Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 34

سورة يوسف

فَاسۡتَجَابَ لَہٗ رَبُّہٗ فَصَرَفَ عَنۡہُ کَیۡدَہُنَّ ؕ اِنَّہٗ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۳۴﴾

So his Lord responded to him and averted from him their plan. Indeed, He is the Hearing, the Knowing.

اس کے رب نے اس کی دعا قبول کر لی اور ان عورتوں کے داؤ پیچ اس سے پھیر دیئے ، یقیناً وہ سننے والا جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاسۡتَجَابَ
تو (دعا )قبول کرلی
لَہٗ
اس کی
رَبُّہٗ
اس کے رب نے
فَصَرَفَ
تو اس نے پھیر دی
عَنۡہُ
اس سے
کَیۡدَہُنَّ
چال ان عورتوں کی
اِنَّہٗ
بےشک وہ
ہُوَ
وہ
السَّمِیۡعُ
خوب سننے والا
الۡعَلِیۡمُ
خوب جاننے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاسۡتَجَابَ
چنانچہ دعا قبول فرمائی
لَہٗ
اس کی
رَبُّہٗ
اُس کے رب نے
فَصَرَفَ
سو دور کر دیا اُس نے
عَنۡہُ
اُس سے
کَیۡدَہُنَّ
اُن کا فریب
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
ہُوَ
وہ
السَّمِیۡعُ
سب کچھ سننے والا
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

So his Lord responded to him and averted from him their plan. Indeed, He is the Hearing, the Knowing.

اس کے رب نے اس کی دعا قبول کر لی اور ان عورتوں کے داؤ پیچ اس سے پھیر دیئے ، یقیناً وہ سننے والا جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ اس کے پروردگار نے یوسف کی دعا قبول کرلی اور عورتوں کے مکر کو یوسف سے دور رکھا بیشک وہ سب کچھ سننے والا، جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ اس کے رب نے اس کی دُعاقبول فرمائی سو اُن کا فریب اس سے دور کردیا یقیناوہ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, his Lord accepted his prayer and turned their guile away from him. Surely, He is the All-Hearing, the All-Knowing.

سو قبول کرلی اس کی دعا اس کے رب نے پھر دفع کیا اس سے ان کا فریب البتہ وہی ہے سننے والا خبر دار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو آپ کے رب نے آپ کی دعا قبول کرلی اور ان عورتوں کی چالوں کو آپ سے پھیر دیا۔ یقیناً وہی ہے سننے والا جاننے والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thereupon his Lord granted his prayer, and averted their guile from him. Surely He alone is All-Hearing, All-Knowing.

اس کے رب نے اس کی دعا قبول کی اور ان عورتوں کی چالیں اس سے دفع کر دیں ، 29 بے شک وہی ہے جو سب کی سنتا اور سب کچھ جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ یوسف کے رب نے ان کی دعا قبول کی ، اور ان عورتوں کی چالوں سے انہیں محفوظ رکھا ۔ بیشک وہی ہے جو ہر بات سننے والا ، ہر چیز جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور نادان بن جائوں گا پھر مالک نے اس کی دعا قبول کی اور ان عورتوں کا چلتر اس پر سے روک دیا بیشک وہ سب کی سنتا (سب کچھ) جانتا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس ان کے پروردگار نے ان کی دعا قبول فرمالی پھر ان (عورتوں) کے مکر کو ان سے دور فرمادیا۔ بیشک وہ بڑے سننے والے خوب جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان سے ان عورتوں کے مکر و فریب کو پھیر دیا۔ بیشک وہی سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو خدا نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان سے عورتوں کا مکر دفع کر دیا۔ بےشک وہ سننے (اور) جاننے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then his Lord answered to him, and averted their guile from him; verily He! He is the Hearer, the Knower!

پس ان کے پروردگار نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان سے ان عورتوں کے چرتر کو دور رکھا ۔ بیشک وہ تو ہے ہی بڑا سننے والا خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اس کے رب نے اس کی دعا قبول فرمائی اور ان کے چرتر کو اس سے دفع کردیا ۔ بیشک وہ سننے والا ، جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس یوسف ( علیہ السلام ) کی دعا ان کے رب نے قبول فرمائی پس ان عورتوں کے داؤ پیچ سے انہیں دور رکھا بے شک وہ بڑے سننے والے اورخوب جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اللہ نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان سے عورتوں کا مکر دفع کردیا، بیشک وہ سننے والا جاننے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس قبول فرما لیا آپ کے رب نے آپ کی اس دعاء کو، اور دور فرما دیا آپ سے ان کے مکر (و فریب کے اس جال) کو، بلاشبہ وہی ہے ہر کسی کی سنتا سب کچھ جانتا،

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ اس کے رب نے یوسف کی دعاقبول کرلی اور عورتوں کے مکرکویوسف سے دوررکھابیشک وہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اس کے رب نے اس کی سن لی اور اس سے عورتوں کا مکر پھیردیا ، بیشک وہی سنتا جانتا ہے ( ف۹۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرما لی اور عورتوں کے مکر و فریب کو ان سے دور کر دیا ۔ بیشک وہی خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

پس اس کے پروردگار نے اس کی دعا قبول کر لی اور اس سے ان عورتوں کے مکر و فریب کو دور کر دیا بے شک وہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So his Lord hearkened to him (in his prayer), and turned away from him their snare: Verily He heareth and knoweth (all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

His Lord heard his prayers and protected him from their guile; He is All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So his Lord answered his invocation and turned away from him their plot. Verily, He is the All-Hearer, the All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Thereupon his Lord accepted his prayer and turned away their guile from him; surely He is the Hearing, the Knowing.

Translated by

William Pickthall

So his Lord heard his prayer and fended off their wiles from him. Lo! He is Hearer, Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस उसके रब ने उसकी दुआ क़बूल कर ली और उनके फ़रेब को उससे दूर कर दिया, बेशक वह सुनने वाला, जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ان کی دعا ان کے رب نے قبول کی اور ان عورتوں کے داؤ پیچ کو ان سے دور رکھا بیشک وہ (دعاؤں کا) بڑا سننے والا اور ان کے حال کا خوب جاننے والا ہے۔ (34)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بس اس کے رب نے اس کی دعا قبول کرلی پس اس سے ان کا فریب ہٹا دیا۔ یقیناً وہی سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے۔ “ (٣٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کے رب نے اس کی دعا قبول کی اور ان عورتوں کی چالیں اس سے دفع کردیں ، بیشک وہی ہے جو سب کی سنتا اور سب کچھ جانتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ان کے رب نے ان کی دعا قبول کرلی سو عورتوں کی چال بازی کو یوسف سے ہٹا دیا۔ بلاشبہ وہ سننے والا ہے جاننے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو قبول کرلی اس کی دعا اس کے رب نے پھر دفع کیا اس سے ان کا فریب البتہ وہی ہے سننے والا خبردار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اس کے رب نے اسکی دعاقبول فرمالی اور ان عورتوں کے دائو پیچ کو اس سے دور کردیا بیشک خدا بڑا سننے والا جاننے والا ہے