Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 38

سورة يوسف

وَ اتَّبَعۡتُ مِلَّۃَ اٰبَآءِیۡۤ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ اِسۡحٰقَ وَ یَعۡقُوۡبَ ؕ مَا کَانَ لَنَاۤ اَنۡ نُّشۡرِکَ بِاللّٰہِ مِنۡ شَیۡءٍ ؕ ذٰلِکَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ عَلَیۡنَا وَ عَلَی النَّاسِ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَشۡکُرُوۡنَ ﴿۳۸﴾

And I have followed the religion of my fathers, Abraham, Isaac and Jacob. And it was not for us to associate anything with Allah . That is from the favor of Allah upon us and upon the people, but most of the people are not grateful.

میں اپنے باپ دادوں کے دین کا پابند ہوں یعنی ابراہیم و اسحاق اور یعقوب کے دین کا ہمیں ہرگز یہ سزاوار نہیں کہ ہم اللہ تعالٰی کے ساتھ کسی کو بھی شریک کریں ہم پر اور تمام اور لوگوں پر اللہ تعالٰی کا یہ خاص فضل ہے ، لیکن اکثر لوگ ناشکری کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاتَّبَعۡتُ
اور میں نے پیروی کی
مِلَّۃَ
دین کی
اٰبَآءِیۡۤ
اپنے آباؤ اجداد کے
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم
وَاِسۡحٰقَ
اور اسحاق
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوب کے
مَا
نہیں ہے ہمارے لیے
کَانَ
نہیں
لَنَاۤ
ہے
اَنۡ
کہ
نُّشۡرِکَ
ہم شریک ٹھرائیں
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ کے
مِنۡ شَیۡءٍ
کسی چیز کو
ذٰلِکَ
یہ
مِنۡ فَضۡلِ
فضل میں سے ہے
اللّٰہِ
اللہ کے
عَلَیۡنَا
ہم پر
وَعَلَی النَّاسِ
اور لوگوں پر
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَایَشۡکُرُوۡنَ
وہ شکرادا نہیں کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاتَّبَعۡتُ
اور میں نے پیروی کی ہے
مِلَّۃَ
دین کی
اٰبَآءِیۡۤ
اپنے آباء و اجداد کے
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم
وَاِسۡحٰقَ
اور اسحٰق
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوب
مَا
نہیں
کَانَ
ہے
لَنَاۤ
ہمارے لیے
اَنۡ
یہ کہ
نُّشۡرِکَ
ہم شریک ٹھہرائیں
بِاللّٰہِ
اللہ کے ساتھ
مِنۡ شَیۡءٍ
کسی کو
ذٰلِکَ
یہ
مِنۡ فَضۡلِ
فضل میں سے ہے
اللّٰہِ
الله كے
عَلَیۡنَا
ہم پر
وَعَلَی النَّاسِ
اور لوگوں پر
وَلٰکِنَّ
لیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَایَشۡکُرُوۡنَ
نہیں شکر ادا کرتے
Translated by

Juna Garhi

And I have followed the religion of my fathers, Abraham, Isaac and Jacob. And it was not for us to associate anything with Allah . That is from the favor of Allah upon us and upon the people, but most of the people are not grateful.

میں اپنے باپ دادوں کے دین کا پابند ہوں یعنی ابراہیم و اسحاق اور یعقوب کے دین کا ہمیں ہرگز یہ سزاوار نہیں کہ ہم اللہ تعالٰی کے ساتھ کسی کو بھی شریک کریں ہم پر اور تمام اور لوگوں پر اللہ تعالٰی کا یہ خاص فضل ہے ، لیکن اکثر لوگ ناشکری کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس کے بجائے میں نے اپنے آباء واجداد حضرت ابراہیم، اسحاق، اور یعقوب کا دین اختیار کیا ہے ہمارے لئے یہ مناسب نہیں کہ ہم کسی غیر کو اللہ کا شریک بنائیں۔ ہم پر اور تمام انسانوں پر یہ اللہ کا فضل ہے۔ لیکن اکثر اس (نعمت) کا شکر نہیں کرتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورمیں نے اپنے آباؤاجدادیعنی ابراہیم اوراسحٰق اوریعقوب کے دین کی پیروی کی ہے، ہمارا یہ کام نہیں کہ ہم اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائیں،یہ ہم پر اور تمام لوگوں پر اﷲ تعالیٰ کے فضل میں سے ہے لیکن اکثرلوگ شکر ادا نہیں کرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and I have fol¬lowed the way of my fathers, Ibrahim, Ishaq and Ya` qub. It is not for us that we associate any partners with Al¬lah. All this is of the favour of Allah upon us and upon the people, but most of the people are not grateful.

اور پکڑا میں نے دین اپنے باپ دادوں کا ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کا ہمارا کام نہیں کہ شریک کریں اللہ کا کسی چیز کو یہ فضل ہے اللہ کا ہم پر اور سب لوگوں پر لیکن بہت لوگ احسان نہیں مانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور میں نے پیروی کی ہے اپنے آباء ابراہیم اسحاق اور یعقوب کے طریقے کی (دیکھو ! ) ہمارے لیے یہ روا نہیں ہے کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی بھی شے کو شریک کریں یہ اللہ کا بڑا فضل ہے ہم پر اور سب لوگوں پر لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and I have adopted the way of my forefathers - Abraham and Isaac and Jacob. It is not for us to associate any with Allah in His Divinity. It is out of Allah's grace upon us and upon mankind (that He did not require of us to serve any other than Allah), and yet most people do not give thanks.

اپنے بزرگوں ، ابراہیم ( علیہ السلام ) ، اسحاق ( علیہ السلام ) اور یعقوب ( علیہ السلام ) کا طریقہ اختیار کیا ہے ۔ ہمارا یہ کام نہیں ہے کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائیں ۔ درحقیقت یہ اللہ کا فضل ہے ہم پر اور تمام انسانوں پر ﴿کہ اس نے اپنے سوا کسی کا بندہ ہمیں نہیں بنایا﴾ مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور میں نے اپنے باپ دادا ابراہیم ، اسحاق اور یعقوب کے دین کی پیروی کی ہے ۔ ہمیں یہ حق نہیں ہے کہ اللہ کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک ٹھہرائیں ۔ یہ ( توحید کا عقیدہ ) ہم پر اور تمام لوگوں پر اللہ کے فضل کا حصہ ہے ، لیکن اکثر لوگ ( اس نعمت کا ) شکر ادا نہیں کرتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور میں اپنے باپ دادوں کے طریق پر چلتا ہوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کے جو سب کے سب پیغمبر اور ٹھیک راہ پر تھے) ہمارا یہ کام نہیں (یا ہم سے نہیں ہوسکتا کہ) اللہ ہو کے ساتھ کسی کو شریک کریں 3 یہ ایمان اور توحید) اللہ تعالیٰ کا فضل ہے ہم برادر (دوسرے) لوگوں پر (بھی) لیکن اکثر آدمی (اس بڑے فضل کا) شکر نہیں کرتے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور میں اپنے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) کے دین کی پیروی کرتا ہوں ہمیں زیبا نہیں کہ ہم کسی چیز کو اللہ کے ساتھ شریک کریں یہ اللہ کا ہم پر فضل ہے اور لوگوں پر بھی و لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اپنے باپ دادا ابراہیم و اسحاق اور یعقوب (علیہ السلام) کے دین کی پیروی کی ہے۔ ہمارے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ ایک اللہ کے ساتھ کسی کو بھی شریک کریں۔ جب کہ ہم سب پر اور لوگوں پر اللہ کا فضل و کرم ہے لیکن اکثر لوگ اس کا شکر ادا نہیں کرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اپنے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کے مذہب پر چلتا ہوں۔ ہمیں شایاں نہیں ہے کہ کسی چیز کو خدا کے ساتھ شریک بنائیں۔ یہ خدا کا فضل ہے ہم پر بھی اور لوگوں پر بھی ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And I have followed the creed of my fathers, Ibrahim and Is'haq and ya'qub: it is not for us to associate aught with Allah. That is of Allah's and upon mankind; but grace upon us most of mankind thank not.

اور میں نے تو اپنے بزرگوں ابراہیم (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) کا مذہب اختیار کر رکھا ہے ۔ ہم کو کسی طرح زیبا نہیں کہ اللہ کے ساتھ ہم کسی شیء کو بھی شریک قرار دیں ۔ یہ اللہ کا ایک فضل ہے ہمارے اوپر اور (کل) لوگوں کے اوپر لیکن اکثر لوگ (اس نعمت کا) شکر نہیں ادا کرتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور میں نے اپنے بزرگوں – ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب – کے مذہب کی پیروی کی ۔ ہمیں حق نہیں کہ ہم کسی چیز کو اللہ کا شریک ٹھہرائیں ۔ یہ اللہ کا ہم پر اور لوگوں پر فضل ہے ، لیکن اکثر لوگ شکرگذار نہیں ہوتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

میںنے تو اپنے باپ دادا ابراہیم اور اسحق اور یعقوب ( علیہم السلام ) کے مذہب کی پیروی اختیار کر رکھی ہے ہمارے لئے یہ مناسب ہی نہیں کہ ہم اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹہرائیں یہ ہم پر اور لوگوں پر ( اللہ تعالیٰ ) کا ( خاص ) فضل ہے اور لیکن بہت سے لوگ شکر ہی نہیں ادا کرتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اپنے باپ دادا ابراہیم، اسحاق اور یعقوب کے مذہب پر چلتا ہوں ہمیں شایاں نہیں ہے کہ کسی چیز کو اللہ کے ساتھ شریک بنائیں۔ یہ اللہ کا فضل ہے ہم پر بھی اور لوگوں پر بھی لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (کفر و شرک اور ظلم و بغاوت کے ان طریقوں کے برعکس) میں نے ہمیشہ پیروی کی اپنے باپ دادا ابراہیم، اسحاق اور یعقوب کے (پیش کردہ سچے) دین (و مذہب) کی ہمیں کسی بھی طرح یہ بات جائز نہیں کہ ہم شریک ٹھہرائیں اللہ کے ساتھ کسی چیز کو، یہ (توحید کا عقیدہ رکھنا اور شرک سے بچنا) اللہ کا فضل ہے ہم پر اور سب لوگوں پر (کہ دنیاو آخرت کی فوز و فلاح اسی میں ہے) لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے (اس عظیم الشان نعمت کا)

Translated by

Noor ul Amin

( اس کی بجائے ) میں نے اپنے باپ دادا ، ابراہیم ، اسحاق ، اور یعقوب کادین اختیار کیا ہے ہمارے لئے یہ مناسب نہیں کہ ہم کسی چیزکواللہ کاشریک بنائیں ہم پر اور تم انسانوں پر یہ اللہ کافضل ہے لیکن اکثرلوگ اللہ کی ( نعمت ) کا شکر ادا نہیں کرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور میں نے اپنے باپ دادا ابراہیم اور اسحق اور یعقوب کا دین اختیار کیا ( ف۱۰۱ ) ہمیں نہیں پہنچتا کہ کسی چیز کو اللہ کا شریک ٹھہرائیں ، یہ ( ف۱۰۲ ) اللہ کا ایک فضل ہے ہم پر اور لوگوں پر مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے ( ف۱۰۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور میں نے تو اپنے باپ دادا ، ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب ( علیھم السلام ) کے دین کی پیروی کر رکھی ہے ، ہمیں کوئی حق نہیں کہ ہم کسی چیز کو بھی اﷲ کے ساتھ شریک ٹھہرائیں ، یہ ( توحید ) ہم پر اور لوگوں پر اﷲ کا ( خاص ) فضل ہے لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

اور میں تو اپنے باپ دادا ابراہیم ( ع ) ، اسحاق ( ع ) اور یعقوب ( ع ) کے مذہب کا پیرو ہوں ۔ ہمیں یہ زیبا نہیں ہے کہ ہم کسی چیز کو بھی خدا کا شریک ٹھہرائیں ۔ یہ اللہ کا فضل ہے جو اس نے ہم اور سب لوگوں پر کیا ہے لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And I follow the ways of my fathers,- Abraham, Isaac, and Jacob; and never could we attribute any partners whatever to Allah: that (comes) of the grace of Allah to us and to mankind: yet most men are not grateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

and I have embraced the religion of my fathers, Abraham, Isaac, and Jacob. We are not supposed to consider anything equal to God. This is part of God's blessing to us and the people, but most people do not give thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And I have followed the religion of my fathers, - Ibrahim, Ishaq and Ya'qub and never could we attribute any partners whatsoever to Allah. This is from the grace of Allah to us and to mankind, but most men thank not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And I follow the religion of my fathers, Ibrahim and Ishaq and Yaqoub; it beseems us not that we should associate aught with Allah; this is by Allah's grace upon us and on mankind, but most people do not give thanks:

Translated by

William Pickthall

And I have followed the religion of my fathers, Abraham and Isaac and Jacob. It never was for us to attribute aught as partner to Allah. This is of the bounty of Allah unto us (the seed of Abraham) and unto mankind; but most men give not thanks.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मैंने अपने बुज़ुर्गों इब्राहीम और इसहाक़ और याक़ूब (अलैहिमुस्सलाम) के मज़हब की पैरवी की, हमको यह हक़ नहीं कि हम किसी चीज़ को अल्लाह का शरीक ठहराएं, यह अल्लाह का फ़ज़्ल है हमारे ऊपर और सब लोगों के ऊपर मगर अकसर लोग शुक्र नहीं करते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور میں نے اپنے ان (بزرگوار) باپ داداؤں کا مذہب اختیار کر رکھا ہے ابراہیم (علیہ السلام) کا اور اسحقٰ (علیہ السلام) کا اور یعقوب (علیہ السلام) کا ہم کو کسی طرح زیبا نہیں کہ اللہ کے ساتھ کسی شے کو شریک (عبادت) قرار دیں (2) ( اور) یہ (عقیدہٴ توحید) ہم پر اور (دوسرے) لوگوں پر (بھی) خدا تعالیٰ کا ایک فضل ہے (3) لیکن اکثر لوگ (اس نعمت) کا شکر (ادا) نہیں کرتے۔ (4) (38)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور میں نے اپنے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کے دین کی پیروی کی ہے ہمارے لیے ممکن نہیں کسی کو اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرانا یہ ہم پر اور لوگوں پر اللہ کا فضل ہے لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے۔ “ (٣٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میں نے اپنے بزرگوں ابراہیم ، اسحاق ، اور یعقوب کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ ہمارا یہ کام نہیں ہے کہ اللہ کے سوا کسی کو شریک ٹھہرائیں ، در حقیقت یہ اللہ کا فضل ہے ہم پر اور تمام انسانوں پر (کہ اس نے اپنے سوا کسی کا بندہ ہمیں نہیں بنایا) مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور میں نے اپنے باپ دادوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کے دین کا اتباع کیا ہے۔ یہ ہمارے لیے کسی طرح بھی درست نہیں کہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھہرائیں۔ یہ ہم پر اور دوسرے لوگوں پر اللہ کا فضل ہے اور لیکن بہت سے لوگ شکر ادا نہیں کرتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پکڑا میں نے دین اپنے باپ دادوں کا ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کا ہمارا کام نہیں کہ شریک کریں اللہ کا کسی چیز کو یہ فضل ہے اللہ کا ہم پر اور سب لوگوں پر لیکن بہت لوگ احسان نہیں مانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور میں اپنے باپ دادا جو ابراہیم (علیہ السلام) و اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) میں ان کے مذہب کی پیروی کرتا ہوں اور ہم کو یہ بات ہرگز زیبا نہیں کہ ہم خدا کے ساتھ کسی چیز کو بھی شریک قرار دیں ، یہ عقید ٔ توحید ہم پر اور دوسرے لوگوں پر اللہ کا ایک بہت بڑا فضل ہے لیکن اکثر لوگ خدا کی اس نعمت کا شکر ادا نہیں کرتے ،