Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
أَغَاثَ |
يُغِيْثُ |
أَغِثْ |
مُغِيْث |
مُغَاث |
إِغَاثَة |
اَلْغَوْثُ کے معنی مدد اور اَلْغَیْثُ کے معنی بارش کے ہیں اور اِسْتَغَثْتُہٗ: (استفعال) کے معنی کسی کو مدد کے لیے پکارنے یا اﷲ تعالیٰ سے بارش طلب کرنا آتے ہیں جب کہ اس کے معنی مدد طلب کرنا ہو تو اس کا مطاوع اَغَاثَنِیْ آئے گا مگر جب اس کے معنی بارش طلب کرنا ہو تو اس کا مطاوع غَثَنِیْ آتا ہے اور غَوَّثْتُ: میں نے اس کی مدد کی یہ بھی غَوْثٌ سے مشتق ہے جس کے معنی مدد ہیں۔ قرآن پاک میں ہے۔ (اِذۡ تَسۡتَغِیۡثُوۡنَ رَبَّکُمۡ ) (۸:۹) جب تم اپنے پروردگار سے فریاد کرتے تھے۔ (فَاسۡتَغَاثَہُ الَّذِیۡ مِنۡ شِیۡعَتِہٖ عَلَی الَّذِیۡ مِنۡ عَدُوِّہٖ ) (۲۸:۱۵) تو وج شخص ان کی قوم میں سے تھا اس نے دوسرے شخص کے مقابلے میں جو موسیٰ علیہ السلام کے دشمنوں میں سے تھا، موسیٰ علیہ السلام سے مدد طلب کی۔ اور آیت کریمہ: (وَ اِنۡ یَّسۡتَغِیۡثُوۡا یُغَاثُوۡا بِمَآءٍ کَالۡمُہۡلِ ) (۱۸:۲۹) اور اگر فریاد کریں گے تو ایسے کھولتے ہوئے پانی سے ان کی دادرسی کی جائے گی جو پگلے ہوئے تانبے کی طرح گرم ہوگا۔ میں یَسْتَغِیْثُوْا غَوْثٌ (مدد مانگنا) سے بھی ہوسکتا ہے۔ اور غَیْثٌ (پانی مانگنا) سے بھی۔ اسی طرح یُغَاثُوا (فعل مجہول) کے بھی دونوں معنی ہوسکتے ہیں (پہلی صورت میں یہ اَغَاثَ یعنی (باب افعال) سے ہوگا دوسری صورت میں غَاث، یَغِیْثُ سے اور آیت کریمہ: (کَمَثَلِ غَیۡثٍ اَعۡجَبَ الۡکُفَّارَ نَبَاتُہٗ ) (۵۷:۱۰) جسیے بارش کہ اس سے کھیتی اگتی اور کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے۔ میں غَیْثَ کے معنی بارش ہیں، چنانچہ شاعر نے کہا ہے۔(1) (۳۳۲) سَمِعْتُ النَّاسَ یَنْتَجِعُوْن غَیْثًا فَقُلْتُ لِصَیْدَحَ انْتَجِعِیْ بِلَالًا میں نے سنا ہے کہ لوگ بارش کے مواضع تلاش کرتے ہیں تو میں نے اپنی اونٹنی صیدح سے کہا تم بلال کی تلاش کرو۔
Surah:12Verse:49 |
فریاد رسی کی جائے گی
will be given abundant rain
|
|
Surah:18Verse:29 |
فریاد رسی کئے جائیں گے
they will be relieved
|