Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 46

سورة يوسف

یُوۡسُفُ اَیُّہَا الصِّدِّیۡقُ اَفۡتِنَا فِیۡ سَبۡعِ بَقَرٰتٍ سِمَانٍ یَّاۡکُلُہُنَّ سَبۡعٌ عِجَافٌ وَّ سَبۡعِ سُنۡۢبُلٰتٍ خُضۡرٍ وَّ اُخَرَ یٰبِسٰتٍ ۙ لَّعَلِّیۡۤ اَرۡجِعُ اِلَی النَّاسِ لَعَلَّہُمۡ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۴۶﴾

[He said], "Joseph, O man of truth, explain to us about seven fat cows eaten by seven [that were] lean, and seven green spikes [of grain] and others [that were] dry - that I may return to the people; perhaps they will know [about you]."

اے یوسف! اے بہت بڑے سچے یوسف! آپ ہمیں اس خواب کی تعبیر بتلایئے کہ سات موٹی تازی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات بالکل سبز خوشے ہیں اور سات ہی دوسرے بھی بالکل خشک ہیں ، تاکہ میں واپس جا کر ان لوگوں سے کہوں کہ وہ سب جان لیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُوۡسُفُ
یوسف
اَیُّہَا الصِّدِّیۡقُ
اے بہے سچے
اَفۡتِنَا
بتاؤہمیں
فِیۡ سَبۡعِ بَقَرٰتٍ
سات گائیوں کے بارے میں
سِمَانٍ
موٹی
یَّاۡکُلُہُنَّ
کھا رہی ہیں انہیں
سَبۡعٌ
سات
عِجَافٌ
دبلی
وَّسَبۡعِ
اور سات
سُنۡۢبُلٰتٍ
بالیاں
خُضۡرٍ
سرسبز
وَّاُخَرَ
اور دوسری
یٰبِسٰتٍ
خشک
لَّعَلِّیۡۤ
تاکہ میں
اَرۡجِعُ
میں لوٹوں
اِلَی النَّاسِ
طرف لوگوں کے
لَعَلَّہُمۡ
شاید کہ وہ
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جان لیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُوۡسُفُ
یوسف
اَیُّہَا
اے
الصِّدِّیۡقُ
نہایت سچے
اَفۡتِنَا
آپ بتائیں ہمیں
فِیۡ سَبۡعِ
سات
بَقَرٰتٍ
گائے ہیں
سِمَانٍ
موٹی
یَّاۡکُلُہُنَّ
کھا رہی ہیں ان کو
سَبۡعٌ
سات
عِجَافٌ
دُبلی
وَّسَبۡعِ
اور سات
سُنۡۢبُلٰتٍ
بالیا ں ہیں
خُضۡرٍ
سبز
وَّاُخَرَ
اور دوسری
یٰبِسٰتٍ
سوکھی
لَّعَلِّیۡۤ
تاکہ میں
اَرۡجِعُ
واپس جاؤں
اِلَی
طرف
النَّاسِ
لوگوں کی
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَعۡلَمُوۡنَ
جان لیں
Translated by

Juna Garhi

[He said], "Joseph, O man of truth, explain to us about seven fat cows eaten by seven [that were] lean, and seven green spikes [of grain] and others [that were] dry - that I may return to the people; perhaps they will know [about you]."

اے یوسف! اے بہت بڑے سچے یوسف! آپ ہمیں اس خواب کی تعبیر بتلایئے کہ سات موٹی تازی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات بالکل سبز خوشے ہیں اور سات ہی دوسرے بھی بالکل خشک ہیں ، تاکہ میں واپس جا کر ان لوگوں سے کہوں کہ وہ سب جان لیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(پھر وہاں جاکر اس نے یوسف سے کہا) یوسف اے راست باز ساتھی ! ہمیں اس خواب کی تعبیر بتائیے کہ سات موٹی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی گائیں کھائے جارہی ہیں اور سات ہری بالیں ہیں اور دوسری سات سوکھی ہیں تاکہ میں لوگوں کے پاس واپس جاؤں اور انھیں بھی علم ہوجائے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

’’یوسف! اے نہایت سچے! ہمیں خواب کی تعبیربتائیں کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دُبلی (گائیں)کھا رہی ہیں اورسات سبزبالیاں ہیں اور دوسری سات سوکھی ہیں تاکہ میں ان کی طرف واپس جاؤں تاکہ وہ جان لیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Yusuf, 0 the truthful one, tell us about seven fat cows eaten by seven lean ones, and seven ears of grain which are green and (seven) others which are dry, so that I may go back to the people, that they may know.|"

جا کر کہا اے یوسف اے سچے ! حکم دے ہم کو اس خواب میں سات گائیں موٹی ان کو کھائیں سات دبلی اور سات بالیں ہری اور دوسری سوکھی تاکہ لیجاؤں میں لوگوں کے پاس شاید ان کو معلوم ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے یوسف ! اے راست باز ! ہمیں تعبیر بتائیے سات موٹی گائیوں کے بارے میں کہ انہیں کھا رہی ہیں سات دبلی اور سات سبز بالیوں اور دوسری (سات) خشک بالیوں کے بارے میں تاکہ میں واپس جاؤں (تعبیر لے کر) ان لوگوں کے پاس تاکہ انہیں بھی معلوم ہوجائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس نے جا کر کہا یوسف ( علیہ السلام ) ، اے سراپا راستی ، 39 مجھے اس خواب کا مطلب بتا کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات بالیں ہری ہیں اور سات سوکھی ۔ شاید کہ میں ان لوگوں کے پاس واپس جاؤں اور شاید کہ وہ جان لیں ۔ 40

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( چنانچہ اس نے قید خانے میں پہنچ کر یوسف سے کہا ) یوسف ! اے وہ شخص جس کی ہر بات سچی ہوتی ہے ، تم ہمیں اس ( خواب ) کا مطلب بتاؤ کہ سات موٹی تازی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں ، اور سات خوشے ہرے بھرے ہیں ، اور دوسرے سات اور ہیں جو سوکھے ہوئے ہیں ، شاید میں لوگوں کے پاس واپس جاؤں ( اور انہیں خواب کی تعبیر بتاؤں ) تاکہ وہ بھی حقیقت جان لیں ۔ ( ٣٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یوسف تو بڑا سچا آدمی ہے (یا خواب کی تعبیر بہت سچی دیتا ہے بھلا اس خواب کی تو تعبیر ہم کو بتلا سات موٹی تازی گائیں ہیں جن کو سات دہلی سوکھی گائیں کھائے جاتی ہیں اور سات بالیاں (اناج کی) ہری ہیں اور باقی (سات) سوکھی شاید میں (درباری) لوگوں تک پھر پہنچ سکول اور شاید (تیرا حال) ان کو معلوم ہو 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے) یوسف (علیہ السلام) اے سچے ! ہمیں (تعبیر) بتائیے کہ سات موٹی گائیوں کو سات دبلی گائیں کھارہی ہیں اور سات خوشے سرسبز ہیں اور ان کے علاوہ خشک ہیں تاکہ میں ان لوگوں کے پاس جاؤں تاکہ ان کو معلوم ہوجائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اس نے جا کر کہا کہ) اے یوسف اے سچے انسان ہمیں اس خواب کی تعبیر بتا دیجئے کہ سات موٹی تازی گائیں سات دبلی پتلی گایوں کو کھا رہی ہیں اور سات سبز بالیں ہیں اور دوسری سات خشک ہیں۔ (مجھے خواب کی تعبیر بتا دیجیے) تاکہ میں لوٹ کر جاؤں اور ان کو اس خواب کی تعبیر سے آگاہ کر دوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(غرض وہ یوسف کے پاس آیا اور کہنے لگا) یوسف اے بڑے سچے (یوسف) ہمیں اس خواب کی تعبیر بتایئے کہ سات موٹی گائیوں کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں۔ اور سات خوشے سبز ہیں اور سات سوکھے تاکہ میں لوگوں کے پاس واپس جا (کر تعبیر بتاؤں) ۔ عجب نہیں کہ وہ (تمہاری قدر) جانیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Yusuf, O saint! give an answer unto us in regard to seven fat kine which seven lean ones are devouring and seven green corn-ears and seven others dry; haply may return unto the people; haply they may learn.

اے یوسف (علیہ السلام) اے صدق مجسم ہم لوگوں کو حکم تو بتائیے (اس خواب کا) کہ سات گائیں موٹی ہیں انہیں سات (گائیں) دبلی کھائے جاتی ہیں اور سات بالیاں سبز ہیں اور (سات ہی) اور خشک تاکہ میں لوگوں کے پاس جاؤں کہ ان کو (بھی) معلوم ہوجائے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یوسف! اے راست باز! ہمیں سات فربہ گائیوں کے بارے میں جنہیں سات دبلی ( گائیں ) کھا رہی ہیں اور سات سبز بالیوں اور دوسری ( سات ) خشک ( بالیوں ) کے بارے میں تعبیر بتا تاکہ میں لوگوں کے پاس جاؤں تاکہ وہ بھی جانیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان دونوں قیدیوں میںسے جسے رہائی مل گئی تھی اورجسے بہت مدت کے بعد ( یوسف علیہ السلام کا قصہ ) یا د آیا تھا بول اٹھا کہ مجھے ( قید خانے تک ) جانے دیجئے میں اس خواب کی تعبیر ( لاکر ) بتلا تا ہوں ۔ ( چنانچہ قید خانے میںیوسف علیہ السلام سے مل کر اس نے پوچھا ) اے یوسف! اے صدیق!ہمیں اس خواب کی تعبیر بتلایئے کہ سات پتلی گائیں سات موٹی گایوں کو کھا رہی ہیں اور سات سر سبز خوشے ہیں اور دوسرے ( سات ) سوکھے ہوئے ۔ تاکہ میں ( آپ کے بتلائے ہوئی تعبیر لیکر ) لوگوں کے پاس ( جنہوں نے مجھے بھیجا ہے ) واپس جاؤں تاکہ انہیںمعلوم ہو جائے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(غرض وہ یوسف کے پاس آیا اور کہنے لگا) اے بڑے سچے یوسف ! ہمیں اس خواب کی تعبیر بتائیے کہ سات موٹی گائیوں کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں، سات خوشے سبز ہیں اور سات سوکھے، تاکہ میں لوگوں کے پاس جا کر تعبیربتائوں، عجب نہیں کہ وہ ( تمہاری قدر) جانیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(یوسف کے پاس جیل میں) (چنانچہ اجازت ملنے پر اس نے قید خانے میں پہنچ کر کہا) اے یوسف سراپا صدق (ازراہ کرم و عنایت) ہمیں تعبیر بتا دیجئے اس خواب کی کہ سات موٹی گائیں ہیں جو کہ کھا رہی ہیں ساتھ دبلی گائیں، اور سات بالیں ہیں ہری بھری اور دوسری (ساتھ) سوکھی (سڑی، جو ان پر لپٹی چڑھی ہیں) تاکہ میں ان لوگوں کے پاس واپس جا کر (ان کو بتاسکوں) ، تاکہ وہ جان لیں،

Translated by

Noor ul Amin

( وہاں یوسف سے کہا ) یوسف اے سچے ساتھی! ہمیں اس کی تعبیر بتائیے کہ:سات موٹی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی گائیں کھائے جارہیں ہیں اور سات ہری بالیں ہیں اور دوسری سات سوکھی ہیں تاکہ میں واپس جاکرلوگوں کو بتلائوں اور انہیں بھی ( آپ کی قدرومنزلت کا ) علم ہوجائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے یوسف! اے صدیق! ہمیں تعبیر دیجئے سات فربہ گایوں کی جنہیں سات دُبلی کھاتی ہیں اور سات ہری بالیں اور دوسری سات سوکھی ( ف۱۲۱ ) شاید میں لوگوں کی طرف لوٹ کر جاؤں شاید وہ آگاہ ہوں ( ف۱۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( وہ قید خانہ میں پہنچ کر کہنے لگا: ) اے یوسف ، اے صدقِ مجسّم! آپ ہمیں ( اس خواب کی ) تعبیر بتا دیں کہ سات فربہ گائیں ہیں جنہیں سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات سبز خوشے ہیں اور دوسرے سات خشک؛ تاکہ میں ( یہ تعبیر لے کر ) واپس لوگوں کے پاس جاؤں شاید انہیں ( آپ کی قدر و منزلت ) معلوم ہو جائے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( چنانچہ وہ سیدھا قید خانہ گیا اور کہا ) اے یوسف! اے بڑے سچے! ذرا ہمیں اس خواب کی تعبیر بتاؤ کہ سات موٹی تازی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات بالیاں ہری ہیں اور سات سوکھی تاکہ میں ان لوگوں کے پاس جاؤں ( اور انہیں جا کر بتاؤں ) شاید وہ ( تمہاری قدر و منزلت یا تعبیر ) جان لیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"O Joseph!" (he said) "O man of truth! Expound to us (the dream) of seven fat kine whom seven lean ones devour, and of seven green ears of corn and (seven) others withered: that I may return to the people, and that they may understand."

Translated by

Muhammad Sarwar

(He went to the prison) and said to Joseph, "You are a man of truth. Would you tell me the meaning of a dream in which seven fat cows eat up seven lean ones and the meaning of seven green ears of corn and seven dry ones? I hope you can tell me the right meaning and save people from confusion."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(He said): "O Yusuf, the man of truth! Explain to us seven fat cows whom seven lean ones were devouring, and seven green ears of corn, and (seven) others dry, that I may return to the people, and that they may know."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Yusuf! O truthful one! explain to us seven fat kine which seven lean ones devoured, and seven green ears and (seven) others dry, that I may go back to the people so that they may know.

Translated by

William Pickthall

(And when he came to Joseph in the prison, he exclaimed): Joseph! O thou truthful one! Expound for us the seven fat kine which seven lean were eating and the seven green ears of corn and other (seven) dry, that I may return unto the people, so that they may know.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ सच्चे यूसुफ़! मुझे इस ख़्वाब का मतलब बताइए कि सात मोटी गायें हैं जिनको सात दुबली गायें खा रही हैं, और सात बालियाँ हरी हैं और दूसरी सात सूखी; ताकि मैं उन लोगों के पास जाऊँ ताकि वे जान लें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے یوسف (علیہ السلام) اے صدق مجسم آپ ہم لوگوں کو اس (خواب) کا جواب (یعنی تعبیر) دیجیئے کہ سات گائیں موٹی ہیں ان کو سات دبلی گائیں کھا گئیں اور سات بالیں ہری ہیں اور اس کے علاوہ (سات) خشک بھی ہیں تاکہ میں ان لوگوں کے پاس لوٹ کر جاؤں اور بیان کروں تاکہ ان کو بھی معلوم ہوجاوے۔ (46)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے سچے یوسف ! ہمیں سات موٹی گائیوں کی تعبیر بتا جنھیں سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات سبز خوشے اور دوسرے خشک خوشے ہیں۔ میں واپس جاکر بتاؤں تاکہ انہیں خواب کی تعبیر معلوم ہو۔ “ (٤٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے جا کر کہا : یوسف ! اے سراپا راستی ، مجھے اس خواب کا مطلب بتا کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات بالیں ہری ہیں اور سات سوکھی ، شاید کہ میں ان لوگوں کے پاس واپس جاؤں اور شاید کہ وہ جان لیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے یوسف اے سچے ہمیں ایسی سات موٹی گایوں کے بارے میں جواب دیجئے جنہیں سات دبلی گائیں کھائے جا رہی ہیں اور سات ہری بالوں اور ان کے علاوہ خشک بالوں کے بارے میں بتائیے تاکہ میں ان لوگوں کی طرف واپس ہوجاؤں امید ہے کہ وہ بھی جان لیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جا کر کہا اے یوسف اے سچے حکم دے ہم کو اس خواب میں سات گائیں موٹی ان کو کھائیں سات دبلی اور سات بالیں ہری اور دوسری سوکھی تاکہ لے جاؤں میں لوگوں کے پاس شاید ان کو معلوم ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے یوسف (علیہ السلام) اے صدیق اس خواب کی تعبیر تو ہم کو بتا کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات بالیں سبز اور دوسری سا ت بالیں خشک ہیں تا کہ میں تیرا جواب لے کر ان لوگوں کی طرف واپس جائوں اور تا کہ وہ بھی واقف ہوجائیں