Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 40

سورة يوسف

مَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اِلَّاۤ اَسۡمَآءً سَمَّیۡتُمُوۡہَاۤ اَنۡتُمۡ وَ اٰبَآؤُکُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ بِہَا مِنۡ سُلۡطٰنٍ ؕ اِنِ الۡحُکۡمُ اِلَّا لِلّٰہِ ؕ اَمَرَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِیَّاہُ ؕ ذٰلِکَ الدِّیۡنُ الۡقَیِّمُ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۴۰﴾

You worship not besides Him except [mere] names you have named them, you and your fathers, for which Allah has sent down no authority. Legislation is not but for Allah . He has commanded that you worship not except Him. That is the correct religion, but most of the people do not know.

اس کے سوا تم جن کی پوجا پاٹ کر رہے ہو وہ سب نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے خود ہی گھڑ لئے ہیں ۔ اللہ تعالٰی نے ان کی کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی فرمانروائی صرف اللہ تعالٰی کی ہے ، اس کا فرمان ہے کہ تم سب سوائے اس کے کسی اور کی عبادت نہ کرو ، یہی دین درست ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اِلَّاۤ
مگر
اَسۡمَآءً
چند ناموں کی
سَمَّیۡتُمُوۡہَاۤ
نام رکھ لیے تم نے ان کے
اَنۡتُمۡ
تم نے
وَاٰبَآؤُکُمۡ
اور تمہارے آباؤ اجداد نے
مَّاۤ
نہیں
اَنۡزَلَ
اتاری
اللّٰہُ
اللہ نے
بِہَا
ان کی
مِنۡ سُلۡطٰنٍ
کوئی دلیل
اِنِ
نہیں
الۡحُکۡمُ
حکم
اِلَّا
مگر
لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے
اَمَرَ
اس نے حکم دیا ہے
اَلَّا
کہ نہ
تَعۡبُدُوۡۤا
تم عبادت کرو
اِلَّاۤ
مگر
اِیَّاہُ
صرف اسی کی
ذٰلِکَ
یہ ہے
الدِّیۡنُ
دین
الۡقَیِّمُ
درست
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَاتَعۡبُدُوۡنَ
نہیں تم عبادت کرتے
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اِلَّاۤ
مگر
اَسۡمَآءً
چند ناموں کی
سَمَّیۡتُمُوۡہَاۤ
نام رکھ لیے تم نے اس کے
اَنۡتُمۡ
تم نے
وَاٰبَآؤُکُمۡ
اور تمہارے باپ دادا نے
مَّاۤ
نہیں
اَنۡزَلَ
نازل کی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
بِہَا
اس کی
مِنۡ سُلۡطٰنٍ
کوئی دلیل
اِنِ
نہیں
الۡحُکۡمُ
حکم
اِلَّا
سوائے
لِلّٰہِ
اللہ کے
اَمَرَ
اس نے حکم دیا ہے
اَلَّا
یہ کہ نہ
تَعۡبُدُوۡۤا
تم عبادت کرو
اِلَّاۤ
مگر
اِیَّاہُ
صرف اسی کی
ذٰلِکَ
یہی ہے
الدِّیۡنُ
دین
الۡقَیِّمُ
سیدھا
وَلٰکِنَّ
لیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں جانتے
Translated by

Juna Garhi

You worship not besides Him except [mere] names you have named them, you and your fathers, for which Allah has sent down no authority. Legislation is not but for Allah . He has commanded that you worship not except Him. That is the correct religion, but most of the people do not know.

اس کے سوا تم جن کی پوجا پاٹ کر رہے ہو وہ سب نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے خود ہی گھڑ لئے ہیں ۔ اللہ تعالٰی نے ان کی کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی فرمانروائی صرف اللہ تعالٰی کی ہے ، اس کا فرمان ہے کہ تم سب سوائے اس کے کسی اور کی عبادت نہ کرو ، یہی دین درست ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کے سواج نہیں تم پوجتے ہو وہ تو ایسے نام ہیں جو تم نے اور تمہارے آباء و اجداد نے رکھ لیے ہیں، ان کے لئے اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی۔ اللہ کے سوا یہاں کسی کی فرماں روائی نہیں۔ اس نے یہی حکم دیا ہے کہ اس کے سوا اور کسی کی عبادت نہ کرو۔ یہی دین برحق ہے۔ لیکن اکثر لوگ یہ باتیں جانتے نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم اﷲ تعالیٰ کے سوا محض چند ناموں کی عبادت کرتے ہوجوتم نے اورتمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں، اﷲ تعالیٰ نے اُن کے لیے کوئی دلیل نازل نہیں کی ۔ حکم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کا نہیں، اُس نے حکم دیاہے کہ اُس کے سواکسی کی عبادت نہ کرو،یہی سیدھادین ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whatever you worship, other than Him, are nothing but names you have coined, you and your fathers. Allah has sent down no authority for them. Sovereignty belongs to none but Allah. He has ordained that you shall not worship anyone but Him. This is the only right path. But most of the people do not know.|"

کچھ نہیں پوجتے ہو سوائے اس کے مگر نام ہیں جو رکھ لئے ہیں تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے نہیں اتاری اللہ نے ان کی کوئی سند حکومت نہیں ہے کسی کی سوائے اللہ کے اس نے فرما دیا کہ نہ پوجو مگر اسی کو یہی ہے راستہ سیدھا، پر بہت لوگ نہیں جانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نہیں پوجتے تم اس (اللہ) کے سوا مگر چند ناموں کو جو موسوم کر رکھے ہیں تم لوگوں نے اور تمہارے آباء و اَجداد نے نہیں اتاری اللہ نے ان کے لیے کوئی سند۔ اختیار مطلق تو صرف اللہ ہی کا ہے اس نے حکم دیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی بندگی مت کرو یہی ہے دین سیدھا (اور ہمیشہ سے قائم و دائم) لیکن اکثر لوگ علم نہیں رکھتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those whom you serve beside Him are merely idle names that you and your fathers have fabricated, without Allah sending down any sanction for them. All authority to govern rests only with Allah. He has commanded that you serve none but Him. This is the Right Way of life, though most people are altogether unaware.

اس کو چھوڑ کر تم جن کی بندگی کر رہے ہو وہ اس کے سوا کچھ نہیں ہیں کہ بس چند نام ہیں جو تم نے اور تمہارے آباؤ اجداد نے رکھ لیے ہیں ، اللہ نے ان کے لیے کوئی سَنَد نازل نہیں کی ۔ فرماں روائی کا اقتدار اللہ کے سوا کسی کے لیے نہیں ہے ۔ اس کا حکم ہے کہ خود اس کے سوا تم کسی کی بندگی نہ کرو ۔ یہی ٹھیٹھ سیدھا طریقِ زندگی ہے ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس کے سوا جس جس کی تم عبادت کرتے ہو ، ان کی حقیقت چند ناموں سے زیادہ نہیں ہے جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے رکھ لیے ہیں ۔ اللہ نے ان کے حق میں کوئی دلیل نہیں اتاری ۔ حاکمیت اللہ کے سوا کسی کو حاصل نہیں ہے ، اسی نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ۔ یہی سیدھا سیدھا دین ہے ، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تم لوگ اللہ تعالیٰ کے سوا جن کو پوجتے ہو وہ نرے نام ہیں (جن کی حقیقت کچھ نہیں) جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لئے ہیں اللہ تعالیٰ نے تو ان کے پوجنے کی کوئی سند نہیں اتاری اللہ کے سوا کسی کو حکومت نہیں ہے (اسی کا قول سند ہوسکتا ہے) اس نے تو یہ حکم دیا ہے کہ سوا اس کے کسی کو نہ پوجو یہی (یعنے ایک خدا کو صرف پوجنا) سیدھا راستہ ہے مگر اکثر نہیں جانتے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تم لوگ اس کو چھوڑ کر صرف چند (بےحقیقت) ناموں کی عبادت کرتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لئے ہیں اللہ نے ان کے لئے کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی حکم صرف اللہ ہی کا ہے اس نے فرمایا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کر یہی سیدھا دین ہے و لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس ایک اللہ کو چھوڑکر تم جن کی بندگی کرتے ہو۔ وہ کچھ نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ داددوں نے رکھ لئے ہیں جس کی کوئی سند اور دلیل نہیں ہے۔ حکم صرف اللہ کا ہے جس نے یہ فرمایا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت و بندگی نہ کرو۔ یہی سچا دین ہے۔ لیکن اکثر لوگ اس بات کو جاننے نہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن چیزوں کی تم خدا کے سوا پرستش کرتے ہو وہ صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں۔ خدا نے ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ (سن رکھو کہ) خدا کے سوا کسی کی حکومت نہیں ہے۔ اس نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Ye worship not, beside Him, but names ye have named, ye and your fathers: Allah hath not sent down for them any warranty. Judgment is but Allah's; He hath commanded that ye worship not except Him. That is the right religion, but most of the mankind know not.

تم لوگ تو اسے چھوڑ کر بس (چند) ناموں کی عبادت کرتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے رکھ لئے ہیں ۔ اللہ نے کوئی بھی دلیل اس پر نہیں اتاری ہے ۔ حکم (اور حکومت) صرف اللہ ہی کا حق ہے ۔ اسی نے حکم دیا ہے کہ بجز اس کے کسی کی پرستش نہ کرو یہی دین مستقم ہے ۔ لیکن اکثر لوگ علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم اس کے سوا نہیں پوجتے ہو مگر چند ناموں کو جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے رکھ چھوڑے ہیں ۔ اللہ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتیاری ۔ اختیار واقتدار صرف اللہ ہی کا ہے ۔ اس نے حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی پرستش نہ کرو ۔ یہی دینِ قیم ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر ایسے ناموں کی عبادت کرتے ہو جنہیں تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیا ہے جس پر اللہ ( تعالیٰ ) نے کوئی دلیل نہیں نازل کی ۔ حکم ( اختیار ) تو صرف اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لئے ہے ۔ اسی نے حکم دیا ہے کہ اس کے علاوہ کسی کی بھی عبادت نہ کرو ۔ یہی سیدھا رطریقہ ہے اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن چیزوں کی تم اللہ کے سوا پرستش کرتے ہو وہ صرف نام ہی نام ہیں۔ جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں، اللہ نے ان کی کوئی سند نازل نہیں کی، سن لو کہ اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں ہے، اس نے فرمایا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس کے سوا جن کی بھی پوجا تم لوگ کرتے ہو، وہ محض کچھ ایسے نام ہیں جن کو گھڑ لیا خود تم لوگوں نے، اور تمہارے باپ دادوں نے (اور بس) اللہ نے نہیں اتاری ان کے لئے کسی بھی طرح کی کوئی سند، فرمانروائی کا حق تو صرف اللہ ہی کے لئے ہے، اس نے حکم فرمایا ہے کہ تم لوگ عبادت (و بندگی) نہیں کرو، مگر اسی (وحدء لاشریک) کی، یہی ہے سیدھا راستہ، لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کے سواتم جن کی عبادت کرتے ہووہ توایسے نام ہیںجو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے رکھ لئے ہیں ان کے لئے اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی ، ہرحکم اور فیصلہ کامالک صرف ا للہ ہے اس نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے سوا اور کسی کی عبادت نہ کر و یہی دین حق ہے لیکن اکثرلوگ یہ بات نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم اس کے سوا نہیں پوجتے مگر نرے نام ( فرضی نام ) جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے تراش لیے ہیں ( ف۱۰٦ ) اللہ نے ان کی کوئی سند نہ اتاری ، حکم نہیں مگر اللہ کا اس نے فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پوجو ( ف۱۰۷ ) یہ سیدھا دین ہے ( ف۱۰۸ ) لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ( ف۱۰۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تم ( حقیقت میں ) اﷲ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتے ہو مگر چند ناموں کی جو خود تم نے اور تمہارے باپ دادا نے ( اپنے پاس سے ) رکھ لئے ہیں ، اﷲ نے ان کی کوئی سند نہیں اتاری ۔ حکم کا اختیار صرف اﷲ کو ہے ، اسی نے حکم فرمایا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ، یہی سیدھا راستہ ( درست دین ) ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ کو چھوڑ کر تم جن کی پرستش کرتے ہو ان کی حقیقت اس کے سوا اور کیا ہے؟ کہ وہ چند نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لئے ہیں ۔ اللہ نے ان کے لئے کوئی سند نہیں اتاری ہے حکم و حکومت کا حق صرف اللہ کو حاصل ہے اسی نے حکم دیا ہے کہ اس کے سوا اور کسی کی عبادت نہ کرو ۔ یہی دینِ مستقیم ( سیدھا دین ) ہے مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"If not Him, ye worship nothing but names which ye have named,- ye and your fathers,- for which Allah hath sent down no authority: the command is for none but Allah: He hath commanded that ye worship none but Him: that is the right religion, but most men understand not...

Translated by

Muhammad Sarwar

What you worship instead of God are no more than empty names that you and your fathers have given to certain things. God has not given any authority to such names. Judgment belongs to no one but God. He has commanded you to worship nothing but Him. This is the only true religion, but most people do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"You do not worship besides Him but only names which you have named (forged) - you and your fathers - for which Allah has sent down no authority. The command is for none but Allah. He has commanded that you worship none but Him; that is the straight religion, but most men know not."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

You do not serve besides Him but names which you have named, you and your fathers; Allah has not sent down any authority for them; judgment is only Allah's; He has commanded that you shall not serve aught but Him; this is the right religion but most people do not know:

Translated by

William Pickthall

Those whom ye worship beside Him are but names which ye have named, ye and your fathers. Allah hath revealed no sanction for them. The decision rests with Allah only, Who hath commanded you that ye worship none save Him. This is the right religion, but most men know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम उसके सिवा नहीं पूजते मगर कुछ नामों को जो तुमने और तुम्हारे बाप-दादा ने रख लिए हैं, अल्लाह ने उसकी कोई सनद नहीं उतारी, इक़तिदार सिर्फ़ अल्लाह ही के लिए है, उसने हुक्म दिया है कि उसके सिवा किसी की इबादत न करो, यही सीधा दीन है मगर बहुत-से लोग नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم لوگ تو خدا کو چھوڑ کر صرف چند بےحقیقت ناموں کی عبادت کرتے ہو جن کو تم نے اور تمہارے باپ دادؤں نے (آپ ہی) ٹھیرا لیا ہے خدا تعالیٰ نے تو ان (کے معبود ہونے) کی کوئی دلیل (عقلی یا نقلی) بھیجی نہیں، ( اور) حکم (دینے کا اختیار صرف) خدا ہی کا ہے ( اور) اس نے حکم دیا ہے کہ بجز اس کے اور کسی کی عبادت مت کرو یہی توحید کا سیدھا طریقہ ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔ (5) (40)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تم چند ناموں کے سوا عبادت نہیں کرتے۔ جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کے بارے کوئی دلیل نہیں اتاری۔ اللہ کے سوا کسی کا حکم نہیں اس نے حکم دیا ہے کہ اس کے سوا اور کسی کی عبادت نہ کرو یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔ “ (٤٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کو چھوڑ کر تم جن کی بندگی کر رہے ہو ، وہ اس کے سوا کچھ نہیں ہیں کہ بس چند نام ہیں جو تم نے اور تمہارے آباء و اجداد نے رکھ لیے ہیں ، اللہ نے ان کے لیے کوئی سند نازل نہیں کی۔ فرمانروائی کا اقتدار اللہ کے سوا کسی کے لیے نہیں ہے۔ اس کا حکم ہے کہ خود اس کے سوا تم کسی کی بندگی نہ کرو ، یہی ٹھیٹھ سیدھا طریق زندگی ہے ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم لوگ اللہ کے سوا جن لوگوں کی عبادت کرتے ہو وہ بس چند نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے تجویز کر لئے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کی کوئی سند نازل نہیں فرمائی۔ حکم بس اللہ ہی کا ہے۔ اس نے حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو یہ سیدھا راستہ ہے اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کچھ نہیں پوجتے ہو سوائے اس کے مگر نام ہیں جو رکھ لیے ہیں تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے نہیں اتاری اللہ نے ان کی کوئی سند حکومت نہیں ہے کسی کی سوائے اللہ کے، اس نے فرما دیا کہ نہ پوجو مگر اسی کو یہی ہے راستہ سیدھا پر بہت لوگ نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم لوگ تو خدا کو چھوڑ کر صرف ایسے چند بےاصل ناموں کی پرستش کرتے ہو جن کو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے گھڑ لیا حالانکہ خدا نے ان کے معبود ہونے پر کوئی دلیل نہیں نازل کی سوائے اللہ کے اور کسی کی فرماں روائی نہیں ہے اس نے یہ حکم دیا ہے کہ بجز اس کے کسی کی عبادت نہ کرو یہی صحیح اور سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے