Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 54

سورة يوسف

وَ قَالَ الۡمَلِکُ ائۡتُوۡنِیۡ بِہٖۤ اَسۡتَخۡلِصۡہُ لِنَفۡسِیۡ ۚ فَلَمَّا کَلَّمَہٗ قَالَ اِنَّکَ الۡیَوۡمَ لَدَیۡنَا مَکِیۡنٌ اَمِیۡنٌ ﴿۵۴﴾

And the king said, "Bring him to me; I will appoint him exclusively for myself." And when he spoke to him, he said, "Indeed, you are today established [in position] and trusted."

بادشاہ نے کہا کہ اسے میرے پاس لاؤ کہ میں اسے اپنے خاص کاموں کے لئے مقرر کرلوں پھر جب اس سے بات چیت کی تو کہنے لگا کہ آپ ہمارے ہاں آج سے ذی عزت اور امانت دار ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الۡمَلِکُ
بادشاہ نے
ائۡتُوۡنِیۡ
لاؤ میرے پاس
بِہٖۤ
اسے
اَسۡتَخۡلِصۡہُ
میں اسے خالص کرلوں
لِنَفۡسِیۡ
اپنی ذات کے لئے
فَلَمَّا
پھر جب
کَلَّمَہٗ
اس نے بات چیت کی اس سے
قَالَ
کہا
اِنَّکَ
بےشک تو
الۡیَوۡمَ
آج سے
لَدَیۡنَا
ہمارے پاس
مَکِیۡنٌ
مرتبے والا
اَمِیۡنٌ
امانت دار ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الۡمَلِکُ
بادشاہ نے
ائۡتُوۡنِیۡ
لے آؤ میرے پاس
بِہٖۤ
اس کو
اَسۡتَخۡلِصۡہُ
میں خاص کر لوں اسے
لِنَفۡسِیۡ
اپنے لیے
فَلَمَّا
پھر جب
کَلَّمَہٗ
اس نے بات کی اس سے
قَالَ
اس نے کہا
اِنَّکَ
بلاشبہ آپ
الۡیَوۡمَ
آج
لَدَیۡنَا
ہمارے ہاں
مَکِیۡنٌ
صاحب اقتدار
اَمِیۡنٌ
امانت دار
Translated by

Juna Garhi

And the king said, "Bring him to me; I will appoint him exclusively for myself." And when he spoke to him, he said, "Indeed, you are today established [in position] and trusted."

بادشاہ نے کہا کہ اسے میرے پاس لاؤ کہ میں اسے اپنے خاص کاموں کے لئے مقرر کرلوں پھر جب اس سے بات چیت کی تو کہنے لگا کہ آپ ہمارے ہاں آج سے ذی عزت اور امانت دار ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بادشاہ نے (اپنے قاصد سے) کہا : اسے میرے پاس لاؤ میں اسے اپنے لیے مخصوص کرنا چاہتا ہوں (یوسف آگئے) تو بادشاہ نے ان سے بات چیت کی اور کہا : آج سے تم ہمارے قابل اعتماد مقرب ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بادشاہ نے کہا: ’’اس کومیرے پاس لاؤکہ میں اسے اپنے لیے خاص کرلوں۔‘‘ پھر جب اس نے اس سے بات کی توکہا: ’’بلاشبہ آج سے آپ ہمارے ہاں صاحبِ اقتدار، امانت دارہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the king said, &Bring him to me, and I shall make him (work) for myself alone.|" So, when he (the king) talked to him (Yusuf علیہ السلام), he said, &Today you are with us firmly accommodated and trusted.|"

اور کہا بادشاہ نے لے آؤ اس کو میرے پاس میں خالص کر رکھوں اس کو اپنے کام میں پھر جب بات چیت کی اس سے کہا واقعی تو نے آج سے ہمارے پاس جگہ پائی معتبر ہو کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور بادشاہ نے (اب فیصلہ کن انداز میں) کہا کہ اس کو میرے پاس لے آؤ میں اسے اپنا مصاحب خاص بناؤں گا تو جب بادشاہ نے آپ سے بات چیت کی تو کہا کہ آج کے دن سے آپ ہمارے نزدیک بڑے با عزت اور معتبر انسان ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

بادشاہ نے کہا انہیں میرے پاس لاؤ تاکہ میں ان کو اپنے لیے مخصوص کر لوں ۔ جب یوسف ( علیہ السلام ) نے اس سے گفتگو کی تو اس نے کہا اب آپ ہمارے ہاں قدرومنزلت رکھتے ہیں اور آپ کی امانت پر پورا بھروسا ہے ۔ 47

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور بادشاہ نے کہا کہ : اس کو میرے پاس لے آؤ ، میں اسے خالص اپنا ( معاون ) بناؤں گا ۔ چنانچہ جب ( یوسف بادشاہ کے پاس آگئے اور ) بادشاہ نے ان سے باتیں کیں تو اس نے کہا : آج سے ہمارے پاس تمہارا بڑا مرتبہ ہوگا ، اور تم پر پورا بھروسہ کیا جائے گا ۔ ( ٣٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بادشاہ نے کہا اس کو میرے پاس لے آئو میں اس کو عزیز کے پاس سے نکال کر خاص اپنے کام پر لکھوں گا جب بادشاہ نے یوسف سے گفتگو 3 کی تو کہنے لگا آج سے تو ہمارے پاس بڑے مرتبے والا ہے 4 امانتدار

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بادشاہ نے کہا ان کو میرے پاس لاؤ میں ان کو خاص اپنے ساتھ رکھوں گا پس جب بادشاہ نے کہا ان کو میرے پاس لاؤ میں ان کو خاص اپنے ساتھ رکھوں گا پس جب (بادشاہ نے) ان سے گفتگو کی کہا یقینا آج سے آپ ہمارے ہاں بڑے معزز (اور) بڑے قابل اعتماد ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بادشاہ نے کہا کہ اس کو (یوسف کو) میرے پاس لاؤ تکاہ میں اس کو اپنے لئے خاص کرلوں۔ پھر جب بادشاہ نے اس سے باتیں کیں تو اس نے کہا کہ تم میرے نزدیک بڑے معجزز اور معتبر ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بادشاہ نے حکم دیا کہ اسے میرے پاس لاؤ میں اسے اپنا مصاحب خاص بناؤں گا۔ پھر جب ان سے گفتگو کی تو کہا کہ آج سے تم ہمارے ہاں صاحب منزلت اور صاحبِ اعتبار ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the king said: bring him unto me I will single him out for myself Then when he spake unto him, he said: verily thou art to-day with us placed high, intrusted.

اور بادشاہ نے کہا ان کو میرے پاس لاؤ میں ان کو خاص اپنے (کام کے) لئے رکھوں گا ۔ پھر جب ان سے گفتگو کی ۔ تو ان سے کہا کہ تم آج سے ہمارے ہاں (ہر طرح) معزز ہومعتبر ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور بادشاہ نے کہا: اس کو میرے پاس لاؤ ، میں اس کو اپنا معتمدِ خاص بناؤں گا! پھر جب اس سے بات چیت کی تو کہا: اب تم ہمارے ہاں بااقتدار اور معتمد ہوئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بادشاہ نے کہاانہیں میرے پاس لاؤ میں انہیں اپنا خاص آدمی بنا لوں گا پھر جب ان سے بات چیت کی تو کہا کہ یقینا آج سے آپ ہمارے ہاں بڑے محترم اور قابل اعتماد ہوگئے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بادشاہ نے حکم دیا کہ اسے میرے پاس لائو میں اسے اپنا مصاحب خاص بنائوں گا، پھر جب ان سے گفتگو کی تو کہا، کہ آج سے تم ہمارے ہاں صاحب منزلت اور صاحب اعتبار ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(یہ سن کر) بادشاہ نے کہا کہ ان کو میرے پاس لے آؤ، تاکہ میں ان کو خالص اپنے لیے (مقرر) کرلوں، پھر جب بادشاہ نے آپ سے بات چیت کی، تو اس نے کہا کہ اب آپ ہمارے یہاں بڑے معزز معتمد ہیں، ف

Translated by

Noor ul Amin

بادشاہ نے ( قاصدسے ) کہا:اسے میرے پاس لائومیں اسے اپنا خاص صلاح کاربنائوں گابادشا ہ نے ان سے بات کی اور کہا:تم آج سے ہمارے نزدیک صاحب مرتبہ اور قابل اعتماد ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بادشاہ بولا انہيں میرے پاس لے آؤ کہ میں انھیں اپنے لیے چن لوں ( ف۱۳۸ ) پھر جب اس سے بات کی کہا بیشک آج آپ ہمارے یہاں معزز معتمد ہیں ( ف۱۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بادشاہ نے کہا: انہیں میرے پاس لے آؤ کہ میں انہیں اپنے لئے ( مشیرِ ) خاص کر لوں ، سو جب بادشاہ نے آپ سے ( بالمشافہ ) گفتگو کی ( تو نہایت متاثر ہوا اور ) کہنے لگا: ( اے یوسف! ) بیشک آپ آج سے ہمارے ہاں مقتدر ( اور ) معتمد ہیں ( یعنی آپ کو اقتدار میں شریک کر لیا گیا ہے )

Translated by

Hussain Najfi

اور بادشاہ نے کہا کہ اسے میرے پاس بلاؤ تاکہ میں اسے اپنے ( ذاتی کاموں کی انجام دہی ) کے لیے مخصوص کر لوں ۔ پس جب ( یوسف آئے اور ) بادشاہ نے اس سے گفتگو کی تو ( متاثر ہوکر ) کہا آج سے تم ہمارے ہاں صاحب مرتبہ اور امانت دار ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So the king said: "Bring him unto me; I will take him specially to serve about my own person." Therefore when he had spoken to him, he said: "Be assured this day, thou art, before our own presence, with rank firmly established, and fidelity fully proved!

Translated by

Muhammad Sarwar

The King ordered his men to bring Joseph before him. He wanted to grant him a high office. The King said to Joseph, "From now on you will be an honored and trusted person among us".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the king said: "Bring him to me that I may attach him to my person." Then, when he spoke to him, he said: "Verily, this day, you are with us high in rank and fully trusted."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the king said: Bring him to me, I will choose him for myself. So when he had spoken with him, he said: Surely you are in our presence today an honorable, a faithful one.

Translated by

William Pickthall

And the king said: Bring him unto me that I may attach him to my person. And when he had talked with him he said: Lo! thou art to-day in our presence established and trusted.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और बादशाह ने कहा कि उसको मेरे पास लाओ मैं उसको ख़ास अपने लिए रखूँगा, फिर जब यूसुफ़ (अलै॰) ने उससे बात की तो बादशाह ने कहाः आज से हमारे पास तुम्हारा बड़ा मर्तबा होगा और तुम पर पूरा भरोसा किया जाएगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ( سن کر) بادشاہ نے کہا کہ ان کو میرے پاس لاؤ میں ان کو خاص اپنے (کام کے) لیے رکھوں گا پس جب بادشاہ نے ان سے باتیں کیں تو بادشاہ نے (ان سے) کہا کہ تم ہمارے نزدیک آج (سے) بڑے معزز اور معتبر ہو۔ (54)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور بادشاہ نے کہا اسے میرے پاس لاؤ کہ میں اسے اپنے لیے خاص کرلوں، پھر جب اس نے اس سے بات چیت کی تو کہا بلا شبہ تو آج ہمارے ہاں صاحب اقتدار اور امانتدار ہے۔ “ (٥٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بادشاہ نے کہا انہیں میرے پاس لاؤ تا کہ میں ان کو اپنے لئے مخصوص کرلوں ۔ جب یوسف نے اس سے گفتگو کی تو اس نے کہا اب آپ ہمارے ہاں قدرو منزلت رکھتے ہیں اور ہمیں آپ کی امانت پر پورا بھروسہ ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بادشاہ نے کہا کہ اس شخص کو میرے پاس لاؤ میں اسے خالص اپنے لئے رکھوں گا پھر جب ان سے بات کی تو کہا بیشک آج تم ہمارے پاس با عزت ہو معتبر آدمی ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا بادشاہ نے لے آؤ اس کو میرے پاس میں خالص کر رکھوں اس کو اپنے کام میں پھر جب بات چیت کی اس سے ، کہا واقعی تو نے آج سے ہمارے پاس جگہ پائی معتبر ہو کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بادشاہ نے کہا یوسف (علیہ السلام) کو میرے پاس لے آئو میں اس کو اپنے کام کے لئے مخصوص کرلوں گا پھر جب یوسف (علیہ السلام) سے بادشاہ نے گفتگو کی تو کہا آج سے تو ہمارے یہاں صاحب منزلت اور صاحب اعتبار ہے،