Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 49

سورة يوسف

ثُمَّ یَاۡتِیۡ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ عَامٌ فِیۡہِ یُغَاثُ النَّاسُ وَ فِیۡہِ یَعۡصِرُوۡنَ ﴿٪۴۹﴾  16

Then will come after that a year in which the people will be given rain and in which they will press [olives and grapes]."

اس کے بعد جو سال آئے گا اس میں لوگوں پر خوب بارش برسائی جائے گی اور اس میں ( شیرہ انگور بھی ) خوب نچوڑیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
یَاۡتِیۡ
آئے گا
مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ
اس کے بعد
عَامٌ
ایک سال
فِیۡہِ
جس میں
یُغَاثُ
بارش دیئے جائیں گے
النَّاسُ
لوگ
وَفِیۡہِ
اور اس میں
یَعۡصِرُوۡنَ
وہ رس نچوڑیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
یَاۡتِیۡ
آئے گا
مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ
اس کے بعد
عَامٌ
ایک سال
فِیۡہِ
اس میں
یُغَاثُ
بارش برسائی جائے گی
النَّاسُ
لوگوں پر
وَفِیۡہِ
اور اس میں
یَعۡصِرُوۡنَ
وہ نچوڑیں گے
Translated by

Juna Garhi

Then will come after that a year in which the people will be given rain and in which they will press [olives and grapes]."

اس کے بعد جو سال آئے گا اس میں لوگوں پر خوب بارش برسائی جائے گی اور اس میں ( شیرہ انگور بھی ) خوب نچوڑیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اس کے بعد ایک سال ایسا آئے گا جس میں باران رحمت سے لوگوں کی فریاد رسی کی جائے گی اور اس سال وہ رس نچوڑیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراس کے بعد ایک ایساسال آئے گا جس میں لوگوں پر بارش برسائی جائے گی اوراس میں وہ رس نچوڑیں گے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then there shall come after that a year in which people shall have rains and in which they shall extract juices.|"

پھر آئے گا اس کے پیچھے ایک برس اس میں مینہ برسے گا لوگوں پر اور اس میں رس نچوڑیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر آئے گا اس کے بعد ایک سال کہ اس میں خوب بارشیں ہوں گی لوگوں پر اور اس میں وہ (انگور کا) رس نچوڑیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس کے بعد پھر ایک سال ایسا آئے گا جس میں بارانِ رحمت سے لوگوں کی فریاد رسی کی جائے گی اور وہ رس نچوڑیں گے ۔ 41 ؏ ٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر اس کے بعد ایک سال ایسا آئے گا جس میں لوگوں پر خوب بارش ہوگی ، اور وہ اس میں انگور کا شیرہ نچوڑیں گے ۔ ( ٣١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ان سات بریں) کے بعد ایک سال ایسا آئے گا جس میں لوگوں کے لئے برسات (اچھی ہوگی (یا ان کا رنج سب جاتا رہے گا) اور اس سال رس بھی (خوب) نچوڑیں گے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اس کے بعد ایسا سال آئے گا کہ اس میں لوگوں پر خوب بارش برسے گی اور وہ اس میں رس نچوڑیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اس کے بعد ایک سال آئے گا جس میں لوگوں پر بارش برسائی جائے گی اور اس میں وہ رس نچوڑیں گے (یعنی خوش حال ہوجائیں گے۔ )

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر اس کے بعد ایک سال آئے گا کہ خوب مینہ برسے گا اور لوگ اس میں رس نچوڑیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then thereafter will come a year wherein mankind will have rain and wherein they will press.

پھر اس کے بعد ایک سال آئے گا جس میں لوگوں کے لئے (خوب) بارش ہوگی اور اس میں وہ شیرہ بھی نچوڑیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر اس کے بعد ایک سال ایسا آئے گا ، جس میں لوگوں کی فریاد رسی ہوگی اور لوگ اس میں انگور نچوڑیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا تم سات سال کا شت کاری کرتے رہوپس جب تم کھیتی کاٹنے لگو تو تھوڑی سی تمہارے کھانے کی تعداد کے علاوہ تمام کے تمام خوشوں ہی میں رہنے دینا ۔ پھر اس کے بعد دسات سال بہت سخت آئیںگے جو تمہاراجمع کہا ہواذخیرہ کھا جائیںگے سوائے اس کے جو تم نے ( بیج بونے کے واسطے ) محفوظ کر رکھا ہوگا ۔ پھر اس کے بعد ایک سال آئے گا جسمیں لوگوں کے لئے بارشیں بر سائی جائیںگی اور اس سال وہ ( پھلوںکا ) رس نکالیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر اس کے بعد ایک سال آئے گا کہ خوب بارش ہوگی اور لوگ اس میں رس نچوڑیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر اس کے بعد ایک سال ایسا آئے گا کہ اس میں ان لوگوں کے لئے خوب بارش برسے گی، اور اس میں یہ لوگ خوب رس نچوڑیں گے،

Translated by

Noor ul Amin

پھر اس کے بعدایک سال آ ئے گاجس میں لوگوں کے لئے خوب بارش ہوگی اور وہ اس میں ( انگور وغیرہ کا ) خوب رس نکالیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ان کے بعد ایک برس آئے گا جس میں لوگوں کو مینھ دیا جائے گا اور اس میں رس نچوڑیں گے ( ف۱۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اس کے بعد ایک سال ایسا آئے گا جس میں لوگوں کو ( خوب ) بارش دی جائے گی اور ( اس سال اس قدر پھل ہوں گے کہ ) لوگ اس میں ( پھلوں کا ) رس نچوڑیں گے

Translated by

Hussain Najfi

پھر اس کے بعد ایک سال ایسا آئے گا جس میں لوگوں پر خوب بارش برسائی جائے گی اور اس کے ذریعہ سے ان کی فریاد رسی کی جائے گی ۔ اور جس میں وہ ( پھلوں کا رس ) نچوڑیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Then will come after that (period) a year in which the people will have abundant water, and in which they will press (wine and oil)."

Translated by

Muhammad Sarwar

Then there will be a year with plenty of rain and people will have sufficient milk and other produce."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Then thereafter will come a year in which people will have abundant rain and in which they will press (wine and oil)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then there will come after that a year in which people shall have rain and in which they shall press (grapes).

Translated by

William Pickthall

Then, after that, will come a year when the people will have plenteous crops and when they will press (wine and oil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उसके बाद एक साल आएगा जिसमें लोगों पर बारिश बरसेगी और वे उसमें रस निचोड़ेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اس (سات برس) کے بعد ایک برس ایسا آوے گا جس میں لوگوں کے لیے خوب بارش ہوگی اس میں شیرہ بھی نچوڑیں گے ( اور شرابیں پیئیں گے) ۔ (49)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اس کے بعد ایک سال آئے گا جس میں لوگوں پر بارش ہوگی اور وہ اس میں نچوڑیں گے۔ “ (٤٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کے بعد پھر ایک سال ایسا آئے گا جس میں باران رحمت سے لوگوں کی فریاد رسی کی جائے گی اور وہ رس نچوڑیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر اس کے بعد ایک ایسا سال آئے گا جس میں لوگوں کے لئے خوب بارش ہوگی اور اس میں رس نچوڑیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر آئے گا اس کے پیچھے ایک برس اس میں مینہ برسے گا لوگوں پر اور اس میں رس نچوڑیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس کو تم احتیاط سے بچا لو گے پھر ان سات برس کے بعد ایک سال ایسا آئے گا جس میں لوگوں کے لئے خوب بارش کی جائے گی اور لوگ اس سال میں پھلوں کو نچوڑیں گے