہت ذلیل و خوار ہوگا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ عورت کہنے لگی سو یہ وہی شخص ہے جس کے بارے میں تم نے مجھے ملامت کی اور واقعی میں نے اس سے اپنا مطلب حاصل کرنے کی خواہش کی سو وہ بچ گیا اگر اس نے وہ بات نہ مانی جس کا میں اسے حکم دے رہی ہوں تو ضرور اس کو جیل میں بھیج دیا جائے گا اور یہ ضرور بےعزت ہوگا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولی یہ وہی ہے کہ طعنہ دیا تھا تم نے مجھ کو اس کے واسطے اور میں نے لینا چاہا تھا اس سے اس کا جی پھر اس نے تھام رکھا اور بیشک اگر نہ کریگا جو میں اس کو کہتی ہوں تو قید میں پڑے گا اور ہوگا بےعزت

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

عزیر کی بیوی نے کہا یہی تو وہ شخص ہے جس کے بارے میں تم مجھے ملامت کر رہی تھیں اور واقعی میں نے اپنی خواہش پوری کرنے کے لئے اس کو پھسلایا تھا مگر اس نے اپنے کو بالکل محفوظ رکھا اور جو کام میں اس سے کہہ رہی ہوں اگر آئندہ بھی اس کی تعمیل نہیں کرے گا تو وہ ضرور قید کیا جائے گا اور وہ ضرور بےعزت ہوگا