Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 5

سورة يوسف

قَالَ یٰبُنَیَّ لَا تَقۡصُصۡ رُءۡیَاکَ عَلٰۤی اِخۡوَتِکَ فَیَکِیۡدُوۡا لَکَ کَیۡدًا ؕ اِنَّ الشَّیۡطٰنَ لِلۡاِنۡسَانِ عَدُوٌّ مُّبِیۡنٌ ﴿۵﴾

He said, "O my son, do not relate your vision to your brothers or they will contrive against you a plan. Indeed Satan, to man, is a manifest enemy.

یعقوب علیہ السلام نے کہا پیارے بچے! اپنے اس خواب کا ذکر اپنے بھائیوں سے نہ کرنا ۔ ایسا نہ ہو کہ وہ تیرے ساتھ کوئی فریب کاری کریں شیطان تو انسان کا کھلا دشمن ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
یٰبُنَیَّ
اے میرے بیٹے
لَاتَقۡصُصۡ
نہ تم بیان کرنا
رُءۡیَاکَ
خواب اپنا
عَلٰۤی اِخۡوَتِکَ
اپنے بھائیوں پر
فَیَکِیۡدُوۡا
بس وہ چال چلیں گے
لَکَ
تیرے لیے
کَیۡدًا
ایک چال
اِنَّ
بےشک
الشَّیۡطٰنَ
شیطان
لِلۡاِنۡسَانِ
انسان کے لیے
عَدُوٌّ
دشمن ہے
مُّبِیۡنٌ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
یٰبُنَیَّ
اے میرے چھوٹے بیٹے
لَاتَقۡصُصۡ
نہ بیان کرنا
رُءۡیَاکَ
اپنا خواب
عَلٰۤی اِخۡوَتِکَ
اپنے بھائیوں سے
فَیَکِیۡدُوۡا
پھر وہ سازشیں کریں گے
لَکَ
آپ کے خلاف
کَیۡدًا
سازشیں
اِنَّ
بے شک
الشَّیۡطٰنَ
شیطان
لِلۡاِنۡسَانِ
انسان کا
عَدُوٌّ
دشمن ہے
مُّبِیۡنٌ
کھلا
Translated by

Juna Garhi

He said, "O my son, do not relate your vision to your brothers or they will contrive against you a plan. Indeed Satan, to man, is a manifest enemy.

یعقوب علیہ السلام نے کہا پیارے بچے! اپنے اس خواب کا ذکر اپنے بھائیوں سے نہ کرنا ۔ ایسا نہ ہو کہ وہ تیرے ساتھ کوئی فریب کاری کریں شیطان تو انسان کا کھلا دشمن ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تو باپ نے کہا : میرے پیارے بیٹے ! یہ خواب اپنے بھائیوں کو نہ بتانا ورنہ وہ تمہارے لیے بری تدبیریں سوچنے لگیں گے کیونکہ شیطان انسان کا صریح دشمن ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا: ’’اے میرے چھوٹے بیٹے!اپناخواب اپنے بھائیوں سے بیان نہ کرنا، وہ آپ کے خلاف سازشیں کریں گے،بے شک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"My son, do not relate your dream to your broth¬ers lest they should devise against you a plan. Surely, Satan is an open enemy for mankind.

دیکھا میں نے ان کو اپنے واسطے سجدہ کرتے ہوئے کہا اے بیٹے مت بیان کرنا خواب اپنا اپنے بھائیوں کے آگے، پھر وہ بنائیں گے تیرے واسطے کچھ فریب البتہ شیطان ہے انسان کا صریح دشمن

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یعقوب نے فرمایا : اے میرے پیارے بیٹے ! اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں کے سامنے بیان نہ کرنا ورنہ وہ تمہارے خلاف کوئی سازش کریں گے یقیناً شیطان تو انسان کا کھلا دشمن ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جواب میں اس کے باپ نے کہا ، بیٹا ، اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں کو نہ سنانا ورنہ وہ تیرے درپے آزار ہو جائیں گے ، 4 حقیقت یہ ہے کہ شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا : بیٹا ! اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں کو نہ بتانا ، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ تمہارے لیے کوئی سازش تیار کریں ، کیونکہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے ۔ ( ١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یعقوب نے کہا بیٹا (کہیں) اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں سے نہ کہنا پھر تیری خرابی کے لئے کوئی فریب کی چال کر بیٹھیں کیونکہ شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا اے میرے بیٹے ! اپنا خواب اپنے بھائیوں سے بیان نہ کرنا پس وہ تمہارے ساتھ کوئی فریب کریں گے بیشک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(حضرت یعقوب نے) کہا کہ اے میرے بیٹے ! تم اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں کو نہ سنانا ورنہ وہ تمہارے لئے کوئی چال چل جائیں گے۔ بیشک شیطان انسان کا کھلا ہوا دشمن ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا کہ بیٹا اپنے خواب کا ذکر اپنے بھائیوں سے نہ کرنا نہیں تو وہ تمہارے حق میں کوئی فریب کی چال چلیں گے۔ کچھ شک نہیں کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: O my son! recount not thine vision unto thy brethren, lest they plot a plot against thee; verily the Satan is unto man an enemy manifest.

وہ بولے اے میرے پیارے بیٹے اپنے (اس) خواب کو اپنے بھائیوں کے سامنے نہ بیان کرنا ۔ ورنہ تمہاری (ایذا) کے لئے کوئی چال چل کر رہیں گے ۔ بیشک شیطان تو انسان کا کھلا ہوا دشمن ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے جواب دیا کہ اے میرے بیٹے! تم اپنے اس خواب کو اپنے بھائیوں کو نہ سنانا کہ وہ تمہارے خلاف کسی سازش میں لگ جائیں ۔ بیشک شیطان انسان کا کھلا ہوا دشمن ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے فرمایا اے میرے بیٹے!اپنا خواب اپنے بھائیوںکو نہ سنانا ورنہ وہ تمھیں ( تکلیف پہنچانے کے لئے ) کوئی چال چل کر رہیں گے ۔ بلا شبہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا کہ بیٹا ! اپنے خواب کا ذکر اپنے بھائیوں سے نہ کرنا ورنہ وہ تمہارے حق میں کوئی بری چال چلیں گے (نقصان پہنچائیں گے) یقینا شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے فرمایا بیٹے، اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں کو نہ سنانا کہ اس پر وہ تمہارے خلاف کوئی چال چلنے لگیں، کہ شیطان تو قطعی طور پر انسان کا کھلا دشمن ہے،

Translated by

Noor ul Amin

با پ نے کہا : میرے پیارے بیٹے!یہ خواب اپنے بھائیوں کو نہ بتلانا ، ورنہ وہ تمہارے لئے بری تدبیریں سوچنے لگیں گے کیونکہ شیطان انسان کاکھلادشمن ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا اے میرے بچے اپنا خواب اپنے بھائیوں سے نہ کہنا ( ف٦ ) وہ تیرے ساتھ کوئی چال چلیں گے ( ف۷ ) بیشک شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے ( ف۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: اے میرے بیٹے! اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں سے بیان نہ کرنا ، ورنہ وہ تمہارے خلاف کوئی پُر فریب چال چلیں گے ۔ بیشک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ع ) نے کہا اے میرے بیٹے! اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں کے سامنے بیان نہ کرنا کہیں وہ ( تمہیں تکلیف پہنچانے کے لئے ) کوئی سازش نہ کرنے لگ جائیں بے شک شیطان انسان کا کھلا ہوا دشمن ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Said (the father): "My (dear) little son! relate not thy vision to thy brothers, lest they concoct a plot against thee: for Satan is to man an avowed enemy!

Translated by

Muhammad Sarwar

his father said, "My son, do not tell your dream to your brothers lest they plot against you; satan is the sworn enemy of man.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He (the father) said: "O my son! Relate not your vision to your brothers, lest they should arrange a plot against you. Verily, Shaytan is to man an open enemy!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: O my son! do not relate your vision to your brothers, lest they devise a plan against you; surely the Shaitan is an open enemy to man.

Translated by

William Pickthall

He said: O my dear son! Tell not thy brethren of thy vision, lest they plot a plot against thee. Lo! Satan is for man an open foe.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसके वालिद ने कहा कि ऐ मेरे बेटे! तुम अपना यह ख़्वाब अपने भाइयों को न सुनाना कि वे तुम्हारे ख़िलाफ़ कोई साज़िश करने लगें, बेशक शैतान इंसान का खुला हुआ दुश्मन है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

انہوں نے (جواب میں) فرمایا کہ بیٹا اپنے اس خواب کو اپنے بھائیوں کے روبرو بیان مت کرنا پس یہ (سمجھ کر) وہ تمہاری (ایذا رسانی کے) لیے کوئی خاص تدبیر کریں گے بلاشبہ شیطان آدمی کا صریح دشمن ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یعقوب نے کہا اے میرے بیٹے ! اپنا خواب اپنے بھائیوں سے بیان نہ کرنا ورنہ وہ تیرے خلاف تدبیر کریں گے۔ کوئی بری تدبیر۔ یقیناً شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔ “ (٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جواب میں اس کے باپ نے کہا بیٹآ اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں کو نہ سنانا ورنہ وہ تیرے درپے آزار ہوجائیں گے ، حقیقت یہ ہے کہ شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کے والد نے کہا کہ اے میرے چھوٹے بیٹے تم اپنا خواب اپنے بھائیوں کو مت بتانا ورنہ وہ تمہارے لئے کوئی تدبیر کریں گے۔ بلاشبہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا اے بیٹے مت بیان کرنا خواب اپنا اپنے بھائیوں کے آگے پھر وہ بنائیں گے تیرے واسطے کچھ فریب، البتہ شیطان ہے انسان کا صریح دشمن

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس کے باپ نے کہا اے میرے پیارے بیٹے ! تو اس خواب کو اپنے بھائیوں کے روبرو بیان نہ کی جو ورنہ تو میرے خلاف کوئی فریب آمیز کارروائی کریں گے بیشک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے